2025-12-12@10:00:39 GMT
تلاش کی گنتی: 65466

«شریاس آئیر»:

(نئی خبر)
    لاہور: کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے 15 روز میں تفتیش کی پراگرس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر معاملے کی ایڈشنل آئی جی نے انکوائری کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی تحویل میں لی گئی فائل سے کچھ نہیں ملا خالی ہے، پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیے کہ یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔ سرکاری وکیل...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی آج پھر اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچے مگر پولیس نے ان کو  ناکے پر روک لیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی   کی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا۔آج پولیس نے یہاں بیرئیر کھڑا کیا ہے۔کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں۔سہیل آفریدی  نے کہاپرسوں بانی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہیں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کے ساتھ ایسے رویے سے کیا پیغام جائے گا۔بانی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ وہ کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان کیساتھ ملوث تھے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیخلاف فیصلے میں دو چیزیں اہمیت کی حامل ہیں، فوج میں ہر کسی کا احتساب ہوتا ہے، فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ فیض حمید کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان کیساتھ ملوث تھے، میرا اندازہ ہے ان کو بھی پراسیکیوٹ کیا جائے گا۔ سیاسی جماعت تک بات جاتی ہے تو معاملہ فوجی عدالت میں ہی جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ فیصلے میں نو مئی کا ذکر ہوا تو پی ٹی...
    شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک سرکاری پرائمری اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 600 سے زائد بچوں کا تعلیمی مستقبل شدید متاثر ہوگیا۔ پیر کی رات خوشحالی ایاز کوٹ کے علاقے میں واقع اس اسکول میں نامعلوم حملہ آوروں نے بارودی مواد نصب کیا تھا، جو رات گئے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ اسکول کی عمارت کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 34 اسکول تباہ، 648 جزوی متاثر، حکومت بحالی کے لیے کیا کررہی ہے؟ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ ادارہ علاقے کا واحد فعال پرائمری اسکول تھا جس...
    اسلام ٹائمز: تکفیری دہشت گردی سے درپیش بحران کے عروج پر، آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی کی طرف سے 13 جون 2014ء کے دن ایک تاریخی فتوا جاری کیا گیا جس میں داعش کے خلاف جہاد کو واجب کفائی قرار دیا گیا۔ نجف سے جاری ہونے والی اس فتوے میں عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ وطن کے دفاع کی خاطر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں اور نہ صرف شیعہ بلکہ سنی، کرد اور عیسائیوں کو بھی متحرک کریں۔ اس فتوے کی اہمیت فوجی پہلو سے بھی آگے نکل گئی اور وہ عراق کی قومی تاریخ میں ایک ایسا اہم موڑ ثابت ہوا جس نے میدان جنگ کا توازن دفاع سے حملے کی طرف موڑ دیا...
    امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے.جس کی مجموعی مالیت 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں بتائی گئی۔فروخت میں لنک16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈ، تربیت اور مکمل لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔ڈی ایس سی اے نے خط میں کہا کہ یہ فروخت امریکا کی خارجہ اور قومی سلامتی کے مقاصد کے مطابق ہے کیونکہ اس سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔خط...
    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند ہوٹل ’سیل دبئی میرینا‘ کا افتتاح ہوا، جس نے اپنی ریکارڈ ساز بلندی اور شاندار پینورامک ویوز کے باعث عالمی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ لندن کے ایک گروپ کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کی بلندی 1,236.88 فٹ ہے، جو اسے دنیا بھر کے ہوٹلوں میں منفرد مقام دلاتی ہے۔ اس بلند و بالا عمارت سے دبئی میرینا، پام جمیرا اور عرب خلیج کے دلکش اور مسحور کن نظارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا روزویلٹ ہوٹل کی ازسرِنو ترقی کے منصوبے میں ایک ارب ڈالر مالیت کا ہدف پروجیکٹ کے سی ای او روب برنز نے انکشاف کیا کہ عمارت کی تعمیر کا...
    راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔
    امریکا(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 686 ملین ڈالر کا پیکج منظور کر لیا، پاکستان نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس منظوری کا ذکر امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے اُس خط میں کیا گیا ہے جو امریکی کانگریس کو ارسال کیا گیا۔ کانگریس کو لکھے گئے خط کے مطابق نئے معاہدے میں-سکسٹین ڈیٹا لنک سسٹم ۔ کرپٹوگرافک آلات ۔ ایویانکس اپ گریڈ ۔ تربیتی ماڈیولز اور جامع پائیداری سپورٹ شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کے ایس سولہ بیڑے کو جدید بنانا ہے۔ اس اقدام سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں مزید تقویت ملے گی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایف...
    دنیا میں کچھ وادیاں صرف زمین کے ٹکڑے نہیں ہوتیں، وہ روح میں اتر جانے والے احساسات رکھتی ہیں۔ ان کی فضاؤں میں ایک ایسی لطافت گھلی ہوتی ہے جو انسان کو لمحوں میں اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ پاکستان کے شمال میں، چترال کے دل میں بسی کیلاش ویلی بھی ایسی ہی وادیوں میں سے ایک ہے۔ جہاں قدم رکھتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے دریا نے اپنا بہاؤ کچھ دیر کے لیے روک دیا ہے، اور انسان کسی قدیم، معصوم اور غیرمسخ شدہ دنیا میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ وادی نہ صرف اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے، بلکہ اس تہذیب کے لیے بھی جس کے رنگ، نغمے اور رسومات آج بھی اپنی...
    فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، جو ریکارڑ پر ثبوت آئے اس بنا پر سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس صوبے کو کافی...
    ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہیکہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے  پر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے  لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوئی۔ رانا...
    لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ  نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے۔ فیصلے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کریں جبکہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو دوٹوک انداز میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عمران خان یا پارٹی کے سوشل میڈیا سے فوج اور اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی تضحیک یا مہم اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیغام انتہائی سخت لہجے میں دیا گیا ہے اور اسے “بس بہت ہو چکا” کے زمرے میں سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے جاری تنقید کے باوجود اب مزید کسی بھی قسم کے حملے یا بیانات کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عظمیٰ خانم کی اپنے قید بھائی عمران خان سے حالیہ ملاقات بھی کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنی، جبکہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر مستقل احتجاج جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اداروں پر براہِ راست تنقید کی، عوام ادارے کے خلاف بیانیہ پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق عمران خان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی طریقہ کار نہیں بن سکتا، ماضی میں مذاکرات کی کوشش عمران خان کے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک پر ختم ہوئی۔ مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے قریب...
    اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔ Tagsپاکستان
    برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔ برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرونگا۔   TagsShowbiz...
    فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنرل فیض کی سزا سے پاکستان کی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، فیض حمید کے ساتھ کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزاپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔...
    فوٹو: اسکرین گریب راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔
    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے  بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
    پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔ #Fake #Advertisement #FactCheck #Khuddam #Hajj @FactCheckerMoIB...
    پہاڑوں کا عالمی دن ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ پہاڑی ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کیا جا سکے۔ وادی نیلم کے پہاڑی سلسلے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور سر سبز شاداب نظاروں کے لئے مشہور ہیں۔ 11 دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن جس کو منانے کا مقصد پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ ،پائیدار ترقی اور پہاڑی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ وادی نیلم، گھنے جنگلات، آبشاروں، سر سبز وادیوں، بلند برف پوش چوٹیوں اور قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وادی نیلم میں بلند چوٹیاں واقع ہیں، جن میں سروالی 20754 فٹ، ہری پربت 18500 فٹ، گنجا پہاڑ 14000 فٹ بلند ہیں، سر والی چوٹی آزاد کشمیر کی...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
    پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع...
    جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔ جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت...
    سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے ہوئے تین معصوم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جس  کی عمر 10 سال ہے اور انہیں ان کے والد نے پیسوں کے عیوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والے لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔ مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے ایک خاندان سے ہے، جن کے والد امان اللہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور مسلسل غیر حاضری پر اسے محکمہ پولیس نے نوکری سے نکال دیا تھا۔ وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ تین مہینوں سے بچوں سمیت کراچی...
    میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں حکمران فوجی جنتا کے فضائی حملے نے ایک بڑے سرکاری اسپتال کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین، امدادی کارکن اور باغی گروپ اراکان آرمی کے ترجمان کے مطابق فضائی بمباری بدھ کی رات مروک یو ٹاؤن شپ کے 300 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال پر کی گئی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ترجمان اراکان آرمی نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کیونکہ راکھین کے کئی علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث بیشتر طبی سہولیات بند ہیں۔ امدادی کارکنوں کے مطابق اسپتال کی عمارت صبح تک ملبے کا ڈھیر بن چکی تھی...
    کراچی: سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے خطرات میں گھرے تین کمسن بچوں کو تحویل میں لے کر ملیر میں شیلٹر ہوم منتقل کردیا، اسی گھرانے کے 10 سالہ چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جسے والد نے پیسوں کے عوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والوں کے حوالے کردیا۔ مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے ایک خاندان سے ہے بچوں کا والد امان اللہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا اور مسلسل غیر حاضری پر اسے محکمہ پولیس نے نوکری سے نکال دیا تھا، وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ تین مہینوں سے بچوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر مقیم ہے۔ اس کی 14 سالہ بیٹی ایشا سمیت تمام...
    سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
     ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کاالزام ثابت ہوا۔ شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کرنے والے شخص کوسزا ہوئی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، فیض حمید ایڈوائزر کے طور پر پی ٹی آئی کی مدد کرتے رہے۔ فوج میں خوداحتسابی کاعمل بہت مضبوط ہے، فیض حمید کیخلاف فیصلہ ثبوت ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اورسچ کی فتح ہوئی، فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔  وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور  حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر  ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ...
    (احمد منصور ) فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق   سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ  آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی،  ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج حق سچ کی فتح کا دن ہے، فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا احتساب کا عمل بہت سخت ہے، فیض حمید کا ٹرائل 15 ماہ چلا ہے جس میں شواہد اور ثبوت پیش کیے گئے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بنے، انہوں نے پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کی۔ 9 مئی اور دیگر واقعات سمیت تمام چیزیں ان پر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر  بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی...
    اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع 10 کروڑ روپے مالیت کی وراثتی جائیداد کے تنازع کو حل کر دیا ہے اور ہما بتول کو اس کا قانونی حصہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ شکایت گزار ہما بتول نے اپنے والد کی جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کے لیے درخواست دی تھی، جس میں وہ اپنے دو بھائیوں اور والدہ کے خلاف قانونی دعویٰ لے کر سامنے آئی تھیں۔ فوسپا نے اس سلسلے میں سب سے پہلے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) سے جائیداد کی باقاعدہ الاٹمنٹ قانونی ورثاء کے نام کروائی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد فریقین کے درمیان مصالحت کا عمل شروع کیا گیا،...
    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک بار پھر شدید جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں اب تک کم از کم 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تھائی فوجی اور کمبوڈیائی شہری شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آدھے ملین سے زائد افراد، زیادہ تر تھائی لینڈ میں، اپنی رہائش گاہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے 800 کلومیٹر طویل سرحدی علاقے اور قدیم مندروں کے حوالے سے کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہیں۔ یہ حالیہ لڑائی جولائی کے بعد کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں، جب پانچ روز تک جاری رہنے والی کارروائیوں میں...
    وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کو دونوں فریقین نے مستقبل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ملاقات کے دوران یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں (ڈنکی کے ذریعے) 47 فیصد کمی آئی ہے، جو پاکستان کی مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں...
    عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز عوام کو لوٹنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ فتح جنگ : دبنگ، نڈر اور میرٹ پر فیصلے کرنے والے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی شاندار کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ باخبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر انہوں نے موضع منگیال میں قائم نام نہاد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں چند افراد نے دو سے تین کنال رقبے پر جعلی گیٹ لگا کر سینکڑوں فائلیں لاکھوں روپے میں فروخت کر کے عوام سے کھلا فراڈ کر رکھا تھا۔ بااثر ہونے کے...
    ورلڈ بینک نے 2025 کےلیے چین کی معاشی ترقی کی توقعات بڑھا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :ورلڈ بینک نے بیجنگ میں چینی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی، اور پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں 2025 میں چین کی معاشی ترقی کی توقعات کو 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھا دیا گیا ۔ورلڈ بینک نے کہا کہ چینی حکومت کی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور مناسب نرم مانیٹری پالیسی نے گھریلو صارفین اور سرمایہ کاری کو تقویت دی ہے۔ اسی کے ساتھ، چین کی برآمدی مارکیٹ بھی زیادہ متنوع ہو رہی ہے، جس نے برآمدات کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔”آئندہ چند سالوں میں چین کی اقتصادی ترقی زیادہ تر داخلی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد، قانونی کارروائی اور مکمل عدالتی عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وزیر اطلاعات نے پریس گفتگو میں بتایا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں اور ہر الزام کا جواب دیں۔ ان کے مطابق تمام...
    ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ...
    لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید چکوال سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان آرمی میں بھرتی ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اُنہوں نے اپنی عسکری خدمات کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد جاسوسی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن میں ڈی جی کے فرائض انجام دیے۔  جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہے۔ 16 جون 2019 کو انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کا سربراہ مقرر کیا گیا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تھی۔ بطور سربراہ آئی ایس آئی اُن کی مدت ملازمت میں ملکی اور علاقائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت دور کے مِگ-29 لڑاکا طیارے یوکرین کے حوالے کرے گا، اور بدلے میں یوکرین سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے مِگ طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 لڑاکا طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا بھی انتظار ہے۔پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ مِگ-29 طیارے اپنی سروس لائف کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، اسی لیے انہیں پولش فضائیہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اور ان کی یوکرین کو...
    ---فائل فوٹو  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
    عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد...
    بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں نے ٹیم میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر ہیڈ کوچ کا سر پھاڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے  نظر انداز کرنے پر 19 کرکٹرز نے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر مبینہ طور پر تین مقامی کرکٹرز نے جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔ حملے میں مبینہ طور پر کوچ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کندھے میں فریکچر ہوا۔ ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔ واقعہ 8 دسمبر کی صبح پیش...
    فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار ہو گیا تاہم ملزم کو چھڑانے والے ساتھی فرار ہوگئے۔ فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاض عرف راجو کوپولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے فوری بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ جاوید انور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ریاض عرف راجو کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔ 90 سیم پل کے قریب پہنچے تو 4  نامعلوم مسلح ملزمان 2 عدد موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو رہائش یا ملازمت دینے والے افراد عوامی سلامتی اور سماجی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ایسے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔یو اے ای کے قوانین کے تحت اس جرم پر ایک لاکھ درہم سے پانچ ملین درہم تک جرمانہ اور کم از کم دو ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزٹ...
    سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کو اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری یاد رہے کہ یہ کیس متنازع ٹوئیٹس کے معاملے سے متعلق ہے، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں وکیل ہیں اور ٹرائل کے دوران احتجاجی اقدامات بھی کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور حکومت کو...
    بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دبئی کا سفر کر رہے ہیں؟ یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو چوفیر سروسز...
    چارسدہ کے پڑانگ قبرستان کے علاقے میں 2 اسکول ٹیچرز کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پڑانگ کے گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی کی 2 فی میل سکول ٹیچرز ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کی گئی، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی بنیادی وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ پاکستان کو آئی ایم...
    ویب ڈیسک:راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر ایک گاڑی دریا میں گر گئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔  ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد گاڑی میں ہو سکتے ہیں۔ گاڑی سے 4 افراد خود نکل آئے تھے، تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    (ارشادقریشی)آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کودرپیش فنگر پرنٹس کی تصدیق میں تکنیکی مسائل کے معاملے پرڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف ہوگیا۔پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے،فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں،نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی پر با آسانی فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی،...
    عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد الارض نے وہاں جگہ لی، قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو دہشت گردی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ‘سیاسی دجال’ کا کام کر رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں کارکن کے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں ایف پی سی سی آئی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی، حالیہ الیکشن میں مظفر گڑھ سے ہمارے ایم پی اے جیتا ہے، ڈی جی خان میں ہمارا جیتا ہوا الیکشن ہار میں تبدیل کیا...
    ملکی سیاسی صورتحال انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے، پرامن احتجاج پر تشدد افسوسناک قرار گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کردی، میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے، پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے، گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطے کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت،نون لیگ کو نہیں دی جائیگی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہوگئی ہے۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے...
    رہائشی پلاٹ نمبر 12پر تجارتی تعمیراتی مافیا کو چھوٹ، دکانیں کھل گئیں،مکین پریشان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی پر غیرقانونی تعمیرات نظرانداز کرنے کے الزامات ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 12پر رہائشی مقاصد کے برعکس دکانیں اور تجارتی مراکز تعمیر کرنے کا سلسلہ قانونی ضوابط کی صریح خلاف ورزی کے باوجود جاری ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی سرگرمی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،جس سے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔مکینوں کا الزام ہے کہ پلاٹ مالکان نے سوسائٹی کے رہائشی نقشے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے تجارتی عمارتیں کھڑی کر دی ہیں،جس...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی،  ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے  لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ...
      نوبیل امن انعام یافتہ وینزویلا کی حزبِ مخالف کی معروف رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں زیرِ زمین زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اُن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی...
    ساتواں انٹر نیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 پاکستانی صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبہ کی ترقی و توسیع کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سالانہ'انٹر نیشنل کنزیومر انڈسٹری ایکسپو اور کانفرنس' کا آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کیا جارہا ہے۔ نمائش میں2,000 برانڈزاور 55,000 سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے جبکہ نمائش میں 10سے زائد ممالک سے  تقریباََ850 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ چار روزہ نمائش کا تھیم ' ٹیکنالوجی ایٹ دی ہارٹ آف بیوٹی اینڈ کنزیومر انویویشن' ہے۔ نمائش میں انٹرایکٹو ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز  بھی شامل، جہاں ماہرین اور کاروباری حضرات تبادلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول بن...
    اسلام آباد:پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔ پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن...
    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازع اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا حالیہ دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم نے انڈونیشیائی صدر...
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اب میری گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ 60 سالہ عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی، جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور جن کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے تعلقات کے بارے میں بتایا اور اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ، کرن راؤ اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا محبت سے ذکر کیا۔...
    بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
    پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
    فائل فوٹو کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق...
      شاہد سپرا:ملک بھر میں 9 جنوری 2021 کو ہونے والے بڑے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق نیپرا نے4سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق نیپرا نے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری نیشنل گرڈ کمپنی پر عائد کرتے ہوئے اس کا جواب مسترد کر دیا ہے۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر اڑھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 روز کے اندر ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ تحریری فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ یاد رہے کہ 9 جنوری 2021 کے اس بڑے بریک ڈاؤن...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی 9 مئی اور اپنے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات پر قائم رہتے ہیں تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو...
    امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 686 ملین ڈالر (68.6 کروڑ ڈالر) مالیت کے جدید نظام، ایویانکس اپ گریڈ اور طویل المدتی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو ایک باضابطہ خط میں اس منظوری سے آگاہ کیا، جو ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ پاکستان نے 1980 کی دہائی میں پہلی بار امریکا سے ایف 16 طیارے حاصل کیے تھے اور اس وقت پاک فضائیہ کے پاس تقریباً 70 سے 80 ایف 16 موجود ہیں، جن میں پرانے بلاک 15 (مڈ لائف اپ گریڈ شدہ) اور جدید بلاک 52+ ماڈلز شامل...
    پھل ہماری صحت کے لیے اہم ہیں، یہ سب جانتے ہیں۔ لیکن پھلوں کو کب اور کیسے کھانا چاہیے، یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر سالوں سے بحث جاری ہے۔ کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ صبح سویرے پھل کھانا صحت کے لیے بہتر ہے، جبکہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ اس سے تیزابیت یا ہاضمہ سست ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پھل ہمیشہ خالی پیٹ ہی کھانے چاہیے۔ ان سب کو دیکھ کر اکثر لوگوں کو یہ سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے کہ کون سی بات درست ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ پھل وٹامنز، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں اور سوال یہ...
     ویب ٖڈیسک :راولا کوٹ سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آزاد پتن کے قریب دریا میں جا گری، وین میں 16 مسافر سوار تھے، 4 کو بچا لیا گیا۔ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں...
    نیشنل گیمز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایک خاندان اس وقت مرکز نگاہ بن گیا ہے، جب بیٹی نے اپنی والدہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔ کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں اس خاندان کے تین افراد ایکشن میں نظر آئے، جنہوں نے مختلف ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی کی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ ویٹ لفٹر مدیحہ زبیر نے نیشنل گیمز کے ویمن ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 86 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا۔ مدیحہ نے مجموعی طور پر 129 کلوگرام وزن اٹھایا، جبکہ ان کی والدہ زاہرہ زبیر، جو آرمی کی نمائندگی کر رہی تھیں، 108 کلوگرام وزن اٹھا سکیں۔ مدیحہ اور ان کی والدہ کا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو...
    خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کے نمبر کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹ اب گاڑی کی نہیں بلکہ شہری کی ملکیت ہوگی، اور گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پرانے مالک کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق کوئی بھی شہری گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی اپنا نمبر محفوظ رکھ سکے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس نئے نظام کا نام ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ رکھا ہے۔ حکام کے مطابق نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے...
    اسلام آباد: کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ ہائیکورٹ نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔  اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدیت کی کہ شہری کی درخواست پر فیصلہ کرکے عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پیش کی جائے۔ وکیل درخواست گزار...
    یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی" کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا ک معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیری پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تھے جبکہ سیمینار میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، رکن قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب خان، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی، سفیر ضمیر اکرم، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد...
    راولاکوٹ سے ہجیرہ کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس وین (نمبر 7599) آزاد پتن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری۔ وین میں 16 مسافر سوار تھے جن میں سے 4 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی 12 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور دریا کے تیز بہاؤ کے باعث تلاش کا عمل مشکل ہو رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں نے مزید جانب دار ٹیمیں بھی طلب کرلی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں اللہ کی مدد سے کامیابی ملی۔قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا گہرا تعلق ہے، محافظینِ حرمین کا شرف اللہ نے پاکستان کو دیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی۔ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، علم اور محنت سے ملتی...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی 9 مئی اور اپنے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات پر قائم رہتے ہیں تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی...