2025-07-26@12:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 331

«ارکان ہونگے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ یاد رہے کہ...
    معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
    کراچی: نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔  نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔...
      بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی...
    سٹی 42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کرم ضلع میں دہشتگردوں کے راستوں اور آبادیوں پر عملی قبضہ کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی مخالفت کر دی، مولانا ایک طرف کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں رہی، دوسری طرف کرم ضلع میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ طاقت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈنا تو عاقبت نااندیشی ہے۔   مردان میں  صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے،  کمیشن وصول کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔  خیبرپختونخوا میں کرم ضلع کے بیشتر علاقوں...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ جے یو پی سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو ’’ دریائے سندھ وزراعت کو درپیش خطرات و حل ‘‘ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جے یوپی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 26 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کی کمی اور 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اسے خوش آئند اور اپنی شرکت کا یقین دلادیا۔ اس موقع...
    لاہور:حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔ ایکسائز حکام نے اس فیصلے کے لیے پنجاب کی کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کی غرض سے اکثر دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس کی وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری نے دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹر کروائی تو اس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر...
    اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس (القادر ٹرسٹ کیس)کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، یہ صورتحال ملک کی ترقی کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے.(جاری ہے) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.(جاری ہے) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے) خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو...
    گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
    ویسٹ انڈیز کھلاڑی ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میںمصروف ہیں ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔ پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ17سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ شام میں امن، سلامتی اور ترقی لانے کے لیے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور انتقامی یا بدلہ لینے کی کارروائیاں کسی مسئلے کا حل نہیں۔شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں جبری گمشدگیوں، تشدد، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور دیگر مبینہ جرائم کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انداز میں انصاف یقینی بنایا جانا چاہیے۔ Tweet URL اقوام متحدہ میں شعبہ انسانی حقوق کے کسی سربراہ کی جانب سے یہ شام کا پہلا دورہ...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے بعد کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کا سفر نہیں کر رہے ہیں، وہ پاکستان میں کھیلے جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو آئی سی سی ایونٹ...
    190ملین ڈالرکیس کا فیصلہ آرہا ، انصاف کے تقاضے پورے ہونگے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے، بانی پی ٹی آئی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹرمپ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بطورِ صدر داخل ہونے پر اپنے ریئل اسٹیٹ، ہوٹل، گولف، میڈیا اور لائسنسنگ کے اربوں ڈالر کے کاروبار کا انتظام اپنے بچوں کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ کمپنی نے کہا کہ منتخب صدر کی تمام سرمایہ کاری، اثاثہ جات اور کاروباری مفادات ان کے بچوں کے زیرِ انتظام ٹرسٹ میں رہیں گے۔ٹرمپ بورڈ کے کسی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی ان کا تقرر کیا جائے گا اور روزمرہ کے فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رمضان کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتے میں جیل سے باہر ہوں گے، انہوں نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو پتا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہ رکھے، باہر بیٹھے لوگوں نے میرے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، ایک گروپ حدود کراس کر رہا ہے، اس کو تفصیلی جواب دوں گا۔...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) حکومت کے معیشت بہتر ہونے کے دعووں پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہیں؟ جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی...
    ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
    موبائل فون کا استعمال آج کل بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، اور تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس یہ آلہ موجود ہے۔ یہ ترقی کا نتیجہ ہے، جس میں موبائل فون نے دنیا بھر میں ہر فرد کی ضرورت بن کر ابھرنے کی جگہ بنالی ہے۔ مختلف کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ فونز متعارف کراتی ہیں، جو کبھی بہت مہنگے تو کبھی انتہائی سستے ہوتے ہیں۔ اب ہم آپ کو دنیا کے دو ایسے موبائل فونز کے بارے میں بتائیں گے جن کے کام تقریباً یکساں ہیں، مگر قیمتوں میں فرق اتنا زیادہ ہے کہ اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ “فالکن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— تصویر بشکریہ جیو ٹی وی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔پاکپتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آج نواز شریف کی بیٹی کی حکومت میں عوام کو ترقیاتی اسکیموں کا ثمر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دی، باقی صوبوں میں بڑھ گئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ...