شمالی کوریا، نیا جنگی جہاز لانچ کرنے کے دوران حادثہ، تین اعلیٰ افسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں بدھ کے روز ایک نیا جنگی بحری جہاز لانچ کرنے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد شپ یارڈ کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے ’مجرمانہ غفلت‘ قرار دیا تھا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ڈسٹرائر جہاز کی لانچنگ تقریب کے دوران جہاز ایک جگہ سے گیا جس کے باعث جہاز کا توازن بگڑا اور وہ ایک طرف جھک گیا۔
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق چونگجن شہر کے شپ یارڈ میں اس جنگی جہاز کی تعمیر میں شامل چیف انجینئر، جہاز کی تیاری کے منصوبے کے سربراہ اور ایک انتظامی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں افسران حادثے کے ’ذمہ دار‘ ہیں۔
شپ یارڈ کی سیٹلائٹ تصاویر میں جہاز کو پانی میں ایک طرف جھکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جس پر نیلا ترپال ڈلا ہوا جبکہ جہاز کا کچھ حصہ زمین پر بھی موجود ہے۔
کم جونگ اُن نے جمعرات کو حادثے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے غیر ذمہ داری اور غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل شمالی کوریا نے اسی قسم کے جنگی جہاز ’چوے ہیون‘ کی رونمائی کی تھی جسے کم جونگ اُن نے بحریہ کی جدت میں اہم پیش رفت قرار دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شمالی کوریا
پڑھیں:
خلائی پروگرام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپارکو ڈے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سپارکو ڈے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیے گئے جو پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ٹکٹ آئی کیوب – قمر، پاک سیٹ – ایم ایم 1 اور ای او – 1 کی کامیاب لانچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے جاری کیے گئے ہیں،
جو ملک کے خلائی پروگرام کےلیے نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔آئی کیوب – قمر، جو 3 مئی 2024 کو چین کے مشن چانگ ای – 6 کے ذریعے لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا جس نے چاند کے مدار میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا اور سورج و چاند کی تصاویر حاصل کیں۔پاک سیٹ – ایم ایم 1، جو 30 مئی 2024 کو لانچ ہوا،
ایک جیو اسٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جو نشریات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بناتے ہوئے سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان کا الیکٹرو – آپٹیکل سیٹلائٹ ای او – 1، جو 17 جنوری 2025 کو لانچ کیا گیا، ایک مقامی طور پر تیار کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ ہے ۔
جو زراعت، شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کے ردعمل کےلیے قیمتی تصاویر فراہم کرتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق سپارکو ڈے پر ان ڈاک ٹکٹوں کا اجرا نہ صرف ان تاریخی مشنز کو خراجِ تحسین ہے بلکہ پاکستان کے خلائی سفر کی مسلسل جدوجہد اور خود انحصاری کی بھی علامت ہے۔