2025-09-18@10:45:18 GMT
تلاش کی گنتی: 152
«سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ»:
(نئی خبر)
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔(جاری ہے) ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت...
پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا...
ہالینڈ میں بھی یوم پاکستان کی تقریب شایان شان انداز میں منائی گئی گئی اور دی ہیگ ہالینڈ میں واقع سفارتخانہ پاکستان میں 85واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پرچم کشائی کی باقاعدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مولانا علامہ افتخار حسین شاہ نے تلاوت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض فرسٹ سیکریٹری محمد جنید نے ادا کیے۔قومی ترانے کی دھن پر چارج ڈی افیئرز جمال ناصر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم...
---فائل فوٹو کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔ عدالت نے...
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولا بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، بات چیت سے مسائل حل ہوں گے لڑائی کرنے سے نہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ہم سمجھتے ہیں ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، گولا بارود میں نہیں۔ ’بلوچستان میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہے جن کے پیارے لاپتا ہیں، بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے، لڑائی کرنے سے نہیں۔‘ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس کا بائیکاٹ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کریگی جبکہ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی...
سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
---فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھا دیاکوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس...
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست...
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، تاہم ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اے این پی کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے شاھ پور، شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری متوکل خان ایڈوکیٹ کے انتقال سے ہم نے ایک عظیم سیاسی و قومی خدمت گار کھو دیا ہے۔ دریں اثنا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمر ایوب نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانء پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کے پیش نظر مرکزی سیکرٹیریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹ لگا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے 25 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں کم کی گئیں، ایڈمن،فنانس،مانیٹرنگ، سیکیورٹی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین کی تنخواہیں کم کی گیئں۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے ملازمین متعدد بار پارٹی کیلئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ملازمین کا موقف ہے کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کیلئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تنخواہیں کاٹ کر ملا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ ملازمین کی تنخواہیں...
پشاور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔عدالت عالیہ پشاور میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی یونیورسٹیوں نے فیسوں میں بغیر وجہ بتائے اضافہ کیا۔وکیل نے کہا کہ 2023-24 میں فیسوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا، میڈیکل کالجز کی فیسیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔محکمہ صحت نے عدالت میں جواب دیا کہ فیسوں میں اضافہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے کہا کہ محکمہ صحت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں تنظیمِ نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹا دیا گیا، نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق حکومتی عہدے رکھنے والے پارٹی عہدے نہ رکھیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ حکومتی کابینہ میںٰ شامل رہنما پارٹی عہدوں پر فائز نہ رہیں۔ اعلامیے کے مطابق ان عہدوں کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی. انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو...
تحریک انصاف دوبارہ فوج کی گود میں نہیں بیٹھے گی: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کیا ہم 70 سال سے قائم فوج کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں؟ تو میرا یہ خیال ہے کہ بالکل یہ تسلط ختم ہو سکتا ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے سیمینار خطاب میں سلمان راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے ایک جگہ کہا کہ عمران خان پشتونوں کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں پی ٹی آئی سے بہت لوگ جڑے ہیں، مڈل کلاس کے لوگ ہمارے...
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔ایوان بالا میں تنخواہیں بڑھنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا لیکن اضافی تنخواہ لینے پر سب تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے بتایا کہ کسی پی ٹی آئی سینیٹرنے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کے حوالے سے تاحال سینیٹ سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔سید حسنین حیدر کا کہنا تھا سینیٹرز کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی ابھی شروع نہیں ہوئی، صدر مملکت نے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل کی توثیق نہیں کی، صدر مملکت کی توثیق کے بعد سینیٹ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...

منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
سیکریٹری عباس بلوچ کو غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کا انعام یونیورسٹی کیمپس مینجمنٹ سسٹم نے سیکریٹری کی اعلیٰ نمبرز کے ساتھ کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا (رپورٹ:شبیر احمد) سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو ان کے ماتحت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے خلاف قانون اعلیٰ ڈگری دینے کے سہولت کار پروفیسر زاھد چنڑ کو لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تیاری مکمل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر زاھد چنڑ کو سیکریٹری عباس بلوچ کو بغیر کلاس میں حاضر ہوئے غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کے انعام میں چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا عہدہ...
ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی اور مہر بانو قریشی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی وجہ بتادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر کہا کہ سوشل میڈیا پر بیانات دے کر پذیرائی حاصل کرنا الگ چیز ہے، پارٹی میں رہ کر ڈسپلن کی پابندی کرنا الگ چیز ہے۔مہر بانو کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کےلیے ڈسپلن کی پابندی بہت ضروری ہے اور کوئی ڈسپلن پر نہ چلے تو پارٹی سخت فیصلے کرنے پرمجبورہوجاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ شیرافضل نے کچھ ایسے بیانات دیےجس سے پارٹی کو نقصان ہوا اور جوظلم کےذمہ دارہیں ان سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کو اب مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے، ہم پاکستان تحریک انصاف کو نہ مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں، نہ دعوت دے رہے ہیں، مذاکرات کا دروزہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں، مذکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں، اب یہ تحریک انصاف پر منحصر ہے کہ وہ کس دن سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے بارے اپنی پالیسی واضح کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے آئندہ پہل نہ کرنے کا...

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کیجانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھولنے اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ و دیگر نے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کی جانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کو...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے پانچ رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جبکہ دیگر ججز میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال خان، جسٹس صائمہ، اور جسٹس علی سلیمان شامل تھے عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت دی کہ آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کیا جائے تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جا سکے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ان ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل...
8 فروری کے احتجاج سے قبل بلوچستان میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہو نے والوں میں آئی ایل ایف کے صدر، مرکزی نائب صدر اور ضلعی صدر شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس وقت چھاپہ مارا جب 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہورہا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ پرامن طریقے سے احتجاج...
وزیراعلی ہاوس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی ہاوس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاون کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماوں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی...
اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت جی ڈی اے (گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے سیوریج سسٹم میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔ اجلاس میں پروجیکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کو فعال بنانے اور حلقے کے ایم این ایز کی شمولیت پر بھی زور دیا گیا۔ کنوداس سکارکوئی واٹر سپلائی سکیم کے تحت کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل شروع ہو چکی...
مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا جب کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات...
پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔ ٹیکس ریٹس میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانا ہے ۔ فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائیگا۔دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں...
ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کےلیے حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کی شرح میں کمی کس مقصد پراپرٹی سیکٹرکے کاروبار میں تیزی لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے تجاویز پر کام شروع کر دیا۔ وزیراعظم بھی ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت کر چکے ہیں۔ کیا پاکستانی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) ایوان بالا (سینٹ) کے اجلاس کے دوران سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روکنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ سینٹ اجلاس کا آغاز ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر کامران مرتضی اور رانا محمود الحسن کی جانب سے نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کا بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روک دیا۔...
اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئیٌ نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیے حیران کن تھا، اڈیالہ جیل سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ختم، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کے لیے گئی،صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ’’ایبسولیٹلی ناٹ‘‘کے الفاظ استعمال کیے۔...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی، بشریٰ بی بی کی حد تک ترجمان ہیں، ان کو بشریٰ بی بی پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم مقدمات میں کوآرڈینیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی ہیں یا مسرت جمشید چیمہ؟ اس حوالے سے کیے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔ پارٹی کے اپنے عہدے ہیں۔ پارٹی کی ترجمانی پارٹی کے عہدیداران اور ترجمان ہی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:مشعال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
فوٹو: فائل مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلیے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔یہ بات انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قائد نواز شریف کے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اوورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں...
بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے اپنے محسن اور معروف بلے باز یووراج سنگھ کا ریکارڈبرابر کیا۔ انہوں نے 20 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے اور بھارت کے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انگلش بولر جوفرا آرچر نے پہلے ہی اوور میں سوریا کمار یادو کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی گیند پر ابھیشیک شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا تاہم وہ بچ گئے۔ اس کے بعد ابھیشیک نے جارحانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں پانی کی قلت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک پیج پر آگئے، وفاقی وزیر مصدق ملک نے وضاحت کہا کہ دریائے سندھ پر ڈیم بیراج یا لنک کینال نہیں بن رہی، چولستان پروجیکٹ دریائے ستلج سے وابستہ ہے، شیری رحمان نے کہا کہ تقسیم کی سیاست نہیں چاہتے، معاملہ قائمہ کمیٹی کو نہ بھیجا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔ ایوان بالا میں ملکی آبی وسائل پر بحث کی گئی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے آگاہ کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی بات کی گئی، جبکہ پانی تقسیم کی مانیٹرنگ وفاقی حکومت کے پاس نہیں، بلکہ صوبوں کے پاس ہے، دریائےسندھ پر کوئی ڈیم نہیں بننے...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ کیسے جنرل سیکریٹری بن گیا، اور جب یہ جنرل سیکریٹری ہی نہیں تو میرے خلاف...
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان آلاٹ نہ کرنے کے فیصلے پر انہیں بھی اپنے باس یعنی چیف جسٹس سے اختلاف تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کیخلاف قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کریگا وی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر مشتاق نے اسلام آباد کی بیکری میں پیش آنے والے واقعے سمیت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں ہونے والے اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد مشتاق جو خود بھی قانون...

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت اجنبی جیسی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ یہ بھی پڑھیں شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ...
پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے، حمایتی نہیں۔سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو گی اور حکومت گر جائیگی: بیرسٹر عقیلوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو جائے گی اور حکومت گر جائے...