حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کے عرس میں رونقیں کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
حکومت پنجاب کی جانب سے مادھو شاہ حسین لال کے عرس سے منسلک ان تقریبات کا انعقاد شالامار باغ میں بحال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تعطیل چھٹی عرس.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے)
ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔