دبئی اور ابوظہبی کے درمیان بلٹ ٹرین چلنے کے لیے تیار، رفتار کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں اتحاد ریل نے پہلی تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین کی نقاب کشائی کی گئی ہے، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 30 منٹ میں ابوظہبی اور دبئی کو جوڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی اور تخلیق کاری کا ملاپ: دبئی میں عالمی ایونٹ کا انعقاد
ریم آئی لینڈ، سعدیات، یاس آئی لینڈ، اور ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور الجدف کے علاقے کے قریب یہ ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 6 اسٹیشنوں سے گزرے گی۔
https://twitter.
اس جدید ترین ٹرانسپورٹ آپشن کے علاوہ، اتحاد ریل ایک باقاعدہ مسافر ٹرین بھی چلائے گی، اتحاد ریل کے چیف پروجیکٹ آفیسر محمد الشہی کے مطابق ابھی تک اس ترین منصوبے کی تیاری کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔
’تیز رفتار ٹرین اور اس سے متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹینڈرز مکمل کرنے کے بعد بنایا جائے گا، اس منصوبے سے اگلے 50 سالوں میں متحدہ عرب امارات کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 145 ارب درہم کا اضافہ متوقع ہے۔‘
مزید پڑھیں:دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح
اس کے مقابلے میں ایک باقاعدہ مسافر ٹرین آخر کار پورے متحدہ عرب امارات میں میزیرا سے ہوتی ہوئی صحرائے لیوا اور اس کے مشہور نخلستان کے ساتھ ساتھ عمان کی سرحد کی جانب سفر کرے گی۔
اس تیز رفتار ٹرین کے شارجہ اور فجیرہ میں بھی اسٹیشن ہوں گے اور خلیج تعاون کونسل ریلوے کے فعال ہونے کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر خلیجی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ
ریگولر اسپیڈ مسافر ٹرین تمام امارات کو جوڑے گی۔ یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 مسافروں کے ساتھ سفر کرے گا، اس کی ریل کارگو ٹرین جیسی ہے، جس کے ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں 4 اسٹیشن ہوں گے۔
ترجمان اتحاد ریل کے مطابق اگرچہ یہ ٹرین پوری طرح سے لیس اور تیار ہے، تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کب فعال ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی اور تخلیق کاری کا ملاپ: دبئی میں عالمی ایونٹ کا انعقاد
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد نے بتایا کہ انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اوروزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ ابوظہبی کو دبئی سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کے تاریخی آغاز کا مشاہدہ کیا۔
وزیر دفاع حمدان بن محمد کے مطابق 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے اس ٹرین سے سفر کا وقت صرف 30 منٹ تک کم کررہا ہے۔’یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے پائیداراورجدید نقل و حمل کے حل کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو رابطے اور معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوظہبی بلٹ ٹرین حمدان بن محمد دبئی شارجہ صحرائے لیوا عمان فجیرہ کارگو ٹرین مسافر نخلستان ولی عہدذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلٹ ٹرین صحرائے لیوا کارگو ٹرین مسافر نخلستان ولی عہد متحدہ عرب امارات مسافر ٹرین اتحاد ریل رفتار سے
پڑھیں:
پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی، صدر، وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون ضروری اور دونوں ممالک کے شہریوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے دیرینہ تعلقات ہیں، صدر نے بھارت کے ساتھ جنگ میں ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان ریل رابطے کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کاروباروں اور مسافروں خصوصاً زائرین کے لیے آسان بنائے گی، ایران-پاکستان گیس پائپ لائن معاملے کا باہمی طور پر قابل عمل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے صدر زرداری کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورت حال کے ساتھ سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔