2025-09-18@09:29:46 GMT
تلاش کی گنتی: 7431
«سابق امریکی نائب وزیر خارجہ»:
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا...
امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے عائد کردہ بیشتر عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس پر امریکی صدر کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک امریکی اپیل کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس میں اکثر ٹیرف کو غیر قانونی قرار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے اور اگر انہیں ختم کیا گیا تو اس کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے...
امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے متعدد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس مؤقف کی توثیق...
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو...
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی پوسٹ نے انسٹاگرام کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے معروف فٹبالر ٹریوس کیلسی کیساتھ منگنی کی تصاویر شیئر کی گئیں جنہوں نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ سمیٹ لی اور نئے ریکارڈز بنا...
واشنگٹن: امریکا کے ٹائیفون میزائل سسٹم کو عارضی طور پر جاپان میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجی مشق ہوگی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشق میں ٹائیفون انٹرمیڈیٹ رینج میزائل عارضی طور پر تعینات کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں جاپانی اور امریکی...
بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی...
امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا۔ واقعے میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص بھی پولیس...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پیٹر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جے پور کی قیمتی پتھروں اور جیولری کی برآمدات یکسر رک گئیں۔ شہر کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور جیولری مارکیٹ کے تنگ و پیچیدہ راستوں میں پریشانی کی...
ذیابیطس کی تشخیص کے لیے خون کے پیچیدہ ٹیسٹوں کے بجائے اب صرف سانس کے ذریعے مرض کا پتا لگانا ممکن ہوسکتا ہے۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تجرباتی سانس ٹیسٹ تیار کیا ہے جس نے ابتدائی آزمائش میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں اور صحت مند افراد میں...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور میڈیا نمائندوں کے لیے ویزوں کی مدت کو محدود کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ پالیسی کے تحت...
امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 بچوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایننسی ایشن...
امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، چرچ سے منسلک ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ سے تین معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں محض آٹھ اور دس سال تھیں، جو اپنی نشستوں پر بیٹھے...
7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں 7 سے زیادہ طیارے گرے، مگر وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔ اگر میں مداخلت کرکے تنازع ختم نہ کراتا تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ دوبارہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ہم...
امریکا کی جانب سے دنیا کے کئی ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، بات کی جائے پاکستان اور بھارت کی تو اس وقت پاکستان پر 19 جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا مطلب ہے کہ امریکا جانے والے بھارتی مصنوعات اب مہنگی ہو...
برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو...
جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے...
جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط" کو...
پاکستان نے کہا ہے کہ توانائی پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز یا ڈیٹا نیٹ ورکس جیسے بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ اور عالمی منڈیوں کے ہموار کام میں رکاوٹ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے ان ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کارروائی سخت کر دی ہے جو انگریزی زبان میں مہارت نہیں رکھتے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک وہ کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی لازمی شرط نافذ نہیں...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے...
امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم...
امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اضافی ٹیرف کے بعد متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی، جس سے دونوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں قتل کے ملزمان کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرے تو سزا موت ہونی چاہیے۔ واشنگٹن میں 1957 کے بعد سے سزائے موت نافذ نہیں کی گئی، جبکہ 1981 میں...
امریکی سماجی کارکن اور فری لانس صحافی کلئیرا اسٹیفن سال 2023 کے وسط میں بطور سیاح چترال آئیں، لیکن مختصر قیام کے دوران ہی انہیں یہاں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا، جس کے بعد وہ واپس آکر پاکستان میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہو گئیں۔ کلئیرا اسٹیفن سماجی خدمات سے وابستہ ہیں...
ہمارا بھارت مہان آج کل ٹرمپ کے نشانے پر ہے، یہ کون سا بھارت ہے جو اب امریکی ٹیرف کے رگڑے کھا رہا ہے، اس کو یوں سمجھیں کے امریکا کے حریف دو اتحاد برکس اور ایس سی او ہیں۔ دونوں میں مودی کا بھارت وہ کالی بھیڑ تھا جو امریکی مفاد میں کام کررہی...
ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوں میں طوفان ’’کاجیکی‘‘ کے باعث شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ ویتنام کی وزارتِ زراعت و ماحولیات کے مطابق طوفان سے 6ہزار 800سے زائد مکانات کو نقصان...
امریکی حکام کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ ’فلیش ایٹنگ‘ یعنی گوشت کھانے والے پیراسائٹ کے انسان کے جسم کو متاثر کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مچھروں کو ملیریا سے بچانے کے لیے دوا ڈھونڈ لی گئی، آپ بھی چکرا گئے نا! بی بی سی کے مطابق امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات...
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف بدھ کی صبح (بھارتی وقت کے مطابق 9:30 بجے) سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد مجموعی...
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق کل بروز بدھ بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر لاگو ہوگا۔ جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ اضافی ٹیرف کا نفاذ ان تمام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ جنوبی کوریا میں اپنے فوجی اڈوں کی زمین کا مالک ہو، بجائے اس کے کہ وہ اسے سیول سے کرایے پر لے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے-میونگ کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ...
کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے۔ اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع (Department of Defense) کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس کا پرانا نام "محکمہ جنگ" (Department of War) زیادہ مناسب لگتا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "محکمہ دفاع سننے میں اچھا نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ دفاع (Department of Defense) کا نام بدلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پرانا نام “ڈیپارٹمنٹ آف وار” زیادہ بہتر اور مؤثر تھا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “محکمہ دفاع” سننے میں اچھا نہیں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ ’بہت سے امریکی شاید ایک آمر کو پسند کرتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں 80 منٹ طویل گفتگو کے دوران کہی، جس میں انہوں نے ناقدین اور میڈیا پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ...
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ’محکمہ دفاع‘ سننے میں اچھا نہیں لگتا، ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور دفاع ہی کیوں کررہے ہیں؟ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس محکمے کا نام ’محکمہ جنگ‘ ہوا کرتا ہے، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا اور ساتھ ہی غزہ کی تازہ صورتحال سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے تباہ...
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی مداخلت سے ایک ممکنہ جنگ کو روکا گیا، جس میں 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے اور حالات جوہری جنگ کی طرف جا سکتے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔ یہ...
ویتنام اس وقت قدرتی آفت کے شدید خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان “کاجیکی” ملک کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نصف ملین سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔...
فرانس نے امریکا کے سفیر چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔ کشنر نے ایک کھلے خط میں صدر ایمانویل میکرون پر الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ خط امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوا جس میں کشنر نے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید...
انٹیل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت امریکی حکومت انٹیل کے عام شیئرز میں 8.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں حکومت کو کمپنی میں تقریباً 9.9 فیصد حصص ملیں گے۔ سرمایہ کاری...
واشنگٹن: امریکی نیشنل گارڈ کے فوجی دستے اتوار کی رات سے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر اسلحہ لے کر گشت کریں گے، یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، نیشنل گارڈ کے اہلکار...
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔ جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے...
لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ...