WE News:
2025-07-02@10:52:55 GMT

اداکار نعمان اعجاز کو ’مذاق رات‘ سے کیوں نکالا گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

اداکار نعمان اعجاز کو ’مذاق رات‘ سے کیوں نکالا گیا؟

نعمان اعجاز پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان ہیں  جو ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے شوبز کیرئیر کا آغاز 1980 کی دہائی کے آخر میں اداکاری سے کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈرامے ’دشت‘، ’میرا سائیں‘، ’درشہوار‘، ’جیکسن ہائٹس‘، اور ’پری زاد‘ ہیں۔

اداکاری کے علاوہ مشہور شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی بھی نعمان اعجاز کی وجہ شہرت بنی۔ مگر انہوں نے جلد ہی اس شو کی میزبانی چھوڑ دی اور ان کی جگہ واسع چوہدری نے لے لی۔

حال ہی میں، ’مزاق رات‘ کے پروڈیوسر عرفان اصغر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انہوں نے نعمان اعجاز کو ’مزاق رات‘ سے نکالنے کی وجہ بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید

عرفان اصغر نے کہا، نعمان اعجاز لینز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ دوسرے یہ کہ وہ ساری زندگی پروڈکشن یا پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزار چکے تھے اس لیے انہیں ایک ہی ٹیم کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی عادت نہیں تھی۔ ڈرامے کے لیے ہر بار انہیں نیا ٹیم، نئی تاریخیں، نیا اسکرپٹ، نئے منصوبے اور نئے لوگ ملتے تھے جبکہ شو میں ایسا نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی انہوں نے شو کیا اور اپنا وقت دیا، جو قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ہم اس بات میں تفصیل میں نہیں جائیں گے کہ واسع چوہدری کو کیوں بلایا گیا، لیکن جب نعمان اعجاز شو کی میزبانی کر رہے تھے، زیادہ تر وقت مہمانوں اور نعمان اعجاز کے درمیان تقسیم ہو جاتا تھا اور مزاحیہ فنکاروں کو مناسب وقت نہیں مل رہا تھا، لیکن جب واسع کو شو میں لایا گیا تو مزاحیہ فنکاروں کو اچھا وقت ملنا شروع ہوا۔

واضح رہے کہ واسع چوہدری نے ’مذاق رات‘ شو کی تقریباً 7 سال تک میزبانی کی اور پھر چینل کو چھوڑ دیا۔ اس وقت شو کی میزبانی معروف اداکار عمران اشرف کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکاری پاکستانی ڈرامے عمران اشرف مذاق رات نعمان اعجاز واسع چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکاری پاکستانی ڈرامے مذاق رات واسع چوہدری واسع چوہدری کی میزبانی انہوں نے مذاق رات

پڑھیں:

لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار

15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملزم کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شک کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کو ختم کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شالم غوری کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فرانزک شواہد کی ’محفوظ تحویل اور تضادات‘ واضح طور پر استغاثہ کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

مدعیہ کے مطابق جون 2022 میں سلیم اور 2 افراد نے سویرا کو زبردستی اغوا کیا، سب انسپکٹر قمر اعجاز نے بیان دیا کہ انہوں نے تمام نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے تھے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جرح کے دوران قمر اعجاز نے تسلیم کیا کہ نمونے محمد اعجاز کے نام سے بھیجے گئے، حالاں کہ وہ خود قمر اعجاز ہیں، اور یہ غلطی ریکارڈ پر موجود ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت سزا کے خلاف اپیل کو منظور کر تے ہوئے درخواست گزار کو بری کرتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹ
  • لڑکی کے اغوا کے بعد ریپ کے الزام میں ملزم کو دی گئی عمر قید کالعدم قرار
  • صوبے کا نام ’مریم آباد‘ رکھ لیں، پنجاب کی وزیراعلیٰ سے یہ مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
  • صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟
  • لاہور،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے تحت عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ نکالا جارہاہے
  • یہ امتیاز کیوں؟
  • وہ مشاغل جو کہیں پیچھے رہ گئے ۔۔۔
  • نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں
  • دمے کا مرض ختم کیوں نہیں ہوتا؟
  • ٹنڈوالہیار،رہائشی علاقوں سے برساتی پانی نہ نکالا جاسکا