2025-11-25@13:20:52 GMT
تلاش کی گنتی: 3591

«انٹرنیشنل میچز»:

(نئی خبر)
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔  سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ 100...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔ پی ٹی آئی والے عمران کو بہت عقلمند سمجھتے تھے جس کو ایک عورت نے بیچ ڈالا۔ لوٹ مار کے پیسے سے بانی کو ٹپ مل جاتی تھی، باقی پیسہ گوگی باہر لے گئی۔ پیرنی کے پاس جو حصہ ہے وہ کہیں نا کہیں تو پڑا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ پاکستان...
    سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔جولین ووڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔ سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں اسکور کم کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی اصل روح کا اظہار کیا ہے۔منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ممالک کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ ان کی بینائی نہیں، لیکن ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے برعکس کھیل کا وژن موجود ہے۔ایٹمی قوت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک فوجی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی برقرار ہے۔ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے جانے والے تیسرے  اور  آخری ون ڈے  میں پاکستان نے سری لنکا کو 6  وکٹوں سے ہرا کر  سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 ، پوون رتنائیکے نے 32 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔گرین شرٹس  کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف  اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان  پر  باآسانی...
    شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی یہی ہے کہ ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کی پالیسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک اچھی تبدیلی پالیسی جاری ہے اور ہر بولر کو موقع دیا جارہا ہے، جس سے ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق نئے بالرز ہر میچ کے لیے تیار رہتے ہیں اور آج بھی یہی ہوا۔ انہوں نے نوجوان بولر فیصل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 0- 3 سے جیت لی، سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے سری لنکا کا دیا گیا 212 رنز کا ہدف 32 گیندوں قبل 4 وکٹوں کے نقصان...
    سری لنکا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیل کر وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ محمد رضوان کا 100واں ایک روزہ میچ تھا۔ میچ سے قبل محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں ساتھیوں، کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے شرکت کر کے وکٹ کیپر کو مبارک باد دی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ آج کا میچ رضوان کیلیے اہم سنگ میل اور یادگار ہے، وکٹ کیپر نے ہمیشہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں انرجی دکھائی اور ہمیشہ دل سے ملک کی نمائندگی کی۔ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر محمد رضوان کو اعزازی کیپ بھی پیش کی...
      کولمبو(ویب ڈیسک) بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ جواب میں بھارت بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک...
    رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
      راوالپنڈی(نیوزڈیسک)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔ سری لنکن...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک روزہ فارمیٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ مقابلہ محمد رضوان کا 100 واں میچ ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل میدان میں محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بیٹر کو یادگار موقع پر مبارک باد دی۔ تقریب سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کی اور کہا کہ محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی چاہت ہے۔ اس موقع پر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیے، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2،...
    ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو صرف 124 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 30 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا دن ہونے کے باوجود پچ پانچویں دن جیسی خطرناک ثابت ہوئی، اور بھارت کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع ہی میں گنوا دیا جب تین اوورز کے اندر اندر اس کے دونوں اوپنرز مارکو یانسن کی اٹھتی ہوئی گیندوں پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل کی عدم موجودگی نے بیٹنگ لائن کو مزید کمزور کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے پہلی اننگز میں قیمتی نصف سنچری اسکور کر کے میچ کی بنیاد رکھی، یہ پورے ٹیسٹ میں کسی بھی...
    پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  میچ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ مضبوط کم بیک کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور فیصل اکرم۔ سری لنکا کی پلیئنگ الیون پاتھم...
    پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔پولیس کی جانب سے ون ڈے اور  آئندہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف  انتظامات کیے گئے ہیں۔18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا شیڈول مسئلہ بننے لگا، فرنچائزز اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ تفصیلات کے  مطابق پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے البتہ میچز کی تعداد پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ ابتدائی طور پر 44 سے 60 میچز کی تجویز سامنے آئی ہے، فرنچائزز چاہتی ہیں کہ آمدنی میں اضافے کیلیے زیادہ میچزرکھے جائیں۔ فرنچائزز کا خیال ہے کہ ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم کو کم از کم 14 میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے، البتہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ونڈو میں...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ فارم میں واپس لوٹنے والے بابراعظم سے ایک اور بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ کر لی گئی ہیں، ٹاپ آرڈر پھر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔ سیریز میں فتح کے باعث پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کرکے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچنے کی خواہاں ہوگی، بیٹرز میں کپتان چارتھ اسالنکا اور کوشل مینڈس سے توقعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران شدید انجری کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ باقی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنانے کے بعد اچانک میدان چھوڑ گئے اور فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران اُن کی گردن میں شدید کھچاؤ...
    پی ٹی آئی والے عمران کو بہت عقلمند سمجھتے تھے لیکن ایک عورت نے اسے بیچ ڈالا: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز ,اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اکانومسٹ کی خبر درست ہے، بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں، بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیاگیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیاگیا۔ وزیر...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2- 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابرا عظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 8 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے پریکٹس کے بجائے ہفتے کو آرام کیا۔ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
    بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز شبھمن گل صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی کپتان کو یہ انجری جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران آئی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوگیا، ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد کے دوران انہیں گردن پر کالر پہنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبھمن گل کو...
    فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایہاب ابو جزار اور ان کے کھلاڑی اسپین میں ایک خصوصی مشن پر ہیں، جہاں وہ باسک کنٹری اور کیٹالونیا کی نمائشی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان میچوں کا مقصد دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی سلامتی، آزادی اور غزہ میں انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہفتے کو سان مامیس اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے یہ مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی علامت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات فلسطینی ٹیم، جو فیفا رینکنگ میں 98 ویں نمبر پر ہے، 2 سالہ جنگ اور مسلسل بمباری کے باعث شدید...
    ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ اتوار کو ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 5:30 بجے دونوں روایتی حریف اپنی ‘اے’ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ بھارت اے نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔ جمعے کو یو اے ای کے خلاف میچ میں بھارتی نوجوان اسٹار وہاب سوریہ ونشی نے صرف 42 گیندوں پر 144 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارت اے نے 148 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑی کی دھواں دھار بیٹنگ،...
    پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان قومی ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں اور ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے  پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 331 رنز اسکور کیے۔ آزاد جموں...
    پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز...
    سری لنکن بلے باز سیدھرا سماراوکرما نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، انہوں نے اچھی سنچری اسکور کی۔ راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں سدھیرا سمارا وکرما نے کہا کہ 2019 میں بھی کھیلا تھا، اور اب بھی کھیلنا اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے تھے ہم نے نہایت محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلی۔ سدھیرا سماراوکرما نے کاہ کہ پہلے ہاف میں وکٹ اسپنرز کے لیے بہتر رہی، ابرار اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہونے کا سامنا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ پہلے ہی پیٹ کمنز کمر کی تکلیف اور شین ایبٹ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بولنگ لائن میں توازن قائم رہے۔ ٹیم کی یہ تبدیلی اہم ہے کیونکہ پہلے ٹیسٹ میں مضبوط فاسٹ بولنگ کی ضرورت ہوگی۔ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا،...
     پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تو بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے۔ راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیریز میں اچھا آغاز ملا لیکن بدقسمتی سے کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بہترین کھیلنے کے ارادے سے کیا تھا۔ صورتحال کے مطابق خود کو کھیل میں واپس لانے میں کامیاب ہوا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سنچری ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، اور اس بار بھی اسی جذبے نے انہیں آگے بڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لمبے عرصے...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)دہشتگردی کو شکست ہوگئی ‘ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔پاکستان کی دعوت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-13 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا...
    پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سسری لنکا کو شکست دیکر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے جنیتھ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ ونندو ہسارانگا 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کے ابرار احمد اور حارث روف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور...
    ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ 2025 جاری ہے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا دوحہ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں انڈیا اے بمقابلہ یو اے ای کے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی کھلاڑی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر ہی سینچری داغ ڈالی۔ آج کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قبل ازیں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ...
    پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ https://www.facebook.com/asiahockey/posts/full-time-pakistan-80-bangladesha-dominant-performance-in-the-play-off-road-to-t/859051286778752/ پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ https://www.facebook.com/asiahockey/videos/live-now-m02-pakistan-vs-bangladesh/1130434492591423/ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ،فزیکل ٹکٹس 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے،جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے،فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس  400 روپے میں دستیاب ہوں گے،پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس مکمل ہو گیا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو میں بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کے بعد اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے دوسری مسلسل ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں، جبکہ آج پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔ Two changes to our playing XI today ????????????@SalmanAliAgha1 is the stand-in captain for the second ODI ©️...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتانی آج سلمان علی آغا کریں گے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔میچ کے لیے وسیم جونیئر کو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کو باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط بنایا جا سکے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ماہرین کے مطابق آج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں...
     دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی کپتانی آج شاہین آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ وسیم جونیئر اور ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ کو ری شیڈول کیا گیا...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں آج دن دو بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش...
    ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔ ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے، پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے  ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں دن دو بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے  فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک اسٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش کے ٹھیلوں...
    پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ و چیئرمین پی...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اڑھائی بجے شروع ہوگا، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں برتری حاصل ہے، ٹاس دن 2 بجے ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان چارتھ اسالنکا کے پاس ہے۔ شائقین دونوں ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔ ???? Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board ???????????????????? Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium ????#PAKvSL #JeetKaScene pic.twitter.com/T3rLDNkVuc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے ممبر علی نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے کے سبب عائد کیا گیا۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق معین وقت میں فی اوور کمی پر میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کو قبول کرنے کی وجہ سے کسی باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔ واضح رہے منگل...
    پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے ممبر علی نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے کے سبب عائد کیا گیا۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق معین وقت میں فی اوور کمی پر میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کو قبول کرنے کی وجہ سے کسی باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔ واضح رہے منگل کے روز...
    ڈھاکا(ویبڈیسک)بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے...
    راولپنڈی میں کھیلے گئے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے میچ کے دوران قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے، جس پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ سے متعلق عائد سزا قبول کرلی ہے، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے...
    پاکستان ہاکی ٹیم نے تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دے دی۔ ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ???? Full Time in Dhaka! ???????? Pakistan 8 – 2 Bangladesh ???????? A dominant performance by Pakistan in The Play-Off: Road to the FIH World Cup Qualifier 2025! ???????? An exciting...
    پی سی بی کے مطابق سری لنکن اور زمبابوے بورڈ سے مشاورت کے بعد فائنل سمیت سیریز کے تمام میچز پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز 18 نومبر سے اب راولپنڈی میں کھیل جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ فائنل میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
    پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز اب کب ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز جاری رہے گی تاہم شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔راولپنڈی میں ہی شیڈول سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب 15 کے بجائے 16...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز 18 نومبر سے اب راولپنڈی میں کھیل جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ فائنل میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ Revised schedule ???? ???? T20I tri-nation series to begin on 18 November ????️ Rawalpindi Cricket Stadium Read more ➡️ https://t.co/5ZsfgPNXHO#PAKvSL | #PAKvZIM pic.twitter.com/hnKadesbTH — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025 پی...
     راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔ زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز معمولی تبدیلی کے ساتھ جاری رہنے کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول میں معممولی سی تبدیلی کرتے ہوئے 13 نومبر کو کھیلا جانے والا دوسرا ایک روزہ میچ اب 14 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس ہی طرح 15 نومبر کو شیڈول تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے۔ ری شیڈول ہونے والے میچز کے لیے پرانی تاریخوں کے ٹکٹ ہی استعمال کیے جا سکیں گے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا، سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔ دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 14 اور تیسرا ون...
    راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔ زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے بقیہ دو میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ سیریز کے بقیہ میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں سیریز جاری رکھنے کے فیصلے پر پی سی بی ان کا شکر گزار ہے۔قبل ازیں یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے، تاہم نئی تاریخوں کے مطابق اب ان میں ایک دن کی تاخیر ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق 13 اور 15 نومبر کے لیے جاری کیے گئے...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے باقی 2 میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سیریز کے باقی دونوں ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہاکہ سیریز کے یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔ Grateful to the Sri Lankan team for their decision to continue the Pakistan tour ????????????????....
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے ناقابل یقین کیچ پر آئی سی سی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ میچ کی خاص بات بابر اعظم کا سلپ پر سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑا جس کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی۔ ???????????????????????????????? ???????????????????????????? ⚡@babarazam258, how did you pull this off?! ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CSIsvnNB01 —...
    راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے سری لنکا کے خلاف میچ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جیتے ہیں اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹیم جیتی ہے۔ حارث روف نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جب بھی موقع ملے گا، وہ ملک کے لیے کھیلیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آج کے میچ میں موسم اثر انداز ہوتا رہا، لیکن ان کی کوشش یہی تھی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں اور ایک ناخوشگوار اتفاق ۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیکر ان کی حفاظتی پروٹوکول کے لئے غیر معمولی اور انتہائی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔یہ اقدامات حفظ ما تقدم کے طور پر اسلام آباد میں ہونیوالی دہشتگردی کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جائزہ لیا اور بعض احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔مہمان ٹیم پورے اعتماد کےساتھ میچ کھیلے ۔14 سال قبل 2009 میں جب سری لنکا کرکٹ ٹیم میچ کھیلنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر...
    پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کوئی بھی میچ جیتنے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاموقع ملےگا تو ضرور تیار ہوں گا۔پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔
    دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایشز کی 150 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت اور یادگار انداز میں کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ میچ 2027 میں 11 سے 17 مارچ تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نےمیچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ میزبان کرکٹ بورڈ نے تاریخی میچ میں تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پہلی مرتبہ ٹکٹوں کی قرع اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں بورڈ نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بلےباز گریک چیپل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سیر آئن بوتھم کے ہمراہ میچ کی تفصیلات بیان کرنے کے...
    ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ تاریخی ٹیسٹ میچ 2027 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 11 مارچ سے 15 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ The countdown has begun to a once-in-a-generation event at the @MCG. More on ticketing & event info: https://t.co/N3r5ewkbok pic.twitter.com/rW6M0QoNii — Cricket Australia (@CricketAus) November 11, 2025 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2604 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو ایک ہزار سے زائد (1089) ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا سب سے زیادہ (422) ٹیسٹ...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کریز پہ موجود ہیں۔ پہلا اوور اسیٹھا فرنینڈو نے کرایا، جس میں صرف ایک رن بنا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت چریت اسالانکا کر رہے ہیں جبکہ کمیل مشارا اپنے ون ڈے کیریئر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ میچ دن رات کے...
    پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار ہوم سیریز جیتنے کے بعد آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اترے گی۔ یہ سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے بھی اہم ہے، جو ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے سفر میں ایک اور سنگ میل کے طور پر اسے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2–1 کی جیت کے ساتھ کپتانی کا مضبوط آغاز کیا تھا اور اب وہ اسی بنیاد پر اپنی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید پاکستانی شائقین یہ میچ...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس میں رہنماؤں سے ملاقات ، صدر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا وحید ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ریحان حنیف ،عارف لاکھانی ،رانا اکرم اور دیگر موجود تھے،تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے رہنما حسیب اخلاق ، مدثر ملک ،چودھری افضل ،عاصم خان ،خرم سلمان اور شہزاد منیب بھی موجود تھے ،اس موقع پر رانا وحید نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا کاروباری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب ہوگئے۔شاداب خان نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ پر صحتیابی کے بعد پریکٹس میچ میں شرکت کی۔ میچ میں شاداب خان کے ساتھ نوجوان کرکٹر اعظم خان اور فاسٹ بولر علی رضا بھی ایکشن میں دکھائی دیے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔ سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی شاداب خان کی بیٹنگ کا جائزہ لیا، آل راونڈر کندھے کی سرجری کے بعد ان دنوں صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کمانڈرز اور ڈیٹرائٹ لائنز کے درمیان ہونے والے این ایف ایل کے ریگولر سیزن میچ میں شریک ہو کر تقریباً نصف صدی بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔ میچ کے دوران جب ٹرمپ کا چہرہ اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا، شائقین نے تالیوں کے بجائے شدید نعرے بازی کی۔ ہاف ٹائم میں جب اسٹیڈیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تعارف کرایا گیا تو بھی شائقین نے احتجاج جاری رکھا۔ اسی دوران ایک تقریب میں ٹرمپ نے فوجیوں کو حلف پڑھایا، جس پر بھی شائقین نے مخالفت کا اظہار کیا۔ میچ کے آغاز سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ ایئر فورس ون سے جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچے۔ اس موقع پر انہوں...
    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔  علی نقوی تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ریفری ہوں گے، سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پہلے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔  دوسرے میچ میں شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔  تیسرے ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرکی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی...
    ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔ بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ،...
    آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔ محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔ گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔ اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔ گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر...
    ATHENS: سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر  اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 101 واں ٹائٹل جیت لیا۔ یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں 3 ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ اس سیریز میں علی نقوی سیریز کے تمام میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔  پہلے میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ صائقہ شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔  دوسرے میچ میں صائقہ شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر مقرر ہیں۔  تیسرے میچ الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض...