2025-07-26@13:12:06 GMT
تلاش کی گنتی: 334
«مطلوب تھا»:
(نئی خبر)
وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے کی سست تحقیقات پر سربراہ ایف آئی اے کی چھٹی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری پر برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے فارغ کردیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے ایک...
پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
اسلام آباد: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ایبٹ آباد نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک شہری کے اغوا اور تشدد میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہزاد اور غلام فاروق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو ہری پور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم محمد شہزاد انسانی اسمگلروں کی مطلوب فہرست میں شامل تھا اور ترکیہ میں مقیم زاہد خان نامی اسمگلر کا پارٹنر تھا، جو پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم محمد شہزاد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ایک شہری کو ترکیہ بھیجوا کر یرغمال بنایا اور وہاں موجود ساتھیوں کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، گٹکا ماوا ،موبائل فون نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد پولیس نے معروف بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد اعجاز لودھی، نصیر ولد لیاقت علی اور شہزاد علی ولد محمد یونس شامل ہیں۔ملزمان بلڈر سے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا کرتے تھے اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BYD-664 اور...
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔ مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسمیات کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے مچھلی کے تاجر کو دن دہاڑے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود محکمہ موسمیات نبی ویو اپارٹمنٹ کباب جی ریسٹورینٹ کے قریب مین روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی ٹویو ٹا ہائی لیکس ایل بی 5393 سے اترنے والے شخص کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔مقتول کی شناخت 45 سالہ فرحان قاسم کھتری ولد نسیم قاسم کھتری کے نام سے ہوئی جو اسکیم 33 کیپٹیل سوسائٹی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مقتول مچھلی کا تاجر تھا...
بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمیسانگھڑ کے قریب گاؤں میں زمین...
کراچی: طارق روڈ پر کہکشاں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور کا رہائشی 28 سالہ سراج احمد ولد محمد اسماعیل اپنے گھر سے بذریعہ سیڑھیاں نیچے کسی کام سے اتر رہا تھا کہ جب وہ بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے سراج کو پانچ گولیاں ماریں، جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا، مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ دریں اثنا واقعے...
نجی ٹی وی کے مطابق مارٹن رائسر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی انصاف اور تاریخی اخراج کرنے والوں سے متاثرہ افراد تک منتقلی سیاست کی وجہ سے عالمی مذاکرات میں بہت پیچیدہ ہے، حالانکہ معاوضے کا اخلاقی مقدمہ بہت مضبوط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر نے پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کے فقدان کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سرمایہ کاری بالخصوص توانائی کے شعبے میں معاہدوں کے تقدس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مارٹن رائسر...
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت کردی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان دھویں کا باعث بننے والے ٹریفک کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز پی ایم 2.5 آلودگیوں کی سطح 108 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی،جس کے بعد تھائی دارالحکومت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم عدیل نے گجرات کے رہائشی ریحان اسلم کو سپین بھجوانے کیلئے 40 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگا لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے مراکش پہنچا اورپھر کشتی حادثے...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت خلوص دکھانا چاہتی ہے تو 31 جنوری کے بجائے ابھی دکھائے، 31 جنوری میں بھی کوئی دیر نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات ہوئی تو مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، ہماری سادہ سی درخواست تھی کمیشن بنائیں کہ 9 مئی کو کیا ہوا؟ کمیشن میں سب بات کریں گے ایک دن میں کمشین کا فیصلہ نہیں آنا تھا۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر حکومت نے...
پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات...
لاہور: پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل نے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، مجرم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم قتل کی واردات کے بعد مسقط فرار ہوا تاہم پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔ رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے اسپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاری مجرمان کی...
لاہور(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ آج کل عدالت کے لیے سب سے مشکل کام اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، عدالت اگر فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکے تو اس کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اہم ججمنٹس دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا...
پتوکی : پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ زرائع کے مطابق چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ـ الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےـ دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ـ ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر...
اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کےباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے ساتھ صرف علمائے...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ملزم کو ٹریس کیا جا رہا تھا اور ملزم کو چلتی ٹرین سے حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور اسے چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا۔ بھارتی ریلوے پروٹیکشن فورس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم ممبئی سے مغربی بنگال کے شہر ہاوڑہ کی جانب سے ٹرین میں سفر کر رہا تھا، حکام نے بتایاکہ ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر بھیجی تھی جس پر ٹرین کو چیک کیا...
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ انتہائی مطلوب دہشتگرد اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج کے اہم رکن مفتی نورولی عرف ابو عاصم کے گروپ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے کمانڈر محمد امیر محسود کے حکم پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں حصہ لیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن منتقل ہوگیا تھا۔ اس دوران...
امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا...
بمبئی (نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میںنامعلوم شخص داخل، ملزم نے سیف علی خان پر حملہ کردیا، حملے میںسیف علی خان بال بال بچ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو حملے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں،جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور پھر اس نے نرس اور سیف علی خان دونوں پر حملہ کر دیا۔...
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی. جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ دریں اثنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، مزید کہنا تھا کہ قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جا...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے، یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے ذمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، سیکیورٹی خطرات کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا، 9 مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون...
وہاڑی( خبر ایجنسیاں)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں ،اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم...
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہپولیس کو مطلوب تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیساہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑے ریلیف کی خبر سنادی اور امید ظاہر کی ایک ماہ ریلیف مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے 30 دن میں آئی پی پیز کے ساتھ معاملات مکمل ہونے کی توقع ظاہر کردی۔ سابق نگراں وزیر نے کہا کہ امید ہے ایک ماہ میں بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہوجائے گی، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کوایک ہزار ارب روپےادا کیے جا رہے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو10 روپے یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ادا کیے جا رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ٹاسک فورس قائم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا، شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے، گزشتہ تین سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے الوداعی پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ان چیلنجز میں کورونا، 2022کا تباہ کن سیلاب، لاکھوں افراد کی بحالی میں مددکی فراہمی شامل ہے، ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کئے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، ہم نے معیاری صحت اور تعلیم کے ذرائع بڑھائے، چائے پر گپ شپ اور قوالی کے فن کے مظاہروںسے کرکٹ...
امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کیا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے مل کر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہم نے اپنے وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کیا جس میں کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...