2025-11-04@18:09:50 GMT
تلاش کی گنتی: 194

«ایوب الربیعی»:

(نئی خبر)
    وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا بڑھتا ہوا اشتعال انگیز رویہ انتہائی مایوس کن اور تشویشناک ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعہ پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ  کرتے ہیں اور...
    ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز مانچسٹر: پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے نامور باکسر شریک ہوں گے۔ محمد وسیم نے کہا کہ اس باکسنگ میلے میں اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا اور اس مقصد کے...
    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
    ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے صوبائی ویمن صدر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات پارٹی کے تنظیمی معاملات، صوبے کی مجموعی صورتحال، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کے لیے منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران ہمایوں خان نے روبینہ خالد کی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی خدمت، بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم رہی ہے، اور یہی پارٹی کا نظریہ...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی نے اپنے لیڈران اور ورکرز کا فیڈبیک دیکھنا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی، جے یو آئی کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی ان کو لانےکیلئے ہم زبردستی کرسکتے ہیں، ہمارے کسی سے کوئی مذاکرات بھی نہیں ہو رہے اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، انہیں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور تحریک...
    معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خانسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔سابق وفاقی وزیر...
    معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے متنازع ہنی ٹریپ کیس سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ملنے والے سلوک پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں تک انہوں نے بھارت میں کام نہ کرنے کا اصول اپنایا، متعدد پیشکشوں کو ٹھکرایا، مگر اب وہ وقت گزر چکا ہے۔ ’میں نے اپنے وطن کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن میرے ساتھ...
    عمر ایوب - فوٹو: فائل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کے تمام الزامات رد کردیے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعداد و شمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی خط لکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ خط میں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر کارروائی کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئیپشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کرنے کا ریکارڈ بھی وجوہات کے ساتھ عوام کی آگاہی کےلیے جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی ترجمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز مسترد کیے جانے سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عمر ایوب کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا باقاعدہ ریکارڈ کے ساتھ جواب دیا جا چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے اعتراضات کے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل تفصیلات پر مبنی ایک خط بھی ارسال کیا ہے، جس میں تمام سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز کا ریکارڈ موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے دوسرے سے چودہویں سیشنز کے دوران 36 سوالات جمع کرائے، جن میں سے 16 سوالات قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوئے۔ تاہم، ان...
    پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ وفاقی حکومت نے میرے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی تو اس میں آئی جی اسلام آباد نے 2 ایف آئی آرز کو چھپایا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے  ہارڈ سٹیٹ  کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ "جنگ " کے مطابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 3 سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام...
     اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنسا اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جا اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔مہرالنسا اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ان کے اس لباس کا رنگ اور انداز روایتی اور جدید...
    اداکارہ مہرالنساء اقبال کی مایوں کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ مہرالنساء اقبال جنہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ اور بکھرے ہیں ہم جیسے کامیاب پراجیکٹس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، اب اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ مہرالنساء اقبال نے اپنی مایوں کی تقریب کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اس خاص موقع پر وہ نہایت دلکش مَسٹرڈ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں، جسے خوبصورتی سے شِفون اور سلک کے امتزاج سے تیار کیا گیا تھا۔ ان کے اس لباس کا...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت آصف زرداری پر سندھ کا پانی بیچنے کا الزام لگادیا۔عمر ایوب، عامر ڈوگر، زرتاج گل اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نام دیتے ہیں، ان کو ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، بانی چیئرمین کا اپنے رفقاء اور فیملی سے ملاقات کا حق ہے۔اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ صدر آصف زرداری نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب تک صوبوں کے...
    پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل  کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
    کراچی: پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔ مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں...
    کراچی: رواں برس عید الفطر کا سیزن تاجروں کے لیے مایوس کن رہا جب کہ خریداری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔   گزشتہ برسوں کی طرح تاجروں کا 2025ء  عید سیل سیزن بھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ہوشربا مہنگائی، کساد بازاری اور قوتِ خرید میں حوصلہ شکن کمی نے تاجروں کے کاروبار اور غریب و متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں منانے کے خواب بکھیر دیے۔ عید سیزن کے دوران مارکیٹوں میں رونق، چہل پہل اور گہما گہمی کے باوجود مطلوبہ خریداری سرگرمیوں کا فقدان رہا۔  رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی تاجر خریداروں کی راہ تکتے رہے اور  صرف ایک سال میں عید پر فروخت ہونے والے سامان کی قیمتوں میں 40 تا...
    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے خیبر پختون خوا کے گلیات اور چترال بشقار گرم چشمے کو عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ دے دیا ہے۔ ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے دو قدرتی مقامات کو عالمی حیثیت اور پہچان مل گئی ہے جس میں گلیات اور چترال گرمہ چشمہ بایوسفیئر ریزرو بن گئے ہیں۔ یونیسکو یہ درجہ ان قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریاؤں اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ مقامات نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے اہم ہیں بلکہ یہاں مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزارتی ہے۔ ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے سابق وقافی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحلقہ این ای97 کے لیے ترقیاتی منصوبوں خصوصاًمریدوالا انٹرچینج پر فوری کام شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ہمایوںاختر خان نے کہاکہ ہمارے پیش نظر صرف حلقے کی تعمیرو ترقی ہے ، ان شا اللہ اس حوالے سے اپنی آواز کو ہر فورم پر اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیرمواصلات عبد العلیم خان نے ہمایوں اختر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقہ این اے 97کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں...
    عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے  بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب  پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی  بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
      میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہوسکتیں پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشاورت کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، سربراہ جے یو آئی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988ء سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا انہوں نے کہاکہ 1988 سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھارہا ہوں، ملک ہے تو سب کچھ ہے، ریاست کو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ افغانستان کے...
    ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بسوں کے پرانے کراایے بحال کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ کرایوں میں 200 سے 500 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کے لیے شروع کی گئی، بسوں کے کرایوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیر و سیاحت کی بہترین سہولیات کم از کم چارجز پر مہیا کرتے رہیں گے۔ مزیدپڑھیں:والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
    نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لودھراں : نیشنل ٹی 20کپ کے لئے ملتان ریجن کی ٹیم میں ترین کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی ہمایوں الطاف کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ محمد صداقت کی بھی بطور ریزرو کھلاڑی سلیکشن ہوئی ہے۔ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی ترین اور اکیڈمی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہمایوں الطاف اور محمد صداقت نے اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر علی خان ترین اور ترین کرکٹ اکیڈمی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ...
    لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ 25 رمضان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے دوران کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی جائے گی۔ حنیف عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ایم ایل ون منصوبے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریاستی اداروں کا قومی سلامتی اور استحکام کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 ) ایونسن آٹومیشن اور کنٹرول سلوشنز فراہم کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ، اپنے سال کے آخر کے مالیاتی اہداف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہے جو کہ ایک مضبوط آرڈر پائپ لائن اور بہتر آمدنی کے سلسلے کے ذریعے کارفرما ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایونسن کی مضبوط آرڈر پائپ لائن جس کی اس وقت قیمت 62 ملین ڈالر ہے اس کی متوقع ترقی کے لیے کلیدی ہے، جو سال کے آخر میں مالی اہداف کو پورا کرنے کی اس کی صلاحیت کو تقویت دیتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی متعدد خطوں میں نئے معاہدوں اور منصوبوں کی مسلسل آمد کے ساتھ آٹومیشن اور...
    خط میں انہوں نے زور دیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہو گی بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران محمد اقبال نصیر اور محمد ایوب شاہ نے وزیر اعظم پاکستان کو الگ الگ خط میں دیامر ڈیم متاثرین کے مطالبات فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن کونسل اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اقبال نصیر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کونسل ایوب شاہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ متاثرین کے 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری حل کیا جائے، خط میں انہوں نے زور دیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو نظر...
    کراچی: بھارت اور پاکستان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بن سکی جبکہ عمران خان کو بطور کپتان چنا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے بھی اسی ایونٹ میں 8 برس قبل منعقد ہوا تھا۔ میڈیا کی جانب سے مرتب کردہ آل ٹائم الیون میں سچن ٹنڈولکر، سعید انور، سارو گنگولی، انضمام الحق، مہندرا سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کپیل دیو، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، انیل کمبلے اور شعیب اختر کو جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں...
    پشاور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، حکومت انضمام شدہ اضلاع کے عوام کو ان کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے کرائے گئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئین حکومت اور عوام کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے، خیبر پختونخواہ کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، صوبوں کو وسائل کی تقسیم کا نظام اس وقت غیر فعال ہو گیا ہے، ملک میں کوئی سرمایہ کاری کو تیار...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔ بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔ پولیس کا...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں...
    اسلام آباد: بلوچستان سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے کم عمر رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے پی ٹی آئی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تحریکِ انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان سے متعلق دئیے گئے بیان پر نواب زاده جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کاہ کہ بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے،عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
    بمبئی (نیوزڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گی، بعدازاں ہائی وولٹیج مقابلے میں انہیں 23 فروری...
      بیجنگ : بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فلموں جیسے “نیژا 2″، “فینگشین 2” اور “تانگ ڈیٹیکٹو 1900″ کی مقبولیت کے ساتھ ، 17 فروری کو ، نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا موووی ٹور ان چائنا” سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ کا مقصد جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چینی فلموں کی عالمی مقبولیت اور ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کی جامع نرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی سیر کرنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ یہ سرگرمی بنیادی طور پر چینی فلموں کی عالمی مارکیٹ میں اسکریننگ اور بین الاقوامی فلم فیسٹیولز اور نمائشوں کی مدد سے “فلم اور سیاحت”...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور میں ’’ بنوقابل‘‘ کے تحت انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈے سے نوجوان مایوس ہو رہا ہے، آئی ٹی و دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کریں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کا مقصد بنوقابل کے تحت صرف کورسز کرانا نہیں بلکہ ایک تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے جو پاکستان کے ہر نوجوان کو روشن مستقبل دے سکے، ملک معدنیات سے مالا مال صرف لیڈرشپ کی کمی ہے، اگر وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان...
    گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام  ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔ مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔ گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا۔ لیکن...
    بھارت اور آسٹریلیا کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اسی کے ساتھ تصدیق کی ہے کہ چیمئنز ٹرافی کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیتھل کی جگہ اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔ جیکب بیتھل 6 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے باقی میچز میں حصہ نہیں لیا۔ بیتھل کو انگلینڈ کا کامیاب بولر بھی سمجھا جاتا ہے جبکہ بلے بازی میں انہوں نے...
    حیدرآباد: سندھو دریا گیمز میں والی بال ایونٹ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
    سعودی عرب ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے اور جدید ایونٹ ’لیپ 2025‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کمپنیز شرکت کریں گی۔ اس عالمی کانفرنس میں 1800 سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 1000 سے زیادہ ماہرین اپنی تحقیق، اختراعات اور تجربات پیش کریں گے، جبکہ نئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ کانفرنس نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور چوتھے صنعتی انقلاب جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: عمرہ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان کے کاندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی مولانا صاحب کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سڑکوں کی سیاست کی، جلاؤ گھیراؤ ہی ان کی سیاست ہے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر...
    وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کوتشویشناک قرار دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کے تشویشناک حالات میں لاپتا افراد بلوچستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی کے 18جوانوں کی شہادتیں ہوئی، جہاں آئی جی بغیر سیکیورٹی پروٹوکول کوئٹہ چھاونی سے باہر نہیں نکل سکتے، بلوچستان کے 8 اضلاع میں کوئی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی...
    الحمراء آرٹس کونسل میں 8 واں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول پاکستان کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔اس فیسٹیول کی میزبانی برٹش کونسل کر رہی ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یہ فیسٹیول یکم سے 2 فروری تک جاری رہے گا۔اس پْروقار ایونٹ سے قبل ایک پریس بریفنگ میں میڈیا کے ذریعے تمام تفصیلات کو شائقین ادب و ثقافت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی فیسٹیول انتظامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اہم سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک نظر آتے ہیں۔ الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والے اس رنگارنگ میلے کی میزبانی برٹش کونسل کے ساتھ ساتھWOW فاؤنڈیشن، UNFP اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ECDI) بھی شامل...
    گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔ فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں...
    کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں’۔ فخر عالم نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے’۔ البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو مینڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ 26 سالہ...
    امریکی صدر ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کاحلف اٹھا لیا لیکن میرا وجدان کہتا ہے کہ جہاں ٹرمپ کا عہد ہنگامہ خیزیوں اور امریکی نرگسیت کا عہد ہو گا وہیں یہ دور حکومت اس حوالے سے بھی اہم رہے گا کہ وہ کس طرح اُس اسٹیبلشمنٹ کو کنٹرول کرپائے گا جو دنیا بھر کی اسٹیبلشمنٹس کو کنٹرول کرتی ہے ۔ امریکہ میں دو طرح کی حکومت ایک تو وہ جس کا چہرہ ہمیں اُس کے صدارتی نظام کی شکل میں نظر آتا ہے اور سوکس یا پولیٹکل سائنس کی کتابوں میں پڑھایا جاتا ہے اور دوسری سی آئی اے کی وہ مشینری جوحقیقت میں امریکی نظام کو چلا رہی ہوتی ہے ۔ ٹرمپ جتنی سیاسی بلا خیزیوں سے لڑ...
    LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں کچھ لوگوں کےلیے تھریٹ بنی ہوئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کا خیال تھا چپ کرکے بیٹھ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو اسکا اثر پورے ملک پر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ جہاں عوام کی جان، مال اور عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مایوسی اور عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدامنی عروج پر ہے۔ طالب علم، مزدور، مسافر اور عام شہری بھی محفوظ نہیں...
    کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں
    کراچی: مایوسی اور غیر یقینی کی ایک لہر نے ملک کے نوجوانوں کو گرفت میں لے لیا ہے اور یہ ناامیدی ہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ اپنی جان تک پر کھیل کر ملک سے فرار کی راہ اختیار کررہا ہے۔ایسی صورتحال میں فکر اقبال کو کلام اقبال کے ذریعے فروغ دے کر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ختم کیا جاسکتا ہے اور ملک کے اس اہم طبقہ کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے آزاد اقبال کی نئی کتاب ’’راز سخن‘‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد اقبال نے علامہ اقبال...
    کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرتی اور گھریلو رویے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ میٹرک کے طالب علم فیضیاب کی خودکشی محض ایک ذاتی فعل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی سوچ اور گھریلو ماحول کے مسائل کا آئینہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار ہے، مگر بعض اوقات سختی، ڈانٹ ڈپٹ، اور بے جا توقعات بچوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق، مسلسل تنقید یا...
    کراچی: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے صوبے کی پسماندگی پر حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جنرل ایوب خان کے دور سے لے کرآج تک جبر و ظلم کا نظام قائم ہے۔ کراچی پریس کلب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ جنرل ایوب خان کے دور سے لے کرآج تک بلوچستان میں جبر و ظلم کا نظام قائم ہے، بلوچستان کا میڈیا بھی آزاد نہیں ہے جس کے باعث بلوچستان کے مسائل اور گم نام اموات کا پتا تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اپنی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی...
    ہری پور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہمارے مطالبے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے مذکرات آگے نہیں چل سکتے۔ اتوار کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پریس کلب ہری پور کا دورہ کیا جہاں نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور دلیر شخص ہے ، ہماری پارٹی کا مقصد ہی سچ کا ساتھ دینا ہے، کے پی میں عوامی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں ڈیلیور کر رہی ہے اور کے پی واحد صوبہ ہے جو سر پلس میں...
    ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواں شمیم خاں کا خوش حال ریسٹورنٹ میں مشاعرہ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواںمحمد شمیم خاں نے جدہ کے خوش حال ریسٹورنٹ میں ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی اور دیگر شعرا و شاعرات کو مدعو کیا گیا اور ان کو ایوارڈ اور شیلڈز سے نوازا گیا ،مشاعرہ کی خاص بات یہ تھی کہ معروف پاکستانی شاعر و صدر حلقہ فکر جدہ ریجن و صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ جناب آفتاب ترابی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا معروف شاعرہ علمہ ھاشمی ، مہک کیرانوی ، امرینہ قیصر ، حمزہ ، حماد...
    لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
    حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نگرانی میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری مطالبات پیش کیے، جن پر کمیٹی کے چھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.(جاری ہے) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
    اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے پارلیمانی پارٹی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر و ارکان کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ جس میں تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانبقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر اوررکن سندھ اور بلوچستان کے تقرر کے معاملے پر خط لکھ دیا ہے،شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ نہیں کہ مزید انتظار کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل حکومتی کمیٹی کو تحریری مطالبات پیش کردیں گے اور اگر کل جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مزید انتظار نہیں کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی طریقہ کار کے تحت اسیران کی رہائی چاہتے ہیں، ہم اپنے مطالبات میں نہ ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈھیل چاہتے ہیں، کل جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو آگے مذاکرات چلیں گے اور کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1879418574479163722  اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب ’آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے تحت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس ملنے کا تا حال انتظار ہے۔ بورڈ کو یہ رپورٹس رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے صائم ایوب کی رپورٹس منگل تک موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ان کی ریکوری کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ رواں ہفتے ہی صائم ایوب کی انجری کی نوعیت اور مکمل تشخیص کا علم ہوجائے گا۔ لندن میں زیر علاج صائم ایوب کا ری ہیب ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ صائم ایوب کا ری ہیب لندن میں...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، شارک مچھلیوں کو صرف پاکستان کی کیبل نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھرالقادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا، القادرٹرسٹ طلبہ کوسیرت النبی کی تعلیم دینےکیلئےقائم کیا گیا ، بشریٰ بی بی کاالقادرٹرسٹ سےکوئی لینادینانہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھونڈا کیس ہے جسے ہر سطح پر چیلنج کیا جائے گا، خواجہ آصف،فیصل واوڈاکل شام سےفیصلہ سناناشروع ہوگئے تھے، احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام نہیں ہورہا اور احسن اقبال بیان بازیاں کررہے ہیں کام کچھ...
    اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ زرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر القادر ٹرسٹ کیس بنایا گیا، عمر ایوب القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ سیکھائی جارہی ہے، نمل یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا القادر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا پی ٹی آئی رہنماوں شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر القادر ٹرسٹ کیس بنایا گیا، عمر ایوب القادر یونیورسٹی میں سیرت النبی سکھائی جارہی ہے، نمل یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...
    لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کشمیر کے معروف کارکن مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبا کر عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے حق خودارادیت سے محروم ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ حق دیا جائے۔ ذرائٰع کے مطابق مزمل ایوب ٹھاکر نے کشمیر کے حوالے سے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک مباحثے میں حصہ لیتے...
    کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص تین دہائیوں تک کسی دوسرے انسان سے بات کیے بغیر زندگی گزارے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر اٹلی کے مایورو مورانڈی نے حقیقت میں ایسا کیا۔ مایورو مورانڈی، جو کہ “روبنسن کروسو” کے نام سے مشہور ہیں، بحیرہ روم میں واقع Budelli جزیرے پر 30 سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کا سفر 1989 میں ایک سمندری حادثے کے بعد شروع ہوا تھا، جب ان کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے کے بعد، مایورو نے معاشرتی زندگی سے فرار اختیار کیا اور جزیرے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس جزیرے پر مایورو کو نگہبانی کا کام ملا اور انہوں نے وہاں اپنا گھر بنایا۔ یہاں انہوں نے قدرتی وسائل...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...