2025-11-10@13:35:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2170
«اسلام آباد منتقل کر دیا گیا»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18 دہشت گرد جہنم واصل کردیے ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا۔اجلاس میں تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، تاہم بھارت کا وفد موجود نہیں تھا۔ حالیہ ایشیا کپ کی کامیاب تکمیل اور ریکارڈ تعداد میں ناظرین کی شمولیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کے رویے نے دیگر رکن ممالک کو مایوس کیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا اور اے سی سی کے صدر سید محسن رضا نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنا غیر مناسب قرار دیا گیا، جس پر نمائندوں نے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔اگرچہ بی سی سی آئی...
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں...
اداکار گووندا سے طلاق کے حوالے سے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا بیان سامنے آگیا جس سے ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر تبصرے شروع ہوگئے۔ اپنے وی لاگ میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے افیئرز سے متعلق زیر گردش خبروں پر کہا کہ اگر میں نے گووندا کو کسی لڑکے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو میں یہ بات خود میڈیا کو بتاؤں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ افیئر تب تک ہی چلے گا جب تک پکڑ میں نہ آئے اور جس دن رنگے ہاتھوں پکڑ لوں گی تو اس دن میرا ہاتھ سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہوجائے گا۔ کسی لڑکی کا نام لیے بغیر سنیتا آہوجا نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں...
قائم مقام صدر کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک و بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا۔ شیری رحمان نے نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ سے حلف لیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک و بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز ماہر معاشیات اور اور بینکار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی تازہ تصنیف ” اسلامی بینکاری: غیرسودی یا سودی و استحصالی ؟“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ جب 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت معیشت و بینکاری اور مالیاتی نظام سے 31 دسمبر 2027ء تک ربا (سود) کو ختم کرنے کی پابند ہے مگر اس ضمن میں مختلف طبقات کی طرف سے نہ صرف متعدد خدشات ، توقعات و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں ۔کتاب اس لحاظ سے بھی...
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین...
سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔ سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل،...
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرّم پرویز نے یکم اکتوبر بروز بدھ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر کو رحیم یار خان میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، محفلِ نعت، قوالی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہونگی، جو ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں تاکہ وہ اس مقدس صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا حضرت خواجہ غلام فرید صوفی شاعر تھے جو اپنی گہری روحانی شاعری کے...
پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ ٬سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔...
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں انسانی اسمگلنگ اور جبری جنسی استحصال کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) اور مددگار 15 کی مشترکہ کارروائی کے دوران فیصل آباد اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان لڑکیوں کو بازیاب کرایا گیا، جنہیں فیصل آباد سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لایا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں نے اہلکاروں کے پاس پہنچ کر بتایا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں کو عائشہ خاتون کراچی لائی، جس نے بعد ازاں انہیں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کردیا۔ لڑکیوں کے مطابق ملزم رفیع الدین پیسے لے کر گزشتہ 10 ماہ سے ان سے...
پنجاب بھر میں ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کی مناسبت سے شاندار تقریبات: الحمرا آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب، میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ اور "ٹورازم آن وہیلز" لانچ
ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کے موقع پر لاہور میں محکمہ سیاحت، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز پنجاب اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں الحمرا آرٹس کونسل، علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل) اور لاہور میوزیم میں مرکزی و خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں سیاحت، ثقافت اور پائیدار ترقی کے حوالے سے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے جن میں عوامی شمولیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ مرکزی تقریب لاہور الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جہاں پنجاب ٹورازم کی نئی ایپ اور ٹی ڈی سی پی کی ویب سائٹ لانچ کی گئی جس کے ذریعے سیاحتی معلومات اور سہولیات محض ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ "ٹورازم آن وہیلز" منصوبے کا آغاز...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں آکسفورڈ اے کیو اے نے 3 نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ قدم نہ صرف پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح کے امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا بلکہ انہیں اپنے مقامی پس منظر سے بھی جڑے رہنے کا موقع دے گا۔نئے نصاب میں تنقیدی سوچ، تحقیق اور گروپ ورک پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محض رٹہ سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے تجزیاتی اور...
پاکستان، چین، ایران، اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس میں فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکام پر افغان سرزمین پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا جبکہ فریقین نے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علاقائی اقدامات کی حمایت کی۔ افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی،...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور عوامی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے) اسحاق ڈار نے کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کوسٹاریکا کا کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا، فریقین نے دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں افغان حکام پر، افغان سرزمین پر دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس گذشتہ روز روس کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوا، جس میں چاروں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، افغان ریاست کے استحکام اور عالمی امن کے لیے...
کراچی: گرین لائن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام روک دیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی تاجروں اور ٹریفک کو شدید دشواری کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ہال سے باہر جاتے ہوئے بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم جاتے ہوئے رک گئے اور ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے زیرِ علاج تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کے حوالے سے ایک پروسیجر کیا گیا جس کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ فی الحال وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی...
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی کے لیے 38 ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز نے کام شروع کردیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے جدید نظام کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے 12ڈرون اسکواڈز اور 8 ’ای اسکواڈز‘ نے کام شروع کردیا ہے، موٹرویز کے اطراف کے 3کلومیٹر علاقے کو اسموگ فری رکھنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں ’لائٹ کوڈز‘کے استعمال سے اسموگ کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے لیے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو مقامی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، یہ سب جھوٹے مقدمات ہیں جو مجھ پر قائم کیے جا رہے ہیں، میں نے سنا ہے عظمیٰ بخاری نے میری کوئی جعلی ویڈیو پھیلائی ہے میں ان کے خلاف کیس کروں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں...
ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔ ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم...
جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ ایشیا کپ، ابھیشیک کی آج بی دھماکے دار پرفارمنس، بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی اتھارٹی کے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کا بیان منظرِ عام پر آ گیا، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔2 روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے 7 سال کے سعد کی لاش ملی تھی، پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد جلد ہی حقائق تک پہنچی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا ہے جس میں ملزمان نے ناصرف جرم کا اعتراف کیا ہے بلکہ یہ تفصیل بھی بتائی ہے کہ انہوں نے کس سفاکی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا۔ملزم سہیل نے اپنے اعترافی بیان میں...
صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے...
سٹی42: اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے آج اپنے اجلاس میں انجینئیر محمد علی مرزا کے معاملہ پر مفصل غور و خوغ کے بعد قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں، 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی واردات ؛ مقدمہ درج کونسل نے قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔ گستاخانہ جملے بار بار دہرانے سے...
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ بدھ کے روز منعقد ہونے والے کونسل کے 243 ویں اجلاس میں متعدد اہم معاملات پر غور کیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے دیگر معزز اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ رائے دی گئی کہ بینکوں سے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا زیادتی کے مترادف ہے اور شریعت کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے سے متعلق تجویز پر بھی غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مخصوص شرائط اور مناسب قانون سازی کے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس...
تمام ممالک اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں.سعودی عرب اور فرانس کا مشترکہ بیان
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ تہذیب کی بنیاد انصاف پر ہے، اور ظلم کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ اسلام میں اسی انصاف پر زور دیا گیا ہے، اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایک منصف ریاست کی مدد کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ 23 ستمبر 2010 کو، عافیہ کو بدنام زمانہ ایف ایم سی کارسویل (FMC Carswell) میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، جسے عام طور پر ’’خوف کا گھر‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سزا بنیادی طور پر ناقص تھی۔ یہ مقدمہ غیر قانونی تھا کیونکہ عافیہ ایک پاکستانی شہری تھیں جنہیں ان کے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں سے اغوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میںخاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول گھر کے قریب دکان کے باہر موجود تھا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ حکام...
ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی لاش کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔ ڈپٹی کمشنر جنرل ہرنائی محمد سلیم ترین کے مطابق لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں ہرنائی کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں۔ محمد سلیم ترین نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زردآلو سے نوجوان محبت اللہ سمالانی کی لاش ضرور برآمد ہوئی ہے جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ہرنائی میں زوردار دھماکا، 11 مزدور جاں بحق 6 شدید زخمی انہوں نے کہا کہ لاش کو کوسٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش کے حوالے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان اور ڈنک کے درمیان سڑک پر ایک نصب شدہ بم برآمد ہوا، جس کے بعد سڑک بند کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک آئی ای ڈی تھا جو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور اس کی برآمدگی سے ایک بڑے دھماکے کو روک لیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعینات پولیس اور فرنٹیئر کور ایف سی کے اہلکاروں نے سائٹ کو گھیر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم کی تلاشی اور اس کو ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کی ٹیم کام میں مصروف ہے جبکہ پورا...
محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی پور اور سیت پور کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا، عارضی کشتی پل بنا کر رابطہ بحال کیا گیا۔ ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پل کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، صوبہ بھر میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
کراچی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا...
ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) پاکستان کو بھارتی غرور خاک میں ملانے کا فوری موقع میسر آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آج دبئی میں ہی پھر نبرد آزما ہوں گی، گرین شرٹس روایتی حریف سے اگلے پچھلے تمام حساب چکتا کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔ فتح کی بنیاد رکھنے کیلیے ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی بیٹنگ فارم پر تشویش بدستور قائم ہے،حارث رؤف کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، ٹاس کا کردار اہم ہوگا، سکہ جس کے رخ پر گرا وہ ٹیم ہدف...
لزبن(انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ نے اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔ ادھر برازیل بھی اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا ہے جس کے...
امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات واشنگٹن: امریکا میں اس کا اپنا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں سوار فوجیوں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک تربیتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے میں4 فوجی سوار تھے، جن کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعلیٰ فوجی افسران کے مطابق حادثہ جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160 ویں اسپیشل آپریشنز ایوی...
ریاض: سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواض العسیری نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط مسلسل مذاکرات اور باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے، جو ریاض اور اسلام آباد کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ عرب نیوز میں شائع تحریر میں ڈاکٹر عسیری نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، ایسا پروٹوکول ماضی میں صرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی مقام اور عالمی سطح پر اس کے مؤثر کردار کا اعتراف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-3 کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)3سال سے ،یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر انٹر نیشنل ڈونر نے فنڈ روکنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق فنڈز میں مالی بے ضابطگیوں اور بندر بانٹ کے باعث منصوبے کی شفافیت پر سوال آٹھ گئے ہیں جس کے بعد ڈونر نے مزید رقم فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔سند ھ حکومت کی جانب سے ریڈ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام بند ہونے کی وجوہات کو کراچی کی عوام سے پوشیدہ رکھی جارہی ہیں جبکہ عوام کو اصل صورتحال سے لاعلم رکھا جارہا...
عالمی پانی کا نظام غیر مستحکم ہوگیا ، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے . عالمی موسمیاتی ادارہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کہا ہے کہ دنیا کے پانی کا نظام غیر مستحکم ہو گیا ہے اور سیلاب اور خشک سالی کے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں رپورٹ کے مطابق عالمی موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ پانی کا نظام اب تیزی سے غیر مستحکم اور شدید ہوگیا ہے، جس کے باعث پانی کے بہاﺅ میں اتار چڑھا ﺅآرہا ہے اور کبھی سیلاب، کبھی خشک سالی دیکھنے کو مل رہی ہے.(جاری ہے) ڈبلیو ایم او کی رپورٹ میں زیادہ یا کم پانی کے لوگوں کی زندگی اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بیان کیا گیا ہے 2024 میں دنیا کے صرف ایک تہائی دریاﺅں کے علاقے عام...
پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا...
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی بدولت پنجاب ساؤتھ ایشین ریجن میں کینسر ٹریٹمنٹ میں سبقت لے گیا۔ مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میںپہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ پنجاب میں 5 مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹر اور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کو-ابلیشن کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی۔ کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے لئے جانے والے کینسر پیشنٹ سے بات چیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئس انٹرنیشنل ائر لائنز کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے تیز دوڑنا شروع کیا، اس کے ایک انجن سے اچانک شعلے نکلتے دکھائی دیے، جس کے بعد طیارہ فوری طور پر رک گیا۔ ائر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو آگاہ کیا کہ فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئی اور انجن کی حالت کا معائنہ کیا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ائرپورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد عارضی طور پر روک دی گئی۔ سوئس ائر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ...
جواز یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کام شروع کرنے سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی سے این او سی نہیں لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور وفاقی حکومت کے فنڈز سے ترقیاتی کام کرنے والے ادارے ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) آمنے سامنے آگئے، جہاں میئر کراچی نے وفاقی حکومت کے 30 ارب لاگت کے بڑے منصوبے گرین لائن پروجیکٹ کے دوسرے فیز گرومندر سے میونسپل پارک تک کوریڈور کی تعمیر پر جاری کام بند کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے پر کام بند کرا دیا ہے، جس کا جواز یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کام شروع کرنے سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا، جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔(جاری ہے) عمران خان نے خط میں کہا کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ9x11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہے لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان میں طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔پنجاب میں پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے جدید “کوآبلیشن” طریقہ علاج باضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔ یہ علاج چین کے ماہرین کی تیار کردہ محفوظ اور جدید مشینری کے ذریعے ممکن ہوا ہے، جسے لاہور کے میو اسپتال میں نصب کیا گیا۔میو اسپتال کی ٹیم پہلے ہی اس نئی ٹیکنالوجی پر تربیت حاصل کرچکی ہے اور عملی طور پر اس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے 2 مریضوں پر کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں بجلی سے پیدا ہونے والی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔جمعرات کوچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔ خط میں مزید لکھا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہےلیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا...
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے...
بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔ وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے ’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔ Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan ???? https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025 انہوں...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسسز، چوراہوں اور انٹرچینجز کو دونوں ممالک کے قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔ شاہراہ دستور، مارگلہ ایونیو، جناح ایونیو، اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے سمیت مرکزی راستے روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔ ڈپلومیٹک انکلیو، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو بھی دلکش لائٹس سے مزین کیا گیا جبکہ جناح کنونشن سینٹر، سرینہ ہوٹل، بلیو ایریا اور ایف سکس، ایف سیون کے کمرشل مراکز کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم...
افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-10 اسلام آباد(آن لائن)ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔ اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایمان مزاری کی جانب سے سرکاری افسران کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلائی جاتی ہے، ریفرنس میں مزیدکہاگیاہے کہ ایمان مزاری ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے میں ملوث ہے، ایمان مزاری کے تعلقات تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی و منظور پشتین کی تحریک سے ہیں، ایمان مزاری ہر ایسی تحریک کی حمایت کرتی ہیں جس کا ایجنڈا...
ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے G-9 اور I-11 بس اسٹینڈز کی اوپن نیلامی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، جو ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن آمدنی میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نیلامی ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی گئی جسمیں ملک بھر کے بہترین کنٹریکٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔واضح رہے عرصہ دراز سے تعطل...
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلی حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جارہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حاجن بانڈی پورہ میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں عوام نے متاثرہ خاندان کو انصاف دینے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بانڈی پورہ میں دو ہفتوں کے دوران دوسرا...
ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔مختلف اضلاع میں روزانہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہیں اور نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں تین بچوں کے والد فردوس احمد میر کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ فردوس احمد کے ماورائے عدالت قتل...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی تقرری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٔرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، ممبر ایڈمنسٹریشن کے عہدے کی تخلیق ٹیلی کام ایکٹ کے مینڈیٹ سے باہر ہے اور اسے غیر معمولی وجوہات کی بنا پر متعارف...
—’جیو نیوز‘ گریب آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا گیا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اے پی سی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اعلامیے کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے۔ معرکۂ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے پر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے۔اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکِ آزادی کی حمایت کرتی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ...
جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔ ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار...
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ)مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین...
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنادیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام...
اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج فرائض انجام دینے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک سپریم جوڈیشل کونسل اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں سنا دیتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر اوصاف علی کو عدالتی معاون مقرر کیا، جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کی سماعت کے قابل ہونے پر قانونی معاونت طلب کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کیسز کی سماعت سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روک دیا۔ عدالت نے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جب کہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔ دوسری جانب اس فیصلے کے بعد...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی ورک سے روک دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔تحریری حکم نامے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کسی بھی کیس کی سماعت نہیں کر سکیں گے۔عدالت نے اس معاملے میں مزید معاونت کے لیے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے، جب کہ اٹارنی جنرل کو بھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر رائے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے، اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی تو حاصل کر لی لیکن کھیل کے دوران اور بعد میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے حوالے سے بھارتی رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ میچ کے آغاز پر ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا، جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کے آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کے مطابق کھیل ہارنے یا جیتنے سے زیادہ اہم بات اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی ہے، جسے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد خواتین ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر سرکلر کے مطابق ان کی جانب سے کمیٹی کے سربراہ کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اقدام اس تبدیلی کا سبب بنا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سربراہ کے طور پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے، جبکہ خود جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کمیٹی کا حصہ تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے...
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز کے درمیان منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔پیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیرداخلہ اور وزیرریلویزکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ آئندہ ہفتے منصوبےکے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر 20 منٹ میں طےہوگا، وقت اور ایندھن بچےگا جب کہ جدید اور...
دونوں رہنماؤں نے منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی مسائل کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے درمیان شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماج کو درپیش سنگین چیلنجز اور ان کے تدارک کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے...
ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنی ڈیٹا اینوٹیشن ڈویژن میں سے کم از کم 500 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ یہ وہ ٹیم تھی جو کمپنی کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کے لیے خام ڈیٹا کو سیاق و سباق کے ساتھ ترتیب دینے اور زمرہ جات میں بانٹنے کی ذمہ داری نبھاتی تھی۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ایکس اے آئی ملازمین کو ج یہ اطلاع دی گئی کہ کمپنی ڈاؤن سائزنگ کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے تمام برطرف کارکنان کو کہا گیا ہے کہ انہیں اپنی تنخواہیں یا تو کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے تک یا پھر 30...