پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5 امیدوار میدان میں آگئے۔ تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔ خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالی نشست پر
پڑھیں:
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل
آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الٰہی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم 2009 میں رکھا تھا، لیکن اُس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔
آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
آصف آفریدی کا موازنہ جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر سے کیا جا سکتا ہے جن کی عمر 36 سال ہے۔ انہوں نے 233 فرسٹ کلاس میچز میں 26.43 کی اوسط سے 992 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف کی دیر سے آمد اس بات کی علامت ہے کہ اگر کارکردگی ہو تو عمر محض ایک نمبر ہے۔