2025-07-26@04:58:00 GMT
تلاش کی گنتی: 3836

«کے استعمال کی»:

(نئی خبر)
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کو مستردکرتے ہیں، اس کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقررکی گئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، اسلامی نظریہ کونسل نے بھی اس قانون کو مسترد کیا ہے، اس کے باوجود اس متنازع قانون سازی پر صدر  پاکستان نے دستخط کردیے، جو کام شرعی طور پر جائز ہے اس پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا قرآن و سنت کی...
    معروف سینیئر وکیل سید فرمان احمد نقوی نے عدالت میں دلیل دی کہ جب تک حکومت قانونی طور پر جائیداد حاصل نہ کرلے، تب تک کسی بھی طرح کی بے دخلی یا انہدام پوری طرح سے غیر قانونی عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنارس کے تاریخی اور قدیم مارکیٹ "دال منڈی" پر انہدام کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ دکانداروں میں زبردست مایوسی اور خوف کا عالم ہے۔ اس دوران کورٹ میں بھی مکینوں کی جانب سے انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ دریں اثنا ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)  کی کوششوں سے دال منڈی کے دکانداروں کو تھوڑی راحت ملی ہے۔ اے پی سی آر کی عرضی پر الہٰ آباد...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔ I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں اسرائیل انڈیا مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سامراجی طاقتوں ، امریکا ، اسرائیل کے خلاف ہیں، مسلمان حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظلم پر کیوں خاموش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول...
    پشاور(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اسلامی شناخت کو جان بوجھ کر ختم کیا جا رہا ہے اور ہم ابھی بھی غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے جسے جے یو آئی (ف) کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار چکی ہے جبکہ فیٹف اور آئی ایم ایف کو جواز بنا کر...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے امرپورہ میں تھانہ وارث خان کی حدود میں رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں نوجوان طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والا چچا گرفتارراولپنڈی کے علاقے جاتلی میں17سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مار دینے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کا باپ تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سن انیس سو سینتالیس میں تقسیم کے وقت سے ہی تنازعات کھینچا تانی اور جنگ جاری ہیں۔ تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ان تنازعات میں شدت پیدا ہوتی رہی ہے اور سیاسی معاملات روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لیے نظر آرہے ہوتے ہے۔ بالخصوص سن دو ہزار پچیس کے پاک بھارت تنازعہ نے جو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک اور سنگین بحران کا سبب بنا ہے، اس نے دونوں ممالک کے سیاسی منظر نامہ کو بے حد متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں یہ صورت حال محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور حتیٰ کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب...
    نیویارک : امریکا کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ وسیع تجارتی محصولات کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد وال اسٹریٹ اور دیگر عالمی مارکیٹس میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا جب وفاقی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کر دیا تھا۔ عدالت کے تازہ فیصلے نے سرمایہ کاروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، کیونکہ بدھ کے روز جب محصولات معطل کیے گئے تو مارکیٹس کو وقتی ریلیف ملا تھا، لیکن اب صورتحال پھر سے غیر مستحکم ہو گئی ہے۔ تازہ عدالتی فیصلے سے پہلے، ایس اینڈ پی 500 میں...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو فائنل...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    سابق امریکی صدر جو بائیڈن طبی حالت کے باعث اکثر خبروں میں رہا کرتے تھے، حال ہی میں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے جسے جان کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جوش ہاؤلی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہاؤس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اتنی سطح تک یورینیئم افزودہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 2015 کے ایٹمی معاہدے میں طے شدہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے۔ IAEA کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو غیرایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ایسی افزودگی کر رہا ہے۔ اسرائیل نے فوری طور پر اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "یہ واضح ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں، بلکہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے رکھتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری قدم اٹھانا چاہیے۔"...
    رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے رانا ثنا اللہ کے قائد کے بارے میں جو حقائق بیان کیے وہ حقائق ہی ہیں، انھیں کوئی نہیں جھٹلا سکتا، حیرت ہے پاکستان کو لوٹنے والے ہیرو ہیں اور پاکستان کی خدمت کرنیوالے ہیرو نہیں، یہ ذہنی انتشار اور تعصب ہے، کم از کم قومی سلامتی کے معاملے میں اس طرح کا منفی سیاسی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر راہنماؤں میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، قمرعباس دھول نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہیرو نہ ماننے کی بات کرکے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے، ایسے بیانات دے...
    پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل...
    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
    ہانگ کانگ(شنہوا)ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام ثالثی کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ تنظیم بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گی۔ ہانگ کانگ میں آئی اومیڈ کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں 85 ممالک اور تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے400 نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں سے 33 ممالک نے موقع پر کنونشن پر دستخط کئے، جس سے وہ آئی او میڈ کے بانی رکن بن گئے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون کی سیکرٹری...
    اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 11 جون 2025ء تک ہڑتال کو توسیع دی جائے گی۔ البتہ تمام ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات سننے، ضمانت، سپرداری وغیرہ میں وکلاء کو پیش ہونے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بار کونسل گلگت، غذر بار ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اختر ایڈووکیٹ بار آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء نے وکلاء برادری گلگت بلتستان کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہڑتال کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کی جانب سے مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو باقاعدہ احکامات جاری ہونے کے باوجود ابھی تک متعدد مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام...
    آسٹریلیا کی ایک فٹنس کی شوقین خاتون نے 24 گھنٹوں کے اندر 7,079 پُل اپس مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ شاندار کارنامہ پچھلے ریکارڈ سے تقریباً دوگنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا یہ نیا ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز کے شہر واگا واگا کی رہائشی کینڈی کمنز (Kandy Cummins) نے 29 مئی سے 30 مئی 2025 کے دوران انجام دیا۔ انہوں نے مسلسل پُل اپس کرتے ہوئے جسمانی مضبوطی، حوصلے اور استقامت کی ایک غیرمعمولی مثال قائم کی۔ پچھلا ریکارڈ آسٹریلوی لائف گارڈ اور آئرن مین کین ایکسٹین (Cain Eckstein) کے پاس تھا، جنہوں نے 2016 میں 7,620 پل اپس کیے تھے۔ تاہم، بعد میں...
    —ویڈیو گریب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بیوپاری سے قربانی کے جانور چھیننے کے واقعے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او عزیز آباد کی 1 سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ایڈیشنل آئی جی و کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حکم دیا ہے کہ 3 روز کے اندر ملزمان کو گرفتار، جانوروں اور رکشے کو تلاش کیا جائے، پیش رفت نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ملزمان شہری سے 3 دنبے اور رکشہ چھین کر فرار واقعے کے بعد کی...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں عالمی بینک کے مالی اور تکنیکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل اور ایک ارب ڈالر کے اجراء پر بات چیت کی گئی۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بولورما آمگابازر کا خیر مقدم کیا اور سابق کنٹری ڈائریکٹر...
    قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت (اےٹی سی ) نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنا دی۔ پراسیکیوشن کے مطابق عزیز اللہ خاں خٹک کو رواں سال فروری میں ساہیوال کے نیو بائی پاس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے قبضے سے 2040 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کیے گئے تھے۔ عدالت نے مجرم کو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت 17 سال اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (7 اے ٹی اے) کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں سزائیں مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق مجرم عزیز...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...
    نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردارہے، آئی اوایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے،آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سے کنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے...
    لاہور: آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے غیر قانونی قرار دینے کے بعد پنجاب حکومت نے "اینمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021" کو باقاعدہ نافذ کردیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کتوں کی آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے نس بندی، ویکسینیشن، رجسٹریشن اور بحالی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے "ایراج حسن ودیگر بنام حکومت پنجاب" میں 22 مئی 2025 کو سنائے گئے حتمی فیصلے میں عدالت نے پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کو گولی مارنے، زہر دینے یا دیگر ظالمانہ طریقوں سے مارنے کے تمام اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ایڈووکیٹ ایراج حسن اورالتمش سعید...
    نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
    اسحاق ڈار— فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پُرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اُجاگر کرتا رہے گا۔
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے) جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں...
    عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی  وزیر خارجہ وانگ ای  نے شیامن میں کیریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ تانیہی ماماؤ کے ساتھ چین بحرالکاہل   جزائر  ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس  کے بعد وانگ ای اور ماماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کے مخصوص اقدامات کے بارے میں  وانگ  ای  نے کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر انسانی معاشرے کو اس سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ ہمیں پیرس معاہدے سے انفرادی بڑی طاقتوں کی دستبرداری پر شدید افسوس...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناو¿ ابھی موجود ہے، سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھاکہ ہم 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آرہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔جنرل ساحرشمشادمرزا کا مزید کہنا تھاکہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ  ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک   اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً  20 بین الاقوامی تنظیموں کے  اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں  اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت...
    اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 برس سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اب 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکے کا نکاح قانونی جرم تصور ہوگا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کے تحت شادی کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کا قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے یا رجسٹریشن کی صورت میں نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 3 سال قیدِ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی ایم این اے عبدلطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو نو مئی کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب ، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا ۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کو مجموئی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔جج نے...
    اینکرپرسن اقرار الحسن کو دوسری اہلیہ فرح اقرار کے ساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ منانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرح اقرار نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں اقرارالحسن کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کیک بھی دکھایا گیا جس پر لکھا تھا ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘۔ ویڈیو کے کیپشن میں فرح اقرار نے لکھا کہ ماشاءاللہ ہمارے ایک ساتھ 13 سال مکمل ہوگئے۔ جہاں اس پوسٹ پر صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Farah Iqrar (@fara_yousaf) ایک صارف نے لکھا...
    صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق اسلام آباد ’کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل‘ پر دستخط کرکے اس کی منظوری دے دی۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پر شیئر کیا۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں کی 18 سال سے کم عمر میں شادیوں کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا بل 27 مئی کو ایوانِ صدر پہنچا تھا، اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اس بل کی منظوری...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 سال سے کم عمرکی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دئے۔بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔نکاح یا رجسٹریشن سے قبل نکاں خواں دونوں فریقین کے شناختی کارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائے گا، کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے اور رجسٹریشن پر1 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی لڑکی کی شادی جرم ہوگی، اور 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کم عمر لڑکی سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    — فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کردیے۔بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی جبکہ سینیٹ میں شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، اس سے متعلق خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو 1 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں کم عمری کی شادی کیخلاف صبا قمر کی پُر اثر اپیلاقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا قانون میں موجود ہے کہ...
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیئے۔  قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔  18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ  بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا جبکہ سینیٹ...
    اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے بھرپور جواب دیا تھا،چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے دھماکوں نے اس خطے میں تاریخ کا دھارا بدل دیا،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے،آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا،نواز شریف نے بین الاقوامی دبا اور لالچ کی پیشکش کو ٹھکرا کر دھماکے کیے،پاکستان سے کوئی اس کی ایٹمی صلاحیت کو چھین نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ  یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ، 4جوان وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میںبھارتی اسپانسرڈ شدہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 28 اور 29مئی کی درمیانی شب بھارتی سپانسر شدہ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی قومی سفیر، اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ویڈیو مہم کا آغاز کیا ہے جس کےذریعے لوگوں کو اس نقصان دہ رواج کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی۔صبا قمر اس مہم میں لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ بچوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو ایسی شادی پر یا ایسی...
    نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکولوں میں کل جمعہ کے روز سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں تک سپورٹس ویک منانے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے تدریسی نظام مفلوج ہے۔ ایک...
    اسلام آباد (رضواں عباسی سے ) حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کینیا کی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید چھ پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد کو 2 جولائی 2014ء کو نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کیس سیاسی نوعیت کا تھا جو مختلف مقامی و بین الاقوامی سیاسی جماعتوں کے تناؤ کا نتیجہ تھا۔ دورانِ مقدمہ زبان کی رکاوٹ، مترجم کی عدم دستیابی، اور وکلاء کی عدم سنجیدگی کے باعث قیدیوں کو ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا۔ کینیا میں تعینات...
    اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا، پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلیے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو 2026ء سے 2035ء تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم،...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    کولمبو : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں دو سابق وزیروں کو 20 سے 25 سال قید کی سزا سنا دی، جو ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق کھیلوں کے وزیر مہیندناندا الُتھگامگے اور سابق تجارت کے وزیر انیل فرنینڈو کو عدالت نے ریاستی خزانے سے 53 ملین سری لنکن روپے (تقریباً 1.77 لاکھ امریکی ڈالر) کی خردبرد کا مجرم قرار دیا۔ دونوں نے یہ رقم 14,000 کیرم بورڈز اور 11,000 ڈرافٹس سیٹس خرید کر تقسیم کرنے میں استعمال کی، تاکہ سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی 2015 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچایا جا سکے، جو ناکام ہوئی تھی۔ عدالت نے الُتھگامگے کو 20 سال اور فرنینڈو کو...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ، واٹس ایپ، ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش میں مصروف ہے جو صارفین کی پرائیویسی کے باب میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد ہی صارفین کو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی ور اس کی بنیاد ہوگا یوزر نیم۔ واٹس ایپ ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہا ہے جس کے تحت ہر صارف ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکے گا، جو حروف اور اعداد پر مشتمل ہوگا۔ اس یوزر نیم کے ذریعے آپ کسی سے رابطہ کرسکیں گے، بغیر اس کے کہ آپ کو اپنا ذاتی فون نمبر شیئر کرنا پڑے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) کینیڈا میں قدیمی مقامی نسل سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن اور کینیا کے ایک سماجی منتظم رواں سال اقوام متحدہ کی جانب سے نیلسن رولیہلاہلا منڈیلا اعزاز کے حق دار قرار پائے ہیں۔اعزاز یافتگان برینڈا رینالڈز اور کینیڈی اوڈیڈے 18 جولائی کو نیلسن منڈیلا عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کریں گے۔اقوام متحدہ نے یہ اعزاز دینے کا سلسلہ 2014 میں شروع کیا تھا جو ہر پانچ سال کے بعد دو ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کا انسانی بہتری کے لیے کوئی کام جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیسلن منڈیلا کی میراث کا عکاس ہو جو دنیا بھر...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے امن مشنز کی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف اور ایک مستحکم دنیا کے قیام کے لیے ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی 7 دہائیوں پر محیط تاریخ میں پاکستان نے بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 235,000 سے زائد پاکستانی امن اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مختلف مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ...
    دشمن کے حملے سے بچنے کی تدبیر ہو یا دشمن پر وار کرنے کا معاملہ، فریقین کے مابین فاصلے نے جنگ وجدل اور اپنی بقاء کی جدوجہد میں ہمیشہ سے فیصلہ کُن کردار ادا کیا ہے۔ یہ بالکل درست بات ہے کہ ہتھیاروں کو مُہلک بنانے کی دوڑ کے پیچھے سب سے بڑا محرک خوف ہے۔ جب قبل از تاریخ کے زمانے میں انسان کو نوکیلی چیزوں سے ہدف کو زیر کرنے کا گُر معلوم ہوا تو خنجر کی اولین صورت سامنے آئی۔ خود کو دشمن کے ہتھیار کی پُہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کے نتیجے میں خنجر کا پَھل لمبا ہوتے ہوتے تلوار کی شکل اختیار کرگیا ۔ اس تلوار نے مزید ترقی کی تو نیزہ وجود میں...
    وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، جو ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونے والی ہیں ان کے فنڈز فوری جاری کریں اور نئی اسکیموں کی تجاویز شارٹ لسٹ کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ سے متعلق محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عید سے پہلے زیادہ تر تجاویز کو حتمی شکل دے دی جائے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ رواں سال 4644 جاری اسکیموں میں سے 1812 مکمل ہوں گی، اگلے مالی سال کے لئے نئی اسکیمیں محکموں...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 3 رکنی بورڈ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کرے گا۔کالج کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر سالار کے والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی۔اس سے قبل سالار کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا تھا کہ سالار کی طبیعت خراب ہونے پر کالج انتظامیہ نے غفلت برتی، اس لیے وہی موت کی ذمے دار ہے۔اہلِ خانہ نے استفسار کیا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو میں منتقل کیوں نہ کیا گیا؟
    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    لاہور: ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ آذر بائیجان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو  کی۔  ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 309ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 468روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 3ہزار 480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2ہزار 983روپے کی سطح پر آگئی۔
    یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے. رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں.(جاری ہے) کمانڈر سعید اللہ سعید...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔
     سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا بلاول بھٹو نے کہا قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے  یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم جنگ سے نفرت اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اپنی طویل جدوجہد اور علمی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس سے ملک کو دشمن کے مکروہ عزائم سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں...
    امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ’’صحت مند خاتون ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر صوبے بھر میں خواتین کی صحت کے لیے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں، جن میں سب سے اہم صوبے بھر میں چلایا جا رہا ’’زچہ و بچہ کی صحت کا پروگرام‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے خواتین کو بنیادی صحت کی سہولیات گھر تک پہنچانے کے لیے 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان...
    معروف گلوکارہ شکیرا اسٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔ شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔ شکیرا نے اسٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔ جیسے ہی شکیرا نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔
    کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔ خیال رہےکہ سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔ انہیں دنیا کا...
    روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی۔ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند...
    اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے’ ’اشتعال انگیز“ غیر ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ریاست گجرات میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اورپاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا ’پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔  I’ve seen...
    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے اور احتجاج کیا ۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں ۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں کی جا سکی، جس پر پارٹی میں شدید بے...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔” یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ...
    وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کو بحال کرنے اور ان کیخلاف قواعد کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں  وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملازمین کے رشتے داروں کو فنڈز سے فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔ ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ وکیل کے مطابق قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق رشتے داروں کو انکم سپورٹ کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق انکوائری نہیں کی گئی جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ بھی...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔  مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، مختلف حصے دیکھے، نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ السلام پر خصوصی دعا کی۔  انہوں نے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے بھی دعا کی۔ نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید،وزیر داخلہ کی شدید مذمت  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بیان کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔ وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی...
    اسلام آباد: بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کے لیے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے اور مئی 1998 میں بھی بھارت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا۔ ہائی جیکرز نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی اور بھارت نے ان دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ دہشت گردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی جیک کیا لیکن پاکستانی افسران نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھارتی منصوبہ ناکام بنا...
    حریت کانفرنس اسلام آباد کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام تائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی، بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں محمد غالب، مزمل ایوب ٹھاکر اور ظفر قریشی کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی۔ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے...
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...