2025-04-25@14:10:19 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«اسرائیلی فورسز نے»:
(نئی خبر)
شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 37 سالہ ریزرو سارجنٹ الیگزینڈر فیڈورینکو، 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلا ڈیاکوف، 19 سالہ سارجنٹ یہو مایان اور 19 سالہ سارجنٹ ایلیو استوکر شامل ہیں۔ چھ زخمی فوجیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حماس کے خلاف زمینی کارروائی میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 402 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں کو شمالی غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس...
شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حماس نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔ اس حملے میں 6 اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی غزہ کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے گزرتے وقت سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ مین دھماکا ہوا۔ اس سے قبل بدھ کے روز شمالی غزہ میں اؤہونے والے ایک اور دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر کے حملے کے بعد جاری اسرائیل۔فلسطین جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی...
ایجنسی فرانس پریس نے جمعہ کے روز فرانسیسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ایک "متحرک" مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نئی پیش رفت سے اسرائیلی افواج کا انخلا شروع ہو جائے گا اور لبنانی فوج کو جنوبی لبنان میں تعینات کیا جا سکے گا۔ایک فرانسیسی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے اعلان کیا کہ مسلح افواج اور خارجہ امور کے فرانسیسی وزرا سیبسٹین لیکورنو اور جین نول بیروٹ اور پھر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے 6 جنوری کو لبنان کے مشترکہ دورے نے ایک نیا پیغام اور ایک نئی جہت متعارف کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میکانزم کو...
غزہ میں صیہونی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 22 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز غزہ:غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹےمیں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پربھی بمباری کی، حوثیوں کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں صیہونی فوج نےایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،صورشہر پر بمباری سے پانچ شہری شہید ہوگئےاسرائیلی قیدی کی ماں نےٹرمپ کو نیتن یاہو کی شکایت لگا دی،ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ڈیل کی ہرکوشش کو سبوتاژ کرتا ہے۔
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں...
ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پر بم برسا دئیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں شدید بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں اور پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں سے حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہ، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے یمن سے فائر کیے 2 ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری جانب حماس...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
میڈیا کو جنرل جوزف عون سے اپنی ایک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لبنان کے عبوری وزیراعظم کا کہنا تھا نو منتخب صدر کے ساتھ جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان میں جنوبی لبنان سے صیہونی فورسز کا مکمل انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے عبوری وزیراعظم "نجیب میقاتی" نے ملک سے صیہونی فوج کے انخلاء پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، میں نے نو منتخب صدر جنرل "جوزف عون" سے ملاقات کی اور اس حساس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ نجیب میقاتی اور لبنانی صدر کے درمیان یہ ملاقات "بعبدا صدارتی محل" میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد نجیب میقاتی نے میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے...
غزہ/ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن)حماس نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3صیہونی فوجی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔غزہ میں تیسرے دن بھی حماس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حماس کے ساتھ بیت حنون میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی جانب سے سخت مزاحمت کی سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار ٹینک میں سوار ہوکر حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے بیت حنون پہنچے۔ ٹینک کے نزدیک زور دھماکا ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 ) اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ممکنہ قانونی کارروائی کے پیش نظر اپنے فوجیوں کی میڈیا کوریج پر نئی پابندیاں عائد کر دیں غیرملکی ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام حالیہ پیش آنے والے واقعے کے بعد اٹھایا ہے جب برازیل کے جج نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے.(جاری ہے) اسرائیل کی ریزرو فوج میں بھرتی ہونے والا یہ اہلکار سیر و تفریح کی غرض سے برازیل گیا ہوا تھا جب ایک جج نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا اسرائیلی فوج کی جانب سے عائد نئے قواعد و ضوابط کے...