2025-09-19@05:04:58 GMT
تلاش کی گنتی: 324
«خلع لینے والی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے 470 سعودی عرب جارہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔ نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے کا معاملہ ،یوٹیوبر رجب بٹ کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے ذرائع کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر سیلوٹ دیا گیا۔ ڈان نیوزکے مطابق نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے مسافرں کو لے کر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹرکینن کی سلامی دی گئی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید نظام سے لیس ہے۔
(بسیم افتخار)بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقے جہاں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہیں تووہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیاہے،شدیدسردی کی وجہ سے ہیٹراور گیزرسمیت گیس سے چلنے والی مصنوعات کااستعمال بڑھ گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقے گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہوئے ہیں جن میں اورنگی ٹائون،ملیر،اولڈسٹی ایریا سمیت شہرقائدکے مختلف علاقے شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئی مہنگی لکڑی اورمن مانی قیمتوں پرفروخت ہونے والی ایل پی جی بھی شہریوں کی معاشی مشکلات بڑھانے کاسبب ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے معمولات...
لاہور:ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوااورکئی پروازوں کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائیرہورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑا گیا، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اوررخ...
بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی ایک نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کی خوبصورتی اور معصومیت کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئے ہیں، چند ہی گھنٹوں میں اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ ’لائکس‘ ملے ہیں۔ بھارت میں مہا کمبھ میلے میں پھولوں کے ہار بیچنے والی مونا لیزا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویراور ویڈیوزپراپنے تبصروں میں جہاں کچھ لوگ اس کے قدرتی حسن کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر مردوں کی توجہ اور تبصروں پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔ بھارتی علاقے اندور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس نے اپنا نام ’مونا لیزا‘ بتایا کے حوالے...
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے باہر ملازمت دلوانے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم کی صدارت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے اُڑان پاکستان منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جب کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو فعال کرنے کی ہدایت...
لاہور: جماعت اسلامی نے 17 جنوری سے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک میں انقلاب لاکر تمام چیزیں اسلامی نظام کے تھت لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان...
پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر مختلف کمپنیوں نے اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔ ویسے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں تو پہلے تو ایسا ممکن نہیں تھا مگر اب اس حوالے سے ایک کمپنی نے بڑی پیشرفت کی ہے۔ایپٹیرا نامی کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی گاڑی کو کافی حد تک بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔ سولر ای وی نامی گاڑی کی تیاری کا بنیادی مقصد ہی شمسی توانائی سے لیس گاڑیوں کے لیے بجلی سے چارجنگ کی ضرورت ختم کرنا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ روزانہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے اتنی توانائی اکٹھی...
راولپنڈی: شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام لفٹس خراب ہوگئیں۔ لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے...
کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں میں اردو کو دسواں نمبر دیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات نے ملک بھر میں بولی جانے والی مادری زبانوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 89 ملین لوگ پنجابی کو اپنی مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں، دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ اردو دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے، دنیا بھر...
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) لاس اینجلس میں تباہی پھیلانے والی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟ امریکی پولیس نے اہم گرفتاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے والی لاس اینجلس پولیس نے مبینہ طور پر آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی؟ اس حوالے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر کئی روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، تیز...
وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاراورنافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کی تیار اور نفاذ کرنے کے حوالے سے جمیل ناصر اورکسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ منصفانہ، شفاف...
لاہور( این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے...
نیٹ فلکس، جو کہ عالمی اسٹریمنگ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، نے اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ اصل فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فلمیں اپنی شاندار کہانی، شاندار اداکاروں، اور بہترین ہدایت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے لاکھوں ناظرین کو اپنے جادو میں جکڑ لیا۔ 1. ریڈ نوٹس ناظرین: 230.9 ملین ڈوین جانسن، گال گڈوٹ، اور ریان رینالڈز کی اس ایکشن کامیڈی میں چوری، مزاح، اور ایڈونچر سے بھرپور کہانی پیش کی گئی ہے۔ فلم ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی کہانی سناتی ہے جو ایک آرٹ چور کے ساتھ مل کر ایک مجرم کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔(جاری ہے) ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری...
سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...