Jang News:
2025-06-30@11:22:39 GMT
دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔
بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی وجہ اور مقتولین کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔