نائن الیون کے خوفناک واقعے کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار امریکی پولیس کے قصے زبان زد عام ہیں۔ ایسا ہی ایک وقعہ بھارتی اداکار نے سنایا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے اپنی فلم کانٹے کی شوٹنگ کے حوالے سے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک خوفناک واقعہ سنایا۔

سنیل شیٹھی نے بتایا کہ اُن دنوں میری دراڑھی تھی اور میں شوٹنگ کے بعد اپنے ہوٹل پہنچا لیکن چابی بھول گیا تھا۔

اداکار نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں چابی مانگنے گیا تو کوئی غلط فہمی پیدا ہوگئی اور وہ شخص پولیس والوں کو بلا لایا۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ پولیس اہلکار نے آتے ہی مجھ پر بندوق تان لی اور حکم دیا کہ نیچے جھک جاؤ ورنہ گولی ماردوں گا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں جھک گیا تو پولیس نے ہتھکڑی لگا کر مجھے زمین پر لٹا دیا اور قریب تھا کہ گول بھی چلا دیتے۔

سنیل شیٹھی کے بقول عین اسی وقت پروڈکشن ٹیم پہنچ گئی اور انھوں نے بتایا کہ یہ بھارتی اداکار ہیں جو شوٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ ہے جسے یاد کرکے اب بھی جسم میں جھرجھری سے آجاتی ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکار نے بتایا کہ

پڑھیں:

فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دے دیا

پاکستان شوبز کے اداکار فیضان شیخ نے ساتھی اداکار و میزبان عدنان صدیقی کو بہترین ہوسٹ قرار دے دیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے فیضان شیخ سوال کیا کہ ان کے مطابق کون سب سے بہترین میزبان ہیں بالی ووڈ اداکار و میزبان سلمان خان یا پھر پاکستانی اداکار میزبان عدنان صدیقی؟ 

جس پر فیضان شیخ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں گے اور اگر ٹیلنٹ کی بات ہو تو عدنان صدیقی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں اور سلمان خان سے زیادہ بہترین میزبان ہیں۔ 

https://www.instagram.com/reel/DLU5BIGtCdz/?utm_source=ig_web_copy_link

فیضان نے اپنے بیان پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سُنا ہے کہ سلمان خان تو ایک لائن بھی بغیر دیکھے نہیں بول پاتے اور میزبانی کیلئے بھی ٹیلی پرومپٹر کا استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ عدنان صدیقی ایسا نہیں کرتے وہ خود بولتے ہیں۔ 

فیضان شیخ کی عدنان صدیقی کی سلمان خان نے موازنہ کرنے کی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی ان کے بیان سے اتفاق کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: کہوٹہ میں پولیس کانسٹیبل نے گولی مار کر خودکشی کر لی
  • داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
  • جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی
  • بھارتی بحریہ کا اہلکار پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دے دیا
  • خیبرپختونخوا: پولیس میں خدمات انجام دینے والے سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ، اب وہ کیا کریں گے؟
  • ائر انڈیا کی پرواز میں ایک ساتھ مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی
  • کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 4 دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات سامنے آگئے
  • موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، 4 گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، 4 گرفتار