UrduPoint:
2026-07-24@08:38:38 GMT

اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ایک بنکر نے دیا ہے ،6300ارب کے قرضے اٹھائیں گے پھر بنکر کھرب پتی بنیں گے،چینی، آٹا دالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی ب،سپیکر نے ہمیں تحفظ نہیں دیا ، پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیاگیا ہے ،عمران خان سمیت تمام قیادت اور کارکنوں کو رہا کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار پوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، اسد قیصر، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ارکان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، اپوزیشن اس کو مسترد کرتی ہے،یہ بجٹ ایک بنکر نے دیا ہے ،6300ارب کے قرضے اٹھائیں گے پھربنکر کھرب پتی بنیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چینی ، آٹا اور دالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم نے جرات نہیں کی کہ اپوزیشن کے سامنے تقریر کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز کی آزادی چھین لی ہے، ملک میں اظہار رائے اور میڈیا کو آزادی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات سابق ایم این اے اعجاز چوہدری کو اٹھالیا ہے۔ بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کوجبرکے طور پر پابند سلاسل رکھا ہوا ہے ،عمر چیمہ کی ضمانت نہیں ہوئی، حسان نیازی ،یاسمین راشد سمیت سب کو پابندسلاسل رکھا ہوا ہے ، سر دار ایاز صادق اسپیکر نہیں رہا، وہ اس حکومت کا کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے ،ورچوئل مارشل نافذ ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے مائیک بند کر کے زبان بندی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت روایات اور پارلیمانی روایات کا جنازہ نکال دیا گیا۔ چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ کٹ موشن پر ہر وزارت جواب دینے کی پابندہے ،کسی نے جواب نہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ لاء میں تبدیلی نہیں کرسکتے تھے وہ بھی کیا ،گزشتہ روز حاجی امتیاز کے بھائی اعجاز چوہدری کو اٹھایا گیا ،خورشید شاہ کی کمیٹی ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ دینے کیلئے بنائی گئی تھی،ایک بھی رکن کو تحفظ نہیں مل سکا ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے آپ نے ہمیں تحفظ نہیں دیا ،احتجاج کیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیا گیاہے۔ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ یہ بجٹ عوام دشمن ہے، شام کو پانچ منٹ 471 ارب کا ٹیکس لگاکر عوام پر بوجھ ڈال دیا ،فاٹا پر بھی ٹیکس لگٰاہم احتجاج کرتے ہیں ،ہم اس بجٹ کومسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بجٹ میں اپوزیشن کی طرف سے کٹ موشن اور فنانس بل میں بڑی تعداد میں ترامیم پیش کی۔

انہوںنے کہاکہ جس طرح اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا گیا قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائد عمران خان سمیت تمام قیادت اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔اسد قیصر نے کہاکہ بنانا ری پبلک میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو اس حکومت نے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم۔اس بجٹ کو نہیں مانتے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کنفیوژ سیاستدان ہے،پیپلز پارٹی تنقید بھی کرتی اور اقتدار ک یمزے بھی لے رہی ہے۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ پاکستان میں بارہ کروڑ لوگ غریب ہیں ،حکومت نے بجٹ میں مزدور کسان، مڈل کلاس کے لئے کیا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی پی پی 1994 میں آئی تھی یہ عوام کا خون چوس چکے ہیں ،عدلیہ میڈیا کی آزادی چھین لی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بانی نے پاک بھارت جنگ میں جیل میں بیٹھ کرمودی کو للکارا، پاکستان نے بھارت کو شکست دی ،حکومت اس اتحاد کو آگے بڑھاکر بانی کو رہا کردیتے تو اچھا ہوتا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوںنے کہاکہ ہم

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری