2025-08-04@13:37:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1067

«لائن کے عملے»:

(نئی خبر)
    پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتا یا ہے کہ پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی  کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930کی دہائی میں کی تھی ، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں،...
    دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز تبت(سب نیوز )تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد نئے جنم میں ان کا جانشین ضرور آئے گا اور صرف دلائی لاما کا دفتر ہی ان کے اگلے جنم کی شناخت کا مجاز ہوگا۔ دلائی لاما کا یہ اعلان ان کے 90ویں یومِ پیدائش سے قبل سامنے آیا ہے جسے وہ اس اتوار منائیں گے۔دلائی لاما نے بدھ کے روز جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہا ہوں۔دلائی لاما نے یہ پیغام...
    غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں 60 روزہ جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ سامنے آیا ہے، جس میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیلی افواج کا انخلا اور مستقل امن کے لیے مذاکرات شامل ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، مذاکرات سے واقف ایک اہلکار نے بتایا کہ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت یافتہ مجوزہ منصوبے میں قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی، محصور علاقے سے اسرائیلی افواج کا انخلا اور تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ تنازع میں شامل دونوں فریقوں کی منظوری سے مشروط ہے۔ امریکا، قطر اور مصر کے ثالث اس معاہدے...
    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
    ماہ جون میں تہران میں ایک اسرائیلی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صیہونی اخبار کا اعتراف تہران ٹائمز و دیگر کی جانب سے نشر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے قدس اسکوائر پر میزائل حملے کے بعد تباہی مچتی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس میں بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔ #BREAKING Video of Israeli airstrikes directly targeting a densely populated neighborhood in northern Tehran, hurling cars with passengers inside into the air. pic.twitter.com/K0U52oIZG3 — Tehran Times (@TehranTimes79) July 3, 2025 ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سابقہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ریجنل کرکٹ کی ترقی کو سراہنے کے لیے ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کو انعام دینے کا...
    اہلبیت رسولؑ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا، علامہ حسن ظفر نقوی
    چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  78 واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے.(جاری ہے) اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آ گئے تھے، بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے تاکہ محرم کے دنوں میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس سید ابن علی کی رہائش گاہ سید آباد استرزئی پایاں کوہاٹ میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں ایک گرینڈ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی نے کی، جبکہ علامہ سید عبدالحسین الحسینی، اس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلعی صدر کوہاٹ علامہ صابر علی نجفی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ حمید حسین امامی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ملک محمد بشیر دیگر علماء کرام،...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے جھٹکت محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں املاک کو بھی نقصان پہنچا، ریکٹر سکیل پر زلزلے...
    ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان...
    بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ژوب شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں تھا اور زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں بےچینی بدستور برقرار ہے۔یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اُس وقت...
    وزیر اطلاعات و نشریاست عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے  بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے،  ناظرین اور ملازمین...
    موسیٰ‌خیل (اوصاف نیوز)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد مکانات گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئ زلزلہ صبح 3بج کر 24 منٹ پر آیااورریکٹرسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5عشاریہ 5تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔ صبح ساڑھے 7بجے دوبارہ 4.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو یقینی بناناہے، اجلاس میں ممتاز علماء کرام شریک ہوئے جن میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ مولانا طاہر محمود اشرفی، اور دیگر شامل تھے اس موقع پر گورنر امن و امان کے لیے گورنر ہاؤس میں 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم،جس کا رابطہ نمبر 1366 ہوگا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینارٹی طے کردی گئی۔ سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز کی سنیارٹی طے کردی ہے، صدرِ پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا تعین کرتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینیئر ترین جج قرار دے دیا، اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 مختلف ہائی کورٹس کے 3 ججوں کے تبادلے بھی مستقل بنیادوں پر کر دیئے گئے، اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
    غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، امداد کے منتظر بچوں و خواتین پر بزدلانہ کارروائیاں دیر البلح ، المواسی ،خان یونس اور غزا سٹی کے دیگر رہائشی علاقوں میں حملے،مزید شہادتیں متوقع اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، گزشتہ36گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم129فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں خواتین، بچے اور امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہری شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق27جون کو ابتدائی طور پر11افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعدازاں مختلف علاقوں سے مزید51لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد اس دن کی مجموعی شہادتیں62ہو گئیں۔ادھر28جون کو دن کے آغاز سے لے کر دوپہر تک جاری بمباری اور ڈرون حملوں میں مزید59سے زائد فلسطینی شہید...
    پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پر ہونے والی تنقید جھوٹ اور حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیے۔جاری اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے متعدد بار الیکشن کمیشن کے مؤقف کی توثیق کی ہے، سینیٹ الیکشن میں سیکرٹ بیلٹ سے متعلق مؤقف کی عدالت نے توثیق کی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے آئینی اقدام قرار دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی...
    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔  عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔  دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“ یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی اور خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانےکی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ قافلےکے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی میں ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وطن کے 13 بہادر سپوت شہید ہوگئے، دہشت گرد حملہ دہشت گرد ریاست بھارت کے آلہ کار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد  ہائی کورٹ کے 5 ججز نے اپنے تبادلوں اور سنیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔یہ اپیل سینئر وکیل منیر اے ملک کے توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں 19 جون 2025 کو دیے گئے عدالتی فیصلے کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے حالیہ فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کو آئینی اور قانونی قرار دیتے ہوئے سنیارٹی کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔میڈیارپور ٹس کے مطابق وکیل منیر اے ملک نے 5ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے التوا تک 19جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو سی ڈی اے ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کر دی جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے تفصیلی فیصلہ مئں کہا ہے کہ سی ڈی اے کا اصل مقصد ختم ہو چکا اب وقت آ گیا ہے وفاقی حکومت سی ڈی اے کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کرے،فیصلے کے مطابق عدالت کا اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی فرد یا ادارے سے وصول کی گئی رقم واپس کرنے کا حکم فیصلے کے مطابق جون 2015 کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر سی ڈی اے کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی غیر مؤثر اور غیر قانونی سمجھے جائیں گے، اب اسلام آباد کی انتظامی، ریگولیٹری اور بلدیاتی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون 2025ء ) ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، اس ضمن میں معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔وکیل منیر اے ملک نے 5 ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے التواء تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی...
    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بارش کے دوران بجلی کے کرنٹ لگنے سے 2 گدھوں کی موت ہوگئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارش کے باعث سڑک پر جمع پانی میں ناقص بجلی کی کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے باپ کی موت پر بیٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مزدور اپنے 2 گدھوں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا کہ پانی میں موجود کرنٹ لگنے سے دونوں جانور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے نے غیر معیاری طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ علاقائی پولیس نے واقعے کی تصدیق...
    ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم و آئینی ماہرین کو شاباش دی اور سراہا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم و آئینی ماہرین کو شاباش دی اور سراہا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں لیگل ٹیم فیصلے بارے بریفنگ دے گی۔
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن...
    ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشترکہ جامعہ لائحہ عمل (جے سی پی او اے) اور اس کی مںظوری دینے والی قرارداد کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ بندی کا اعلان تباہ کن کشیدگی کو روکنے اور ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن حل نکالنے کا موقع ہے۔حالیہ تنازع نے اس مسئلے کے سفارتی حل کی کوششوں کو کمزور کیا ہے اور ایران کی جوہری تنصیبات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی ریاست عجمان کی ایگزیکٹو کونسل نے جمعہ کے روز گھر سے کام ، جبکہ جمعرات سے پیر تک اوقات کار کو 7 گھنٹے کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عجمان گورنریٹ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ولی عہد شیخ عمار بن حمید نعیمی کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم گرما کے حوالے سے سماجی زندگی کو بہتر بنانے اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔
    ڈی سی کوئٹہ نے محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں متعلقہ محکموں کی ہدایات دیں کہ یکم محرم تا یوم عاشور صفائی، گیس، بجلی اور پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں، انجمن تاجران، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، میٹروپولیٹن کارپوریشن، صفاء کوئٹہ، واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایف سی، ڈی ایچ او کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال، سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتالوں کے نمائندگان،...
     ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت صیہونیت کے خاتمے کا باعث بنے گی، آج دنیا کے حریت پسند ممالک اور لیڈر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکومت اور پوری قوم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا دورہ کیا، اس موقع پر ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی آرگنائزر جنوبی...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔  کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تاکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اس موقع پر ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے، سفیر لی سونگ نے چین کے موقف کی وضاحت کی ۔ لی سونگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن، ایٹمی ہتھیاروں کے “عدم پھیلاؤ معاہدے “کا فریق اور ایک جوہری طاقت ہے،اُس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی، جو کہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ۔(جاری ہے) حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلا کی نئی وارننگ جاری کی گئی ۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے ۔دو مرحلوں میں ایران سے میزائل داغے گئے، اسرائیل کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جنگ کے سائرن بجتے رہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول ’’امریکی جنگی طیاروں نے ایران میں تین جوہری مقامات پر بمباری کی ہے ۔جس کے بعد امریکہ باقاعدہ طور پر ایران اسرائیل کے درمیان جنگ میں شامل ہوگیا ہے ‘‘۔ اتوار کی صبح اپنے ایک ٹی وی خطاب میں بھی امریکی صدر نے کہاتھا کہ’’آج کی رات اب تک کی سب سے سے مشکل اور مہلک رات تھی‘‘۔ امریکہ نے اتوار کی رات کو امریکہ پر ایک خطرناک وار کر کے ایران کے لئے واقعتا مہلک اور مشکل بنا کر تاریخ کا ایک سیاہ باب رقم کردیا۔تاریخ گواہ ہے کہ طاقتور اقوام اکثر اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کمزور یا ابھرتی ہوئی طاقتوں کو دبانے کے لئے نشانہ بناتی رہی ہیں ۔ مشرق...
    سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رات گئے قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ کا مرکز ملیر تھا جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ گزشتہ روز بھی ملیر اور قائد آباد میں رات سوا 8 بجے بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی، گہرائی 50 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے شمال میں 5 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 56 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے...
    کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی،...
    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز 7.2 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل (U.S. oil futures) کی قیمت 7.2 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ کر بند ہوئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں بدترین کاروباری دنوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ کمی ان خدشات کے زائل ہونے کے بعد سامنے آئی جو اتوار کی رات ایران کی جانب سے ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے تھے۔ اس خدشے نے اتوار کی رات تیل کی قیمت کو 78.40 ڈالر...
    سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری نے کہا کہ فالٹ لائن زیر زمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہو جائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، سن 2009ء میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ ان...
    سعودی عرب نے ایران کی جانب سے قطر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں، دوحہ کی مذمت سعودی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں ایران کی جانب سے قطر پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی جارحیت کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب نے اپنے بیان میں ریاستِ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا...
    ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔  ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔  خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں قطر نے...
    آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تہران /دوحا(سب نیوز)ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا، ایران نے میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل قطر میں امریکی اڈے پر داغا گیا جبکہ دوسرا عراق میں ایک اور امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کو ایران کی براہِ راست جوابی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق عراق...
    ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ امر یکہ کا ایران پر حملہ براہ راست مسلم دنیا پر حملہ ہے،حکومت پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پوری پاکستان قوم ایرانی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے کہا ہم مسلم حکمرانوں پر مشتمل امریکہ کی چاکری کر نے والی انجمن غلامان امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ اعلامیے میں...
      اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی)کا اجلاس ہوا، جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ فوجی حملے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات کے دوران کیے گئے۔ یہ لاپرواہ اقدامات تنا کو بڑھا رہے ہیں، جس سے وسیع تر تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور مذاکرات اور سفارت کاری کے مواقع کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جس کے باعث عالمی اور علاقائی سطح پر تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی، سرحدی صورتحال، اور قومی سلامتی کے دیگر پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، اسرائیلی فوج نے ایران کے مشرقی، مغربی اور وسطی حصوں میں قائم کم از کم چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ایران کے مختلف فوجی اڈوں پر ریموٹ کنٹرول طیاروں (ڈرونز) کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر ایران کے 15 سے زائد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی افواج نے صوبہ لورستان میں ایک جدید اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے جبکہ یزد میں ہونے والے حملوں میں...
    ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا، صوبہ یزد میں اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 10 ارکان شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔ اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں صبح سویرے ایک بار  پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد یکم جون سے وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر شہر قائد  کےعلاقے ملیر، قائد آباد اور اس کے اطراف میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار بھینس کالونی اور ملحقہ علاقوں تک وسیع ہوگیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 3 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 3 اور  زیر زمین گہرائی...
    کراچی (اوصاف نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے سبب شہری خوف زدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 8 کلومیٹر، مرکز ملیر تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ...
    شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے امریکی ایئر بیسز اور فوجی اڈوں پر حملے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی روس نے اپنا جدید ترین اسلحہ، ڈیفنس سسٹم اور فوجی آلات ایران کے حوالے کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ روسی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ جارحیت، اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر...
    ماسکو: روس کی وزارت خارجہ نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور  اقوام متحدہ، آئی اے ای اے اور دیگر اداروں سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ  اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر...
    امریکی حملے کے بعد سفارتکاری کی گنجائش نہیں، ایران کا حق دفاع کے تحت جواب دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد سفارت کاری کی فی الحال کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، لیکن فی الحال ایسا نہیں ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ملک حملے کی زد میں ہے، جارحیت کا شکار ہے، اور ہمیں اپنے جائز حقِ دفاع کے تحت...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد حکومت کے آج کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت ایسے اختیارات استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جو حملہ آور محاذ کی غلط فہمیوں اور اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمانی کا باعث بننے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تہران میں IRGC نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے...
    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سے ‘سنجیدہ مشاورت’ کے لیے ماسکو جا رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ آج ماسکو جائیں گے اور پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’اب 2 ہی راستے ہیں امن یا شدید تباہی‘، ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے بعد قوم سے خطاب میں کیا کچھ کہا؟ انہوں نے استنبول میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا، ‘روس ایران کا دوست ہے اور ہم ایک اسٹریٹجک شراکت داری سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔’ ان کا کہنا تھا کہ میں کل روسی صدر کے ساتھ سنجیدہ مشورے کروں...
    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس کا طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ’ایران میں جاری ہنگامی صورتحال کی روشنی میں‘ کل آئی اے ای اے کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلم نے آئی اے ای اے کو خط لکھ کر امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، انھوں نے عالمی جوہری توانائی کے نگران ادارے سے امریکی حملوں کی مذمت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ...
    امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فضائی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت کرے گا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: “دنیا یہ نہ بھولے کہ سفارتی عمل کے دوران سب سے بڑی خیانت امریکا نے کی، جس نے اسرائیل کی جارحیت...
    امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 20 سے 40 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے اسجد محمود پر ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے۔ وزیرعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے  صاحبزادے اسجد محمود  پر  حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا او ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اس حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 25 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ادھراسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ دیر قبل ایران سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل فائر کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔‘ فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس منصور کا19 جون کے اجلاس سے پہلے کا لکھا خط سامنے آگیا، جوڈیشل کمیشن ممبران کا جسٹس منصور کا خط پہنچایا گیا۔ خط کے متن کے مطابق 26ویں ترمیم کیس فیصلے تک توسیع نہ کی جائے، پیشگی بتا دیا تھا 19 جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں دستیاب نہیں، توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس موخر کیا جائے گا۔ خط میں کہا گیا کہ ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس موخر ہو چکا، عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لئے شاید موخر نہیں کر پائے، 26 ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن کے اندر متعددامریکی حکومتوں اوباما سے لے کر ٹرمپ، بائیڈن اور پھر ٹرمپ تک یہ شک اور بے چینی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے کہ نتن یاہو امریکااور مغرب کو ایران پر حملے کے لیے ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن آج کا امریکا نتن یاہو کے بہکانے سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ امریکا سمجھ رہا ہے کہ نتن یاہو کے بہکانے سے چپکے رہنے امریکا دنیا سے الگ تھلگ ہو جائے گااور یہ امریکا کے ٹھیک نہیں ہےامریکا اورمغرب کو آج بھی اسرائیل یہ سمجھانے کی کو شش کررہا ہے کہ ’اسرائیل کو وہی کرنا پڑا جو اس کی بقا اور سلامتی کے لیے ضروری تھا‘ تاکہ ایران کو فوجی جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجر کے مغربی علاقے میں مالی کی سرحد کے قریب حملے میں 34 فوجی ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نائیجر کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ دیہی علاقے بنی بینگو میں 8 گاڑیوں اور 200 سے زیادہ موٹرسائیکلوں پر سوار سیکڑوں کرائے کے قاتلوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب فورسز نے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
    مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے  شام 5 بج کر 28 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  زلزلہ کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس سندھ کے دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کیلئے دفاتر نہیں کھولے گئے،قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے مسئلے پر اجلاس کیلئے گورنر ہاؤس پہنچے لیکن ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھی شریک ہونا تھا۔اویس شاہ جب گورنر ہاؤس پہنچے تو ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا۔ بیشتر افسران گورنر ہاؤس پہنچ گئے لیکن عملے نے دفاتر نہیں کھولے گئے۔گورنر ہاؤس میں ہائی لیول...
    اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جو براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے اور یہ ذمہ داری آئین کی طرف سے دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187 کے تحت مکمل انصاف کا اختیار ہے، اور وہ اسے آرٹیکل 184/3 کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کا استعمال صرف عوامی مفاد میں ہوتا ہے؟ اس پر...
    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...
    ایران نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی کے بعد جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل خادمی پہلے وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یہ تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے تہران پر حملے کیے تھے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر افسران شہید ہوئے۔ #BREAKING General Mohammad Pakpour, Commander-in-Chief of the IRGC, appointed General Majid Khademi as the head...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں 6.0 شدت سے زلزلے سے شہری خوف کا شکار ہوگئے۔ ہوکائیڈو میں نیمورو جزیرہ نما کے قریب زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے نیمورو جزیرہ نما کے جنوب مشرقی ساحل پر اتھلی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا مرکز 42.8 ڈگری شمال طول بلد اور 146.4 درجے مشرق کی طول بلد پر واقع تھا۔ ارضیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ ہوکائیڈو کے ساحل پر لہروں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی کم سطح کی تبدیلی کا سبب بن سکتا تھا اس لیے نقصان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
    عزاداری کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو پاور پولیٹکس نے برباد کیا، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے، امام حسینؑ کا سجدے میں سر کٹانا خدا کے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے، پنجاب حکومت نے مشی کو روکنے کی حماقت کی تو سینوں پر گولیاں کھاکر جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ عزاداران کے خلاف مقدمات یزیدی طرز حکومت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری   اسلام ٹائمز۔ اس محرم میں اہل منبر امامت کے اسلوب حکومت و سیاست لوگوں کے سامنے بیان کریں، چودہ سو سالوں سے نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے لیکن افسوس ہمارے ملک میں یزیدی طرز پر عزاداری کے خلاف مقدمے...
    سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔  رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔  وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف