پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، کینالز کے مسئلے اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ کل گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے اہم مسائل بالخصوص سندھ کے “برننگ ایشو” کینالز پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا، مزید کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے، حکومت پنجاب کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی۔

خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے، انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی تھی، جس سے بدامنی پھیلتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی، کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

عوام نے  5   اگست کا احتجاج مسترد کر دیا، پی ٹی آئی ورکرز بھی تنگ: گورنر 

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور طرح مسترد کر دیا ہے۔  پاکستان کی عوام اور خود تحریک انصاف کے ورکرز روز روز کے احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے اور احتجاجی مظاہروں کا متحمل نہیں سکتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ اب صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔ ساجد قریشی نے کہا کہ روز روز کے دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آکر تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پارٹی ملکی مفادات میں نہ ہو اس میں نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام نے  5   اگست کا احتجاج مسترد کر دیا، پی ٹی آئی ورکرز بھی تنگ: گورنر 
  • پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی
  • پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
  • سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن  
  • آج سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن
  • ریڈلائن بی آر ٹی، شرجیل میمن کا منصوبے کی راہ میں تمام رکاوٹیں 15 ستمبر تک ہٹانے کا حکم
  • ریڈلائن بی آر ٹی؛ شرجیل میمن کا  منصوبے کی راہ میں تمام رکاوٹیں 15 ستمبر تک ہٹانے کا حکم
  • بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا ہے، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن نے سندھ پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا
  • فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی: غلام مرتضی جتوئی