2025-07-26@11:24:58 GMT
تلاش کی گنتی: 214
«بلوچستان کی صورتحال»:
(نئی خبر)
کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے...
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف بلوچستان بھر میں 31 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان ترجمان نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے پبلک مقامات پر جلسہ و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان احتجاجی جلسوں، مظاہروں اور احتجاج میں شرکت کرکے حکمرانوں کو لوٹ مار، بدعنوانی سے...

کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
سویزرلینڈ میں عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ یہ خطہ عالمی برادری کے لئے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے۔ بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی تقریب سے خطاب کرتے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاکستان میں آئی این ایکس میری ٹائم سروس کا...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا،عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر بلوچستان کے عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ دیئے گئے تو اسکا اثر پورے ملک پر پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈنڈے کے زور پر چلایا جا رہا ہے۔ جہاں عوام کی جان، مال اور عزت کسی طور محفوظ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مایوسی اور عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدامنی عروج پر ہے۔ طالب علم، مزدور، مسافر اور عام شہری بھی محفوظ نہیں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائی رہی۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان : قلات 02، گوادر ، کوئٹہ01،گلگت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت اتوار 19جنوری کو 3بجے دن کراچی پریس کلب میں ’’امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کیزیر صدارت ’’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کاحل‘‘کے عنوان سے سیمینارمنعقد ہوگا۔ سیمینار سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ‘امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رہنمابلوچ مسنگ پرسنز ماماقدیربلوچ اورجماعت اسلامی کے رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید بادینی خطاب کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے پر متعلقہ کول مائن کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی بلوچ کول مائنز کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کول مائنز کمیٹی نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے سے وزیر معدنیات بلوچستان شعیب نوشیروانی نے...
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی مستقل تعیناتی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی درخواست پر سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے غیر مستقل ملازمین کے مسئلے کو میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا، جس پر کمیٹی کے بیشتر اراکین نے ان کے موقف کی تائید کی۔...