کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں پانی کی 36 انچ کی لائن لیک، قبرستان تالاب بن گیا
جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی لائن میں رساؤ کی وجہ سے کئی ہزار گیلن پانی ضائع ہو گیا۔
واٹر کارپوریشن حکام نے متاثرہ لائن کا پانی کئی گھنٹوں کے بعد بند کرکے مرمت شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں قطرآب کی 36 انچ کی لائن میں رساؤ آگیا جس کی وجہ سے کئی ہزار گیلن پانی ضائع ہوگیا تاہم واٹر کارپوریشن نے لائن کا پانی بند کر دیا۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح مرمتی کام مکمل کرلیا جا ئے گا، متاثرہ لائن سے اسکیم 33 کو پانی فراہم ہوتا ہے پیرکو اسکیم 33 میں پانی فراہم کیا گیا منگل کا متاثرہ علاقے کا ناغہ ہے۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں 36 انچ کی لائن میں رساؤ آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس لائن سے صرف اسکیم 33کو پانی فراہم کیا جا تا ہے یہ لائن متاثر ہونے سے شہر میں پانی کی فراہمی میں کوئی مسائل کا سامنا نہیں ہوگا شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوسری جانب رساؤ کی وجہ سے جامعہ کراچی کا قبرستان جانے والا راستہ اور قبرستان تالاب کا منظر پیش کررہا ہے اور پانی میں قبریں آدھی ڈوب چکی ہیں۔
مکینوں کا دعویٰ ہے کہ چند روز قبل مرمت ہونے والی 84 انچ کی قطر لائن سے بھی لیکج شروع ہوگئی ہے۔