2025-11-05@12:06:16 GMT
تلاش کی گنتی: 95979
«وقار ذکا»:
(نئی خبر)
عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کریں، پولیس اہلکار واقعہ کی شفاف تحقیقات میں ناکام رہے، پولیس بااثر مدعی کے زیر اثر ہے اور لاہور میں عدالت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا، پولیس اہکاروں نے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کی جعلی ایف آئی آر درج کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد...
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا۔ بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو کھیل اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ Arise, Sir David Beckham. ✨ This morning at Windsor Castle, The King presented Sir David Beckham with a Knighthood for Services to Sport and to Charity. pic.twitter.com/BpRQJ1lIJG — The Royal Family (@RoyalFamily) November 4, 2025 نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔ Congratulations to Sir David Beckham, who received his Knighthood at Windsor Castle! ????????????????????????????❤️ pic.twitter.com/n4WOY9a6xg — England (@England) November...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نارتھ ، اے این ایف اور سول اداروں نے مشترکہ آپریشن میں 600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کردی۔ بلوچستان میں مزید 650 ایکڑ رقبہ پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ یہ آپریشن ایف سی (نارتھ) اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔ عوام کی جانب سے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی مؤثر کارروائی کو سراہا جا رہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ منشیات کے...
نیویارک: امریکی سیاست میں ایک نئی آواز کے طور پر اُبھرنے والے زہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف امریکی مسلمانوں کے لیے نیا باب کھولا بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔ 33 سالہ زہران ممدانی، یوگینڈا میں پیدا ہوئے اور ان کا پس منظر مسلم و ہندو سیکولر روایات سے جڑا ہے۔ ان کے والد محمود ممدانی مشہور اسکالر اور کتاب “گڈ مسلم، بیڈ مسلم” کے مصنف ہیں جبکہ والدہ میرا نائر معروف فلم ساز ہیں جنہوں نے مون سون ویڈنگ اور دی نیمسیک جیسی عالمی سطح پر مقبول فلمیں بنائیں۔ زہران ممدانی، فلسطین کی آزادی کے حامی اور نریندر مودی کے سخت ناقد ہیں۔ انتخابی مہم کے...
اسلام آباد: انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے پر عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب دینے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے جواب کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب جمع کرانے کےلیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دیدی۔ دورانِ سماعت انجینئر محمد علی مرزا کی جانب سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ سامنے آیا، جس کی متفرق...
لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 میں پاکستان پولین کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز پاکستان پویلین کا افتتاح وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر سیاحت سردار یاسر الیاس اور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا۔ پاکستان پولین میں پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، سیاحتی مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کیے، سردار یاسر الیاس خان نے مختلف ممالک کے وزراء و معززین سے ملاقاتیں بھی کیں سردار یاسر نے سیاحت کے شعبے میں اصلاحات، نئی پالیسیز اور مراعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے میڈیکل، ایڈونچر اور مذہبی سیاحت پر روشنی ڈالی ۔ سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان کا سیاحت کا شعبہ سالانہ 6 سے 7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے، ترجمان دفتر...
سندھ کے کسانوں نے بنیادی طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ جرمن کمپنیاں آر ڈبلیو ای RWE جو ایک توانائی کمپنی ہے اور ہائیڈلبرگ Heidelberg Materials جو سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہے دنیا کی سب سے بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، اور ان کے کاربن اخراج نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں کی شدت میں اضافہ کیا، جس سے ان کی زمینیں اور روزگار تباہ ہوئے۔ جنرل سکیریٹری نیشنل ٹریڈ یونین ناصر منصور نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ کسان ان کمپنیوں سے اپنے نقصانات کے لیے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کرکے 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کر لیا، پی آئی اے کی نجکاری سال ختم ہونے سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے لیڈ کرنا ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی...
سٹی42: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ "ییلولائن" کی شروعات رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے لیے پہلے مختص کیے گئے فنڈز اب سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ییلولائن منصوبہ اب اگلے مالی سال 2026-27 میں شروع کیا جائے گا جس کیلئے 60 سے 80 ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے لیے رواں مالی سال میں 30 ارب سے زائد روپے مختص کیے گئے تھے۔ ییلولائن منصوبے کی منصوبہ بندی کے مطابق ٹھوکر تاہر بنس پورہ تک کینال کے اطراف 24 کلومیٹر پر محیط الیکٹرک آٹومیٹڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم آپریشنل ہوگا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج...
فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے، دنیا بھر میں معاشی نظام بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر باپ اپنے بیٹے کو دولہا بنتے دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے اور پسرور کے ایک والد نے یہ خواب انوکھے انداز میں پورا کیا۔ اس نے اپنے لاڈلے بیٹے کے لیے سونے سے بنایا گیا خصوصی سہرا تیار کروایا اور شادی کے موقع پر اسے سر پر سجا دیا۔پنجاب کے شہر پسرور کے نواحی گاؤں متاں ہریاں میں سابق کونسلر کے بیٹے کی شادی کا یہ پرتعیش منظر دیکھنے کو ملا۔ صراف کے مطابق طلائی سہرا ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، جبکہ شادی کے مجموعی اخراجات ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔دولہا سونے کا یہ منفرد سہرا سر پر سجائے بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا تو سب حیران رہ گئے، کیونکہ...
سٹی42:سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمپریسر استعمال کرنے والے کنکشنز کی نگرانی کریں گی۔ ابتدائی کارروائی کے طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن 15 روز کے لیے منقطع کیا جائے گا، اور اس کے بعد صارف حلف نامہ جمع کروانے پر کنکشن بحال ہوگا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا ذرائع کے مطابق اگر صارف وارننگ کے باوجود دوبارہ کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے تو ان کا میٹر تین ماہ کے لیے اتار دیا جائے گا۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کے...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی پہلے...
آج 5 نومبر کی شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا۔ سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق آج شام چھ بج کر...
اسلام آباد: پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام جرگہ میں جانی خیل کے قبائلی عمائدین اور مشران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ جرگے میں نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر بات چیت کی گئی، قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ عمائدین اور جرگہ کے شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور...
خیبر: طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 25 ویں روز بھی بند ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ کی بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں اب بھی برقرار ہیں۔ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے، جب کہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ...
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔ ایک موقع پر ملتان سلطانز کے نمائندے نے کہا کہ پی سی بی بار بار اہل فرنچائز کا کہہ رہا ہے اس کا مطلب کیا ہے، کیا ہم اہل ٹیموں میں شامل ہیں؟ لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے جواب میں کہا کہ اس میٹنگ کے بعد آپ سے الگ بات کروں گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ...
اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت حکومت کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ مخصوص حالات جیسے جنگ، فراڈ یا صحت عامہ کے بحران میں بیک وقت بغیر ہر درخواست...
اسلام آباد: مجوزہ 27 ویں ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے پاس ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 نشستیں اورایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی ایک ایک سیٹ ہے۔ حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر ، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔ فوسپا کی مدد سے خاتون کو وہ جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھیں، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بیوہ کو اُس کا حق جائیداد واپس دلوا دیا، شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کرلیا تھا۔ جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپاہ سے رجوع کیا تھا ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد جائیداد پر رشتہ دار نے قبضہ کر لیا،قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا۔ ترجمان فوسپاہ نے کہا کہ مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق...
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے محافظ کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار شخص کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔خیال رہے کہ رام سوامی میں گذشتہ...
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کو قومی اسمبلی میں 224 اراکین جبکہ سینیٹ میں 64 اراکین کی حمایت درکار ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کیا اب اپوزیشن ہر کام کی حمایت یا جے یو آئی کے درکار ہے یا ان کے بغیر ہی آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اس طرح حکومت کو قومی اسمبلی سے آئینی...
بھارت کے وسطی حصے میں ایک خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جب ایک مقامی مسافر ٹرین منگل کی رات ایک کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ شہر بیلاس پور کے قریب پیش آیا، جو ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق، مسافر ٹرین نے کارگو ٹرین کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ڈبہ کارگو ٹرین کے ایک ویگن کے اوپر چڑھ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کشتی حادثہ، تعزیت کے لیے جانے والے 100 سے زائد افراد ڈوب گئے، 60 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ڈبے کو زمین پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے دو افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کی گئی اور دونوں افراد کو واپسی کے وقت مانچسٹر ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی سے 7 سونے کے بلاکس برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران مزید ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور سونا بھی ملا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے بریڈ فورڈ میں موجود گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، جہاں سے مزید 60 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونا اور...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں...
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بننا چاہتے ہیں، اور وہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) کے پلیٹ فارم سے 5 سال بعد انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ2029 میں الیکشن ضرور لڑنا ہے اور وزیراعظم بننے کی کوشش کریں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھنے کی کوشش ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ Pakistani tech-entrepreneur Waqar Zaka says he wants to become the prime minister of Pakistan, will stand in elections in 5 years from the platform of Technology Movement Pakistan (TMP) to reach the Parliament @ZakaWaqar pic.twitter.com/NB6I7hvzW6 —...
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس) امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی معاشی بہتری کا...
پاکستان نے طویل المدتی معاہدے کے تحت اٹلی کی کمپنی اینی (ای این آئی) سے 21 لیکوفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کارگو منسوخ کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز اور 2 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام اضافی درآمدات کو محدود کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، ضرورت سے زیادہ درآمد شدہ گیس سے ملک کے گیس کا نیٹ ورک بھر چکا ہے۔ ریاستی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جانب سے 22 اکتوبر کو وزارتِ توانائی کو بھیجی گئی ایک دستاویز کے مطابق، 2026 کے لیے منصوبہ بند 11 کارگو اور 2027 کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے جب کہ آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہمارا فوکس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، میکرو استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ، کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی،...
سپریم کورٹ نے سول مقدمات میں مسلسل تاخیر اور بار بار ملتوی کیے جانے کے رجحان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور غیر ضروری تاخیر عدالتی نظام کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے منگل کے روز سول مقدمات میں مسلسل تاخیر اور بار بار ملتوی کیے جانے کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رویے نہ صرف مقدمات کے بوجھ میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ عدلیہ کی کارکردگی اور ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ جسٹس شکیل احمد نے لاہور ہائی کورٹ کے 21 مئی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔تیز رفتار اور دلچسپ فارمیٹ والا ایونٹ ایک بار پھر کرکٹ شائقین کے لیے تفریح اور جوش و خروش کا باعث بننے جا رہا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس بار نوجوان قیادت اور تازہ توانائی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عباس آفریدی کے سپرد کی گئی ہے، جو پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے ہمراہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ...
نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی، جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کو دستی بم (ہینڈ گرینیڈ) سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباً 2 درجن نامعلوم ملزمان نے کٹھان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، یہ پولیس اسٹیشن حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ حملہ آور دو کمروں پر مشتمل اس پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مجوزہ 27 ویں ترمیم کیلئے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے پاس ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 نشستیں اورایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی ایک ایک سیٹ ہے۔ حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے۔ کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا، قسط کی ادائیگی کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس دسمبر کے آغاز میں ہوگا، ہماری سمت درست ہے، معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹنرز ہمیں فنڈنگ فراہم کرتے رہے، اب سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، سرمایہ کاری کی قیادت نجی شعبہ کرے گا بلیو اکانومی میں بے پناہ پوٹینشل ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی...
اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔ صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے...
گزرے سال میں برطانیہ کے شہروں میں ہنگامے ہوئے۔ یہ ہنگامے اچانک پیدا ہونے والا عوامی غصہ نہیں تھا۔ یہ سب جھوٹی معلومات کی ہولناک طاقت کا نتیجہ تھا۔ یہ وہی موضوع ہے جس پر شامی محقق عکرمہ کالو نے لکھا ہے۔ جولائی 2024 میں ایک جھوٹی خبر پھیلی۔ خبر یہ تھی کہ ایک غیر قانونی تارکِ وطن نے بچوں کو چاقو مارا ہے۔ دی گارڈین اخبار نے واضح کیا کہ اس جھوٹ کو مصنوعی ذہانت (AI) اور اس کے الگورتھمز نے پھیلانے میں دیگر ذرائع کے ساتھ بنیادی و اہم کردار ادا کیا ہے۔ AI (مصنوعی ذہانت) نے مسلم تارکینِ وطن کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ان کی وجہ سے اقلیتی املاک پر حملے ہوئے۔ رپورٹیں تصدیق کرتی...
پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے روانہ ہوگئی، ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کررہے ہیں۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ7 سے9 نومبر تک ٹن وانگ روڈریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹیموں کو4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں ہے اور وہ اپنا گروپ میچ جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اسکواڈ کپتان عباس آفریدی عبدالصمد، خواجہ محمد نافع پر مشتمل ہے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، سعد مسعود، معاذ صداقت اور شاہد عزیز شامل ہیں، رضا راشد کو ٹیم منیجر مقررکیا گیا ہے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ متن میں یہ کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لئے بروقت خون...
ظہران ممدانی کے نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردِعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹس میں انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کی وجوہات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘بیلٹ پیپر ٹرمپ پر نہیں تھے، اور حکومت کی بندش (شٹ ڈاؤن)، یہی 2 وجوہات تھیں جن کی وجہ سے ریپبلکنز آج رات انتخابات ہار گئے۔’ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب ریپبلکن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ اصلاحات پاس کریں، ووٹر آئی ڈی لازمی بنائیں، میل کے ذریعے ووٹنگ ختم کریں۔ سپریم کورٹ کو ’پیکنگ‘ سے...
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف سے تاحال چھٹکارا نہیں پا سکے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ شامل ہیں۔ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین ، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے‘ سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، برطانیہ میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ”میڈ-عرب-انٹرنیشنل”...
ڈسکہ (نیوزڈیسک) ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل تاریخی ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر، ٹریوس ہیڈ SQUAD: 15 of the very best vying for a spot in our first...
لاہور ( نیوزڈیسک) ڈکی بھائی کے معاملے میں رشوت کے الزام میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسروں کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ تحریری حکم کے مطابق ملزمان پر فراڈ اور بھاری رقم ہتھیانے کا الزام ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے، ایف آئی اے نے مزید شواہد اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ ارسلان رضا، 99 لاکھ زوار، 19 لاکھ 48 ہزار یاسر،...
ننکانہ صاحب ( نیوزڈیسک) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔ مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس نکالا جائے گا، کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے سات گوردواروں میں جائے گا، نگر کیرتن جلوس گوردوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس ،کینیڈا ، امریکہ سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں، رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، گوردوارہ...
بٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (Bitcoin) کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق، بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99,936 ڈالر تک گر گئی — یہ جون کے بعد پہلا موقع ہے جب بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ ڈالر کی حد سے نیچے چلی گئی۔ گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اس کے بعد سے...
مسلم جنوبی ایشیائی نژاد 34 سالہ ظہران ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود نیویارک کے میئر منتخب ہوگئے ہیں، وہ نیویارک کے میئر بننے والے پہلے مسلمان امیدوار بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ممدانی کی جیت پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کے طاقتور ترین شخص صدر ٹرمپ کی اعلانیہ مخالفت کے باوجود امریکی شہر نیویارک کے میئر کا الیکشن مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے جیت لیا۔ یہ ہوتی ہے اصل جمہوریت اور ووٹ کی طاقت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظہران ممدانی کی جیت اس بات کا بھی اعلان ہے کہ صدر ٹرمپ کی عوامی پذیرائی ختم ہو رہی ہے۔...
لاہور ( نیوزڈیسک) سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا بھی محال ہوگیا، کراچی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی، 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔ پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، اخوت اور رواداری کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے، ہمدردی، صبر اور انسان دوستی کا درس دیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہریوں...
کینٹکی ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا دھواں دور دور تک اٹھتا...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہاکہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، ڈیموکریٹس لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
نیویارک ( نیوزڈیسک) نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ میں نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔ ظہران ممدانی نے نیویارک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےنیویارک میں تاریخ رقم کردی، عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے میں میرا ساتھ دینے کے لیے نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں، گزشتہ 12ماہ کی انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی، آپ کی وجہ سے آج ہم وکٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے طور پر تاریخ رقم، پہلے خطاب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی نے ورجینیا اور نیوجرسی میں واضح برتری حاصل کرلی۔ دو اہم ریاستوں میں نہ صرف گورنر کی نشستیں ڈیموکریٹس کے حصے میں آئیں بلکہ ورجینیا میں نائب گورنر کا منصب بھی پہلی بار بھارتی نژاد مسلم خاتون کو مل گیا۔امریکا میں مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا جہاں ورجینیا اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹس نے اہم فتوحات حاصل کیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں گورنر اور لیفٹینینٹ گورنر کے انتخابات میں پولنگ وقت کے اختتام کے بعد سامنے آنے والے نتائج ڈیموکریٹس کے حق میں گئے ہیں۔ایگزٹ پولز کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کی تاریخ بدلتے ہوئے پہلی خاتون گورنر منتخب ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے گرنے سے قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارگو فلائٹ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔لوئی ول کے میئر نے تصدیق کی کہ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے گرنے کے فوراً بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی اور فضا...
ویب ڈیسک : ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ گھر کا سامان، بجلی گیس اور ٹیلی فون کا بل حکومت ادا کرے گی،بیوہ کو ڈبل کیبن سرکاری گاڑی اور ایک ہزار لیٹر پٹرول ماہانہ ملے گا۔ آفس آرڈر کے مطابق 3 گن مین،2 ڈرائیور، باورچی، مالی اور سوئیپر بھی فراہم کر دیا گیا، مرحوم کی ریٹائرمنٹ تک بیوہ کو تمام مراعات ملیں گی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2025 کو ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے شاہراہِ دستور پر مبینہ طور پر خود کو...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس ایکسپو(پائمیک)میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفرا لانچ کر دیا گیا، جو انتہائی بلندی پر اڑنے والے ڈرونز کو مفلوج کرکے اسے زمین پر اتارنے کے جدید صلاحیت سے لیس ہے۔ کراچی ایکسپو میں جاری پاکستان نیوی کے دفاعی اور سائنسی آلات کی نمائش پائیمک میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفراکی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو جیمر گن سے ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، صفرا نامی ڈرون جیمر کو نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان نے تیار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نیشنل الیکٹرونکس...
کراچی: گارڈن پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کے خلاف پیکا ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے کی دفعہ کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس حوالے سے گارڈن تھانے میں پولیس افسر راؤ محمد شاہ رخ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 454 سال 2025 بجرم دفعات 506 بی اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔ جس میں مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ وہ گارڈن تھانے میں بحیثیت لنک ڈیوٹی افسر اور ڈیوٹی پر موجود تھا جبکہ میرے ساتھ سب انسپکٹر ظفر اقبال بھی ڈیوٹی پر تھے، شام 6 بجے کے قریب میں نے اپنے موبائل فون پر فیس بک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور اس کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع نے فضائی آپریشن کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجینئرز کے احتجاج اور کلیئرنس کے عمل میں رکاوٹ کے باعث ملک بھر میں درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کئی پروازیں منسوخ بھی کردی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ایئرپورٹس پر مسافروں کی طویل قطاریں، شور و غل اور بدانتظامی کے مناظر سامنے آرہے ہیں جب کہ ایئرلائن انتظامیہ ابھی تک اس مسئلے کا کوئی واضح حل پیش نہیں کرسکی۔انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ صرف اُن طیاروں کو پرواز کی اجازت دیتے ہیں جو مکمل طور پر فٹ...
وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گرونانک کے 556 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج بابا گرو نانک دیو جی کے 556 یوم ولادت پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بابا گرو نانک دیو جی کا شمار نہ صرف سکھوں کے اکابرین میں ہوتا ہے بلکہ وہ ایک ایسے نظریاتی آدمی تھے جنہوں نےساری انسانیت کے لیے امن و برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینےکا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فضا میں نمی اور درجہ حرارت کے فرق سے اکثر افراد کھانسی، گلے کی خراش اور سانس کی نالیوں میں جلن جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔یہ شکایات عموماً الرجی، وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں، مگر بعض اوقات معدے کی تیزابیت یا خشک ہوا بھی اس کی بڑی وجہ بن جاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کھانسی جسم کا قدرتی دفاعی عمل ہے جو گلے میں جمع ہونے والے ذرات، گرد یا بلغم کو خارج کرتا ہے، تاہم اگر یہ مسئلہ مسلسل برقرار رہے تو اس کی وجوہات کا علاج ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان اور آزمودہ گھریلو طریقوں سے اس مسئلے کو مؤثر انداز میں...
نیویارک سٹی کے نو منتخب اور پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد پرجوش خطاب میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ خود کو ڈیموکریٹ سوشلسٹ کہنے والے 34 سالہ ظہران ممدانی نے کہا کہ مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے ایک سیاسی بادشاہت اُلٹ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب انہوں نے اپنے حریف اینڈریو کومو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں نجی زندگی میں بہترین تمنائیں دیتے ہیں، تاہم مزید کہا کہ لیکن آج رات ان کا نام میں آخری بار لے رہا ہوں، کیونکہ ہم ایسی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا بنایا ہوا جدید ڈرون جیمر گن ’’صفرا‘‘ متعارف کرادیا۔یہ شاندار ایجاد پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس اینڈ ایکسپو (پائمیک) کے دوران پیش کی گئی، جہاں ملکی و غیرملکی ماہرین نے اس نئی ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔’’صفرا‘‘ نامی یہ ڈرون جیمر گن نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان (نیلکاپ) کے ماہر انجینئرز نے تیار کی ہے، جو دور اڑنے والے ڈرونز کو ریڈیائی لہروں کے ذریعے مکمل طور پر مفلوج کرکے زمین پر اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی اس تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ’صفرا‘ کی...
پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کے لیے گوگل اور حکومتِ پاکستان نے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں ہری پور میں پاکستان کی پہلی کروم بُک اسمبلنگ لائن کا افتتاح اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن (MoITT) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط شامل ہیں۔ گوگل، ٹیک ویلی، الائیڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کے اشتراک سے شروع کی گئی اس اسمبلنگ لائن میں 2026 تک 5 لاکھ کروم بُک تیار کیے جائیں گے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تعلیم میں ڈیجیٹل رسائی بڑھے گی، اور پاکستان کو ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کے لیے راستہ ملے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی...
ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اہم پیش رفت کے طور پر مادہ ریچھ رانو کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روانگی سے قبل ریچھ رانو کو ایک خصوصی پنجرے میں رکھا گیا، جہاں ماہرین نے اس کے ردِعمل، خوراک اور صحت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اطمینان بخش حالت کے بعد رانو کو فیصل بیس کراچی پہنچایا گیا۔ حکام کے مطابق، ریچھ رانو کو سی ون 130 طیارے میں کامیابی کے ساتھ لوڈ کر لیا گیا ہے اور طیارہ چند منٹوں میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں رانو کو بلیک بیئر ری ہیبیلیٹیشن سینٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں اس کی...
ویب ڈیسک: ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
نیویارک، ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹس نے منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں شاندار فتح حاصل کی۔ یہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دوبارہ سنبھالنے کے بعد ہونے والے پہلے بڑے انتخابات تھے۔ ان کامیابیوں نے مشکلات سے دوچار ڈیموکریٹک پارٹی کو اگلے سال ہونے والے کانگریس کے مِڈٹرم انتخابات سے قبل نئی توانائی فراہم کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب نیویارک سٹی میں 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زوہران ممدانی نے میئر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم میئر بن گئے ہیں۔ ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی،...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کے روز کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا۔ شادی ہالز بھی پورے دس بجے بند ہونے چاہیئں۔ شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔ 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی...
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
لاہور، ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے موقع پر تقریباً 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ واہگہ بارڈر پر اکال تخت کے جتھہ دار کلدیپ سنگھ گرگاج نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے، پاکستان میں ہمارے گورو دوارے محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں جس کے لیے وہ حکومت...
لاہور (نیٹ نیوز) کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا۔ اگر ریاست کو خطرہ ہوگا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی۔ مسلح جتھوں نے سکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ریاست پر حملہ کرکے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی۔ ہم ریاست...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کردیا گیا ہے ،انہیں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیئے گئے ہیں۔اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں ،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (نیٹ نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران نے محمود اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔عمران نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا۔ 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔ سوئی ناردرن سے گیس کی طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تین پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور تعینات اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ ساؤتھ پنجاب شعیب خرم جانباز کو تبادلہ کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم للہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور کا اضافی چارج دے دیا۔
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے گورو نانک کے یوم ولادت پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورو نانک کے امن، رواداری اور ہم آہنگی کے پیغامات سے سبق حاصل کرتے ہوئے دنیا کو اتحاد و یگانگت، باہمی احترام اور امن کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت اور زائرین کی رسائی کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنا رہی ہے۔ گورونانک وہ ایک ایسے انسان تھے جنہوں نے ساری انسانیت کے لئے امن، برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کا درس دیا۔ گورو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ خواجہ محمد آصف سے امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار کے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ بنچ اور بار انصاف کے نظام کے لازم اجزاء ہیں۔ انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کا تعاون ناگزیر ہے۔ ہائیکورٹس کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی حدود کا احترام کرتی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔