چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ کو سرکاری دفاتر کے ملازمین اور وزیٹرز کیلئے کھول دیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو درپیش پارکنگ کے طویل المدتی مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک سیکریٹریٹ پارکنگ کا ایریا تقریبا 133729مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔

جسمیں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس جدید سہولت کی تکمیل سے نہ صرف سیکریٹریٹ کے ملازمین بلکہ قریبی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد اور عوام الناس کو بھی آسانی ہوگی۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبہ دارالحکومت اسلام آباد میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے اور اسلام آباد کو ایک منظم، خوبصورت اور عوام دوست شہر بنانے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ جیسے بنیادی مسئلے کے حل سے نہ صرف ٹریفک و پارکنگ کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کے قیمتی وقت اور توانائی کے ضیاع کو بھی روکا جاسکے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے نے منصوبے پر کام کرنے والی تمام ٹیموں کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سرکاری ملازمین کی زندگی میں آسانی لے کر آئے گا بلکہ عام شہریوں کیلئے بھی سہولت کا باعث بنے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کو صرف مخصوص جگہوں اور شیڈز میں ہی کھڑا کیا جائے تاکہ پارکنگ کا نظام منظم و خوبصورت رہے۔ نیز، شہریوں کی رہنمائی کیلئے واضح سائن بورڈز نمایاں مقامات پر نصب کئے جائیں تاکہ ہر شہری بآسانی اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں سکیورٹی، روشنی اور صفائی ستھرائی کے اعلی معیارات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام محفوظ اور بہتر ماحول میں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر مصروف علاقوں میں بھی اسی طرز پر جدید پارکنگ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں کے دباو کو موثر طریقے سے سنبھالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ وہ شہریوں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار بھی لائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز،چینی وزارت تجارت جمہوریت عوام کی طاقت اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے, اسپیکر سردار ایاز صادق محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سینکڑوں بستیاں زیرِ آب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے پاک سیکریٹریٹ

پڑھیں:

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • 190 ملین پاؤنڈ: سیشن جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت
  • کراچی کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں
  • شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد
  • آزاد کشمیر، وزارت عظمی کیلئے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان