2025-09-23@09:49:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1236

«آباد ٹریفک»:

(نئی خبر)
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے شہری کو گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا، شہری کو قابو نہ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستانی نژاد ایک کینیڈین شہری نے سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور ای۔ٹکٹنگ کے نئے نظام پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایک تندو تیز پیغام بھیجا۔ شہری نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی تجویز دی کہ رشوت ستانی نہ روکنے پر ڈی آئی جی اور ایس پی ٹریفک پر جرمانے عائد کیے جائیں اور ٹریفک سگنل نہ چلانے پر کے ایم سی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔تاہم، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اوورسیز پاکستانی کے پیغام کا تفصیلی اور جامع جواب دے کر انہیں حیران کر دیا۔ آئی جی سندھ نے نئے ای۔ٹکٹنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث بیشتر شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی بیشتر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، گرومندر ، جمشید روڈ، نمائش ، ایم اے جناح روڈ اور صدر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ناظم آباد میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔مختلف شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
    گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی کو کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا، جس پر جنید صفدر نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی اور پولیس اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا: "پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے۔"   سوشل میڈیا پر ان کا یہ...
    گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل...
    پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا۔  ٹریفک اہلکار گاڑی کیساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے،  غریب محنت کش کیساتھ غیر مناسب رویے پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔ اس کے علاوہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔  
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ نے جرم کے ارتکاب کے 60 دنوں کے اندر ادائیگی کرنے پر ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اگر ادائیگی 60 دنوں کے بعد اور 1 سال سے پہلے کی جاتی ہے تو اس صورت میں 25 فیصد رعایت لاگو ہوگی، تاہم اس رعایت کا ٹریفک کی بعض سنگین خلاف ورزیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت شارجہ کے ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں...
    پنجاب بھر میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچایا جا سکے وزیراعلیٰ نے واسا پی ڈی ایم اے لوکل گورنمنٹ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور حالات کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے انہوں نے واسا اور انتظامیہ کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کی ہدایت بھی دی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کا...
    راؤ دلشاد: پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے انچولی کے قریب سڑک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی، حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں کئی لوگ ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ ہاتھ میں لیے، اس کی موبائل فون کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ڈالے کی نمبر پلیٹ اور ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ساتھ ہی لوگ حادثے میں زخمی افراد سے متعلق بھی بات کررہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد کے مطابق انچولی کے قریب موٹر سائیکل اور ویگو...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری خصوصی انفورسمنٹ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 112 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 1,119 موٹر سائیکلیں اور 412 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ مہم کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 48 ڈرائیورز کو جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق لین خلاف ورزی پر 845، بغیر لائسنس کے 76، ٹرپل سواری پر 11 جبکہ 23 کم عمر ڈرائیورز کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر...
    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 13 محرم الحرام تک راولپنڈی تا گلگت بلتستان ٹریفک براستہ کوہستان بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹریفک براستہ ناران کاغان گلگت بلتستان میں داخل ہو گی۔ گلگت چھموگڑھ میں عزاداروں کو روکنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوہستان کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سفر کرنے پر عارضی پابندی عائد کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ’’اجرک‘‘ کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹیں لازمی قرار دی ہیں انہیں استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے اور ضبطی کے احکامات جاری کیے ہیں، بظاہر یہ فیصلہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی سیکورٹی اور نگرانی کا نظام ہے تاکہ شہر کو محفوظ، پْرامن بنایا جاسکے، جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چالان گھروں تک پہنچانے میں مدد ملے، یہ منصوبہ خصوصی طور پر کیمروں، جدید سافٹ وئر، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ڈیجیٹل مواصلاتی نظام کے ذریعے پولیس، ٹریفک کنٹرول، ہنگامی خدمات، اور دیگر سرکاری اداروں...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جنید صفدر کی گاڑی پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جس پر مریم نواز نے پولیس وارڈن کو شاباش دی۔ جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکورٹی کی گاڑی کا چالان کیا گیا اور وارڈن نے سیکورٹی گاڑی میں سوار محمد علی کا چلان کیا۔ مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے کا چالان لیک  سٹی میں بلیک پیپر لگانے پر گاڑی کا 5 سو روپے کا چلان کیا گیا۔ ڈولفن فورس...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک وارڈن نے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کیا۔ ٹریفک ذرائع کا کہناتھا کہ جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشوں کی وجہ سے روکا گیا اور چالان کیا گیا ۔ Post Views: 5
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے جوہر ٹاؤن میں جنید صفدر کی گاڑی کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا اور موقع پر ہی چالان جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور اسے جمع کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ٹریفک قانون جنید صفدر چالان خلاف ورزی مریم نواز...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔
    سٹی 42: شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند ر ہے گی ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا  شاہراہ بابوسر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال  رہے گی ، نوٹیفیکشن کے مطابق  شاہراہ قراقرم کی بندش امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ شاہراہ قراقرم 13 محرم الحرام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند  رہے گی  سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
      باسم سلطان : چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ یکم سے 30 جون تک  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 33,277 چالان کیے جا چکےہیں جبکہ  251 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو...
     عابد چودھری :چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا. سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،بچےکےوالدین یاسرپرست ذمہ دار ہونگے ۔ سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورز کیخلاف کارروائی مزیدتیزکرنےکاحکم جا ری کر دیا۔سی ٹی اولاہور  کا کہنا ہے کہ  کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی کاسلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے،یکم سے30جون تک کل33277چالان کیےجاچکے ہیں،یکم سے30جون تک کم عمرڈرائیورزکیخلاف 251مقدمات درج ہوئے،سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورزکوسڑک پردیکھتےہی فوری کارروائی کرنےکاحکم جا ری کر دیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنزسیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں،  کیمرہ سےجہاں بھی کم عمرڈرائیورزنظرآئیں فوری کارروائی...
    کراچی: شہر قائد کی معروف شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔
    مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او...
    پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عظمیٰ بی بی، عون عباس اور انعام اللہ...
    کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمیکوٹ ادو کے علاقے لنگر سرائے کے قریب المناک ٹریفک حادثے نے کئی گھرانوں کو غمزدہ کر دیا، جہاں ایک تیز رفتار مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والی ہولناک ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس لنگر سرائے کے قریب ٹریلر سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور، دو کمسن بچے اور دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے...
    عابد چوہدری:  یومِ عاشورہ سے ایک روز قبل یعنی 9 محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے دوران تفصیلی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے. اسلام پورہ تا خیمہ سادات جلوس کے لیے تمام ٹریفک انتظامات ایس ایس پی ٹریفک سٹی زون نوید ارشاد کی نگرانی میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 2 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز، 300 وارڈنز اور 12 ٹریفک ریسپانس یونٹ (TRU) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور کے مطابق پانڈو سٹریٹ (ساندہ روڈ کی طرف سے), چوک ساندہ خورد سے حیدر روڈ، نیلی بار کی طرف,...
    مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے...
    9ویں محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق جی سکس کے علاقے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت 3 ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کو تھری لئیر پروٹیکشن فراہم کی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی...
    فائل فوٹو موٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 کمسن بچے جاں بحق، ایک شخص زخمیکراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2... پولیس نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور گارڈ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔
    سٹی42:  پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار اس کے علاوہ گاڑی...
    محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو...
    سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے ہونے لگے ٹریفک پولیس کی چاندی ،عوام کو لوٹنے کیلئے نئے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،شہری سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے ہونے لگے، جس پر ٹریفک پولیس کی چاندی ہوگئی جبکہ شہریوں کا کہنا ہے ہر چند ماہ بعد نیا فرمان جاری ہوجاتا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا، سندھی اجرک اور بڑے نمبر والی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے کرنے لگی۔سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے نئے فیصلے نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔نئی مونوگرام والی نمبر پلیٹ مہم کے تحت...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (نمائندہ جسارت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ نمبرپلیٹس کے نام کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کو لْوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سیکروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیارکرچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دیگی۔رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام آر ایم آئی ہسپتال میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان، دیگر ٹریفک حکام اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے ذریعے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام جیسے اہم مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹریفک پولیس اور شہری کے جھگڑے کی ویڈیو دراصل 2015 کی ہے، ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی۔یہ ویڈیو نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع سے متعلق ہے، غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ خبریں شیئر کی جائیں۔
     لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔  ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
    سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دینا کراچی کے شہریوں کیلئے وبال بن گیا۔ محکمہ ایکسائز میں درخواستوں کا رش لگ گیا، جہاں شہریوں نے سست روی اختیار کی وہاں بے پناہ دباؤ کے باعث نئی نمبر پلیٹ کا اجرا بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ہلہ بول دیا ہے۔ کروڑوں روپے کے چالان کرنے کے علاوہ 12 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا ہے۔ نمبر پلیٹس کے نام پر ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے مبینہ بھتہ خوری اور سندھ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے اور “نمبر پلیٹس” کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کر رہی ہے،ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی اب ایک منظم صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو روزانہ کروڑوں روپے کما کر اوپر...
    اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی میں ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: لیورپول فٹبال کلب کے پرتگالی ونگر اور اسٹار کھلاڑی ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ان کے بھائی بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلش کلب لیورپول اور پرتگال کی قومی ٹیم کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا اسپین کے شمالی وسطی علاقے زمورا میں آئس 52 موٹروے پر کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوتا اپنے بھائی کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر قریبی کھائی میں جا...
    لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر دیوگو ژوٹا (Diogo Jota) 28 سال کی عمر میں اسپین میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں بھائی جس لامبورگینی گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ کاستیل و لیون کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پرتگالی فٹبال...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوںکیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
    اسلام آٰباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا...
    طاہر جمیل:سی بی ڈی پنجاب کا عوامی تحفظ کے لیے بڑا قدم، روٹ 47 پر دو اسمارٹ پیڈیسٹرین کراسنگ سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ سسٹم کی تنصیب پنجاب میں شہری سلامتی کے لیے ایک نئی مثال بن گئی۔ سسٹم کی تنصیب سےپیدل چلنےوالےباحفاظت سڑک عبورکرسکیں گے۔ کراسنگ سسٹم میں پُش بٹن،خودکارسگنلزاورسڑک میں نصب لائٹس شامل  ہیں،جدیدنظام میں سکرینزپر اسلامی اقوال،ٹریفک آگاہی وقائداعظم کےفرمودات بھی شائع ہے،سکرینز پر وقت اور درجہ حرارت کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں،بٹن دبانےپر30سیکنڈ کیلئےسگنل بند، راہگیروں کومحفوظ کراسنگ کاموقع ملتاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ایک باراستعمال کےبعدسسٹم 60سیکنڈبعددوبارہ فعال ہوتاہےتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو،سڑک میں نصب لائٹس واٹرپروف ہیں اور 50ٹن کاوزن برداشت کر سکتی...
    کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    کورنگی میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لئے جامع اقدامات اپنائے جارہے ہیں مگر کچھ ایسے ڈرائیور جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے اُن کو سبق سیکھانے کے لئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت شناختی کارڈ بلاک اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سندھ حکومت نے نئے قوانین نافذ کئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کی جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ٹریفک جرمانے میں ہوشربا اضافہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کراچی میں خصوصی ٹریفک عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ “ٹریفک جرمانہ اتنا ہونا چاہیے کہ کوئی دوبارہ خلاف ورزی کا سوچ بھی نہ سکے،” انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نئے قوانین کی منظوری دے چکی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری کے بعد یہ نافذ العمل ہو جائیں گے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ موٹر...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تاجہ زئی اڈہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ لونگ خیل سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناءاللّٰہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ 
    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 2اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعہ کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہدا کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔
    لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
    پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
    عبدالقیوم وزیر: لکی مروت میں واقعہ لونگ خیل سڑک پر گل باز دھقان کے قریب  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لونگ خیل روڈ، گل باز دھقان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ  کی۔ مسلح حملہ آور ان کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئےپولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ لکی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ نزاکت شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیےکراچی پریس کلب کے قریب احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سڑکوں پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ جبکہ کراچی پریس کلب میں صحافی حضرات بھی محصور ہوگئے۔کراچی پریس کلب پر سندھ امپلائز الائنس نے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کی کال دی جس پر بڑی تعداد میں مظاہرین پریس کلب پر جمع ہوگئے۔ جن کا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 70 فیصد اضافہ، 50 فیصد ڈی آر اے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس سمیت تمام الاؤنسز میں اضافہ اور گروپ انشورنس کیا جائے۔پولیس اور انتظامیہ نے کمشنر...
    کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سڑکوں پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ کراچی پریس کلب پر سندھ امپلائز الائنس نے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کی کال دی جس پر بڑی تعداد میں مظاہرین پریس کلب پر جمع ہوگئے۔ جن کا مطالبہ تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 70 فیصد اضافہ، 50 فیصد ڈی آر اے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس سمیت تمام الاؤنسز میں اضافہ اور گروپ انشورنس کیا جائے۔ کراچی: اساتذہ کا احتجاج، 23 گرفتار، شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بے ہوشٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی...
    کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بےہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 23 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین پر پریس کلب کے باہر شیلنگ کی گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔مظاہرین پریس کلب اور پریس کلب چورنگی کے اطراف موجود ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو پولو گراؤنڈ کے سامنے روک دیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیاء الدین احمد...
     عابد چودھری :انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ شہری اب اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے،پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے،کیاسک سے شہری لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراہوں پر کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید  کا کہنا تھا کہ  ٹریفک پولیس لاہور جدید طرز کی جانب گامزن ہے،کیاسک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا ،عملہ تعینات کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ روزہشدید لڑائی کے بعد سیزفائر پر اتفاق تو ہو چکا ہے تاہم کشیدگی اور غیریقینی کی صورتحال بدستور موجود ہے۔ اسی باعث اس پورے خطے میں فضائی ٹریفک شدید متاثر ہے۔مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے والی فضائی کمپنیوں کی فہرست دیکھیے۔ ایجیئن ایئر لائنز اس یونانی ایئر لائن نے تل ابیب، بیروت، عمان اور اربیل کے لیے 8 ستمبر کی صبح تک تمام پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔ ایئر بالٹک لِٹویا کی ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔ ایئر کینیڈا کینیڈین ایئرلائن نے ٹورنٹو سے دبئی...
    راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔  چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے...
    مصر(نیوز ڈیسک)مصر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 19 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’کفر السنابسہ‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے امور انجام دیتی تھیں مگر ایک دلخراش حادثے نے ان کے خوابوں کو کچل دیا۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 19 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں۔ گزشتہ روز ایک ہیوی گاڑی نے ان کی بس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 19 لڑکیاں اور بس کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ 3 لڑکیاں اسپتال میں زندگی...
    مرکزی شاہراہوں پرہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی ، آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا بولٹین مارکیٹ کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ،ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ہوگیا، شہر کی بیشتر سڑکوں پر برسات کا پانی جمع ہوگیا۔شہر میں ہفتے کو ہونے والے بارش کے بعد کراچی کیلئے پھر سے وہی پرانی کہانی سامنے آئی ہے، بارش کے بعد ہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مرکزی اور دیگر شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے۔بولٹن مارکیٹ کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے، بولٹین مارکیٹ...
    کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں باغات میں انگور چننے والی 18 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ایک اور حادثے میں کیلیفورنیا میں سالگرہ منانے کیلیے جانے والوں کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی، جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئےقطری نشریاتی ادارے کے مطابق مصر کے صوبہ منوفیہ کے شمال میں واقع گاؤں ’’کفر السنابسہ‘‘ کی یہ لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے انگور چننے کی مزردوری کرتی تھیں۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں لقمہ اجل بننے والی یہ 18 لڑکیاں محض 130 مصری پاؤنڈ (تقریباً 10 سعودی ریال) کی یومیہ مزدوری پر کام کرتی تھیں اور تمام لڑکیوں کی عمریں صرف 14 سے 22 سال کے درمیان تھی۔حادثہ انگور چننے والی لڑکیوں کی بس اور ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد شہر کے مرکز گول بلڈنگ اوراس کے اطراف ہزاروں موٹرسائیکلوں کی سڑک کے درمیان غیرقانونی پارکنگ اورموٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کے باعث بدترین ٹریفک جام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،پولیس اورٹریفک پولیس نے خاموشی اختیار کرلی ،گول بلڈنگ کے اطراف اوراس کی لنک گلیوں پرموٹرسائیکلوں کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث فوجداری روڈ،اسٹیشن روڈ سمیت سٹی کے تمام علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہتا ہے،حیدرآبادلاء کالج شاپنگ سینٹر کرایہ داروں نے بھی سڑک کے وسیع حصے پر قبضہ کرکے سڑک کے درمیان شورومز قائم رکھے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گول بلڈنگ کے علاقہ اوراس کے اطراف میں سڑکوں پر ہزاروں موٹرسائیکلوں کی غیرقانونی پارکنگ اورسڑک کے درمیان موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونے ،پیدل چلنے والوں...
    لاہور: پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ لٹن روڈ کے علاقے میں فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے دوران ڈیوٹی ایک مشتبہ گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ کے باعث روکا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے نہ صرف گاڑی وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی بلکہ اسے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعے میں وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی، ایس...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلا اور ان کے ساتھی ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے...
    اسکرین گریب  لاہور کے علاقے مزنگ میں ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی روکنے پر وکلاء نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق مزنگ میں ٹریفک وارڈنز نے ممنوعہ نمبر پلیٹ والی سیاہ رنگ کی گاڑی کو روکا تو اس میں سوار وکیل نے ساتھیوں کو بلا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل اور اس کے ساتھی ٹریفک وارڈن کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ وارڈن کے ساتھی اسے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حملہ آور کسی کی نہیں سنتے، لوگوں کے جمع ہونے پر وکلاء گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ شہریوں کو 18 گھنٹے کے تربیتی کورس کے دوران ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سکھائے جائیں گے، جو تین مراحل پر مشتمل ہوگا، اس تربیت میں کلاس روم لیکچرز، فیلڈ ڈرائیونگ اور کمپیوٹرائزڈ تعلیم...
    لاہور: ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعے پر سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مزنگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے فینسی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ پر گاڑی کو روکا جبکہ کار سوار وکلا اور ان کے ساتھی نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور مزید ساتھیوں کو بلا کر وارڈن کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ وکلا اور ساتھیوں کے تشدد سے ٹریفک وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی اور قریب کھڑے راہگیروں نے واقعے کی ویڈیو بنا لی، جس میں وکلا اور ساتھیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر بھاری گاڑیوں جیسے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے ساتھ، جن کے باعث 2024 میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4879 زخمی ہوئے، جیسا کہ اسپتالوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ...
    لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز کی پٹائی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔ لاہور، مزنگوکلاء کا ٹریفک وارڈن کو سڑک پر لٹا کر تشدد pic.twitter.com/WlkOlMwbNC — Muhammad Umair (@MohUmair87) June 26, 2025 ...
    لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔  سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، خاص طور پر رات کے وقت تیز اور چمکدار لائٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کا بے دریغ استعمال عوام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان لائٹس کی تیز روشنی نہ صرف سامنے سے آنے والی گاڑیوں کی نظر کو متاثر کرتی ہے بلکہ ڈرائیوروں کی آنکھوں پر منفی اثر ڈال کر جان لیوا حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز لائٹس والی گاڑیاں، کوسٹرز اور موٹر سائیکلیں جب رات کے وقت مخالف سمت سے آتی ہیں تو ان کی چمکدار اور بعض اوقات نیلی، سبز یا سرخ رنگوں والی لائٹس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ )پی ٹی سی ایل(، ٹیلکو انٹیگریٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ،اور کاسیفک براڈبینڈ سیٹلائٹس گروپ (Kacific) نے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان بھر میں ہائی اسپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، براڈبینڈ، اور وائس سروسز کی توسیع کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان کی متنوع جغرافیائی اور انفراسٹرکچرل ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مربوط کنیکٹیویٹی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے قائم کی گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے مضبوط ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک، ٹیلکو انٹیگریٹرز کی تکنیکی مہارت، اور کاسیفک کی جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی قابلِ بھروسہ، کم قیمت اور قابلِ توسیع براڈبینڈ سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام، ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام دیکھنے میں آیا، جہاں اس نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔ مذکورہ واقعہ اسپین کے کاتالونیا صوبے میں پیش آیا جب ایک شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کرنے والہ 70 سالہ شہری کو ٹریفک پولیس نے روک لیا۔ جس پر شہری نے اپنی وین کے پیچھے سے ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو حفاظتی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔دونوں اہلکار موقع پر زخمی ہوئے جہاں ان کا قریبی اسپتال میں علاج جاری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو کہ صوبے میں ٹریفک اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کی واضح علامت ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اور 23 جون کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جس سے شہریوں کو سہولت کی فراہمی اور تیز رفتار خدمات پر حکومت کی توجہ ظاہر ہوتی ہے۔ محکمہ ٹریفک پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حکومت ٹریفک نظام کو مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ لائسنس اجرا کے عمل میں شفافیت...
    پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو کہ صوبے میں ٹریفک اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کی واضح علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اور 23 جون کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جس سے شہریوں کو سہولت کی فراہمی اور تیز رفتار خدمات پر حکومت کی توجہ ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلے خواجہ سرا کو ہیوی ٹریفک ڈرائیونگ کا لائسنس جاری محکمہ ٹریفک پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے...
    ملک کے مختلف شہروں میں افسوسناک ٹریفک حادثات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ عارف والا پنجاب کے شہر عارف والا میں بورے والا روڈ بائی پاس پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں کی شناخت اظہر فرید اور فخر فرید کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ مانسہرہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر گاڑی سی پیک پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ بٹل ٹنل کے قریب کوسٹر سوزوکی سے...
    احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا۔ اہلکار نے جب معمول کے مطابق اس سے سوالات کیے تو وہ تلخ مزاجی پر اتر آیا، یہاں تک کہ پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس کو اس کے رویے سے شبہ ہوا کہ وہ نشے میں ہے، جس پر بریتھلائزر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈرائیور مزید بپھر گیا اور پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔صورتحال اس وقت اور بھی عجیب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں666افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔885معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد میں جمعے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی، بلاول زرداری کی کراچی ایئرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ایئرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی یا مکمل طور...
    بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو  پاکستان کے اعلیٰ سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری امریکا اور یورپ کے دورے کے بعد آج رات واپس وطن پہنچیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جناح ٹرمینل ون ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری امریکا، یورپ کے دورے کے بعد آج رات وطن پہنچیں گے، کراچی پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے، ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر پیپلز پارٹی رہنماء اور کارکنان بلاول کا استقبال کریں گے۔ اگلی بار پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا، بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے برخلاف پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے...