data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ہے، اور معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے تشویش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی معاملہ کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دونوں حکومتوں پر زور دیا کہ احتجاجی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اور سخت کارروائیوں سے اجتناب کیا جائے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی مداخلت کے بعد مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان ابتدائی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کا قافلہ مریدکے پہنچ چکا ہے جہاں شرکا آج رات قیام کریں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا فضل

پڑھیں:

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین کے خلاف آپریشن پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے خلاف ریاستی تشدد پر سخت تشویش ہے، اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج پر وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، حکومت سنجیدہ ہوتی تو مظاہرین سے مذاکرات کرکہ مسئلہ حل کر سکتی تھی، تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،ہم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت، علما اور کارکنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • حافظ نعیم الرحمن کی ٹی ایل پی مظاہرین پر فائرنگ و تشدد کی پرزورمذمت
  • کراچی: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام، پولیس کی بھاری نفری تعینات
  • شمس الرحمن سواتی کا دورہ پنجاب و خیبرپختونخوا
  • مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • مذہبی جماعت کا مارچ: فیض آباد انٹرچینج بدستور بند، دیگر سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں
  • حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری
  • مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع