غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے دوران 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں اور تباہ کن حالات کے باوجود غزہ کے نوجوان بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل مشکلات، نقل مکانی اور بمباری کے ماحول میں بھی طلبہ کا تعلیمی سفر رکا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امتحانات میں ٹاپ کیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ محلوں اور برباد گھروں میں بھی ان طالبات کے خاندانوں نے اپنی محدود گنجائش کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے متعدد طلبہ اور طالبات اسرائیلی بمباری کے دوران شہید ہو چکے ہیں، لیکن ان کی تعلیمی کامیابی آج بھی اہلِ غزہ کے لیے حوصلے اور استقامت کی علامت ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح الخلیل کے قریب دورا کے علاقے میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جنوبی الخلیل میں بزرگوں سمیت کئی شہریوں سے فیلڈ انویسٹی گیشن بھی کی گئی۔ مزید برآں نابلس کے جنوب میں بیتا اور قریوت کے علاقوں سے چار افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جنہیں عالمی برادری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی 11 بہادر لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر لے کر انٹر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں
  • سندھ میں میٹرک و انٹر امتحانات کی ای مارکنگ کا باقاعدہ آغاز 4 دسمبر کو ہوگا
  • اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
  • غزہ، اسپتال ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد
  • نوجوان لڑکیوں میں ویپینگ کا استعمال بڑھ رہا ہے‘ رفیع احمد
  • کراچی: انٹر پری میڈیکل 2022 کے نتائج میں رد و بدل کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل