2025-11-04@14:21:09 GMT
تلاش کی گنتی: 945

«ریٹ کی بنیاد پر»:

(نئی خبر)
    عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ محمد افضال نے کہا کہ ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے، آئندہ مہینوں میں بھی ملک بھر میں دن کے وقت درجۂ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشیں معمول سے 63 فیصد کم ہوئی ہیں، پنجاب اور کے پی میں معمول سے 41 فیصد کم بارشیں ہوئیں، آگے بھی ہم بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں۔سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش ، ژالہ...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)کریملن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کا ایک پورٹریٹ تحفہ میں دیا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق پیوتن کی طرف سے یہ تحفہ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف کو ماسکو میں اس مہینے کے شروع میں دیا گیا جب وہ دورے پر روس آئے تھے۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کے ایک سوال پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025  میں شرکت کے لیے چین چلے گئے ،بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے   بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے ،وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیر اعلیٰ کی...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر انکشاف کیاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کے بعد پھر انکار کردیا ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم سے کہاکہ آج آپ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، جس پر ملزم نے کہاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملزم ارمغان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا تھا۔ مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے نامزد ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے گھر تعینات گارڈز کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ویڈیو میں ارمغان کے گھر کے باہر اور اطراف میں گارڈز کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے، عدالت نے کہا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے،  ملزم کا میڈیکل کروانے...
    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد کیا کِیا؟ تفتیش میں نیا انکشاف تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کیخلاف دیگر 3 مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی سے عدالتی ریمانڈ پر جیل کسٹڈی کردی جائے۔ عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل 20 مارچ کو کروایا گیا جس کی رپورٹ موجود ہے،ملزم نے جوڈیشل...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔مصطفیٰ عامر قتل کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کر دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے، ملزم کا میڈیکل کروانے کا کہا تھا، اس کا کیا ہوا؟۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا میڈیکل...
    مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی ایک مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ’جھوٹے الزامات‘ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلم اسٹار کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ابتدائی سماعت ملتوی ہونے کے عدالت میں پیش ہوئے۔  استغاثہ...
     وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کو جواب دیتے ہوئے ان کی معلومات کو غلط قرار دے دیا۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوست، آپ کی غلط فہمیاں دور کرتا ہوں تاکہ غلط معلومات روکی جاسکیں، نئی پالیسی میں "گراس میٹرنگ" شامل نہیں، آپ کے ٹیکس حسابات غلط ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ ہم "نیٹ بلنگ" لاگو کررہے ہیں، گراس میٹرنگ سخت نظام ہے، گراس میٹرنگ کےلیے اضافی میٹرنگ انفرااسٹرکچر درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیدا ہونے والی تمام بجلی کو گرڈ میں برآمد کرنا ضروری ہوتا ہے، نیٹ بلنگ میں صارف کے پاس اپنی بجلی براہِ راست استعمال کرنے کا اختیار رہتا ہے، یہ آف پیک ریٹ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر بات ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے وہاں اپنے ان کارکنوں کا معاملہ اٹھایا جو فوج کی تحویل میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کو فوجی عمارتوں میں داخل ہوئے وہ غیرمسلح تھے، اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا انہیں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگویج بھی ویسی ہی ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ نے...
    اسلام آباد:ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی...
    ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی...
    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کا پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کردیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پلٹ کر جواب دیا اور تیز بیٹنگ کر کے 4 اوورز میں اسکور 43 تک پہنچا دیا جس کے بعد ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔ بعدازاں میچ میں 5 اوورز کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا تو اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ دوسری وکٹ...
    وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی گئی ہے جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح اب ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی گئی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)حکام کا کہنا  ہے کہ پنشنر...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب  سے خطاب کررہے تھے،  تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت  کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
    فوٹو فائل قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوریجنل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں  پی اے سی اراکین سمیت سیکریٹری کابینہ بھی شریک ہوئے جس میں توشہ خانہ میں رولز میں غیر قانونی طور پر ترامیم سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس جو تحائف آتے ہیں ہم اسے ویسے ہی توشہ خانہ میں رکھ دیتے ہیں، ہم یہ کیسے تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ اوریجنل ہے یا نہیں، کسی بھی سیکریٹری نے آج تک اوریجنیلٹی کا سرٹیفکیٹ نہیں...
    — فائل فوٹو امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ نون...
    لوگوں نے پاکستان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ہمشکل کو پاکستان میں موج مستی کرتے دیکھ لیا ہے، جس سے انٹرنیٹ پر ہل چل مچ گئی ہے!!! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک شخص سادگی سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے – لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ ایلون مسک پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ ”ایکس“ صارف گوہر زمان نے 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ایلون مسک کے ہمشکل کو خیبرپختونخوا، پاکستان میں دیکھیں۔ ایلون مسک خان یوسفزئی!‘اگرچہ اصلی ایلون مسک اپنی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور...
    — فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 74 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 23 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9 دکانوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔
    شبیر احمد عثمانی کو کوآرڈینیٹر برائے سیفران کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز ا سلام آ باد (سب نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔ شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری...
    اسلام آ باد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما  شبیر احمد عثمانی کو سیفران کا بھی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملاقات کے دوران شبیر احمد عثمانی کو امور سیفران کی ذمے داریاں سونپنے سے آگاہ کیا۔  شبیر احمد عثمانی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے امور کے کوآرڈینیٹر تھے۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی کو آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے ساتھ امور سیفران کے کوآرڈینیٹر کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  اس موقع پر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وزیراعظم کامشکور ہوں ،انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ 
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کی ایک فلم ایسی بھی ہے جس کی وجہ سے ممبئی جیسے بڑے شہر میں کئی دنوں تک سیکڑوں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھیں۔ ہم جس فلم کی بات کر رہے ہیں وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہے۔ یہاں بات ہورہی ہے سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2001 میں بننے والی فلم دیوداس کی جس کی پڑوڈکشن اتنی بڑی تھی کہ اس کیلئے پورے ممبئی شہر کے جنریٹرز کو کرائے پر بُک کرلیا گیا تھا۔ جی ہاں! یہی وجہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی عظیم تخلیق دیوداس دراصل ممبئی میں ہونے والی سیکڑوں شادیوں کو ملتوی کرنے کا سبب بنی۔ یہ فلم سرت چندر کے ناول پر بنائی گئی تھی جس میں شاہ...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
    ---فائل فوٹو  اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ  یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیاکوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس...
    اسلام آباد: منگل کو 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز شامل تھے، اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون کاکہناہے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا اسپیکرہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا بجلی ایک یونٹ 7 روپے میں بنتاہے جوعوام کو47 روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا آج اس ایوان کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہوا لیکن ابھی تک یہ ایوان مکمل نہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا اس...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جن میں پالیسی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشن کو تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی کر دیا گیا ہے۔تمام چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی...
    پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار،صوبائی کونسل کے قیام کی تجویز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.(جاری ہے) وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں...
    پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے، دنیا...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں...
    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں کی جدوجہد کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح پریانکا کے کام کی جگہ کی نگرانی کرتی تھیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، میں سیٹ پر ایک ڈائن (چڑیل) کی طرح بیٹھی رہتی تھی کیونکہ پریانکا بہت چھوٹی تھی اور بہت محفوظ ماحول سے آئی تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا تھا کہ بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، اور وہ ہماری واحد بیٹی ہے، تو ہم کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا  ۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی نشست دس مارچ سے خالی قرار دے دی گئی تھی۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا،آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ ، 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    لاہور: نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر راچن رویندرا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رویندرا چیمپیئنز ٹرافی کے کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے نئے کیوی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہوں نے ابتدائی 5 اوورز میں 14 بولز پر 25 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی رویندرا کسی ایک ایڈیشن میں 263 رنز بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بنے۔ فائنل سے قبل، راچن نے 3 میچز میں 226 رنز نام درج کروائے تھے جبکہ ان سے قبل کین ولیمسن نے 2017 میں ایک...
    ‎برطانیہ میں معتدل موسم اور ہلکی دھوپ کے بعد اب ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ‎موسمی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں، بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے، جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑسکتی ہے، ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے جبکہ پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے اور اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔ 14 مارچ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ ‎برطانیہ میں معتدل موسم اور ہلکی دھوپ کے بعد اب ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔جبکہ ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے اور پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے، اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔14 مارچ کی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کے ٹیموں کے مجموعی طور پر میچز کے دوران سفر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا، جس کے بعد جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر پر رہا۔ مچل سینٹیر کی قیادت میں فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے میچز کیلئے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر طے کیا۔کیویز نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث...
    روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ان افواہوں کو رد کر دیا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل ہفتے کے روز پری میچ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شبھمن گل نے خود کو بہترین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہونے...
    خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی ہدایات پر خواتین کا عالمی دن کیپیٹل ہسپتال میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ منایا گیا اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کیلئے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس سال کے یوم خواتین کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔مقررین نے اینڈومیٹرائیوسس کی تشخیص اور انتظام کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کلیدی نوٹ سپیکر پروفیسر...
    گرفتاری کیسے ہوئی؟ کہاں لے جایا گیا؟ عون بپی نے سینیٹ میں بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عون عباس بپی نے کہا کہ سب سے پہلے چیئرمین صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر اسٹینڈ لیا، جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو میں گھر تھا،صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف کیس میں سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ کچھ عرصہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فیضان عثمان کی فیملی کے کیس میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب کرلیا۔ عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے کی سفارش پر ایک فیملی کے 9 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے۔ بتایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے،خواتین کو بااختیار بنائے بغیر اور ان کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں شامل کیے بغیر ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور حقوق دیئے ہیں اور ہر قسم کے صنفی امتیاز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے...
    فائل فوٹو۔ عطاء اللہ تارڑ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر کیبل آپریٹرز کے مسائل، اُن کے حل اور کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں اور دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔ملاقات میں وفد نے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے...
    فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کی عوام نے ملک کیلئے لازوال قربانی دی ہے، یہاں کے مکینوں نے ملک کو روشن کرنے کیلئے اپنی شناخت اور قبروں تک قربان کیا ہے، خوش آئند پہلو یہ ہے کہ علمائے کرام کی سنجیدہ قیادت تحریک کو لیڈ کر رہی، ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور اسکی کابینہ نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر عطاء تارڑنے کہاکہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں، وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Post Views: 1
    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
    وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو 3 کرپشن مقدمات میں بری کردیا۔ کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ  کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔  یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم اور موجودہ  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 3 کرپشن مقدمات سے بری کردیا۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد  کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم فریٹ سبسڈی میں ملزموں کا...
    بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی چھوڑی گئی نشست پر محمد قاسم آزاد حیثیت میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ باپ کی چھوڑی گئی سیٹ پر بیٹا سینیٹر منتخب ہوگیا، اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے اسد قاسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، یہ نشست ان کے والد محمد قاسم رونجھو نے خالی کی تھی۔بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم نے آئینی ترمیم میں پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالنے پر استعفیٰ دیا تھا۔
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج عمرے کے لیے جارہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مجھے عمرے کےلیے جانے دیا جائے، مجھے آج ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔
    لاہور میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک میں سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہیں، سبزیوں پھلوں کے ساتھ ساتھ برائلر مرغی کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مرغی کی سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ خریدار کہتے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ رمضان المبارک آتے ہی ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوگئے، سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑادیئے، من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں۔ لاہور میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے، گراں فروش مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لاہور میں مرغی کا سرکاری...
    سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
    چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
    اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایجوکیشن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی صدارت میں گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین بھی شریک تھے، جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر مدعو کیا گیا، تاکہ زمینی سطح پر درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جا...
    آسٹریلیوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ کے 47 ویں اوور میں نور احمد کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کر دیا۔ لاہور میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی کپتان کی جانب سے اس وقت اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا جب وکٹ کیپر جوش انگلس نے اوور پکارے جانے سے قبل نور احمد کے کریز چھوڑنے پر بیلز اڑائیں۔ نور احمد کی جانب سے کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ غلطی سے بال کو ڈیڈ سمجھ کر وہ ساتھی بیٹر عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے تھے، جبکہ بال لائیو تھی اور امپائر نے ’اوور‘ نہیں کہا...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کی بولی کے عمل میں شفافیت سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے بعد اگنائیٹ کو بولی کا عمل مکمل کرنے سے روک دیا ، قائمہ کمیٹی نے اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز سے بولی کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایک نکاتی ایجنڈا پر کمیٹی اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کرلیا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے چیئر پرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت اجلاس میں ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو منصوبہ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا ۔ اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز اور دیگر افسران ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کے قیام کی بولی کے عمل سے متعلق سینیٹ کی قائمہ...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں، چکن کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز قریب آتے ہی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں مصنوعی مہنگائی کو پنجاب حکومت ضلعی سطح پرکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ چینی،کوکنگ آئل،گھی، دودھ دہی،گوشت ، انڈے ،بیسن ،دالیں،چائول،کھجور،ایل پی جی گیس سمیت بیکری اور سیب ،کیلا،انار،آلو ،پیاز،پالک،سبزمرچ،بیگن،سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی ریٹ لسٹیں غائب ،مارکیٹ اور بازاروں میں منافع خوروں اور ذخیزاندازوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلیے ،ایک ہفتے کے دوران...
      محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم...
    مظفرآباد ( اوصاف نیوز)آزاکشمیر ہائیکورٹ نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری سے متعلق 31 جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قابل غور ہے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کیلـئے یہ فیصلہ ضروری ہے۔عدالتی حکم کے مطابق، فیلڈ سٹاف پر بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا حکم اگلی سماعت تک معطل رہے گا جو 12 مارچ 2025 کو ہوگی۔ عدالت نے اس فیصلے کو دوسری جانب سے ممکنہ اعتراضات کے تابع رکھا ہے۔یہ...
    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا، رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ”ایکسیس ناﺅ اور کیپ اٹ آن کولیشن“ Access Now ،Keep It On coalition کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا جو ایک جمہوری ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا، جہاں سال بھر میں 12 انٹرنیٹ...
    سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
    فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا۔ تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے نیزہ بازی، گھڑ رقص اور کبڈی جیسے روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، پنجاب گرین اور وائٹ کے درمیان دلچسپ کبڈی میچ نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو تمام رعنائیاں سمیٹ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، جنہیں رینجرز کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ہارس اینڈ کیٹل شو...
    ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پیر کو پاکستان پہنچا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر...
    کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے چولستان منصوبے کےلیے پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔چولستان منصوبے کو پانی کی فراہمی کے معاملے میں ارسا نے پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق ارسا کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت دریائے ستلج سے سلیمانکی ہیڈ ورکس سے چولستان کینال نکالے گی۔ارسا حکام کے مطابق چولستان منصوبے کےلیے 4 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ارسا کے فیصلے پر سندھ سے ممبر احسان لغاری نے اختلاف کیا اور نوٹ میں لکھا کہ سیکریٹری ارسا کی جانب سے چولستان منصوبے کو پانی کی فراہمی کی منظوری سے متفق نہیں۔ممبر ارسا سندھ نے مزید کہا کہ سیکریٹری ارسا کا پنجاب حکومت کو پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ دینا سندھ...
    کراچی:پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے افریقا ون سب میرین فائبر آپٹک کیبل کو اپنے ساحلی علاقے میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ کیبل پاکستان کو افریقا، عرب ممالک اور فرانس کے ساتھ تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی، جس سے ملک کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیاد ملے گی۔ افریقہ ون سب میرین کیبل10,000 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے اور یہ پاکستان کو افریقا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، اور فرانس جیسے اہم ممالک سے منسلک کرتی ہے۔ اس کیبل کے عالمی کنسورشیم میں اتصالات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی کام مصر جیسی معروف کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ منصوبہ...
     مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے...
    بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    مسجد کے متولی نے جی ڈی اے کے حکم کے خلاف کمشنر کورٹ میں اپیل کی ہے، فی الحال ابھی اس ایشو پر کوئی بھی ایڈمنسٹریٹو افسر کیمرے پر بولنے کو تیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھپور میں جی ڈی اے (گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے میونسپل کارپوریشن کی زمین پر مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے بنائی گئی جامع مسجد کو منہدم کرنے کے لئے 15 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ گورکھپور کے گھوش کمپنی چوراہے کے پاس میونسپل کارپوریشن کی 47 ڈسمل زمین پر بغیر نقشہ کی منظوری کے بنی تیسری منزل کو منہدم کرنے کا جی ڈی اے نے حکم جاری کیا تھا۔ 15 فروری کو مسجد کے مرحوم متولی کے بیٹے شعیب...
    ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)برفیلے براعظم قطبِ شمالی و جنوبی کئی جنگلی حیات کے لیے آماجگاہیں بھی ہیں اور سورج کی روشنی کو منعکس کرکے خلا میں واپس بھی لوٹاتی ہیں تاکہ ہمارے سیارے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے لیکن دونوں قطبی کناروں میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ قطب شمالی اور جنوبی پر دنیا کی سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ چونکا دینے والے نقشوں سے پتہ چلتا ہے کہ تاریخی اوسطاً سطح (1981 سے 2010) کے مقابلے میں دونوں قطبوں سے ہزاروں میل برف غائب ہوچکی ہے۔ امریکی نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر (این ایس آئی ڈی سی) کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، نعرے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی وضاحت کرچکا ہوں کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاؤس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر نے نامناسب روہے کے باعث پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) یوکرین جنگ کے حوالے سے ریاض میں امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی یہ میٹنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ملکی خارجہ پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کا مظہر ہے۔ دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی پہلی میٹنگ ہے۔ امریکہ، روس تعلقات کی بحالی بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ روسی امریکی مذاکرات سے قبل روسی وزیر خزانہ سعودی عرب میں اس میٹنگ میں نہ تو یوکرین کے نمائندے موجود ہوں گے اور نہ ہی یورپی ممالک کے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو بھی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر یورپی رہنماؤں نے...
    حافظہ طوبی ثانی یہ تحریر ایک ایسے شخص کے متعلق ہے جس کی مخالفت جہاں زورو شور سے کی جاتی ہے وہیں اس کا اقتدار ہر مرتبہ دنیا کو ایک نیا نقشہ یعنی ایک نیا ولڈآرڈر دیتا ہے۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ: First they ignore you, then they laught at you, then they fight you, then you win. ٹرمپ اور اس کی حکمرانی کا خاکہ کچھ اسی طرح کی منظر کشی کرتا ہے۔ دراصل ٹرمپ ہمیشہ سے جنگل کے قانون کا حامی رہا ہے، جس کا ثبوت اس نے منتخب ہوتے ہی اہم اقدامات کے ساتھ دیا یعنی امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنا، پاناما کینال پر امریکی قبضہ، میکسیکو کی سرحد پر...
    اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں...
    کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
    چیف سیکرِیٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ—فائل فوٹو  چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔  پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے جامع منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمیلوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کےپی نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 18 تا 19 فروری جمع ہوں گے، کاغذات نامدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری تک ہوگی۔ الیکشن کمیش نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہوگی، پولنگ بلوچستان اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔