2025-10-10@08:31:24 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«مسلم لیگ کی مقامی قیادت»:
(نئی خبر)
آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک شاکا قلندرز کی ٹیم کا محمد ندیم اور دیگر آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔پہلے میچ میں شاکاکلب نے فرینڈز کلب کوسات وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں میر فتح نے شاکا قلندرز کوآٹھ رنز سے ہرا دیا ،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر123رنز اسکور کئے ،حسن علی نے53،فہد نے24اور الیان نے11رنز بنائے ۔شاکا کلب کی جانب سے نعمان نے21رنز دے کر تین جبکہ ظہور اور ولید نے دو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 25 سے 28 جنوری تک شروع ہونے والے حقوق سندھ مارچ کی تیاری کے لیے حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع، تحصیلوں، گائوں، بستیوں میں بھر پور تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں کی اہم شاہراہوں اور اہم پوائنٹسں پر تشہیری مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے ہیں، جبکہ گلیوں کو چوں سندھ بھر کی بستیوں میں بھی اشتہارات لگائے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے کہا کہ ہمارے کارکنان دن رات محنت...
اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی اور بیانیہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، بیانیہ وہ بناتے ہیں جن کے پاس کارکردگی دکھانے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ معروف اور تجربہ کار سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیر اعلیٰ کی اس بات کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے؟ اس حوالے سے ایک بڑی مثال چودھری پرویز الٰہی کی ہے جو حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہر خاص و عام کے لیے دستیاب رہتے ہیں۔ جنرل مشرف کے دور میں انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، سیاسی میدان میں بھی پوری طرح سے سرگرم رہے لیکن 2008 ء کے انتخابات میں کھیل سے باہر ہو گئے پھر...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ بیانیے کے محاذ پر پارٹی درست طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکی اور اگر یہ کمزوری دور نہ کی گئی تو پارٹی حریفوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وی سیمینار: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری امتحان ختم، نصاب آدھا کردیا، وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات سے انہیں ٹکٹ نہیں ملا مگر وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف اور شہباز شریف انہیں خاندان کے فرد کی...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
ویب ڈیسک: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ سوات:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر...

9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
لاہور(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔ ٹرانسپورٹرز کی 72 گھنٹوں میں تحفظات دور نہ ہونے پر ہائی ویز بند کرنے کی...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب وروز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے،ڈاکٹر شائستہ جدون
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن ) ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ 10 ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان ترقی کی سیڑھی چڑھ چکا ہے ۔پیر کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی خوشحالی اور ملکی ترقی رہا ہے ۔عوام کے...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ساتھ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری مسلم لیگ ن نہیں ہے، آئندہ میٹنگ کے لیے جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر کاربند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا تو مذاکراتی عمل مثبت انداز میں آگے نہیں بڑھےگا، عرفان صدیقی ہفتہ کے روز نجی ٹی وی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان درمیان سیکریٹریٹ کا کردار اسپیکر قومی اسمبلی کا اسٹاف اور سیکریٹریز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اسپیکر جب میٹنگ میں بیٹھتے...
اویس کیانی : وزیراعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کہا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر انکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 سے 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کانفرنس...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...

سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔چوہدری یاسر مردان مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس
مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں سیاست میں اخلاق اور رواداری میں پورا اتریں ہر ممکن کوشش کریں کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں ہم نوجوانوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان نے کہا ان باتوں سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...