2025-07-26@14:28:02 GMT
تلاش کی گنتی: 617
«ریٹ کی بنیاد پر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: صدرِ آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی، ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب امن مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر بشری انجم بٹ نے توصیفی کلمات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر بشری انجم بٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کادورہ کرنے والے وفد میں شامل تھیں۔
ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی جس میں کمیٹی کے اراکین نے سولر کی درآمدات پر عائد 18 فیصد ٹیکس کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے کچھ مخصوص لوگوں نے سولر کی درآمد کر کے ذخیرہ کر لیا تھا، اور بعد میں اچانک بجٹ میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، جس سے سولر انڈسٹری متاثر ہوئی۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اس اقدام کی شدید...
بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس آمدنی میں اضافے اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی تھی، اس تجویز پر آج سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹرز نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس تجویز کو مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری ناقابل برداشت، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے بجٹ میں تجویز کی گئی 10 سال سزا پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن...
سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔ پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ برسلز میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے کامیاب دورہ مکمل کیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھر پور توانائی اور وقار سے کی گئی۔ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے: شیری رحمانشیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں، بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح...
کراچی: معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے کو برا تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین کو سماجی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے...
بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہو گئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q)...
یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔ یہ بے مثال فوجی آپریشن ’یا علی ابن ابی طالبؑ‘ کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے، جو عید الغدیر کی بابرکت مناسبت کے ساتھ موافق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے ہفتہ کے روز ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کی تازہ ترین لہر کے دوران مختلف جدید میزائل سسٹمز تعینات کیے۔ باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تازہ حملوں...
ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں ہیں جبکہ اردن، عمان اور لبنان کے کئے اتوار 22 جون 2025 تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس یا قانون سازی کی وزیرخزانہ کی دھمکی قابل مذمت ہے،پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا‘وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا نئے ٹیکسوں کا سامنا کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے۔پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا جبکہ یہ قانون سازی آئی ایم ایف سے منظور ہو چکی ہے۔وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔میاں رضا ربانی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اہم حکومتی کابینہ کے رکن وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کو ’’مالی فحاشی‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا قرار دے دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل میں کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔جیو نیوز سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اضافے کے بعد ساڑھے 21 لاکھ روپے کرنے کے سوال پر جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ کرنے کی وجہ 9 سال سے اضافہ نہ ہونا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ آخری بار کابینہ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ 2016ء میں ہوا تھا، ہر سال 6 فیصد اوسط کی شرح سے مہنگائی ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ اگر تنخواہ میں ہر سال اضافہ ہوتا رہتا تو یکدم زیادہ اضافے...

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی گئیں، وزیر خزانہ نے بتادیا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں، ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت پوسٹ بجٹ پریس...
وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن اسکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے...
معروف امریکی تجزیاتی ای مجلے نے اعلان کیا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر کی انتہائی منفی پالیسیوں کی وجہ سے مختلف ممالک "مہنگے F-35" لڑاکا طیاروں کی خریداری پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کے لئے امریکی F-35 جیٹ طیاروں کی خریداری کی حیران کن لاگت، پائلٹس کی کمی اور انفراسٹرکچر میں تاخیر نے اوٹاوا کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ امریکہ سے ان مہنگے لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر نظرثانی کرے۔ معروف امریکی تجزیاتی ای مجلے بلومبرگ نے اس حوالے سے لکھا کہ کینیڈین حکومت کی آڈٹ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن سے 88 ایف-35 لڑاکا طیاروں کی...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے ایک بار پھر لی جے میونگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کو خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی سمت پر قائم رہتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید بلندی تک لے جانا چاہئے اور تمام سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی اور علاقائی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور اسے ہموار بنانے کے لئے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بناناہوگا...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، زمین سے 74 میٹر بلند سٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا، تاریخی تقریب کے دوران انہوں نے ایمار پراپرٹیز اسٹیشن کے ڈیزائن کی منظوری دی جو دنیا کا سب سے بلند میٹرو اسٹیشن ہے یہ 74 میٹر بلند ہوگا، یہ سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں...
آئندہ وفاقی بجٹ میں متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافے اور بعض کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے نئی تجاویز بھی تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 850 سی سی انجن تک کی مقامی تیار شدہ گاڑیاں مہنگی ہو سکتی ہیں کیونکہ ان پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ علاوہ ازیں، بیکری مصنوعات، کھاد، اور کیڑے مارادویات پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، جس سے یہ اشیا بھی مہنگی ہو سکتی ہیں۔ دلچسپ طور پر، سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائیٹن کی فضا میں ایسی غیر معمولی حرکات و سکنات دریافت ہوئی ہیں، جنہوں نے ماہرین فلکیات اور فزکس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف بریسٹول کے سائنسدانوں نے nناسا کے مشہور کیسینی مشن سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد یہ چونکا دینے والی تفصیلات پیش کی ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائیٹن کی گھنی فضا اپنی سطح کے ساتھ مطابقت سے نہیں گھومتی، جیسا کہ زمین یا دیگر چاندوں کے ساتھ ہوتا ہے، بلکہ گیرو سکوپ کی مانند ہلتی، جھولتی اور متزلزل ہوتی ہے۔ اس غیرمعمولی حرکت کو ماہرین...
لندن: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن کے ممتاز تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں برطانوی پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینک اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ...
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور...
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان اور حکمران جماعت کے رکن زاہد خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ اضافہ خود ہی واپس کردینا ہے۔ سینئر سیاست دان زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز کا شکار ہے، ایسے وقت میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عالمی مالیاتی...
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی کی تازہ لہر کے بعد حکام نے متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ارمبائی تنگول نامی انتہا پسند میتئی گروپ کے کمانڈر سمیت 5 افراد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت امپھال میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو نذر آتش کیا اور کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ اضلاع...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں تو ان کے خلاف سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور مسک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جو حالیہ دنوں میں ایک عوامی بحران کی صورت میں سامنے آیا۔ اس دوران برنس ٹائیکون ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو مجرم جنسی حملہ آور جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی پوسٹ ہٹا دی۔ تاہم جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مسک کے ساتھ تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے تو...
لاہور( این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ کر کے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ،’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ سے شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا ء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ۔منصوبے کے دوران ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مارکیٹ آنے والے شہریوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کے خاتمے ،جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر وزیراعلی مریم نواز کو...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیاہے۔اے آروائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13، 13لاکھ مقرر کردی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی اس سے پہلے تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے تھی۔اس سے قبل ارکان...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی 'میٹ مارکیٹ' کا سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دورہ کیا اور 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے۔ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوش گوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا۔ ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کا خاتمہ، جدید انفراسٹرکچر دیکھ...

بلاول بھٹوزر داری کی چیئر مین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی انٹیلی جنس سے ملاقات ، بھارت کی اشتعال انگیزبیانات کی مذمت
واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سے کیپیٹل ہِل پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی، ملاقات کے دوران، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی...
یورپ، امریکا اور ایشیا میں سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب اسے سگریٹ نوشی سے مختلف ایک الگ بیماری تصور کیا جا رہا ہے۔ اس بیماری کا خواتین خصوصاً ایشیا کی خواتین اور نوجوان زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات سامنے آ رہی ہیں اور انہوں نے اس قسم کے کینسر کو ایڈینوکارسینوما کینسر کا نام دیا ہے۔ جینیاتی تبدیلیاں (ڈرائیور میوٹیشنز) سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کا کینسر اکثر مخصوص جینیاتی تبدیلیوں جیسا کہ EGFR جین میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ تبدیلیاں خواتین اور خاص طور پر مشرقی ایشیائی افراد میں زیادہ دیکھی گئی...
---فائل فوٹو لاہور کی تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’میٹ مارکیٹ‘ کی تکمیل جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’میٹ مارکیٹ‘ کا دورہ کیا۔انہوں نے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹ سے اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاخرید سکیں گے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘کا دورہ کر کے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ،’’ میٹ مارکیٹ ‘‘ سے شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا ء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ۔منصوبے کے دوران ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔مارکیٹ آنے والے شہریوں نے ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کے خاتمے ،جدید انفراسٹرکچر...
پاکستانی وفد نے امریکی وزارت خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر سے ایک مفید اور تعمیری ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے قیام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے کردار کو سراہا۔ پاکستانی وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشرفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے کی راہ ہموار کرے گی۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔ باسط...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی...
سعودی حکام نے حج کے دوران عازمین کے لیے ایک ضروری مقدس مقام کوہ عرفات کے قریب واقع نمرہ مسجد کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے بدھ کے روز اعلان کیاکہ نمرہ مسجد کو مکمل طور پر تیار اور اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو سہولت میسر آ سکے۔ یہ بھی پڑھیں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حجاج کرام آج منیٰ میں رات گزاریں گے مسجد نمرہ میں عازمین حج کے آرام کرنے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر قالین سجا دی گئی ہے، جبکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارت نے مزید کہاکہ...

نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کو الجھن میں ڈال دیا، قواعد واضح کیے بغیرشرائط لاگو نہ کی جائیں، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔تھانہ سمبل پولیس نے سخت سکیورٹی میں ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی مہم کا حصہ تھی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کا خط سیکریٹری جنرل کو پیش کیا اور ان کی تحمل، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دینے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیا، جن میں کسی شواہد یا تحقیقات کا فقدان ہے۔ بلاول نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ...
سینیٹر عون عباس بپی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں، کراچی انڈسٹریل پارک 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے، یہ اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں بنے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے صرف 7 ہزار ایکڑ زمین چاہیے۔ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے سبسڈی پر چلتے تھے، حکومت نے اس سال سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال رمضان پیکیج بھی بی آئی ایس پی ڈیٹا...
وفاقی بجٹ 2025-26کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بلایا جا رہا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور...

ایک ارب کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری 400ارب کٹوتی ہوگی : آدھے سے زیادہ بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا ‘ 118منصوبے بے بند : ٹیکس نیٹ بڑھانے ، چوری روکنے کیلئے قومی مہم کی ضرورت : احسسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی سی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 10ہزار ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کا ترقیاتی پروگرام وفاق سے بڑھ گیا۔ پیٹرولیم کے نرخ کم نہ کر کے حاصل ہونے والے120 ارب روپے بلوچستان کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 644ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اے پی سی سی کے اجلاس میں سندھ کے وزراء، کے پی کے مشیر خزانہ، بلوچستان کے وزیراعلی نے ویڈیو لنک پر جبکہ پنجاب کی...

پیرس:پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے تعاون سے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ، اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء)پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ، اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیرا کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط...
بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائزنگ لاہور میں نمائش اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک...
سٹی42: ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئےقابلِ تقلید مثال ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین، قومی ہیرو کی شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغا م میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے، اللہ...

انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ،لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لوکل سگریٹ ساز کمپنیاں ملکی قوانین دھوئیں میں اڑانے لگیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ادارے سگریٹ تشہری قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام۔لوکل سگریٹ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سگریٹ پیکٹ کی خریداری پر دبئی کا ریٹرن ٹکٹ کا انعام ۔ لوکل سگریٹ کمپنیز کی صارفین کو موٹرسائیکل، موبائل فون، کیش پرائز کی آفرز امتناع تمباکو قوانین 2002 کے سگریٹ تشہیر کے لیے تمام انعامات غیر قانونی ہیں۔وزارت صحت کے قوانین کے تحت صارفین کو سگریٹ، کیش پرائز، انعامات غیر قانونی ہے۔ملک بھر میں لوکل سگریٹ برانڈز انتہائی سستی داموں دستیاب ہیں۔حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت 162.25 روپے مقرر کر...

پاکستان میں 4,432 ملی میٹرلمبی، 1,836 ملی میٹر چوڑی ، 5نشستوں والی جدیدترین گاڑی لانچ کرنے کی تیاریاں
لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)جدید خصوصیات سے مزین زکر ایکس جلد پاکستان میں لانچ کرنے کا فیصلہ،مذکورہ جدید ترین گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی 1,836 ملی میٹر، اس میں 5 نشستوں کی گنجائش ہے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا انقلاب تیزی سے زور پکڑ رہا ہے، حال ہی میں آنے والی گاڑیوں میں سب سے زیادہ متوقع Zeekr X ہے، جو جلد ہی کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی طرف سے پاکستان میں لانچ کی جائے گی ہے۔ الیکٹرک گاڑی Zeekr X کو جدید خصوصیات سے مزین ہے، ڈائمینشنز (پیمائش) Zeekr X اپنی ساخت میں کمپیکٹ ہونے کے باوجود کشادہ ہے، جو انداز پر سمجھوتہ کیے بغیر شہری آرام کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی...
صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
سٹی42: پاکستان کا میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ جسے عرف عام میں محکمہ موسمیات کہا جاتا ہے بضد ہے کہ اس سال برسات میں پاکستان میں سیلاب آئیں گے، آج ایک بار پھر میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی ہے کہ "مون سون کے پہلے حصے" میں شدید بارشیں ہوں گی اور سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہو گا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ چند روز مین کئی بار یہ پیش گوئی کی ہے اور آج "مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک" جاری کردی ہے جس میں ...
روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ادھر دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں...
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا ناکام، پاکستان کیخلاف کوئی حمایت حاصل نہ کرسکے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ملاقات کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی شراکت داری کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری 21 ویں صدی کی امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں...
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی دن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا...
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالتی فیصلے سے مشروط ہے اور عدالت کے فیصلے تک سینیٹ انتخاب موخر رہے گا۔ روزانہ مستند...
پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب مؤخر کر دیا گیا،فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کے باعث کیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل مؤخر کر دیا گیا،سینیٹ نشست پر 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کاالیکٹورل کالج پوراہونے پرنئے سینیٹرکاانتخاب ہوگا،عدالت کے فیصلے تک انتخاب مؤخر رہے گا۔ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ Post Views: 6
نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ ، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ بھارت کی...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کو چین سے ملنے والے جدید جنگی جہاز جے 35 اے سے خوف کے شکار بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائی کے بیڑے میں چین کے بنے جدید J35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد سے بھارت شدید خوف میں مبتلا ہوچکا ہے ہے، اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، اسے 42 اسکواڈرنز درکار ہیں اس صورتحال میں پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔ آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
نجی ٹور آپریٹرز نے 67 ہزار عازمین کی حج سے محرومی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی ٹور آپریٹرز پر غلط الزامات لگائے گئے۔ نجی ٹورآپریٹرز کے رہنماؤں ثنا اللہ جمال خان ترکئی سمیت دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جب حج پالیسی منظور کی تو نجی ٹورآپریٹرز کو 2 ماہ درخواستیں نہ لینے دی گئی، ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل...
اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. تاہم اس کمیٹی کی تشکیل پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی میں ایسے سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن کا براہ راست تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے. جس سے مفادات کے ٹکراؤ اور جانبداری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ذیلی کمیٹی میں سینیٹر سرمد علی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر زیشان خانزادہ کو شامل کیا گیا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم سگریٹ سازی کے کاروبار سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک اور رکن سینیٹر زیشان خانزادہ بھی ماضی میں سگریٹ کے کاروبار...

لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ “چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی۔اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے “نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے۔ سی ایم جی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر...
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی...
بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری...
حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کی جیت یقینی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے ارکان کو 29 مئی کو اسمبلی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ29 مئی کو اسمبلی نہ پہنچنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ لیگی امیدوار حافظ عبدالکریم اور پی ٹی آئی کے مہر عبدالستار میں مقابلہ ہوگا۔ حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر...

سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے کیمپ فور سے کینچن جونگا کی حتمی سمٹ کی جانب سفر شروع کیا تھا ۔ کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور 8586 میٹر بلند کینچن جونگا کے ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع اور بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکرٹری داخلہ نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دے رہے ہیں، 2009ء میں حکومت پاکستان نے شواہد بھارت کے وزیرِ اعظم کو شرم الشیخ میں دیے۔ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی...
پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کو سر کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر کیمپ فور سے سفر شروع کیا تھا اور آج صبح 6 بجے ٹاپ پر پہنچیں، انہوں نے 8586 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔ کینچن جونگا چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔ نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔...
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نے کبھی سگریٹ نوشی کی ہی نہیں لیکن پھر بھی اس عارضے میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-سان فرانسسکو کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 57 فیصد ایشیائی-امریکی خواتین جو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں انہوں نے بھی کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں خصوصاً نوجوان مشرقی ایشیائی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح بڑھنے کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اندازہ لگایا جا ستکا ہے کہ کس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر طویل عرصے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی نے ملاقات کی اور اس دوران معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور کنٹری شراکت داری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات...
سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عطا الرحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے کے حالات کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ ہم نے کم عمری کی شادی کا بل منظور کر کے قوم کو تقسیم کا پیغام دیا۔سینیٹر عطا الرحمان نے مزید کہا اللہ نے ہمارے پردے رکھے ہیں، ہم اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے انکم ٹیکس ترمیمی بل پیش کر دیا۔ جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹرز سے بل پر تجاویز مانگ لی گئیں۔ سینیٹ نے نیشنلائزیشن ایکٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔