2025-08-12@05:58:46 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«کو بھی ہائی الرٹ»:
(نئی خبر)
القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی پانی کے باکفایت استعمال، ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ، سینئر رہنمائوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ، وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔ انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے...
معروف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "کیش" کے بعد سے اجے دیوگن سے 18 سال سے بات چیت نہیں کر سکے۔ انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی اور اجے دیوگن کی کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی، لیکن اجے ان کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ "میں نے انہیں کئی بار میسج کیا، لیکن کبھی کوئی جواب نہیں ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا؟" فلمساز نے وضاحت کی کہ "کیش" کی شوٹنگ کے دوران کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ پروڈیوسر اور فنانسر کے درمیان تھا، میرا...

دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہے، بلوچستان میں بھی ریاست نام کی کوئی چیز نہیں، جہاں بلوچوں نے اپنا ترانہ اور پرچم بنایا ہے، منظور پشتین نے کہا کہ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کب تک چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )امریکی ریپبلکن پارٹی کے راہنما اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی‘ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سنیئررکن اورہیلسنکی کمیشن کے چیئرمین رکن کانگریس جو ولسن نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو رہا کرے اور یہ کہ اس طرح کا اقدام امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا. امریکی کانگرس میں خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ افسوس ناک ہے پاکستان نے عمران خان کو گرفتار کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کانگرس میں اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی کرپٹ عدالتی نظام سے بچ کر آئے ہیں اس لیے وہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے، ہم ہر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت سے تباہ حال غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان کے پس منظر میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطینی علاقے میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے متوقع شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے ان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ تاہم بدھ...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
خیبرپختونخوا میں بٹگرام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت بن گیا۔ 11 سال بعد بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ غیر فعال، عوام بجلی سے محروم۔ 11 سال قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بٹگرام میں مختلف ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 2 علاقوں بٹہ موڑی اور شنگرئی میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، یہ رعایت کس کے لیے ہے؟ اس منصوبے کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے پاور پلانٹ کے ذریعے علاقے میں سستی بجلی کی فراہمی کے بلند دعوے اور وعدے کیے گئے تھے۔ تاہم ایک...
کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے ترقی کرنے کے دعوے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں، جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں، ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کیا جائےگا، عمران خان 2025 میں ہی رہا ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ایم این ایز سے مشاورت کی جائےگی، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔...
مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و جبر کا راج قائم ہے۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خون سے ان کے ہاتھ ر نگین ہیں،ان حالات میں ان کا یوم جمہوریہ منانا مظلوم و بے بس انسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سید صلاحالدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 77سال سے کشمیر پر اپنا ناجائز فوجی قبضہ جمایا ہوا ہے، سات دہائیوں سے زیادہ اس عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا،ہزاروں بستیوں کو تاخت تاراج،اربوں مالیت کی پراپرٹی کو...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے، جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاونٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ...
اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں گے۔ مذاکرات میں بھی کوئی معجزہ ہوسکتا ہے۔ باہر جہاں بھی مذاکرت ہو رہے ہوں، ہوتے رہیں ہمیں تو ہمارے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے سروکار ہے۔...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں بینظیر نشو نما پروگرام میں بڑے مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر خیبرپختونخوا میں کام روک دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں، گھوسٹ ملازمین پر ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوالات اٹھائے، دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799 ملین روپے کی بےضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، یہاں فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں...