کراچی؛ یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔
دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔
مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔
اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ملزم کا نائجیرین وصول کنندہ کے ساتھ رابطہ قائم رہے۔ لاہور میں موجود نائجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اے این ایف نے نائجیرین باشندے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا۔ موثر منصوبہ بندی اور قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور کی فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہے، جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
یہ آپریشن سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پر عزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
لاہور میں غیر اخلاقی پروگرام کے انعقاد پر مقدمہ درج، مرکزی ملزم سمیت متعدد گرفتار
لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار سخت قانونی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں، واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فیصل کامران نے کہا کہ پابندی والی فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ بھی رکوا دی گئی ہے، اسلام اور قوانین سے متصادم کسی بھی سرگرمی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔