عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر جاری؛ جذبات، حوصلے اور مزاح سے بھرپور کہانی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی پچھلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے طویل وقفے کے بعد پھر سے تہلکہ مچانے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔
عامر خان اپنے مداحوں کے لیے اس بار سنہ 2007 کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
اس سیکوئل کا نام معمولی تبدیلی کے ساتھ ’’ستارے زمین پر‘‘ رکھا گیا ہے۔ مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم کا ٹریلر بالآخر جاری کردیا گیا۔
عامر خان ایک بار پھر ایک ایسی فلم کے ساتھ واپس آ گئے جو ناظرین کو رُلا دے گی، ہنسا دے گی اور دل سے جھنجھوڑ کر ایک نیا عزم اور حوصلہ دے گی۔
ٹریلر میں عامر خان کو ایک باسکٹ بال کوچ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ذہنی طور پر معذور بچوں کو تربیت دیتے ہیں۔
فلم کا مرکزی اور دل کو چھو لینے والا پیغام "سب کا اپنا اپنا نارمل" ہے۔ یعنی کسی کے نارمل اور ابنارمل ہونے کا معیار سب کا الگ الگ ہے۔ یہ سلوگن معاشرے میں قبولیت اور انفرادیت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ٹریلر میں محبت، ہنسی اور جذبات کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے، جو ناظرین کو ایک دلکش سفر پر لے جاتا ہے۔
فلم کی سب سے خاص بات اس میں 10 نئے اداکاروں کا ڈیبیو کرنا ہے جن کے نام اروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سموِت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشش پینڈسے، رشی شہانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اور سمرن مانگیشکر شامل ہیں۔
عامر خان کے ساتھ اداکارہ جنیلیا ڈیسوزا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے کی ہے اور اسے عامر خان اور اپرنا پُروہت نے عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کے گانے شنکر-احسان-لائے نے ترتیب دیے ہیں جبکہ نغمات امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ پس منظر موسیقی رام سمپت نے دی ہے اور اسکرین پلے دیوی ندھی شرما نے تحریر کیا ہے۔
ستارے زمین پر 20 جون 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم عامر خان کی ایک اور بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
نوجوان طبقہ معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہا ہے، ناصر شاہ
اپنے پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ یپلز پارٹی کا وژن یہ ہے کہ نوجوان صرف ملکی ترقی کا حصہ نہ بنیں بلکہ اس کی قیادت سنبھالیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تعلیم، ہنر اور صلاحیت کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور قیادت میں بھرپور شمولیت کے لیے عملی اقدامات کرتی آئی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز، اسکل ڈویلپمنٹ اسکیمز اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے منصوبے شروع کیے ہیں، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹرز، آئی ٹی ٹریننگ اور انٹرن شپ پروگرامز جیسے منصوبے جاری ہیں، جو ان کی تخلیقی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان طبقہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے اور ان کا جوش و جذبہ لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن یہ ہے کہ نوجوان صرف ملکی ترقی کا حصہ نہ بنیں بلکہ اس کی قیادت سنبھالیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تعلیم، ہنر اور صلاحیت کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔