2025-11-17@11:14:53 GMT
تلاش کی گنتی: 9495

«کاروائی کرکے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
    بنوں(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔
    فوٹو: پی آئی ڈی صدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزاسنائی گئی 4سال قبل صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا سنادی گئی، کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزا میں نامزد کیا گیا، سزا سٹی کورٹ کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ معزز جج نے مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی۔ سٹی کورٹ تفصیلات کے مطابق سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے گزشتہ روز ساڑھے 12بجے کیس نمبر 2256/21 کا فیصلہ مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں ملزمان کے وکیل ایڈوکیٹ زیدی کے سامنے سنا دیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف سی ایریا سے تعلق رکھنے والا ہے۔ پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس،...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ...
    آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا، آج جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام...
    لوئردیر(نیوزڈیسک) کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کو ممکنہ طور پر زمین کا تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کے والد کی ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈی پی او کی جانب سے نسیم شاہ کے والد کو ملزمان کی جَلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کرکٹر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔  منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے تمام...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو...
    سٹی42:  پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 8 خطرناک گینگز کا صفایا کر دیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے ان کامیاب کارروائیوں پر 8 شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور گینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اسی طرح ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمے پر...
    فائل فوٹوز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی کے جج نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ دونوں کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعتت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں عوام کے لیے کچھ نہیں، 1973ء آئین ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تحفہ تھا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کے کارنامے کو دفن کر دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا، اب لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے، پشاور سےجج کا اسلام آباد یا پنجاب تبادلہ کیا جائےگا تو وہ کیا سوچیں گے، کیسےکام کریں گے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اب تو صرف اللّٰہ کی عدالت رہ گئی ہے، 27ویں ترمیم کے لیے 2 سینیٹرز کو دبایا گیا، اس وجہ سے ترمیم کی گئی، 18ویں ترمیم...
    اسلام آباد کے علاقے جی-11 ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے خودکش دھماکا کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عدالت کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور تقریباً 13 سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر دھماکے کے بعد سڑک پر ملا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے...
    برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
    حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف اداکارثنا جاوید گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی مگر وائرل ہونے والی نئی تصاویر نے اپنی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا۔ گزشتہ دنوں سے جوڑے کے درمیان طلاق کی چونکا دینے والی خبروں نے شعیب اور ثنا کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا ہوا تھا، دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹیں بنیں جن میں دونوں علیحدہ علیحدہ نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک حالیہ چند دنوں سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی وہ کیمسٹری بھی نظر آئی جو کبھی اس جوڑے...
    نومنتخب مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے مرکزی اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کے باضابطہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جبکہ خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ انجینئر محمد احمد ملک اخوان کو صدر پاکستان عوامی تحریک...
    لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ اس...
    کوٹ ادو(نیوز ڈیسک)بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین پاکستان کے شہر کوٹ ادو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔ بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا جنہوں نے اسلام کو اپنے عقیدہ کے طور پر اختیار کیا، پاکستانی نوجوان عدنان گورمانی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اس کے بعد ان کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔ اسی طرح جاپان کی باشندہ ایشی موتو آکی نے بھی اپنے دل کی خواہش کے مطابق شعیب گشکوری سے نکاح کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔ دونوں غیر ملکی خواتین نے اپنے مذہب میں تبدیلی کے بعد اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد...
    وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز کا وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے، طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے مہارت سے کام لیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے، تینوں خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، عمارت کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ ‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے...
    پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے اسے آئین، عدلیہ اور جمہوری اداروں پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرام راجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے پیش ہو کر آئے ہیں اور آج سے ہی جج صاحبان کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھی ہے۔ ان کے مطابق عدالتی نظام عملاً ختم ہو چکا ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو صرف 16 نشستیں دی تھیں، لیکن انہیں پیپلز پارٹی کی مدد سے دو تہائی اکثریت میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا، جس کی صدارت اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے ہدایت دی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کر کے اس حوالے سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے تاکہ آئندہ سماعت میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔اسی کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما شیخ وقاص اکرم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ جج نے حکم دیا...
    افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی و دیگر گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پرپارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، امن واستحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ سپیکرز، پارلیمنٹیرینز اورشرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
    ---فائل فوٹو  ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ اور 38 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک پرواز کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں اور لاہور دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی بھی کراچی اسکردو کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیرملکی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لیے پرواز واپس تہران اتار لی گئی، اسلام آباد کراچی کی 10 پروازوں میں1 سے ساڑھے 6 گھنٹے تک تاخیر ہے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے تک تاخیر ہے۔نجی ایئر کی اسلام آباد ابوظبی کی...
    *پی آئی اے کی پرواز PK-309 (AP-BLC) ٹیک آف رول کے دوران طیارہ ایک طرف جھکنے پر کپتان نے *فوری طور پر ٹیک آف روک دی۔ کپتان طیارے کو واپس BAY پر لایا اورمسافروں کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے مسلسل دوسرے حفاظتی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ قومی ایئر لائن کے آپریشنل نگرانی اور تیاری کے نظام میں سنجیدہ خامیاں موجود ہیں۔ سیپ نے کہا کہ ’جب پروازیں مسلسل مسائل کا شکار ہوں، تو یہ سیدھا اشارہ ہے کہ زمینی تیاری، وسائل کی فراہمی اور آپریشنل سپروژن کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ یاد دہانی ہے کہ...
    اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
    پرویز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزادی پسند قیادت کو طویل عرصے سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے اس کے باوجود وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ سو سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اسلام آباد سے جاری ایک...
    پرویز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزادی پسند قیادت کو طویل عرصے سے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے اس کے باوجود وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چھ سو سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اسلام آباد سے جاری ایک...
    اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور کالم نویس عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں جس پر پارٹی کے قائد نوازشریف کا تعزیتی پیغام بھی آگیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے لکھا کہ "انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی صاحب کی وفات سے دلی رنج ہوا۔ میرے دل میں انکی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ انکی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جسکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔  انکا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں انکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی عرفان صدیقی صاحب کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین"۔...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
    افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا  کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر بیلم کے لئے رواں دواں ہیں۔ بیلم شہر کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یہ یاد دلاتے ہیں کہ فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے۔ فطرت سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔  پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے۔ دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔ مریم نواز  برازیل کے شہر بیلم میں عالمی کوپ 30 کانفرس میں باقاعدہ طور  پاکستان پویلین کا افتتاح اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گی۔  کوپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ پختونخوا حکومت کے زیراہتمام 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاک فوج کے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی کے زیراہتمام اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی اور انتخاب کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ یہ پروگرام پاک فوج کی قومی سطح پر جاری ’’آو ¿ٹ ریچ اور میڈیا انگیجمنٹ مہم‘‘کا ایک اہم حصہ ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی کرنل زکی اسلم تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آرمی میں ملک کے ہر صوبے کے نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہمیں خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور وطن سے والہانہ محبت پر فخر ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کو آن بورڈ لے کر ہی کپتان بنا، ٹیم سلیکشن میں کپتان کوشامل ہونا چاہیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی بار جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کن غلطیوں پر کام کرنا ہے۔ ہم اپنی غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔ ہماری فیلڈنگ میں گزشتہ کچھ عرصے میں واضح بہتری آئی ہے۔ کپتانی کے حوالے سے سوال پر شاہین نے کہا کہ جب میں پہلی بار کپتان بنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 765 جبکہ حیدرآباد میں 447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فائل فوٹو  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا ہے کہ تجویز ہے حالیہ دفاعی تقاضوں کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عہدہ ختم کیا جائے گا، 27 نومبر تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یہ عہدہ بحال رہے گا۔ پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 1973 سے پہلے کمانڈر انچیف ہی دفاعی فورسز کا سربراہ ہوتا تھا، جس دن پارلیمان نے آرمی چیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت پانچ سال کی اسی دن دو سال بڑھ گئی تھی۔وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کسی بحث اور نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ہے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔ بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔   صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جعلی اور غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے اپنی شاپنگ سروس یعنی ٹِک ٹاک شاپ کے اندر صارفین کی حفاظت اور اعتماد بڑھانے کے لیے نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹِک ٹاک نے دھوکہ دہی، جعلی مصنوعات اور ضابطہ شکنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران تقریباً 14 لاکھ فروخت کنندہ کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں کیونکہ وہ ٹِک ٹاک شاپ کے معیار پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
    لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ...
    پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ایکشن ،پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا،سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا،سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب جے یو آئی نے اپنے ممبر سنیٹر احمد خان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اطلاعات کو ’بنیاد سے محروم اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی ایئر لائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، خواجہ آصف رواں سال اپریل میں حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے نئی ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی دعوت دی تھی۔ Propaganda targeting PIA, its flights safety and its operations is totally baseless....
    سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو پنجاب پولیس کے اہلکار نے رُلا دیا۔ پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی نے بابا گورو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے ساتھ عارفانہ کلام گا کر اظہار عقیدت کیا۔ پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی کا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں کے ساتھ عارفانہ کلام گا کر اظہارِ عقیدت۔ پنجاب پولیس ہر سال بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے شریک سکھ یاتریوں کی حفاظت اور خدمت کا فریضہ انجام دیتی… pic.twitter.com/52g7ANJ2mR — Punjab Police...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
    ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
    خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ...
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیو...
    ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے...
    پشاور: پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ (سلیمان خیل) میں سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی جس پر عوام نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں سلیمان خیل کی سب سے بڑی جامع مسجد کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے مسجد کی دوبارہ مرمت و تزئین مکمل کر لی۔ مسجد کے اندر قالین، انورٹر، پنکھے اور سولر سسٹم سمیت تمام اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں۔ مسجد کی بحالی کے بعد تمام تر ضروری سہولیات فعال کر دی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کرنے پر مقامی لوگوں نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا۔ عوام...
    22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
    باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
    یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا  ہے۔ کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نو...
    اسلام آباد: نائب  وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے  ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے  سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں  ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم   کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔  ناشتے میں وفاقی کابینہ کے  ارکان...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم...
    چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے 46 ممالک میں 14 ہزار افراد سے کرائے گئے ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72.6فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد منڈی ہے۔اس سروے میں شامل 28 ممالک میں یہ شرح اوسط سے زیادہ رہی جوکہ کل جواب دہندگان کا 60 فیصد بنتا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک دونوں شامل تھے۔ تمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ سروے میں، 84.3 فیصد جواب...
    سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا پارلیمانی وفد بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کا پُرتپاک استقبال سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کیا، جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے نائب چیئرمین عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی وفد میں شوریٰ کونسل کے رکن ڈاکٹر عثمان ہاکامانی، رکن عبداللہ اطلاس اور ڈاکٹر معین المدنی بھی شامل ہیں۔ کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی اور توقع ہے کہ یہ عالمی امن اور تعاون کے فروغ...
    امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے غلط جوابات کی وجہ سے اپنے لاء کے امتحانات میں ناکام ہوئیں۔ ایک انٹرویو میں 45 سالہ کِم کارڈیشیئن نے بتایا کہ وہ اپنے قانون کے مطالعے کے دوران اکثر چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی حاصل کرتی تھیں، تاہم اس کے فراہم کردہ جوابات اکثر غلط نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ’میں قانونی سوالات کے جوابات کے لیے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتی ہوں۔ جب بھی کوئی سوال ہوتا ہے تو میں اس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے۔ علامہ اقبال نے شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا ۔قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ...
    تھانہ غربی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،منظم گروہ گرفتار،7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ملزمان مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-22 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی و دینی قوت ہے جو شہر قائد اور ملک بھر میں ظلم، نا انصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، کراچی کے عوام اگر آج بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں تو اس کی اصل وجہ حکمران طبقے کی نا اہلی، بد عنوانی اور عوام سے بے حسی ہے، کراچی میں بجلی کا بحران، پانی کی قلت، سیوریج کی تباہ حالی اور سڑکوں کی خستہ حالی سب کے سامنے ہے، اگر کوئی آواز ان مسائل پر بلند ہوتی ہے تو وہ جماعت اسلامی کی آواز ہے، ہم نے کے الیکٹرک کے...