بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔ 

اس ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایک رومانوی کامیڈی فلم کا ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے‘۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھا، ’ڈرامہ، ایکشن، رومانس، سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔‘

یاد رہے کہ روہت شیٹی کی فلم سمبا (2018) میں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد یہ فلم ان دونوں کی دوسری فلم ہوگی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سارہ علی خان

پڑھیں:

’ٹائٹن آبدوز‘ کے دلخراش سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔

نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster" ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔ 

یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن رش شامل تھے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

دستاویزی فلم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبدوز کے کاربن فائبر ڈھانچے میں شروع سے ہی سنگین تکنیکی خامیاں موجود تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن شروع سے ہی خطرناک تھا اور سمندر کی تہہ میں ہر غوطہ اس کے لیے ایک نیا خطرہ تھا۔

ڈاکیومنٹری میں اوشین گیٹ کمپنی کی ویڈیوز، ڈیٹا اور سابق ملازمین کی گواہیاں شامل کی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے بانی نے حفاظتی خدشات کو نظرانداز کیا تھا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اگر عام لوگ ان فیصلوں سے واقف ہوتے تو آبدوز میں سوار ہونے سے گریز کرتے اور اس دلخراش حادثے کا شکار ہونے سے بچ جاتے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی‘ بلاول
  • مانیٹری پالیسی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود کا تعین کیا جائیگا
  • امریکہ: لائبریری کی کتاب میں ملی دادا، دادی کی 72 سال پرانی شادی کی تصویر پوتی کو واپس کردی گئی
  • ’ٹائٹن آبدوز‘ کے دلخراش سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
  • عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے‘تحریک آر یا پار ہوگی‘ گنڈاپور
  • پاکستان کی تجارتی تاریخ میں اہم سنگ میل: لاہور سے روس تک پہلی فریٹ ٹرین 22 جون کو روانہ ہوگی
  • عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کرلیا، شعیب شاہین
  • فیروز خان کا اپنے ساتھ کام سے انکار کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
  • عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کر لیا ‘پاکستان تب آزاد ہوگا جب عدلیہ آزاد ہوگی‘شعیب شاہین