2025-09-25@13:16:57 GMT
تلاش کی گنتی: 13584
«گردشی قرضے کے خاتمے»:
(نئی خبر)
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 13ہزار 290 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے باہمی تبادلوں کے لئے 529 درخواستیں جمع ہوئیں، اوپن میرٹ پر 12ہزار 761درخواستیں موصول ہوئیں، پرموشن پانے والے 178،تعیناتیوں کے منتظر 67اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
ممبئی پولیس نے بھارتی صنعت کار اور واڈیا گروپ کے سربراہ نُسلی نیول واڈیا اور ان کے اہل خانہ سمیت سات افراد کے خلاف جعلی دستاویزات کے استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ فیرانی ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق عدالتی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر جعلی کاغذات جمع کرانے پر قائم کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ بوریولی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ نُسلی واڈیا، ان کی اہلیہ موریئن واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا، کے ایف بھروچا، ایچ جے بامجی اور آر ای وانڈے والا کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے۔...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی محنت کی کمائی ضائع ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا تفصیلات کے مطابق، رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے انہیں متعدد...
نیویارک: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں امن فوجیوں کو تعینات کرنے کے لیے تیار ہے جہاں انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے اور نسل کشی جاری ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا غزہ سمیت جہاں ضرورت ہو 20 ہزار امن فوج بھیجنےکو تیار ہے امن فوجی یوکرین سمیت کسی بھی جگہ بھیجے جا سکتے ہیں۔ ابوو سوبیانتو نے خطاب میں فلسطینیوں اور انڈونیشین عوام کے دکھ کو جوڑتے ہوئے کہا کہ میرا ملک صدیوں تک اس درد سے گزرا جو آج غزہ میں ہو رہا ہے، انڈونیشین عوام نوآبادیاتی قبضے، جبر اور غلامی کے شکار رہے انڈونیشین...
سندھ کے مختلف شہروں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کے وقفے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتخابات کا دائرہ کار صوبے کے 14 اضلاع تک پھیلا ہوا ہے، جن میں کراچی کے 3 اہم اضلاع—ضلع غربی، ضلع شرقی اور کیماڑی—بھی شامل ہیں۔ کراچی کے ان تینوں اضلاع میں مجموعی طور پر 5 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں بھی مختلف نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) جنوبی ایشیا میں سیلاب، شمالی امریکہ میں جنگلوں کی آگ اور یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی نے سائنس دانوں کے اس انتباہ کو درست ثابت کر دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی رفتار اس پر قابو کرنے کے سیاسی عزم و اقدامات سے کہیں زیادہ تیز ہو چکی ہے۔اس تشویشناک پس منظر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں 24 ستمبر کو ایک موسمیاتی سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ اس میں رکن ممالک پر زور دیا جائے گا کہ وہ نومبر میں برازیل کے شہر بیلیم میں ہونے والی اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس (کاپ 30) سے قبل موسمیاتی تبدیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...
بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید...
ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی...
وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔ ویراعظم نے...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو...
وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت پاکستان کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے ورلڈ بینک...
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...

ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات: اس گروپ کے سوا کوئی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہیں کروا سکتا، امریکی صدر
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منتخب مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس کا مرکزی محور غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی تھا۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان نے امریکا سے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کروانے اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ جب کہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔...
—فائل فوٹو کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا تھا، پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پولنگ جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، ووٹرز میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔الیکشن کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف...

پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ
پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا جس کی صدارت او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی جب کہ اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائیجر اور آذربائیجان شریک ہوئے۔...
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی تصاویر کو ’ریٹرو ساڑھی‘ انداز میں تبدیل کروانے کے لیے ’Google Gemini Nano Banana‘ نامی اے آئی ٹول استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹول صارف کی اپلوڈ کی گئی تصویر کو روایتی بھارتی انداز میں ایک سیلفی میں بدل دیتا ہے، جسے خاص طور پر انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کو فالو کرنے کے لیے خواتین بڑی تعداد میں اس اے آئی ٹول کو استعمال کر رہی ہیں۔ پرائیویسی کے خدشات اس فیچر کے ساتھ...
کینیڈا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بچوں کو ایپ استعمال کرنے سے روکنے اور ان کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے اقدامات ناکافی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال کینیڈا میں لاکھوں بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہے۔ B.C.'s privacy commissioner said he and his colleagues were surprised by how deeply the app profiled its users and how that data was then used. TikTok collected sensitive data on Canadian children, broke privacy laws: report https://t.co/7untnCWWjC pic.twitter.com/CEa2SDfSiz — National Post (@nationalpost) September 24, 2025 تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ...
اسلام آباد( آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کل 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے۔وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کے لئے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید سے ملاقات کی۔گورنر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تعیناتی کو ملک خصوصاً خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ منصوبے میں اصلاحاتی اقدامات کے بعد جلد عملی پیش رفت سامنے آئے گی جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

جیکب آباد ،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر دھرنا و احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے ملاقات کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-28 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-22 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور بورڈ کے ماتحت سرکاری اسکولوں کی تعداد 1619 ہے، مردانہ اسکول 891 اور زنانہ اسکول 728 ہیں‘ پشاور بورڈ کے زیر انتظام اساتذہ کی تعداد 16 ہزار 300 ہے، مردانہ اساتذہ 6985 اور زنانہ اساتذہ 9315 ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں طلبہ کی تعداد 27 لاکھ 22 ہزار 225 اور طالبات 26 لاکھ 99 ہزار 416 ہیں، گزشتہ 5 سال میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 396 اور لڑکیوں کی ایک...
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان امریکی ساختہ ایف35 لڑاکا طیاروں کی خریداری سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کے روز بات چیت کریں گے۔ اردوان نے کہا کہ اب ہم اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ امریکا وہ کرے گا، جو اس کے حق میں بہتر ہے۔ چاہے وہ ایف 35 طیاروں کا معاملہ ہو یا ایف 16 طیاروں کی تیاری اور مرمت وغیرہ۔ یاد رہے کہ امریکا نے 2020 ء میں ناٹو اتحاد کے اہم رکن ترکیہ پر پابندیاں عائد کیں تھیں کیونکہ انقرہ نے 2019 ء میں روسی ساختہ میزائل شکن دفاعی نظام ایس 400 خریدے تھے۔ اس کے بعد امریکا نے ترکیہ...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب وینزویلا کی 2اہم شخصیات نے امریکی بحری موجودگی کی حمایت کی اور اسے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنوبی کیریبین میں منشیات مخالف کارروائی کے لیے 8جنگی جہاز اور ایک سب میرین بھیج دی ہے جس سے وینزویلا کو خدشہ ہے کہ یہ کسی ممکنہ حملے کی تیاری ہو سکتی ہے۔ حالیہ ہفتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کر دیے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ اْنہوں نے بطور میئر اور صدر منشیات کے خلاف مہم کے دوران درجنوں ماورائے عدالت قتل میں کردار ادا کیا۔ وہ 2013ء تا 2016ء ڈواؤ سٹی میں بطور میئر 19 افراد کے قتل میں ملوث رہے جبکہ بطور صدر ڈوٹرٹے پر 14 ہائی ویلیو ٹارگٹس اور دیگر 45 افراد کو مارنے یا مروانے کی کوشش کا الزام شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈوٹیرٹے اپنی ایک خطرناک مہم پر بھی معافی مانگنے سے انکاری ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پْرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ضلع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایسٹ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 160 اہلکار، ضلع ویسٹ کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر 1003 اہلکار اور ضلع کیماڑی کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 389 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور نہایت حساس کیٹیگریز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہونگے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبر، وارڈ ممبر کا انتخاب ہوگا، جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کشمور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو، جامشورو، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں 23 بلدیاتی نشستوں جبکہ کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع میں 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی میں 1 چیئرمین، 3...

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفراسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ ٹرمپ نے مغربی ممالک کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت کردی ایئر چیف نے کہا کہ...
فائل فوٹو۔ کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران کویت کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری، زراعت، لائیوسٹاک، افرادی قوت اور صحت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کے ان بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے روس پر اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات کسی بھی قائل کرنے والے ثبوت سے عاری ہیں، روس فضائی پروازوں کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی بات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ جب بھی ہماری پروازیں کی جاتی ہیں تو وہ عالمی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں اور کسی بھی طرح اپنی حدود سے تجاوز نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری برائے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اسرائیل کے اندر یہودی اکثریت کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی پالیسیوں میں ایک واضح اور مسلسل رجحان سامنے آیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آبادیوں کو وسعت دینا اور بالآخر مغربی کنارے کا مکمل الحاق کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے روکا جا سکے۔کمیشن کی سربراہ نوی پیلائی نے کہا کہ انہیں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں، کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ وزیرِ اعظم نے کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہار یکجہتی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ ...
بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں لا کر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کیا تھا جس کے...
آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی کے آئین کے تحت ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔ ان خلاف ورزیوں میں فعال گورننس ڈھانچے کا فقدان، یو ایس اولمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کی حیثیت حاصل کرنے میں ناکامی، اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات شامل...
کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل (24 ستمبر) ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مذکورہ اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور اس دوران دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبرز اور وارڈ ممبرز کا انتخاب ہوگا۔ صوبائی حکومت نے جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں کے اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو،...
وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا...
کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبر، وارڈ ممبر کا انتخاب ہوگا، جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کشمور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو، جامشورو، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں 23 بلدیاتی نشستوں جبکہ کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع میں 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی میں 1 چیئرمین، 3...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت...
تصویر سوشل میڈیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفرااسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ ایئر چیف نے کہا کہ اسٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے...
اسلام ٹائمز: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا، صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات ختم کرنے جیسے اقدامات کو فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کی میں فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام صہیونی آباد کاروں کو بھی ویزے جاری کرنا بند کریں، نہ کہ صرف تشدد کرنے والوں کو، اور صہیونی رہنماؤں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتوں کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں، جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری طویل عمل کے باوجود...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو 400 اسکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام...
معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔ دہائیوں پر محیط الزامات یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان...
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نافذ کی جانے والی آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے) وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکرٹری ایچ ای نسیم الغنی نے کی جبکہ ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایچ ای اقبال حسین، ایڈیشنل آئی جی پولیس رضا الکریم، ڈپٹی سیکرٹری محبوب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی آئی جی پولیس زنات الحسن اور قونصلر (پریس) طیب علی بھی وفد میں شامل تھے۔ این آر ٹی سی پاکستان کے نمائندگان بھی وفد کے ہمراہ تھے جن میں جی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
محمد آصف گلوبلائزیشن اس عمل کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے دنیا تجارت، ابلاغ، ٹیکنالوجی، ثقافت اور انسانی روابط کے لحاظ سے ایک دوسرے سے زیادہ جڑتی جا رہی ہے ۔ یہ ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تعاون میں ترقی کا نتیجہ ہے ، جس کے ذریعے اشیائ، خدمات، خیالات اور لوگ سرحدوں کے پار پہلے سے کہیں زیادہ آزادانہ طور پر حرکت کر سکتے ہیں۔ پچھلی چند دہائیوں میں، گلوبلائزیشن نے تقریباً ہر ملک کے سیاسی، معاشی اور سماجی منظرنامے کو بدل دیا ہے ۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے ، جو اب بھی معاشی عدم استحکام، حکمرانی کے مسائل اور کمزور انفراسٹرکچر سے دوچار ہے ، گلوبلائزیشن بیک وقت بے پناہ مواقع اور...

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
اسلام آباد: وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔ معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری، جی سی سی اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی، جو جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں...

صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے. وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے ذرائع کے...
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ پاکستان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہم نے تجارت، انسانی سرمائے اور ترقی سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کے ذریعے قائم پاکستان اور شام کی تاریخی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر اسحاق ڈار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ملاقات کی ہے۔ احمد الشرع تقریباً 6 دہائیوں میں یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے پہلے شامی سربراہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے گفتگو...
سید مراد علی شاہ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔...
عیسیٰ ترین :کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا "اراضی معاون" منصوبہ، شہری سہولت اور روزگار کی نئی راہیں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی تاحال روانہ نہ ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور...
اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔رائل کورٹ نے منگل کی صبح سعودی عرب کے گرینڈ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مملکت اور مسلم دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ مسجد الحرام، مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے۔شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نومبر 1940 میں پیدا ہوئے اور 1999...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے . اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردون، انڈونیشیا اور پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ملاقات کے لیے جو دعوت نامہ بھجوایا ہے اس کے تحت یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ہو گی.(جاری ہے) وائٹ...

تمام ممالک اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں.سعودی عرب اور فرانس کا مشترکہ بیان
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
پاکستان کو غربت میں کمی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز عالمی بینک نے آج جاری کی گئی اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں ،لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی ہے، جس نے ابتدائی کامیابیاں تو دیں لیکن اب اپنی حد کو پہنچ چکا ہے۔ ری کلیمنگ مومنٹم...

اے آئی کے بڑھتے استعمال سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں: سام آلٹمین کا انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر اے آئی کے اثرات کے بارے میں سوچ کر بے خوابی کا شکار رہتے ہیں، کیونکہ اوپن اے آئی کی قیادت کرتے ہوئے وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کا بوجھ شدت سے محسوس کرتے ہیں۔سام آلٹمین نے بتایا کہ میری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اے آئی ماڈلز کے چھوٹے چھوٹے فیصلے حقیقی دنیا میں غیر...
اسلام آباد: عدال نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ عدالت نے تھانہ کوہسار، رمنا...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ صرف ستمبر کے...
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجازخان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلام آباد میں 48 کیسز درج ہیں، ہم چاہتےہیں کہ یہ کیس نمٹایاجائے، وزیراعلیٰ کو بار بارآنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ہم اس کیس میں وزیراعلیٰ کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہیں، اگلی سماعت پر دیگر فریقین رپورٹ پیش کریں اور وکیل پیش ہوجائیں۔ بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت...
کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں۔ یہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کی درخواست نمٹا دیں، اچھا نہیں لگتا کہ بار بار آئیں۔ ایف...
نیویارک اسلام آباد(صغیر چوہدری )اقوام متحدہ اجلاس سے قبل بڑی سفارتی سرگرمی،ٹرمپ کی میزبانی میں طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات، فلسطین اور اسرائیلی حملے پر غور،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک بڑی اور غیر معمولی سفارتی میٹنگ ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس ملاقات میں دنیا کے طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جن میں سعودی عرب، ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، مصر اور پاکستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے تحفظات براہِ راست اُن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔ یہ ملاقات ایک گروپ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء...
ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون...
حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے 1947ء...
ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور امن سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کےلیے رقوم بھی دیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار واضح رہے کہ ایف بی آر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی پرتعیش گاڑیوں، بنگلوں، زیورات اور دیگر مہنگی اشیا کی نمائش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری کو روکنا اور آمدن کے ذرائع کی تصدیق کرنا ہے۔ کریک ڈاؤن کا دائرہ کار کیا ہے؟ ایف بی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ...
اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔ اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...