واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ نیویگیشن کو بہتر بنانے کی غرض سے نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔ تازہ اپ ڈیٹ 25.27.73 میں کمپنی نے ایک نیا کالز ہب لانچ کیا ہے جس میں تمام کال سے متعلقہ فیچرز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔
اس نئے ہب کے ذریعے صارفین نہ صرف کال شروع کرسکیں گے بلکہ ملاقات (میٹنگ) شیڈول کرنے، ڈائلر کھولنے اور پسندیدہ نمبرز مینیج کرنے کی سہولت بھی ایک ہی اسکرین پر میسر ہوگی۔ اس فیچر کا مقصد تیز رفتار اور آسان کمیونیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن
اس کے ساتھ ہی، واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن 25.
یہ بظاہر معمولی سی تبدیلی صارفین کے استعمال کے انداز پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ کئی صارفین اپنی عادت کے مطابق پرانی جگہ پر کلک کرتے ہوئے الجھن کا شکار ہیں، جس سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔
کچھ صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیا ہے جبکہ دوسروں کے نزدیک یہ منطقی قدم ہے کیونکہ چیٹنگ ہی واٹس ایپ کی بنیادی خصوصیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب پوری گروپ چیٹ کو ایک ساتھ الرٹ کرنا ممکن
مزید یہ کہ واٹس ایپ اس وقت لیکویڈ گلاس اپ ڈیٹ) پر بھی کام کر رہا ہے جس میں ایپ کا ڈیزائن بالکل نیا، جدید اور اسٹائلش بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ فی الحال ٹیبز کی یہ تبدیلی صرف محدود بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ صارفین کی رائے اور فیڈ بیک کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی او ایس کالز ہب نیویگیشن واٹس ایپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی او ایس کالز ہب نیویگیشن واٹس ایپ ا ئی او ایس صارفین کے واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔