2025-08-11@18:28:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1625
«اسلام آباد منتقل کر دیا گیا»:
(نئی خبر)
لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو 2 گولیاں ماریں۔واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ثنا یوسف کو تھانہ سنبل کے علاقے سیکٹر جی تیرہ میں ان کے گھر میں نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتولہ کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے Post Views: 4
خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سمبل پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 جون بروز جمعے سے 9 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا. یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات (6 تا 9 جون) کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مزیدپڑھیں:ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
اجلاس میں حریت قیادت سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ممالک کو خطے میں جنگ جیسی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اس مسئلے کو پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں دفعہ370 اور 35A کو اصل شکل...
ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش پر 4 مسافروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز سے گزشتہ روز پرندہ ٹکرایا۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، جس میں 120 مسافر سوار تھے۔قومی ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد انسپکشن کی گئی تو پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا گیا۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دیے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم سی ڈی اے حکام نے اس کی تردید کردی تھی۔...
اسلام آباد: الیکٹرک بسوں کے کرائے میں بڑا اضافہ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپرآج (یکم جون) سے کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے مختلف کیٹیگریز کے لیے کرایوں میں رعایت کی نئی مجوزہ پالیسی جلد متعارف کرائے...
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپرآج (یکم جون) سے کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے مختلف کیٹیگریز کے لیے کرایوں میں رعایت کی نئی مجوزہ پالیسی جلد متعارف کرائے گا، مجوزہ پالیسی میں دفاتر میں کام کرنیوالوں، طالب علموں، بزرگ شہریوں کے لئے الگ الگ پیکجز دیے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ مجوزہ رعائتی پیکجز یومیہ،...
فائل فوٹو جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، یو این جنرل کے صدر سے ملے گا اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور دیگر متعلہ وزارتوں کی تجویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا...
یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے کا عزم دہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹہ مختص کر دیا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبد الوحید نے شرکت کی۔ دونوں فریقین کے مابین تعلیمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے اعلیٰ...
قیصرکھوکھر:محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر و اے ایس آئی کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان, شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 41 آسامیوں پر 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں عرفان، غلام عباس، مبشر عالم، خرم شہزاد، زاہد صفدر ، وقار اصغر، محمد عامر، بلال حسین، سعید احمد، محمد نعیم شامل ہیں۔ لاہور ریجن میں سب انسپکٹر کی 54 آسامیوں پر 76 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں مبشر عثمان، مدثر علی، محمد عمران، محمد احمد، رضوان علی، قاسم علی، محمد عثمان، منزر علی، رانا وقاص، آصف حسین شامل ہیں۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ لاہور...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
کراچی(اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد کی ضرورت...
وزیراعظم شہباز شریف نے دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں دور ہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی،وسط ایشیائی ملکوں کیساتھ روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں. سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں،دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،تجارت، توانائی، دفاع، سیکورٹی اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات میں کاسا1000 منصوبے کوجلد ملکر...
وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پہلے 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف سے پیش رفت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور بجٹ کے خدوخال پیش کریں گے۔واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف کے ایک مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی...
سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال...
شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایف 8 مرکز میں آپریشن ،سینٹورس، اقبال ٹاون، گولڑہ روڈ، مری روڈ، بارہ کہو اور اطراف میں بھی آپریشن کیا گیا،45فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے عائد، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ 127کلو ممنوعہ ناقص اجزا اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا تلف کی گئیں، مقرر کردہ قوانین...
سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔ ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی...
بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے، جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار...
کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
گرین پیس فرانس کے سربراہ ژاں فرانسوا جولیارد نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور سیاستدانوں کی بے عملی اس نسل کشی میں شراکت داری کے مترادف ہے، ہم صدر ایمانوئل میکرون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرات اور عزم کے ساتھ خونریزی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سماجی کارکنوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے فوارے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس کے کارکنوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع مشہور فوارے فونٹین دیز انوسنٹ (Fontaine des Innocents) میں سرخ رنگ کا پانی ڈال کر غزہ میں جاری خونریزی کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025ء کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، بلال بن ثاقب نے...
فوٹو بشکریہ پنجاب پولیس فیس بُک اکاؤنٹ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگادی جبکہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے...
نامزد ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر خان بلوچ، چوہدری کامران علی، محمد علی رضوی، مشتاق حسین، وقار نقوی، قائم علی، الطاف حسین جعفری، مجاہد حسین صدیقی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، نامزد ضلعی کابینہ کا اجلاس امام بارگاہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، نامزد ضلعی کابینہ سے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے حلف لیا، ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر...
جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟...
پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایک اور ہراسمنٹ کیس پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس میں 18 گریڈ کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم طالب علم کو بھی مستقل طور پر جامعہ سے خارج کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے جامعہ کے عملے کو شاباش دی۔ اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے بتایا کہ پختونخوا کی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف ایک اور مؤثر اور فیصلہ کن اقدام کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 18 مئی کو وائس چانسلر KMU کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کی شکایت...
آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز چین، آسیان اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، لی چھیانگکوالالمپور :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کے ساتھ آسیان -چین جی سی سی سہ فریقی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب...
سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔انہوں نے مزید کہا...

مظفرآباد ، بادل پھٹنے سےطغیانی ، متعدد مکان زد میں ،3 خواتین جاں بحق، بزرگ لاپتہ ،زرعی اراضی بہہ گئی
مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبا دکے نواحی گاوں بلگراں میں طوفان ، آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران اچانک بادل پھٹ گیا جس سے علاقے میں اچانک طغیانی آگئی ۔ ذرائع کے مطابق طغیانی کے باعث مقامی نالہ بپھر گیا جس کے باعث متعد د مکان تباہ ، کئی مکان زد میں آگئے جبکہ مقامی مسجد بھی شہید ہوگئی ۔ برساتی نالے کے ارد گرد موجود زرعی اراضی ،قیمتی املاک تباہ ۔تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک بزرگ شہری لاپتہ ہوگئے ۔ علاقے میں خوف وہراس ، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں تاہم علاقے میں شدید طوفان کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی نالے میں بہہ گئیں۔زرعی اراضی، قیمتی اور پھلدار درخت بھی طغیانی کی...
اسلام آباد( عترت جعفری+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے امور کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ بتایا گیا کہ حکومت گندم سمیت کسی بھی کموڈیٹی کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کرے گی اور نہ وفاق کی طرف کی سے خریدداری کی جائے گی۔وفاقی فوڈ سکیورٹی کی وزارت صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر نئی فوڈ سکیورٹی فریم ورک تیار کر رہی ہے، اسی فریم ورک کے تحت پاسکو کو بند کرنے کی تجویز ہے اور اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا جس کے سٹیک ہولڈر میں وفاقی حکومت، صوبوں کے خوراک کے تمام ادارے، ملک...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) ملازمین کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی، ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول عالمی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت کے باعث 8 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا جس سے سب سے زیادہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر انحصار بڑھانے اور خودکار نظام اپنانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی نے ابتدائی طور پر ایچ آر کے 200 عہدوں کی جگہ لے لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آئی کے نظام کو اس طرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی...
اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا۔ کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔ کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز مسترد کردی۔ کونسل نے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ خلع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر میڈیا رپورٹنگ غیرذمہ دارانہ تھی، اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالتی فیصلوں کی محتاط رپورٹنگ پر زور...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہو پائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوپائی، اجلاس میں سن بلوغت اور 18 سال کی حد پر مختلف حوالوں سے غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کونسل معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر متفق ہے، اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نکاح سے متعلق سماجی، معاشرتی اور شرعی نکتہ نگاہ کا جائزہ لیا جانا...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔ آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی...
کراچی: لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔ منگل کی صبح عوامی کالونی تھانےعلاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور فوری طورپرکے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرواقع بڑے اسٹور و کٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی تھی، آگ کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرجانے کے وجہ سے فیکٹری کے ملازم...
لاہور(نیوز ڈیسک) 28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبہ پنجاب میں بروز بدھ 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو تمام سرکاری دفاتر بند ہوں گے۔ جرمنی نے فوج کو حکم دیدیا، میزائل اور ہتھیار جمع ہونے لگے
سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اسٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، اسٹاک...
اسلام آباد: پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پارداخل ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق43 سالہ سنیتا جامگڑے کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے جو رواں ماہ کے اوائل میں کارگل کے راستے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئی تھیں، سنیتا جامگڑے کو 14 مئی کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا، پاکستان رینجرز کی جانب سے خاتون کو اٹاری بارڈر پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون V) نکتن قدم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک افسر اور دو خواتین...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔ پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ...

مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی نے مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا، ساتھ ہی نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت...
پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں بدھ کے روز ایک نیا جنگی بحری جہاز لانچ کرنے کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد شپ یارڈ کے تین اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس حادثے کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اُن نے ’مجرمانہ غفلت‘ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ڈسٹرائر جہاز کی لانچنگ تقریب کے دوران جہاز ایک جگہ سے گیا جس کے باعث جہاز کا توازن بگڑا اور وہ ایک طرف جھک گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق چونگجن شہر کے شپ یارڈ میں اس جنگی جہاز کی تعمیر میں شامل چیف انجینئر، جہاز کی...
پیونگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا دوسرا نیول ڈسٹرائر (جنگی بحری جہاز) لانچنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر بری طرح نقصان کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اس ناکام تجربے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا توازن بگڑ گیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ یہ حادثہ “ناقص حکمتِ عملی اور آپریشنل غفلت” کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن خود موجود تھے، جنہوں نے اس سانحے کو ایک “مجرمانہ عمل” قرار دیا۔ کم جونگ اُن نے اس ناکامی کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کیا جن میں مونی شنز انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور کم چیک...
راولپنڈی میں پانی کی قلت بحران میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے پیر کو پانی نہ ملنے پر سڑک مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کے علاقوں احمد آباد، قائد اعظم کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑک بلاک کئے رکھی پانی نہ ملنے پر پیر کو روز مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔ پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں نے پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پانی نہیں مل رہا اور انکا دیرینہ مسئلہ کوئی حل نہیں کررہا اس لیے پیر کے روز روڈ مکمل...
اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے...
صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر...
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا...
اپنے بیان میں فیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں آفیسرز ایسوسی ایشن کی ونگ محکمہ محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے عوام خصوصاً تنخواہ دار طبقے کا جینا حرام کر دیا ہے۔ چھوٹے ملازمین کا گزر بسر نہایت مشکل ہوتا جا رہا ہے اور نوبت گھروں میں فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکردیا گیا ہے۔پہلے مختلف روٹس پرکرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے کچھ نے اضافے کومعاشی بوجھ قراردیا جبکہ دیگر نے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدام قرار دیا،...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کر دیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج اب مفت فراہم کیا جائے گا، آلہ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مردان سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، دیگر بیماریوں کا علاج بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے۔صوبائی...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ شبمن گل کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ بھارت کا اسکواڈ برائے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان) یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو سائی سدھارشن کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، کچھ نے اضافے کو معاشی...
اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکردیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پرکرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔ شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 مئی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رواں ماہ میانمار کے ساحل پر روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 427 افراد کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار اور میانمار کی ریاست راخائن سے سے 267 لوگوں کو لے کر جانے والی کشتی 9 مئی کو ڈوب گئی جس پر سوار 66 افراد زندہ بچ سکے تھے۔ اس سے اگلے روز 247 افراد کو لے جانے والی کشتی بھی میانمار کے ساحل کے قریب پانی میں غرق ہو گئی جس پر سوار 21 لوگ ہی جان...
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور اور فوڈ سکیورٹی کے وزراء، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سیاسی امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون...
کبھی سنا کرتے تھے کہ شاہراہ ریشم پر تجارتی قافلے چلا کرتے تھے۔ ان راہوں پر مال تجارت سے لدے ہوئے خچروں کی گھنٹیاں سنا کرتے تھے۔ تھوڑے فاصلوں پر ان کاررواں کے لیے سرائے، قدیم ہوٹل اور کہیں ایک تندور والی روٹیاں تازہ تازہ مسحور کن خوشبو سے رچی بسی جو بھوک کو بھی دور سے آواز دے کر قریب بلا لیتی تھی اور اپنی مٹی کی ہانڈی سے سالن نکال کر تاجر کو پیش کر دیتی اور پھر قریبی کنوئیں کا ٹھنڈا پانی پی کر تاجر سیر ہو کر اٹھتا اور یوں تجارتی قافلے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے یورپ کے ملک ملک، نگر نگر بھی مال تجارت فروخت کرتے تھے۔ یہ شاہراہ ریشم جو قدیم زمانے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملک کے معروف رئیل اسٹیٹ گروپ بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف 26 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس (IR)، زون IV، یونٹ XIII، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر، اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت چھ افسران کو بحریہ ٹاؤن کے مختلف دفاتر میں بطور ریسیور تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی انکم ٹیکس ریکوری رولز 2002 کے قاعدہ 179 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مقرر کیے گئے افسران میں محمد نواز، عقیل رفیق، محمد سجاد، ملک خورشید محمد، محمد حسیب طاہر اور منتاب محمود شامل...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے 4 ٹیریاسانٹا کے ایک فوجی رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔ حادثہ کا مقام ماؤنٹگمری-گیبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے دو میل سے زائد مشرق میں واقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر دوران قید علیل ہونے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی اور شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔خیال رہے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025 (بدھ)کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔(جاری ہے) وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ وہ جمعہ کو مری روڈ انٹرچینج جناح اسکوائرکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری کے علاوہ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ...

تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور نجی ادارے بند ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یومِ تکبیر...
پشاور: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔ بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی...

تنازعات کو بڑھاوا دینے سے کسی کا فائدہ نہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان مودی کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا
پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
ویب ڈیسک: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 کے دوران طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ (برڈ ہٹ) کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہےجو کہ 2023 کے مقابلے میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحیٰ پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ گرین ٹاؤن؛ بچیوں کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے والااوباش گرفتار اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکراؤ سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔...