2025-10-06@00:49:03 GMT
تلاش کی گنتی: 4929

«کے استعمال کی»:

(نئی خبر)
    آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر اشتعال اور تشدد پر اتر آئے جب کہ حکومت کی جانب سے  کئی بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل چند شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کر دیے، شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں   سے اسلحہ اور دیگر سامان چھین لیا۔ شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ؛ عوامی ایکشن کمیٹی نے حملہ کیا اور ہمیں یرغمال بنا کر وردیاں پھاڑ دیں، پتھر اور ڈنڈے بھی مارے، ہم سے اسلحہ چھین  لیا گیا اور پولیس والوں پر فائرنگ  بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی پُرتشدد مظاہرے،...
    اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل تھیں، جن میں تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے، جن کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت...
    باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا...
    شہید سمیر توفیق دیب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید حسن نصر اللہ کے قریب ترین لوگوں میں سے ایک تھے، جو اپنی جوانی سے ہی مزاحمت میں شامل ہوئے تھے، اور آخر کار ان کے ساتھ ہی شہید ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ کے شہید کمانڈر الحاج جہاد کی تصاویر حزب اللہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیے جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے اہم سوالات بھی اٹھا دیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1922ء اور 1976ء میں ٹیکس کی لینگویج مختلف تھی۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک سسٹم جس پر ٹیکس ہوتا ہے، اس پر سپر ٹیکس کیسے نافذ کرتے ہیں؟وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ انکم کا اندازہ ہوگا تو سپر ٹیکس یا سر چارج لگے گا، جنوری 2021ء میں ایک اکاؤنٹ کھلتا...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان میں68  فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔
    کراچی کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے آ رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کے کپتان نے سگنلز میں مسئلہ پیدا ہونے پر فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت رہنمائی فراہم کی اور طیارے کی لینڈنگ میں معاونت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کی رہنمائی کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کا یہ جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا اور کسی قسم کا نقصان یا ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ اس واقعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی قانونی پراسیس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ استغاثہ 2سال کیس نہیں چلاتا اور پھر کہتا ہے ملزم کوضمانت نہ دیں۔ اگرٹرائل کورٹ سمجھتی ہے کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے۔جبکہ بینچ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے قتل، اقدام قتل اوردیگر دفعات کے تحت درج کیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بلاول ہاوس کا گھیرئو کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سندھ ایمپلائز لائنس کے کارکنان اور رہنما سڑکوں پر نکال آئے پیپلزپارٹی اپنی طاقت آزما لے ملازمین اپنے بچوں کو وصیت کر چکے کہ یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے سندھ کی عوام کی بقا کی جنگ ہے یہ بات سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر ٹنڈوجام میں تمام سرکاری اداروں کی تالا بند کے بعدزرعی تحقیقی مرکز زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام رورل ہیلتھ سینٹرپاکستان میڈیکل الائنس اور لائیو اسٹاک محکمے کے ملازمین نے اپنے اپنے اداروں سے ریلیاں نکال کر ورکشاپ اسٹاپ پر جمع ہوئے اور پنشن رولز میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب ٹنڈو جام تک پیدل مارچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیشی آل رائو نڈر شکیب الحسن پر قومی ٹیم کیلئے کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔اس کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلا دیش کے نوجوان اسپورٹس ایڈوائزر (مشیر کھیل) آصف محمود نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شکیب کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے اس شخص کو دوبارہ بحال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن میں درست تھا۔اس پر شکیب الحسن نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ آخرکار کسی نے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس درخواستوں پر سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کر دی، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہر سال یہ مسئلہ اٹھتا ہے اور ہر سال کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آتی ہے۔ دوران سماعت، مختلف کمپنیوں کی جانب سے وکیل شہزاد عطا الٰہی کے دلائل مکمل ہوگئے۔ سپر ٹیکس درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو مختلف کمپنیوں کے وکیل شہزاد عطا الٰہی نے کہا کہ ٹیکس وہ ہوتا ہے جو روٹین میں لاگو ہو۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ فنانس بل کا اسٹرکچر کیا ہوتا ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فنانس بل آئندہ آنے والے...
    مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان کا شکر گزار ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں دو روز کے تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تمام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس نے انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز کو فعال کر دیا ہے، جو گزشتہ 48 گھنٹوں تک معطل رہی تھیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کی جانب سے اب تک اس تعطل کی وجوہات پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق تکنیکی ٹیمیں فائبر آپٹک کیبلز کی مرمت میں مصروف ہیں کیونکہ یہ کیبلز پرانی اور خستہ ہوچکی تھیں۔یاد...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ’ایکس‘ ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ فعال کیسے ہی ایک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی تحقیقی ویب سائٹ *ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے امریکی کمپنی کلاک ٹاور کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر (6 ملین) کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، بشمول ChatGPT، پر اثرانداز ہونا اور اسرائیل کے حق میں تیار کردہ بیانیے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تیار کیے جانے والے مواد کا کم از کم 80 فیصد حصہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور پوڈکاسٹس سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زیڈ، کو ہدف بنائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہر ماہ کم از کم 5 کروڑ (50 ملین) تاثرات پیدا کرنا ہے۔رپورٹ کے...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی سربراہی چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی۔ وفد میں سینئر رہنماء سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی میں کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر ان سے بھی ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں حکومتی اتحاد سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: امدادی سامان اور ادویات لے کر روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے، جسے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کی سب سے بڑی عالمی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس وقت بیڑہ غزہ سے تقریباً 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے محض آٹھ میل دور جون میں امدادی جہاز میڈلین کو اسرائیلی فوج نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاﺅنٹ فعال کیسے ہے؟ ایک اور سوال میں استفسار کیا گیا کہ آپ کا ایکس (ٹوئٹر) کہاں سے اور کون آپریٹ...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں تاریخی اضافے کے باوجود کاروباری نمائندے عالمی تجارت کے مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں۔ یہ امید ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کے تازہ سروے رپورٹ میں ظاہر کی گئی ہے۔  اے سی سی اے نے اپنی رپورٹ "عالمی تجارت کی صورتحال، کاروباری رہنماؤں کے نظریات" کے لیے کاروباری رہنماؤں اور فنانس پروفیشنلز سے سروے اور انٹرویوز کیے۔ سروے میں 85فیصد شرکاء نے ٹیرف کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا لیکن 56فیصد نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں ان کے اداروں کی عالمی تجارت بڑھے گی جبکہ صرف 23 فیصد نے کمی کی پیشگوئی کی، خاص طور پر C-Suite ایگزیکٹوز میں اعتماد کی سطح بلند رہی۔...
    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ،قائم مقام صدر نے پاک ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کیلئے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا مقام صدر نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کیلئے سفیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سفیر ایتھوپیا نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کے کردار اور قیادت کا معترف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر (Bolormaa Amgaabazar)سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں ، پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور ان کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام صدر نے پاک۔ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گیلانی نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سفیر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئرچیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق ملاقات میں ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت اور کردار کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، کرائسز سنٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، لیکن اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی۔ ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے۔ اداکار سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی سوالنامےمیں مزیدکہاگیا ٹوئٹر سےکی...
    جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے؟ عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ’ایکس‘ ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،       آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق ایک اہم کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 15 سالہ مدیحہ بی بی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، تاہم ملکی قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران مدیحہ بی بی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی اور اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہاں ہے۔ کرائسز سنٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے یہی مؤقف...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جس کی دس سالہ مدت 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ ادائیگی ملک کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں بتدریج استحکام کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کی ادائیگی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 2015 میں یہ بانڈ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا تھا اور اب اس کی بروقت واپسی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات کے باوجود اپنے بیرونی...
    چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
    کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) نیپال میں 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ کو ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں تقریب نیپال کے سب سے طویل اور اہم ہندو تہوار ’دشین‘ کے دوران منعقد ہوئی۔ بچی کو ان کے گھر سے لے کر کٹھمنڈو کے ایک مندر تک خاندان کے افراد نے عقیدت کے ساتھ پہنچایا، جہاں وہ آئندہ کئی سال تک قیام کریں گی۔کمارى، جسے ’کنواری دیوی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ بچی ہوتی ہے جسے ہندو اور بدھ دونوں مذاہب کے ماننے والے دیوی کے طور پر پوجتے ہیں۔ روایت کے مطابق موجودہ کمارى بلوغت کو پہنچنے پر عام...
    راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 93 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 676 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں برس تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 51 کنفرم مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے لیے تشکیل دی گئی 1499 ٹیموں نے اب تک 53 لاکھ 85 ہزار 385 گھروں کی چیکنگ کی ہے۔ اس دوران 14 لاکھ 51 ہزار 737 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جن میں...
    بلغراد: سربین پولیس نے فرانس اور جرمنی میں مساجد کے باہر سور کے سر رکھنے اور یہودی مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کی تربیت یافتہ تھا جو اس وقت مفرور ہے اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا مقصد نفرت، امتیاز اور تشدد پر مبنی خیالات کو فروغ دینا تھا۔ رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں پیرس اور اس کے نواحی علاقوں کی مساجد کے باہر 9 سور کے سر رکھے گئے، جس سے مسلم کمیونٹی میں سخت غم و غصہ پھیل گیا۔ یاد رہے کہ...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سال کی لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے، مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے۔عدالت نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم...
    اپنے ایک بیان میں قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی ایک فہرست تھی، جسکی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تمام فریقین منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیئے۔ قطر کے وزیراعظم نے بتایا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-15 لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی تائید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مکمل مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم کے بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، اور میں نے یہ بات عمران خان کے علم میں لائی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ علیمہ خان کے بیٹے کی تین روز میں ضمانت ہوگئی میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ (عمران خان) کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/9ncz44Is3J — Muhammad Faheem...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے تجربہ کار اور اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سوشل میڈیا پر سیاست سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑ گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر کھیل آصف محمود نے کہا ہے کہ شکیب الحسن اب قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سالگرہ پر مبارک باد پر مبنی ٹویٹ کی تھی، جس کے بعد مشیر کھیل نے قرار دیا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر بنگلہ دیش کے لیے نہیں کھیلیں گے۔ شکیب الحسن کی جانب سے کیے گئے ایک مختصر پوسٹ کے بعد آصف محمود نے ان کا نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا انتہا پسندی اور ڈنڈے والی سیاست نہ کرے، امریکا نے حماس کو لاتعلق کیا ہوا ہے وہ تو اصل فریق ہے، حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم سوال پوری دنیا میں مسئلہ فلسطین ہے،مسئلہ فلسطین کے معاملہ پر بانی پاکستان نے اسرائیل کے وجود کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے، آج امریکی صدر ٹرمپ پوری دنیا کے مسائل...
    جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح نے برسوں قبل اسرائیل کے قیام کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا، اور آج وہی خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے مسائل کا خودساختہ “مالک” بنا ہوا ہے اور ڈنڈے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بیس نکاتی حل پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کوکسی صورت قبول نہیں کرتے، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے؟اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امن معاہدے کے نام پر...
    پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے نئے بلاک وسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، ملی نغمہ پیش کرنے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔
    محمد اظہرالدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو 1983 میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جانا چاہیے۔ کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر...
    اگر آپ بھی ان مداحوں میں شامل ہیں جو تقریباً دو دہائیوں سے ’میگی‘ کی وہ سرگوشی، ’Sequel‘ (سیکوئیل) سننے کے بعد، اس کا انتظار کر رہے ہیں، تو تیار ہو جائیے! امریکی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے طویل چلنے والا، پیلا خاندان یعنی ’دی سمپسنز‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر دھماکہ کرنے کے لیے واپس آ رہا ہے! جی ہاں، ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل باقاعدہ طور پر 20th سنچری اسٹوڈیوز کی جانب سے کنفرم کردیا گیا ہے کہ ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل 23 جولائی 2027 کو ریلیز ہوگا۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں ایک ڈونٹ کو کسی کے ہاتھ نے جپھٹا مارا، اور ساتھ لکھا تھا، ہومر’ز کمنگ بیک فور سیکنڈز’...
    اسلام آباد: پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔ پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے،...
    دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انہوں...
    فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں بین الاقوامی کافی ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد صرف کافی کی خوشبو اور ذائقے کا جشن منانا نہیں بلکہ ان کسانوں اور پیداواری مراحل کو بھی سراہنا ہے جو اس مشروب کو ہم تک پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دن پائیدار زراعت اور منصفانہ تجارت کے فروغ کا پیغام بھی دیتا ہے۔ یہ دن انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن کے تحت مقرر کیا گیا تھا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں اسے 29 ستمبر کو منایا جاتا ہے، لیکن کئی ممالک بشمول پاکستان میں یہ دن یکم اکتوبر کو بھی منایا جاتا ہے تاکہ اسے ورلڈ کافی ڈے کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔یہ دن کافی...
    سٹی42:   وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اور سندھ کے اپوزیشن لیڈر  علی خورشیدی دونوں نے کا صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار  کیا ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ  نے مرحومہ کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام  کی دعا کی۔   وزیراعلیٰ سندھ کا ضیاءالحسن لنجار اور ان کی فیملی  سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے خصوصی پیغام بھیجا۔  کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا    سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی تعزیت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن النجار کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اپوزیشن لیدر علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار  کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار  کیا ہے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سے انکی والدہ  کے انتقال  پر افسوس  کیا اور  دلی ہمدردی کا اظہار  کیا۔   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیا ء ا لحسن لنجار کے نام تعزیتی  پیغام  میں کہا،    دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔  کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا     بلاول بھٹو زرداری نے  مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی  دعا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: دنیا بھر میں مقبول مشروب کافی کی اصل کہانی عام تصور سے کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن ہے۔ محققین کے مطابق پندرھویں صدی میں مشروب کی صورت میں مقبول ہونے سے کئی صدیوں پہلے کافی کو ایک بالکل مختلف مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھایعنی ہاتھوں کی صفائی اور خوشبو کے لیے۔امریکا اور فرانس کی مشترکہ ٹیم کی حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ عربیکا کافی کی ابتدا ایتھوپیا کے بونگا علاقے سے ہوئی، جہاں سے اس کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ بونا اور بن وجود میں آئے، نویں صدی کے عربی طبی اور نباتاتی متون میں کافی کو بنک کے نام سے ذکر کیا گیا ہے جو مشروب نہیں بلکہ خوشبو...
    ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
    پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
    اتحاد ایئرویز نے دس سال بعد پشاور کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پیر کے روز ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام نے روایتی واٹر سالیٹ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اتحاد ایئرویز کی پشاور آمد 2014 کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اب اتحاد ایئرویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی، جبکہ پشاور سے EY 277 صبح 8 بجے...
    اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں  23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
    چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے...
    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔ عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔ فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان...
    نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے ، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما،ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا ، امریکا نے ویت نام ، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی ، 2006ء میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکا و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی ۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250928-2-22 جسارت نیوز
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.twitter.com/5DjYnJHqOV — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025 انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے...
    اپنے خطاب میں نمائندہ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ رہبر معظم کا آپ، لبنان کے عوام اور مزاحمت کے حامیوں کے لیے یہ پیغام ہے، ثابت قدم رہو، کیونکہ اللہ تعالی نے صبر کرنے والوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے، ہم مزاحمت کے ساتھ ہیں اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے بیروت میں شہدائے مقاومت کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں آپ کو مسلمانوں کے پاسبان کا سلام، آپ پر اور شہداء اور مزاحمت کے قائدین پر خدا کا سلام پیش کرتا ہوں، سلام پیش کرتا ہوں اور فرزند رسول خدا کے فرزند پر درود و سلام پیش کرتا ہوں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلیٰ علامہ سید جواد نقوی اور طلباء نے انکا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا جبکہ طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء و طالبات  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔  طلباء کا مزید کہنا...
    وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری—فائل فوٹو وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم کے حوالے سے عالمی بینک کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔ پاکستان خلیج و چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے: وفاقی وزیرِ بحری اموروفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج اور چین کے درمیان پل کا...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 1.34 فیصد کمی واقع ہوئی تھی اور حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد سے کم ہوکر 3.95 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، انڈے، مٹن،...
    ---فائل فوٹو  دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025 میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کر دی ہے۔ رواں سال کے لیے مختص 7 ارب 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب 96 کروڑ روپے واپس لے لیے گئے ہیں، جس سے پولیس کی نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری شدہ اور نئی سکیموں کے لیے 6 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے تاہم حالیہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دینے کی وجہ سے پولیس کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم...
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ملاقات میں شہباز شریف اور گوتریس نے کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے، ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالیات، بھارت کی انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے اعلان، کشمیر تنازع اور پاکستان میں بیرونی سرپرستی والے دہشت گردانہ اقدامات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی ریاست کے لیے حمایت وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی خواہشات...
    مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد کی سابق منگیتر عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی اصل وجہ ہیں۔ حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے بھائی احد کی شادی کی خوشیاں جوش وخروش سے منائیں وہ اپنے بھائی احد کی شادی کی تقریبات میں سب سے آگے تھیں تاہم یہ خاندان جلد ہی تنقید کی زد میں آ گیا جب ان کے بھائی کی سابقہ منگیتر، عروبہ طارق، نے عائزہ خان پر کڑوی بھابھی ہونے اوران کا رشتہ ختم کروانے کا الزام عائد کیا۔ سوشل میڈیا پرعروبہ طارق کی پوسٹ کے مطابق، ان کی احد سے شادی ہونے والی تھی لیکن عائزہ نے...
    حکومت کی آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف سے پہلے ہی ختم کرنےکی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کےمقررہ ہدف سے پہلےہی ختم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،عالمی مالیاتی ادارے نےتوانائی شعبےمیں گردشی قرضے کےان فلو کےجلد خاتمےکامطالبہ کردیا،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں سےبجٹ سرپلس اہداف میں کمی کی وجوہات مانگ لیں،لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز...
    "مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...