2025-11-04@09:44:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1271

«سینیٹر منتخب ہو گئے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء ) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،پارلیمانی میٹنگ میں آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی،کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، زیراعلیٰ علی امین اگر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کر ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی ، ان جماعتوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں یا پھر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ان دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہوسکیں۔پی ٹی آئی...
    جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و دیگر شامل...
    تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولا بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، بات چیت سے مسائل حل ہوں گے لڑائی کرنے سے نہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ہم سمجھتے ہیں ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، گولا بارود میں نہیں۔ ’بلوچستان میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہے جن کے پیارے لاپتا ہیں، بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے، لڑائی کرنے سے نہیں۔‘ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس کا بائیکاٹ...
    معروف اداکار عدنان صدیقی میزبان فہد مصطفیٰ کے ٹی وی پروگرام ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں فلورل شال اوڑھے آ گئے جس پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا۔ عدنان صدیقی نے فلورل شال پہن کر رقص کرتے ہوئے جیتو پاکستان میں انٹری دی تو میزبان فہد مصفطیٰ نے انہیں دیکھتے ہی ’سپر مین‘ کہا اور پھر بولے کہ ’آپ کو بالکل میری طرح ہو گئے ہیں آپ کو کپڑوں کی سینس ہو گئی ہے‘۔ جس پر عدنان صدیقی بولے ’میں نے آپ کے کمرے سے خاص طور پر چادر اتروائی ہے‘۔ بعد ازاں فہد مصطفی نے عدنان صدیقی کی یہ فلورل شال اتارتے ہوئے مذاق میں کہا کہ ’ عدنان صدیقی یہ چادر چوکیدار سے اتروا کر...
    ب نقاب /ایم آر ملک میلان اٹلی کا ایک بڑا شہر ہے جس کا شمار دنیا کے گنجان آباد اور چند بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ اِس کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میلان کا بجٹ ہمارے پورے ملک کے بجٹ سے زیادہ ہوتا ہے، یہ شہر میٹرو پولیٹن کہلاتا ہے۔ آپ بلدیاتی نظام کے ماضی کا باب اُٹھا کر دیکھیں جس کرسی پر جنرل ریٹارڈ تنویر نقوی کے ایجاد کردہ نئے ضلعی نظام کے تحت ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ناظمین یا بڑے شہروں میں سٹی ناظمین کو متمکن کیا گیا اِس کرسی پر میئر بیٹھا کرتا تھا اور بڑے شہروں کا کنٹرول عوام کے منتخب نمائندے میئر کے ہاتھوں میں تھا ،لوکل گورنمنٹ کے ہاتھوں...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں...
    فوٹو فائل قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوریجنل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں  پی اے سی اراکین سمیت سیکریٹری کابینہ بھی شریک ہوئے جس میں توشہ خانہ میں رولز میں غیر قانونی طور پر ترامیم سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس جو تحائف آتے ہیں ہم اسے ویسے ہی توشہ خانہ میں رکھ دیتے ہیں، ہم یہ کیسے تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ اوریجنل ہے یا نہیں، کسی بھی سیکریٹری نے آج تک اوریجنیلٹی کا سرٹیفکیٹ نہیں...
    کراچی: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر سے قرض کی اگلی قسط کے اجراء میں تاخیر، فروری میں 12ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 45 فیصد گھٹنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوبارہ ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 282روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے...
    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداران نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں اور پالیسی ریٹ میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ کے لیے توانائی کی قیمتوں کو خطے کے برابر لانا ناگزیر ہے۔ ای پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ چیمبرز کی دو سالہ مدت کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے جبکہ حکومت یہ بات سمجھ رہی ہے کہ چار ماہ قبل ہی انتخابات مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق میڈیا اور بزنس کمیونٹی نے مل کر...
    لاہور میں غیر ملکی  منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔   ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ دونوں ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: شاہ فیصل میں منشیات...
    اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کیلیے نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ ٹیکس فائلنگ سیزن سے قبل اس کا نفاذ ممکن ہو سکے۔ انھوں نے اے آئی ٹیکنالوجی فرم  ایفینیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہاحکومت کا ہدف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور غیر رجسٹرڈ شعبوں کو اس میں شامل کرنا ہے تاکہ زیادہ ٹیکس کے بوجھ تلے دبے طبقات، جیسے تنخواہ دار اورپیداواری شعبے کورعایت دی جا سکے۔ ملاقات میں ایفینیٹی کی توسیعی کاروباری سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہائرنگ اور ٹیکس نظام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے  پاکستان کرپٹو کونسل کے قیام سے آگاہ کیا۔ ملاقات کا اختتام...
    تال شوہام کے مطابق حماس نے سرنگوں کی کھدائی ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کی، یہاں تک کہ جب جنگ پورے زور و شور سے جاری تھی‘ تب بھی وہ کھدائی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی زیر زمین سرنگیں نہ صرف جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں بلکہ یرغمالیوں کے لیے بھی قید خانے کا کام کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی تال شوہام نے اپنی 505 دن کی اسیری کی تفصیلات بتاتے ہوئے حماس کی ان سرنگوں کے بارے میں کئی تفصیلات فراہم کیں۔ فاکس نیوز کے مطابق تال شوہام کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجو زبردستی اسرائیل کے علاقے کیبٹز بیعری سے اغوا کرکے غزہ لے گئے۔...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مڈل کلاس کو 50 روپے یونٹ بجلی دیں گے تو وہ سولر پر ہی جائیں گے، جس نے سولر لگایا اور ان سے بجلی نہیں لے رہا اس کو انہوں نے بوجھ بنالیا، آپ نے کہا تھا سولر لگائیں اب لوگوں نے سولر لگالئے، سولر سسٹم پر اب گراس میٹرنگ کرکے سیلز ٹیکس لگادیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرڈ میں نقصان کم کرنے کے بجائے بجلی پلانٹس لگائے گئے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک...
     اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی عدالت میں ،بیرسٹر گوہر علی نے اپنی درخواست میں مبینہ 12جاں بحق ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی،گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک،139 کا لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سینئروکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں  بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی۔23  دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی، 2 جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ...
    لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت میں پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے اور واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب میں سست روی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا کہ اگر واٹر میٹرز کی تنصیب کے معاملے میں مزید تاخیر کی گئی تو ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ لوڈر رکشہ کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت نے واسا اور ٹرانسپورٹ سے متعلق مزید رپورٹیں آئندہ سماعت...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء...
    قرضوں کی تسلسل سے ادائیگیوں، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت پر گامزن ہونے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ممکنہ طور پر منظور ہونے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔  بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، گذشتہ 4ماہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی کمی...
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی جب کے تحت سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت موجودہ 27 روپے کی بجائے اب 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے جس سے گرڈ صارفین کو مالی مضمرات کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کی تنصیب پر تشویش، گردشی قرض میں کمی کا  بھی...
    ‘وہ سب مجھ پر ہنستے تھے’، عماد وسیم نے قومی ٹیم کی میٹنگز کی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے اپنے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے جدید دور کی کرکٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارننگ پر ہنسا گیا تھا۔عماد وسیم نیگزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے ماڈرن کرکٹ اور ہمارے ملک کی کھیلی جانے والی کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ آل رانڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا...
    نئی دہلی _ بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اور اس کی حریف کمپنی بھارتی ایئر ٹیل نے ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاہدے کیے ہیں۔ جس کا مقصد ’اسٹار لنک‘ کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بھارتی شہریوں کو فراہم کرنا ہے۔ مبصرین ان معاہدوں کو انٹرنیٹ کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر عمل ہونے کی صورت میں بھارت کے دور دراز علاقوں میں بھی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔ ایئر ٹیل نے 11 مارچ اور ریلائنس جیو نے 12 مارچ کو اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا۔اسپیس ایکس کی...
    رمضان المبارک میں شہر کراچی بھکاریوں سے بھر جاتا ہے، گلی محلہ، بازار حتی کے گھر گھر بھیک مانگنے والے بچوں اور خواتین کی بھرمار ہوتی ہے۔ گمان ہوتا ہے جیسے پورا شہر اس کام میں جت گیا ہے۔  ان  بھکاریوں کو کبھی روکا گیا نہ ہی کبھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ایسے میں مستحقین محروم رہ جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہی کچھ مستحق ایسے بھی ہیں جو معزور ہونے کے باوجود باعزت رزق کی تلاش میں نکل جاتے ہیں، جیسے کہ بابر ہیں۔ بابر کو بچپن میں پولیو ہوگیا تھا، گھر میں سب سے بڑا ہونے کے ناطے ماں باپ کا ہاتھ بٹایا، اس کے بعد شادی ہوئی اور چار بچوں کو اس قابل بنایا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک )اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی...
    اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر سیٹ کی اونچائی:...
    خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔ گندم کی خورد برد کی انکوائری مکمل کرکے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر این آر سی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ...
    اسلام آباد: منگل کو 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز شامل تھے، اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون کاکہناہے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا اسپیکرہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا بجلی ایک یونٹ 7 روپے میں بنتاہے جوعوام کو47 روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا آج اس ایوان کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہوا لیکن ابھی تک یہ ایوان مکمل نہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا اس...
    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8ماہ میں 24ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا،  جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے۔ پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 یسے کی سطح...
    اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، یہ سفاکانہ کارروائی انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس ہے، بلوچستان میں بگڑتی ہوئی...
    زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8 ماہ میں 24 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی پی پی پی کی رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی کو لاہور پولیس کی جانب سے ہراسان اور مبحوس رکھنے پر صوبائی اسمبلی پولیس کے خلاف یک آواز ہوگئی۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی زرعی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت تین گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم صوبائی وزراء اور متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات ملتوی کردیا گیا۔ زیرو آور کے دوران بات کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن شازیہ عابد نے نشاندھی کی کہ جوہر...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تاجروں و صنعت کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ باڈیز کی مدت کے حوالے سے پیدا کیے گئے ابہام دور ہونا چاہئیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرے گی۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اس موقع چیئرمین سینیٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
    پشاور (نیوزڈیسک ) پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ کو امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی . مزیدپڑھیں:دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں ہو رہی بلکہ برآمد ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شوگر کی مانیٹرنگ کے لئے ایف بی آر نے مکینزم تیار کیا ہے، جب سے مانیٹرنگ سسٹم آیا ہے 6 شوگر ملوں کو سیل کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سسٹم آنے کے بعد شوگر ملوں کو جرمانے ہوئے، اس سال 24 بلین سیلز ٹیکس شوگر ملوں سے اکٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 6 شوگر ملز سیل اور ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے کئے گئے، چینی کی اس سال...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں...
    واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور امریکی سینیٹر مارک کیلی کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مسک نے یوکرین کی حمایت پر مارک کیلی کو 'غدار' کہہ دیا۔ مارک کیلی نے حال ہی میں یوکرین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں، نرسوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی کہ وہ یوکرین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایلون مسک نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیلی کو 'غدار' قرار دے...
    سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر موثر لائحہ عمل طے کریں، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور مزاحمت پر قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کاسلسلہ تھم نہ سکا، آئے روز واقعات رونما ہورہے ہیں، ذرا سی مزاحمت کرنے پر جان سے مار دیا جاتا ہے، ایک ماہ میں تقریباً...
    کراچی: پاکستان کو درپیش فنانشل گیپ کے مسائل، درآمدات بتدریج بڑھنے اور معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ چین کی جانب سے 24مارچ کو واجب الادا 2ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے اور مثبت عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مسلسل مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث اختتامی لمحات میں...
    سینیٹر پرویز رشید پرویز رشید — فائل فوٹو  مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، اب مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔پرویز رشید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی لیکن آج پارلیمنٹیرینز کے چہرے دیکھ رہا ہوں تو ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی۔اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، یقیناً ان اچھی باتوں کا ذکر صدر آصف زرداری بھی کریں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایسی ابتداء ہے جس سے ملک مضبوط ہو گا۔
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اعلامیے کے مطابق کمیٹی شرح سود میں ممکنہ کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی صورتحال اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے پیش نظر اس اجلاس میں شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے اس سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے چھ اجلاسوں میں شرح سود میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی کر چکی ہے ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینے سے زیادہ کمی سود کی شرح میں مزید کمی کا سبب بن سکتی ہے واضح رہے کہ...
     پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) عمر ایوب نے کاہ کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن‘ خاتون کی حکمرانی کیلئے جد و جہد تیز کرینگے‘ جبکہ  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم  شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر  تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں  امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے او ر بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں...
    صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آج ہونے والے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک آج مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری...
    کراچی(نیوز ڈیسک) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کی کرپٹ حکمرانوں،قاتل ڈمپر ڈرائیور سمیت شہر میں بے خوف گھومتے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، قاتل ڈمپر مافیا اور اسٹریٹ کریمنل معصوم شہریوں کو سر عام خون میں نہلاتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و حکمران ان واقعات کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے یا تو خو د عوام کو قصور وار ٹھرانے میں لگے ہیں یا تو دیگر شہروں اور صوبے سے جرائم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔ اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔ صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔ اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا جہاں شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صوابی محمد اظہر نے کہا کہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست...
    اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ،چیئرمین سینیٹ قید کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں نہ سنائیں، عرفان صدیقی چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیااور کہاہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے،میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (خبر نگار) چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے 245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے سے...
    اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کیلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ دو دن قبل صبح ساڑھے 8 بجے ملتان میں واقع گھر میں 20، 25 لوگ داخل ہوئے، میرے بیڈروم کا دروازہ توڑ کر مجھے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے کر گئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے ایوان کو اپنی گرفتاری کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے کسی عدالت میں پیش کیا، جج نے پوچھا کہ کیس پتہ ہے جس میں گرفتاری ہوئی؟ عون عباس نے بتایا کہ میں نے جج سے کہا مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ میں کس جگہ ہوں، جج نے بتایا کہ میں یزمان کی عدالت میں ہرن کا...
    ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر  نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔ نواز شریف نے زاہد خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
    سب کی نظریں چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی فائنل پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ شائقین کرکٹ اور ماہرین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اہم میچ سے پہلے، بھارتی ٹیم نے 3 دن کے آرام کے بعد جمعہ کی شام دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ شروع کی۔ یہ بھی پڑھیںچیمپیئنز ٹرافی فائنل:انڈیا کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی بھارت کے کلیدی بلے باز، بشمول روہت شرما، شوبمن گل، اور ویرات کوہلی، وسیع بیٹنگ سیشنز میں مصروف رہے۔ اور اس دوران ہوا کے حالات میں اسپنرز اور پیسر دونوں کا سامنا کیا۔ اسی دوران ویرات کوہلی گھٹنے کے قریب گیند لگنے سے معمولی سے زخمی بھی ہوئے۔ علاوہ ازیں بھارتی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری پی ٹی آئی کے اسیر سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ عون عباس نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے عمران خان کے ساتھ وفا کی سزا دی جارہی ہے، ایسی چیزوں سے اپنے قائد کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، میرا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے اسیروں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر...
    مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا  ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کےلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد...
    اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے 245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین...
    پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوانِ بالا میں پیش ہوئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا بعد ازاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز بھی شریک تھے عون عباس بپی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا ایوان آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عون عباس بپی سے پنجاب پولیس کے رویے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا بس 12 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران ڈالے میں طبیعت خراب ہوئی باقی سب ٹھیک ہے ایک...
    گرفتاری کیسے ہوئی؟ کہاں لے جایا گیا؟ عون بپی نے سینیٹ میں بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عون عباس بپی نے کہا کہ سب سے پہلے چیئرمین صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر اسٹینڈ لیا، جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو میں گھر تھا،صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے جاری کردہ رولنگ میں کہا گیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، تاہم ان پر جزوی عملدرآمد کیا گیا، جو ایوان کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹر عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا گیا، جو پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے۔ شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کر کے سینیٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بطور ٹیم ایک ہی وینیو کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم پر برطانوی اخبار نے بھی طنزیہ جملے کَس دیے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان ناصر حسین اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھارت کو نوازنے کی تنقید کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف کرلیا۔ برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) موٹرویز پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج جاری ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ریجن میں اب تک 12گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔(جاری ہے) انہوں مزید کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2،ایم3لاہور ملتان، ایم 4اور 5موٹروے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، موٹر وے پولیس نے گاڑیاں تحویل میں لے کر ڈرائیورز کومقامی پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،3لین والی موٹروے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں  سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کی بھی تجدید کی اور چین کےصدر اور وزیراعظم کےلیے نیک خواہشات...
    وفاقی اینٹی کرپشن عدالت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تین مقدمات میں بری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل جمع کرواچکے تھے، ملزموں پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا وعدہ معاف گواہ آج...
    سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔   ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔  ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز  پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 
    وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تینوں مقدمات سے بری کر دیا،میڈیا سے گفتگومیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے۔عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو مقدمات سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے اتحاد سے متعلق جو بات کی ہے وہ ساتھ چلنے والی اور ساتھ چلانے والی دوستوں کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان بریوفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔ ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جج نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے۔یوسف رضا گیلانی نے جواب میں کہا کہ جی پتہ ہے۔عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد؟یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کو اس کی اپنی ہی حکومت نے چارج شیٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کی کارکردگی محض دو جرگوں اور چار ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں تک محدود ہے۔ خیبر پی کے میں پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 110 روپے سے بڑھا کر 510 روپے کر دیا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔ کے پی میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف 173 نوکریاں پیدا کی گئیں، جب کہ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" میں ایک لاکھ سے زائد لوگ روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی "اختیار عوام...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ...
    اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر سینٹر منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسد قاسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، وہ سابق سینٹر محمد قاسم رونجھو کی خالی نشست پر سینٹر منتخب ہوئے ہیں۔ بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے پر اپنی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ نو منتخب سینیٹر اسد قاسم سابق سینٹر محمد قاسم کے صاحبزادے ہیں۔
    شیری رحمٰن— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویش ناک صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، سینٹر عرفان صدیقیمسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت...
    عرفان صدیقی— فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نکلیں گے تو بانئ پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج سے متعلق پارٹی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ فیصل جاوید نے آف لوڈ کرنے کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دیپی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے، بانی نے عوام سے وعدہ...
    ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے...
    سینیٹ اجلاس میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء اور سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء سینیٹ میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہوگا اور ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے، بلوچستان میں مسافروں کے قتل پر توجہ دلاؤ نوٹسز بھی پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11.30 بجے طلب کرلیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں معمول کی قانون سازی کی جائے گی، سینیٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، سینیٹ میں 3 حکومتی بلز منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔ آرٹیکل 106 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2024ء اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن...
    ملک احمد خان بھچر--فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی زیرِ صدارت پی سی ون کا اجلاس ہوا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، ملک احمد خان بھچرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ کمیٹی نے جیل میں قیدیوں کے ہفتہ وار مینیو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مینیو پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ٹرانسفر کے باوجود سرکاری گھر نہ چھوڑنے والے افسران کے...
    کراچی ( نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک پلمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) میں بطور ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینٹیننس ورکر مصطفیٰ حسن جن کے پاس صرف ڈپلومہ ہے کو گریڈ 18 کے افسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کردار کے لیے انتظامیہ میں ایم بی اے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے معیاری ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ عہدہ سونپا گیا۔ تقرری نے انسٹی ٹیوٹ میں کلیدی انتظامی عہدوں پر میرٹ اور شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
      کراچی میں رہزنی کے 10 ہزار واقعات، 2806 شہری موبائل سے محروم ہوگئے ایک سال میں306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل...
    لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی، 500 ایکڑ زمین پر9 جولائی 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل واوڈا کی زیر صدارت ہوا،  چیئرمین پورٹ قاسم ، قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شریک ہوئے۔  سنیٹر دنیش نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹ میں مستقل چیئرمین کیوں نہیں، اگر قائم مقام ہی چلانے ہیں تو چیئرمین ختم کر دیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کیساتھ عزت کا تعلق ہے، ہمارے پاس تین آپشن ہیں، سرانڈر کریں، کرپشن تسلیم کریں یا لڑیں، ہمارے پاس تین آپشن ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔ عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات 2025 میں بورڈ کی جانب سے بنائے جانے والے امتحانی مراکز کیلئے 7 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بورڈ افسران اور ڈائریکٹر اسکول، پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امسال صوبائی محکمہ تعلیم، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت تھی کہ سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے ترجیح د ی جائے۔ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنائے جانے سے پہلے بورڈ کی انسپکشن ٹیم وہاں کا سروے کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سروے میں ایسے مراکز کی ہر طرح سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی امتحانی مراکز بنانے کی اجازت دی جائے گی خصوصاً نجی اسکولوں کا امتحانی مرکز 240 گز یا اس...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق مختلف ذرائع سے جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جواد ظریف نے یہ استعفیٰ وزیرِ اقتصادی امور عبدالنا صر ہمتی سے پوچھ گچھ اور ان کی سبکدوشی کے بعد دیا ہے۔ ایرانی حزبِ اختلاف کی جانب سے کئی ہفتوں سے جواد ظریف کے 2 بیٹوں کے امریکی شہریت کے حامل ہونے پر ان کی بطور نائب صدر تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ جواد ظریف سابق ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں بطور وزیرِ خارجہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال...
    فیصل بینک کی ہوم ریمیٹنس صارفین کو مفت ڈیجیٹل ہیلتھ کیئرسروسز کی فراہمی کیلئے او ایل اے ڈی او سی سے شراکت داری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم او ایل اے ڈی او سی کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاونٹ ہولڈرز کو او ایل اے ڈی او سی ایپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا...
    حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ، معیشت کی بحالی میں حکومت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،تحریک انصاف تشدد اور افرا تفری میں پروان چڑھی ہے، جس کی بدولت اتحاد کمزور ہی رہے گا، پاکستان تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے والی جماعتیں جمہوری روایات کی پاسداری کرتی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے غیر جمہوری اقدامات کی وجہ سے اس اتحاد کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں۔ نجی چینل سے ایک انٹرویومیں مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان...
    کراچی: گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
    پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک  فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم OlaDoc کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ ہولڈرز کو OlaDoc اَیپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا رہے گا بلکہ صحت کی خدمات تک رسائی بھی یقینی بنائے گا۔صحت اور مالی فلاح و بہبود کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک روایتی مالیاتی پیشکشوں سے آگے بڑھ کر ویلیو ایڈڈ خدمات کو مربوط کرکے جدت طرازی...
    مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ امیر مقام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔  اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں، یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں...
    سنگاپور (نیوز ڈیسک)ءڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے انہیں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سنگاپور سے حلال گوشت کی سرٹیفیکیشن کے حصول کی جاری کوششوں پر بھی آگاہ کیا، جس سے پاکستان کے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین امکانات رکھتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بین...