2025-09-18@03:07:40 GMT
تلاش کی گنتی: 7913
«میں تیرا ہیرو»:
کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے...
اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے گرد کارروائیاں تیز کردیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تباہ حال فلسطینی علاقے کے بعد از جنگ منصوبوں پر وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلانے کی تیاری کررہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل پر اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ غزہ میں قریباً...
واشنگٹن: معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا...
گلگت: ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 63 اسکولوں کو 25 اگست تک بند رکھا گیا تھا، جس میں توسیع کردی گئی ہے اور امدادر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سیلاب کی تباہی کے پیش نظر غذر میں...
سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام...
7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی...
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈن پارلیمنٹ کے رکن ، کرسچن ڈیموکریٹس (KD) پارٹی کے راہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعلقات...
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں...
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اطلاع دی کہ ننھی پری نیمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ اداکار نے اس اعلان کو ایک خط کی شکل میں شیئر کیا، جو بیٹیوں امل اور...
رپورٹ: ابوبکر خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا اور جنگلات محفوظ کرنے ہوں گے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جیسے ہی صوبے میں سیلاب آیا،...
معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے بیچلر پارٹیوں کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سلینا گومز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کابو سان لوکاس میں ایک پرتعیش یاٹچ پر پارٹی...
بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ❗️India Chamaera Dam is releasing massive floods. This dam is built on the Ravi River and is located near Dalhousie, Chamba district, Himachal Pradesh. ...
بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ...
غزہ (عرب میڈیا) اسرائیلی فوج نے غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری تیز کر دی ہے۔ سرحدی علاقوں میں فوجی اور ٹینک تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل...
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ...
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سربراہ سون مے جون نے “اعلیٰ معیار کے ساتھ14ویں پنج سالہ منصوبے کو مکمل کرنے” کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ “14ویں پنج سالہ منصوبے” کے آغاز سے اب تک چین کے کسٹمز نے بیرون ملک تعاون کے 519 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ 2024...
لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ...
بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے...
لاہور: پنجاب کی سالٹ رینج میں بھارتی بھیڑیے (انڈین وولف) کی دوبارہ موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں اور پہلی بار سرکاری طور پر اس نایاب جانور کی تصویری شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پنجاب میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی بحالی کی طرف...
اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ پر عالمی توجہ مبذول کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں بالآخر ایک فیصلہ کن موڑ تک پہنچنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اس طویل اور خونی جنگ کا “اختتام” ممکن ہے۔ عالمی میڈیا...
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف بدھ کی صبح (بھارتی وقت کے مطابق 9:30 بجے) سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد مجموعی...
کچھ مادہ مینڈک “مرنے کا ڈرامہ” رچاتی ہیں تاکہ ناپسندیدہ نروں سے بچ سکیں۔ اس مضحکہ خیز رویے کو سائنسی اصطلاح میں tonic immobility یا thanatosis کہا جاتا ہے، یعنی موت کا روپ اپنانا۔ یہ رویہ خاص طور پر یورپین کامن فراگز میں دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی مطالعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مادہ...
جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید...

خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نادرا کو زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواست گزار کی تصدیق کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو زرینہ نامی خاتون کو قومی شناختی کارڈ...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے نفاذ کے بعد بی سی سی آئی اور فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ ختم ہوگیا۔ اس قانون کے تحت ریئل منی گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈریم 11 نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ ریئل منی...
سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر پر نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور زرینہ نامی خاتون کے معاملے میں کل ہی زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر تصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی کارروائی کیس کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کی۔ عدالت نے نادرا حکام...
چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے...
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنا دی۔ امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے...
ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی سے بھارت کی سفارتی کمزوری ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد مودی سرکار لابنگ فرموں کی محتاج ہوکر رہ گئی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے، جس سے بچنے کے لیے اب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش...
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر...
وفاقی وزیر صحت و مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے نئے صوبے بنانا ناگزیر ہے، یہ خواہش نہیں بلکہ مجبوری بن چکی ہے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر جب صرف آرمی چیف تھے تو انہوں نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے...
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹکا اور اس کے گرد واقع جنوبی سمندر تیز اور اچانک تبدیلیوں کا شکار ہیں، جن کے اثرات نسلوں تک پوری دنیا پر پڑیں گے۔ تحقیق کے مطابق 2014 کے بعد سے سمندری برف تیزی سے کم ہو رہی ہے، اب اس کی شرح...
چین کی جانب سے تبت میں دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے کے اعلان نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ یہ ڈیم دریائے برہم پتر (چینی نام: یارلنگ زانگبو) کے قدرتی بہاؤ کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر خشک...
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ...
بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آشا شرما 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال کی تصدیق سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر کی۔ ادارے نے آشا شرما کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کی...
بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی...
بھارت کو خدشہ ہے کہ تبت میں چین کے مجوزہ میگا ڈیم کی تعمیر خشک موسم کے دوران ایک اہم دریا کے پانی کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کردی رائٹرز کی...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کررہی ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔ یہ...
مقامی اسکول ٹیچر حامد اپنے خاندان کے 5 افراد کے ساتھ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ وہ اپنی والدہ کی میت کو اسکردو نہ لے جا سکا، کیونکہ شدید سیلاب کے باعث شاہراہ ریشم کے مختلف مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں بند تھیں۔ اس کے لیے واحد آپشن رہ گیا ہوائی سفر۔ لیکن...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے وراثتی جائیداد میں بہن کے حصے کے خلاف بھائی کی اپیل خارج کر دی۔ کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بھائی بہنوں سے خدمت کروانا...
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ، زیتون اور صابرہ کے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ یہ تباہ کن حملے 6 اگست سے جاری ہیں، جن کے باعث متاثرہ...