2025-08-01@22:43:56 GMT
تلاش کی گنتی: 321

«اتفاق کی»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے ہائی کمشنر محمد عمران نے کہا ہے کہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ کاروباری شراکت داری کو مضبوط کیے بغیر کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستانی تجارتی وفد کے ہمراہ چٹاگانگ میں مقامی کاروباری کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کے باوجود تجارتی خسارہ موجود ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر نے زور دیا کہ پاکستان سے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بھی برآمدات بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے چاہیے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معارف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور معیشت کے تعلقات کو مزید مستحکم...
    وزیر توانائی اویس لغاری سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی۔ پاور ڈویژن اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خان لغاری نے عالمی بینک کو سمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیربرائے توانائی اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی سہولت پیکج کی وجہ سے طلب میں سات فیصد اضافہ ہواہےاسمارٹ میٹرنگ سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا غیرمنصفانہ لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرز گھریلو اور گرڈ سطح پر نصب کئے جا رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنےآئے ہیں ڈسٹری بیوشن...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔ اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل...
    شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...
    واشنگٹن+اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے چھ سے سات فی صد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر ایک انٹرویو میں اورنگزیب نے کہا کہ دو اداروں کے ساتھ ہم ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں ان میں سے ایک دو طرفہ قرض ہے جبکہ دوسرا تجارتی قرض ہے.(جاری ہے) محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے ہیں پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے اگست میں بتایا تھا کہ...
    اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑی ہو جائے۔ 1973ء کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں، جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے۔پی ٹی آئی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر  لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے  پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
    بیجنگ: دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کرکے دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا خطرناک موڑ پر کھڑی ہے اور ہمیں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کے علاوہ سوشل میڈیا پورٹلز بالخصوص ٹک ٹاک اور فینٹینل وغیرہ سے متعلق متنازع امور پر بھی بات کی۔ انہوں نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ دنیا جہاں کھڑی ہے وہاں سے اسے صرف استحکام کی طرف جانا چاہیے۔ عالمی معیشت شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ ایسے میں لازم...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی، 4 میں سے 2 ناموں پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے معاملہ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے چار میں سے دو ناموں پر اتفاق کر لیا گیا۔ سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
    بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا...
    مالدیپ کے صدر محمد معیزو چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے مصافحہ کررہے ہیں مالے(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افریقا کے دورے سے واپسی پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل  کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت امور حج کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا ، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کئے۔عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے ، سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان کے مطابق سفر حج کو آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، ...
    لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
    امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
    عثمان خادم: اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت , حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی  اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔   رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات  ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق  رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاجا،  بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا...
    اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی، ان کی عیادت کی۔ دینی مدارس بل کی منظوری کے لئے مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد اورکوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خاص طور پر غزہ فلسطین کی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ اورجمعیت علمائے اسلام اور جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ملکر ملکی سیاست میں مشترکہ رول پلے کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے وفد میں چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا فضل الرحمن مدنی، مولانا سرور حجازی، عبد الخالق بٹر...