2025-09-18@19:56:09 GMT
تلاش کی گنتی: 753
«گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ»:
(نئی خبر)
ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ بڑے ٹاکرے کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ممکنہ پلیئنگ الیون:...
ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے چند گھنٹے قبل دبئی میں سینکڑوں ٹکٹ فروخت نہ ہوسکے جو پاک-بھارت میچ کے حوالے سے غیر معمولی صورتحال قرار دی جا رہی ہے۔ آج شام شروع ہونے والے میچ سے 8 گھنٹے قبل بھی ٹکٹوں کی دستیابی جاری رہی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے 3 اسٹینڈز اور ایک ہاسپیٹیلٹی سیکشن میں ٹکٹ اب بھی آفیشل ویب سائٹ پر موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار پریمیئم اسٹینڈ میں 205 ڈالر، جبکہ مشرقی اور مغربی پویلین میں 245 ڈالر مالیت کے ٹکٹ درجنوں کی تعداد میں دستیاب رہے۔ اسی طرح ہاسپیٹیلٹی اسٹینڈ کے...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔ میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان...
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور تجزیے جاری ہیں۔ ایک جانب جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے مجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے سات میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں تین ٹی...
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ...
سنجے منجریکر نے کن پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیلیے خطرہ قرار دے دیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار...
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح شائقین کے لیے پرجوش ماحول لے کر آیا ہے اور اس بار دونوں ٹیمیں نئی کمبی نیشنز اور مضبوط باؤلنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب ممکنہ پلیئنگ الیون بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی، کلدیپ یادو کی شمولیت متوقع ہے۔ جبکہ...
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ 6 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ اس سے قبل دونوں کا آمنا سامنا چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیمیں...
ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت کی ٹیم آج (اتوار کو) پاکستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان میں اترے گی۔ یہ میچ اس مقام پر کھیلا جائے گا جہاں بھارت نے اپنے افتتاحی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو محض 58 رنز کا ہدف 4.3 اوورز میں باآسانی حاصل کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب بھارتی ٹیم نے اس میچ میں صرف ایک مرکزی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شامل کیا تھا جبکہ ہاردک پانڈیا اور شیوام دوبے نے فاسٹ بولنگ کا بوجھ بانٹا۔ دوسری جانب اسپن شعبے میں کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور اکشر...
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ایک دو ہی پرفارم کریں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس دینی چاہیے، میچ کے دن ہم پِچ کے کنڈیشنز...
DUBAI: ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی...
دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔ دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔ پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔...
ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والے سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ پچ کے تازہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیا کپ کے میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا، جبکہ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو، یہ فیصلہ بھارت میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں شائقین نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراضی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا...
ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل منظر عام سے غائب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم کے باعث ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار منظر عام سے غائب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلی عہدیدار کو دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا پر بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کی پالیسی...
کولمبو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کے تمام میچز کولمبو میں کھیلنا ان کے لیے بڑا فائدہ ہوگا۔ اسپنر رامین شمیم نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں اکثر کھلاڑیوں کو مختلف شہروں میں سفر کرنا پڑتا ہے جس سے تھکاوٹ بڑھتی ہے، لیکن اس بار پاکستان ٹیم ایک ہی جگہ قیام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ سہولت کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ رامین کا کہنا تھا کہ سری لنکن پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں، اسی لیے وہ اور ٹیم کی دیگر اسپنرز بہتر بولنگ دکھانے کی کوشش کریں گی۔ بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ وارم اپ میچز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
دبئی میں ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ دبئی کے بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں کام کرنے والے محنت کش بھی اس خوشی اور جوش کا حصہ بنیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے نہ صرف ٹکٹس تحفے میں دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا۔ ٹکٹس...
دبئی میں ایک فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کردیے۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ دبئی میں اس میچ کے ٹکٹس کی مانگ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی کہ انہیں ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے۔ یہ اقدام دبئی میں مقیم نامور بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے کیا جنہوں نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو ٹکٹس دیے تاکہ وہ...
کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ براہِ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں میں بھی میچ کے براہِ راست نشریے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جبکہ اس موقع پر تماشائیوں کے لیے مزیدار کھانوں اور تفریحی سہولیات کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ Post Views: 7
کراچی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرینڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
کرکٹ کے بڑے اور روایتی حریف، پاکستان اور بھارت، کل 14 ستمبر بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے اس میچ کی اہمیت صرف پوائنٹس یا ٹورنامنٹ کے حساب سے نہیں بلکہ دونوں ممالک کے تاریخی، سیاسی اور جذباتی پس منظر سے بھی جڑی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے نہ صرف کھیل کے لحاظ سے بلکہ سفارتی اور عوامی جذبات کے آئینہ دار بھی سمجھے جاتے ہیں۔ ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا اور اس کے بعد سے یہ ٹورنامنٹ ایشیائی کرکٹ کی سب سے بڑی چیمپیئن شپ کے طور پر ابھرا۔ پاک بھارت میچ کی روایت اس قدر گہری ہے کہ ہر مقابلہ کروڑوں...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔ کراچی کے مختلف مقامات پر دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرانڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں پہلے بیٹنگ کر کے اچھا اسکور کریں اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے منتظمین نے شائقین کی کم دلچسپی کے باعث پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر عام ٹکٹ 475 درہم میں دستیاب تھا، تاہم اب اسے کم کر کے 350 درہم کر دیا گیا ہے۔ پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہو رہے ہیں اور میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارت ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے خلاف ریکارڈ فتح حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف کر رہا ہے۔...
دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کو دبئی میں ’وارم اپ‘ کا موقع ملے گا۔ مشکل وقت سے گزرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے یہ اہم میچ ہے جہاں وہ اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے بجائے مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اسپنرز کے کردار کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ عمان پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ میں شریک ہے، مگر ٹیم کو اپنے نصف سے زائد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں۔ فروری میں امریکہ کے ہاتھوں سیریز وائٹ واش...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتہائی متوقع پاک بھارت میچ سے قبل ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق 90 فیصد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام نشستیں شائقین بک کر چکے ہیں۔ جمعرات کی شام تک ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 750 درہم تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے تھی، جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پریمیئم نشستوں کی صرف محدود تعداد باقی رہ گئی ہے، ٹکٹس آن لائن اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم خصوصی کاؤنٹرز سے فروخت کیے جا رہے ہیں، جہاں لمبی قطاریں دیکھی جا رہی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تیسرے میچ ہانگ کانگ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماہدے حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی قیادت یاسِم مرتضیٰ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر ذیشان علی، انشی راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، کلہان چالو، کنچت شاہ، ایزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال اور احسن خان شامل...
ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے ہانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بلے بازی کی داعوت دینے والے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ میں ان کا پہلا میچ ہے۔ وہ بولنگ لے کر کنڈیشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے اور ٹیم اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دبئی میں پری میچ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ایک نیا تجربہ ہوگا، میں نے اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مقابلے دیکھے ہیں، بھارتی ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں بھی اس چیلنج کا مکمل ادراک ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار انہوں نے واضح کیا کہ تاحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ان کا...
ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت...
بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔ وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا...
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
ابو ظہبی (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ابو ظہبی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ ہانگ کانگ اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے خلاف 94 رنز سے شکست کھا چکا ہے اور اب اس کے لیے یہ میچ زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک ہے کیونکہ وہ مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر آئی ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہانگ کانگ نے حیران کن طور پر بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، تاہم اس...
ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آمنے سامنے آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ایونٹ میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے تاہم اس ٹیم کے صرف دو ممبران ہی ہانگ کانگ کی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ درخواست 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کی قیادت ارویشی جین کررہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں...
ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ...
روس کی سرکاری گیس کمپنی گیزپروم کے سربراہ الیکسی ملر نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے ساتھ نئی گیس پائپ لائن بچھانے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق منصوبے کے کئی پہلو اب بھی غیر واضح ہیں۔ اس منصوبے کو ‘پاور آف سائبیریا 2’ کہا جا رہا ہے جو روس کے لیے یورپی منڈی کا متبادل بن سکتا ہے۔ یہ پائپ لائن 6 ہزار 700 کلومیٹر طویل ہوگی جو روس کے یامال کے گیس ذخائر سے منگولیا کے راستے چین تک پہنچے گی۔ دہائیوں تک روس انہی ذخائر سے یورپ کو گیس فروخت کرتا رہا لیکن یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے روسی گیس خریدنا کم کر دی اور 2027 تک اس پر مکمل...
کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو ظبی میں شیڈول گروپ بی کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ بولنگ اٹیک کو میدان میں اتارنے سے قبل اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔ اس فارمیٹ میں ٹاس زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔
ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ It’s game day! ⚔️ Afghanistan take on a spirit Hong Kong, China side to get the #DPWorldAsiaCup2025 rolling! ???????? #ACC pic.twitter.com/rsBmBoR1Oe — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2025 دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے تین میں افغانستان اور دو میں ہانگ کانگ کو فتح حاصل ہوئی۔ ابوظہبی کا میدان افغانستان کے لیے خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں اس نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں فتح...
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کی خاصیت ہوتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں،...
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو شیڈول معرکے کے ٹکٹ بدستور دستیاب ہیں۔ عام طور پر کسی بھی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ٹکٹس کی تاحال دستیابی کی وجہ منتظمین کی جانب سے ’پیکج سسٹم‘ متعارف کرانے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹس میں شائقین صرف روایتی حریفوں کے میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے مگر اس بار منتظمین نے یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں پر کئی میچز کے ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی ہے جسے بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کے اس اقدام کا مقصد دوسرے میچز کے ٹکٹ...
کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے لیکن حیران کن طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ اب تک دستیاب ہیں۔ عام طور پر روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ شائقین کے مطابق اس کی بڑی وجہ منتظمین کی جانب سے نیا ’پیکج سسٹم‘ ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹس میں مداح صرف پاک بھارت میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے، لیکن اس بار شرط رکھی گئی ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی میچز کے ٹکٹ بنڈل کی صورت میں خریدیں۔ اس اقدام کو بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے، جس کا...
(سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ) ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے، ہر بار کی طرح اب بھی ٹورنامنٹ کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر سب کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے، بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں چل رہی تھی۔ اس وجہ سے ماہرین کے ذہنوں میں یہ خدشات تھے کہ کھلاڑی ایشیا کپ میں نجانے کیسا کھیل پیش کریں گے، البتہ ٹرائنگولر سیریز کی ٹرافی جیت کر ٹیم نے یہ ثابت کر دکھایا کہ حریفوں کو اسے آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،5 میں سے 4میچز جیت کر کھلاڑیوں نے اپنی...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.twitter.com/VKdliQO1eQ — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025 ...
کراچی: ایشیا کپ میچز کے ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ آفس سے بھی ملنا شروع ہو گئے۔ ٹکٹ آفس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ابو ظبی میں ٹکٹ آفس زید کرکٹ اسٹیڈیم کے پی تھری پارکنگ ایریا میں قائم ہے جبکہ دبئی میں اسپورٹس سٹی کینال پارکنگ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ٹکٹ آفس بنایا گیا ہے۔ آن لائن خریداری کے خواہش مند شائقین کے لیے پلاٹینیم لسٹ پر تین مختلف پیکجز اب بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے، انفرادی میچز کے ٹکٹ اور 7 میچز پر مشتمل خصوصی پیکج بھی آن لائن دستیاب...
جہانیاں (نیوز ڈیسک) کبڈی کے معروف کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں جاری میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری محمد سرور رانا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں ایک کھلاڑی کا انتقال پوری کبڈی برادری کے لیے صدمے کی بات ہے۔ Post Views: 2

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری ، فیصل آباد 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
ایشیا کپ سے قبل بھارت کو میچ پریکٹس کا فقدان پریشان کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے یو اے ای میں ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے مگر اس بار میچ پریکٹس کا فقدان پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، بھارت نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں مصروف رہے مگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا۔ ایشیا کپ کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں سے صرف سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، سوریاکمار یادیو، شیوام دوبے اور ہرشت رانا نے مختلف ملکی لیگز میں حصہ لیا...
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ آیا وہ اپنی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کے لحاظ سے اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا معاملہ، لیونل میسی کی جانب سے بڑی خبر آگئی حال ہی میں وینزویلا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کرنے کے بعد لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک...
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے تاریخی ہرارے اسپورٹس کلب نے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے معاملے میں دنیا کے مشہور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہرارے نے ایم سی جی (288 میچز) کو پیچھے دھکیل کر دنیا میں سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے والے میدانوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سرفہرست اسٹیڈیمز کی فہرست شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم (یو اے ای): 309 میچز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 293 میچز ہرارے اسپورٹس کلب (زمبابوے): 289 میچز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 288 میچز شارجہ اس وقت...
ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کے لیے مزید خصوصی آفرز کا اعلان کردیا گیا۔ ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق شائقین کے لیے تین مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہورہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز دیکھ سکیں گے۔ دوسرے پیکج کی قیمت 525 درہم رکھی گئی ہے جس میں سپر فور کے تین میچز شامل ہوں گے۔ تیسرے پیکج کی قیمت بھی 525 درہم ہے جس میں سپر فور کے دو میچز اور فائنل شامل ہوگا۔ DP...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ راشد خان نے یہ اعزاز 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس تھا، جنہوں نے 126 میچز میں 164 وکٹیں لی تھیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ افغانستان...
سینٹ کٹس(سپورٹس ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے ایک اور دھماکا خیز اننگز کھیل کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز جڑ دیے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر بولرز کو بے بس کر دیا۔ 38 سالہ پولارڈ نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور دونوں کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔...
شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ پکی کرنے پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای کو 31 رنز سے مات دی۔ ان فتوحات نے گرین شرٹس کا مورال بلند کر دیا ہے۔ آج کے میچ میں صائم ایوب اور حسن نواز بیٹنگ لائن کے اہم کردار ہوں گے جبکہ بولرز پر ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ہوگی۔ دوسری جانب افغانستان اپنے...
شارجہ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور تاریخ رقم کردی۔ راشد خان اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دیکر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
متحدہ عرب امارات کی گرمی نے ایشیا کپ کے منتظمین کو میچز کا وقت تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، اس کی وجہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو یو اے ای کی گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔ 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ 15ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ بھی مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔ دونوں گروپس سے ٹاپ...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف تبدیلی کے بعد میچز اب یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دن ابو ظبی میں پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بجکر 30 منٹ پر...
ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے مدوشنکا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 76 اور کمنڈو مینڈس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ So close, yet so far, in many ways ????#ZIMvSL SCORECARD ???? https://t.co/O80deYSyyi pic.twitter.com/4ABvkfAxBC — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 29, 2025 زمبابوے کے رچرڈ نگاروا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک وکٹ لی۔ HAT-TRICK HERO ????????????Dilshan Madushanka seals a...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2016 ورلڈکپ میں میرپور میں ہوا تھا، جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت سے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ اب ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ایک بار پھر کامیابی کے لیے پُرعزم ہے جبکہ میزبان ٹیم نے بھی بلند عزائم ظاہر کیے ہیں۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا ہے کہ ایشیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہے۔...
قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔ Pakistan women’s cricketers share their message of solidarity ???? All gate proceeds from tomorrow's flood relief exhibition match between Zalmi XI and Legends XI in Peshawar will go towards rehabilitation efforts. pic.twitter.com/Mnm7PBytnQ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 29, 2025 خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود،...
دبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں شائقین کی دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ اہم نکات بھارتی بورڈ نے کشیدگی کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ شائقین کی دلچسپی برقرار ہے، ٹکٹس کی فروخت ہفتے سے شروع ہونے کی توقع۔ دبئی میں 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں بکنے کی پیشگوئی۔ جعلی ٹکٹس کا مسئلہ اے سی سی اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس بک رہے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹس کی قیمت 15.75 لاکھ بھارتی روپے تک جا...
3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
ایشیا کپ سے قبل ہتھیاروں کی آزمائش کا وقت آگیا۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ آج تاریخی اہمیت کے حامل شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم بلند عزائم لیے افغانستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔ کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں...
بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا 14 ستمبر اور ممکنہ دوسرا 21 ستمبر کو شیڈول ہے۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں روایتی حریفوں کا تیسرا معرکہ بھی ممکن ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہیں اور تماشائیوں کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیموں کے بورڈز نے اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر ہی شرکت کی تصدیق...
امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات رد کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ نو سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لے گی۔ ایشیا کپ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ نے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ 14 ستمبر اور ممکنہ طور پر دوسرا 21 ستمبر کو ہوگا۔ فائنل میں رسائی کی صورت میں روایتی حریفوں کا تیسرا معرکہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ...
ایشیاء کپ 2025 کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سونی اسپورٹس نیٹورک پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا پروموشنل اشتہار جاری کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز وریندر سہواگ کو دکھایا گیا جس کا مقصد 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول میچ کی سنسنی کو بڑھانا تھا۔ تاہم، پرومو پر بھارتی عوام نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ فینز اور ماہرین کی جانب سے ایشیاء کپ اور سونی اسپورٹس نیٹورک کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے پاک بھارت مقابلے کی...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے بڑے ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ہوگا، مگر کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں فیورٹ ہونے کے بجائے اصل امتحان دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہے، اور پاکستانی ٹیم بڑے مقابلوں میں جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے شائقین پر زور دیا کہ کھیل کو کھیل کی حد...
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں شیڈول ہے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔اطہر اسماعیل امجد ٹیم...
لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب الیون نے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 23 گیندوں پر 41 رنز اور فخر زمان نے 27 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا الیون کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون کے بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ حسن نواز نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان سلمان علی آغا نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد حارث 18 گیندوں...
DUBAI: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں صائم ایوب الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 23 گیندوں پر 41 اور فخر زمان 27 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سلمان آغا الیون کی جانب سے اسپنر ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون نے جارحانہ انداز اپنایا۔ حسن نواز نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان سلمان علی آغا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے روایتی حریفوں کے میچ میں فضا خاصی گرم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین سے پرزور کہا کہ نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد سے آگے نہ بڑھیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں اور یہ ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حب الوطنی کا مطلب کھیل کے دائرے سے باہر جذبات ظاہر کرنا نہیں، شائقین کو اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے بھی میچ کا احترام کرنا چاہیے۔ سابق کپتان نے بھارت کو اس میچ کا فیورٹ قرار دیا اور کہا کہ...
ایک جانب ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی تو دوسری جانب بھارتی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بھارتی ’ڈبل گیم‘ کنفیوژن پھیلانے لگی۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے کیدار جادھیو نے بھی نفرت کی آگ کو مزید ہوا دینا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی حال میں گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے، میرا دعویٰ ہے کہ یہ میچ نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پر سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی شوپیس ایونٹ کیلئے ٹیم میں شبمن گل کی سلیکشن پر غیریقینی کے بادل بدستور موجود ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ابھیشیک...
ویب ڈیسک : وزارت پٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول سمگلنگ کی روک تھام کیلیے نئے ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر غور کیا گیا۔ عمر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت پٹرولیم حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرولیم ترمیمی بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کی تجویز ہے جب کہ ایسے پٹرول پمپس کا سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل کی جا رہی ہے۔ اجلاس...
کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا...
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی...