اسلام آباد ہائیکورٹ، مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار میں 10روز سیلاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)تاحال بازیاب نہ ہو سکے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا، لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی اہلیہ اور درخواست گزار روزینہ کا بھی پتا نہ چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں 10 روز سے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔10روز سے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔عدالت نے پولیس کو مغوی کا واٹس ایپ ریکارڈ کا ڈیٹا بھی چیک کرنے کا حکم دے دیا

جسٹس اعظم خان نے متنبہ کیا کہ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں پولیس مغوی کو بازیاب کروائے، اصل مقصد معاملہ حل کرنا ہے صرف تاریخیں دینا نہیں ہوتا۔لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی اہلیہ درخواست گزار روزینہ کا بھی پتا نہ چل سکا، وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد درخواست گزار روزینہ بھی لاپتا ہیں۔ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا کہ واٹس ایپ ڈیٹا اگر مل جائے تو سب پتا چل جائے گا، وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے بندہ اغوا ہوگیا، 10 روز گزر گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل نے واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور کیس کی سماعت اگلے جمعہ 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مغوی افسر کے 14 اکتوبر کو رہائشی اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ پارکنگ سے اغوا کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر مزید ایک ہفتے کی بازیابی اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔
لارجر بینچ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سیکورٹی پالیسی آرڈرز (SPOs) کے مطابق کرائی جائیں گی۔

عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی

عدالت نے اپنے حکم میں 24 مارچ کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ
ملاقاتوں کے لیے جاری شدہ اجازت ناموں اور طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں عدالت نے آئندہ بھی ملاقاتوں کے لیے اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
تمام اقدامات قانون اور سیکیورٹی ضوابط کے مطابق کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت اقدام
  • ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر لوگ بھی لاپتا ہونے کا انکشاف
  • ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹ چوہدری ناصر رفیق کے والد انتقال کر گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات‘ تمام کیسز آج ہائیکورٹ لارجر بنچ سنے گا 
  • آئی جی پنجاب عثمان انور لاہور ہائیکورٹ میں پیش، 10 روز کی مہلت مل گئی
  • لاہور ہائیکورٹ: لاپتہ فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت
  • لاہور: لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت