2025-07-26@10:11:09 GMT
تلاش کی گنتی: 209

«کے پرنسپل»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
    رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم--- فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ آخر نامکمل پُل کے افتتاح کی کیا جلدی تھی؟کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر عبدالوسیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایوان میں دعوے کیے جارہے ہیں، مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔عبدالوسیم نے کہا کہ صحت، تعلیم، سیوریج اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل ہیں، جبکہ مشکل حالات میں حکومتیں بھی مشکلات بڑھانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ملیر ایکسپریس وے پر کرکٹ میچ، موٹر سائیکلوں، پیدل افراد کا مٹر گشتکراچی میں ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد سے موٹروے ایم نائن تک کے منصوبے کو مقررہ مدت تک مکمل نہیں کیا جا سکا تاہم اس کے ایک حصے...
    اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ے) نے ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گاٸیڈ لاٸنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف سعید نے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی جس کے مطابق سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں پی او اے ڈسپلنری کمیٹی قاٸم کی گٸی۔ کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال...
    عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا انکشاف۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی ملوث رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اور لیجینڈ اداکار جونی لیور نے اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر جونی لیور کا ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بالی وڈ کامیڈین کی تعریفوں کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔ بھارتی اداکار نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے کرداروں کی تعریف کی۔ جونی لیور نے عمران کے مشہور کردار ’بھولا‘ کے ساتھ ساتھ ان کے ’ٹرانس جینڈر‘ کردار کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے موجودہ ڈائریکٹر ٹام موڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر ٹام موڈی نے ڈیزرٹ وائپرز کی فرنچائز میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان، اعظم خان اور محمد عامر کی تعریف کی۔ انہوں نے فخر زمان کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ نیٹ سیشنز میں بہترین فارم میں لگ رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔ قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیم میں واپسی کیلئے پُرامید اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں، ادھر صائم ایوب کی انجری نے اِنکی واپسی کی راہ مزید ہموار کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ بیچ گیمز 2025 میں بیچ باکسنگ (میل/ فی میل)،بیچ ہینڈ بال (میل)، بیچ تھرو بال (فی میل)، بیچ والی بال (میل/ فی میل)، بیچ ٹینس (میل/ فی میل)، بیچ کبڈی ایشین اسٹائل (میل) کے کراچی ڈویڑن کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویڑن سطح پر ٹیموں کی تشکیل کیلییکراچی ڈویژن کے رہائشی پلئیرز ٹرائلز میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں ۔ 12 جنوری بروز اتوار صبح دس بجے بمقام کلفٹن بیچ نزد ڈولمن مال کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے جبکہ بیچ باکسنگ کے ٹرائلز 13 جنوری کو ککری گراؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے۔ پلئیرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، شناختی کارڈ/ ب...
    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔ صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریباً 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جو دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں کم کارڈیشین، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز اور بلی کرسٹل جیسی مشہور شخصیات کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرزین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں...