2025-09-18@03:55:26 GMT
تلاش کی گنتی: 390
«مطلوب تھا»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو لودھراں میں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران 11 سال سے مفرور تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سی سی ڈی کی اشتہاری مجرمان کی ٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے 2014ء میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ 2023ء میں بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو 3 سال بعد گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی،...
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
رمشاء اسماعیل: پاکستان ارلی وارننگ سونامی سینٹر نے کراچی میں یکم جون سے 23 جون تک آنے والے 57 زلزلوں کے جھٹکوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جھٹکے ملیر، کورنگی، ڈی ایچ اے، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ کیے گئے، تعداد 38، شدت 1.5 سے 3.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ڈی ایچ اے میں 15 زلزلے ریکارڈ ہوئے، شدت 2.0 سے 3.3 میگنی ٹیوڈ تک رہی اور کورنگی میں 4 جھٹکے آئے، شدت 1.9 سے 3.2 میگنی ٹیوڈ رہی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس کے علاوہ سب سے شدید زلزلہ 3.8 میگنی ٹیوڈ کا تھا جس کا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے ہم نے نسل کشی دیکھی، پہلے وہ فلسطین پھر وہ یمن کے لئے آئے اور اب ایران کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو علی الصبح ایران کی تین جوہری تنصیبات پر اچانک حملوں کے بعد اپنے ایک تازہ بیان میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ ایرانی قیادت ایران کودوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو 'رجیم چینج‘ کیوں نہیں کی ہو سکتی؟ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ''اگرچہ 'حکومت کی تبدیلی‘ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں، تاہم اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہیں کی جا سکتی؟ ایران کو...
بیان میں دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ س سے قبل روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل...
روسی نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ اس سے قبل روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے، یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا...
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات کو خالی کردیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سیاسی سربراہ حسن عبدینی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں سے قبل اپنے تینوں ایٹمی مراکز کو حملوں کے پیش نظر خالی کرلیا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق تینوں جوہری تنصیبات کو کچھ عرصہ قبل خالی کر کے منتقل کیا گیا اور امریکی حملوں میں انہیں کوئی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب کہا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے ایٹمی اثاثوں کے مقامات سے کوئی تباکاری مواد خارج نہٰں ہوا اور اس کی تصدیق عالمی ادارے نے بھی کی ہے۔ ایران نے خود بھی کہا ہے کہ تینوں جوہری مقامات سے...
مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی، رپورٹ وزیراعظم کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید اور مولانا فضل الرحمان پر حملے کرنے والے گروپ کی نشاندہی ہو گئی،اعلی سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی منصوبہ بندی اور عملی انجام دہی کی، مولانا حامد الحق اور فضل الرحمان کو دانستہ طور...
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا ایران پر 13 جون سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 430 افراد شہید ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں سے اب تک 430 افراد شہید جبکہ 3500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران میں جوہری تنصیبات پر...
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا، والد کا قتل ہوتے ہوئے 9 سالہ بچے نے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کے بعد اسے 7 جون کی رات بے دردی سے قتل کردیا، اس قتل کا چشم دید گواہ اس کا اپنا 9 سالہ بیٹا تھا، جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل ہوتے دیکھا، جس کے بعد بچے نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتادیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ باقی ملزمان فرار ہیں۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی: سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پر تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثا کو سینڈ کرتا تھا، سفاک ملزم ڈکیتی، نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی ورداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران نے اپنی سب سے بڑی میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے اہم اہداف نشانہ بنے، اس جواب میں تل ابیب نے اپنے میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر ایران پر ایک اسپتال پر حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی میزائل اسرائیل کے ایک بڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز (IDF C4I) اور گاؤیام ٹیک پارک میں موجود انٹیلی جنس کیمپ پر گرا، جسے اسرائیلی میڈیا نے اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اسپتال تھا جہاں کوئی چل پھر بھی نہیں سکتا تھا۔دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ کے375 کالجزمیں داخلوں کا آغازہوگیا.کراچی کے 154 بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نوید رب نے کہاہے کہ کراچی میں ابتک 18756، حیدرآباد میں 883، میر پورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320،لاڑکانہ میں 345 جبکہ سکھر میں 364 داخلوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی کالجز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ داخلوں کے لئے درخواستیں کراچی میں موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےکالجز میں طلبہ،والدین کی آسانی کے لئے29سہولیاتی مراکزقائم کئےہیں،اس بار ایڈمیشن کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔نوید رب نے بتایا کہ آٹھویں،پانچویں جماعت کارزلٹ ایڈمیشن کےلئےضروری نہیں۔ جبکہ داخلہ فارم میں بچے کی جگہ والد کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، موبائل نمبرمانگاگیا۔ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ 15 جون...
لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے ایک مشہور ریسٹورنٹ ’پیٹرز کلام بار‘ میں موجود 110 سالہ لوبسٹر ’لورنزو‘ کو بالآخر آزاد کر دیا گیا۔ لورنزو کا وزن 21 پاؤنڈ تھا اور وہ کئی برس سے ریسٹورنٹ میں موجود تھا۔ ریسٹورنٹ کے مالک بچ یمالی نے بتایا کہ لورنزو وقت کے ساتھ صرف ایک سمندری مخلوق نہیں بلکہ ایک جذباتی وابستگی اور روایت بن چکا تھا، اور یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟ نیشنل لوبسٹر ڈے اور فادرز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں لورنزو کو بحفاظت سمندر میں واپس چھوڑا گیا۔ ہیمپسٹیڈ ٹاؤن کے سپروائزر ڈون کلیون اور نیوساؤ کاؤنٹی کے نمائندہ جان فریٹی نے...

اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی...
پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو...
اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہ ہوپانے کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تزاھی ہانیگبی نے کہا ہے کہ یہ جنگ ایرانی خطرے کا خاتمہ نہیں کر سکے گی۔ تزاھی ہانیگبی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں، حالیہ حملے کا مقصد ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر فضائی حملوں سے تہران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، امریکی صدر ٹرمپ ہی ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر اسرائیل کے حملوں کا پیشگی علم تھا۔ واضح...
ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہیں مقامی افراد نے پہلے کے مقابلے میں “انتہائی طاقتور اور خوفناک” قرار دیا۔ اسرائیلی صحافی گدیون لیوی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ان دھماکوں کو سنا اور یہ آوازیں ان کے گھر کے قریب ترین محسوس ہوئیں۔ لیوی نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کچھ دیکھا نہیں، لیکن سنا ضرور ہے۔ میں قریبی عوامی پناہ گاہ میں موجود تھا اور اس بار دھماکوں کی شدت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔” انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ پناہ گاہ سے باہر نکلے تو پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ...
ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہیں مقامی افراد نے پہلے کے مقابلے میں "انتہائی طاقتور اور خوفناک" قرار دیا۔ اسرائیلی صحافی گدیون لیوی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ان دھماکوں کو سنا اور یہ آوازیں ان کے گھر کے قریب ترین محسوس ہوئیں۔ لیوی نے کہا، "میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کچھ دیکھا نہیں، لیکن سنا ضرور ہے۔ میں قریبی عوامی پناہ گاہ میں موجود تھا اور اس بار دھماکوں کی شدت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ پناہ گاہ سے باہر نکلے تو پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ کچھ...
حضرت عثمانؓ تیسرے خلیفۂ راشد تھے۔ آپؓ قریش کی مشہور شاخ بنی امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپؓ کے خاندان کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ ایام جاہلیت میں قریش کا قومی علم ’’عقاب‘‘ بہ وقت جنگ اس کی تحویل میں ہوتا تھا۔ آپؓ کا سلسلۂ نسب پانچویں پشت پر عبد مناف سے اور آنحضور ﷺ سے جا ملتا ہے۔ آپؓ کی والدہ کا نام اروی بنت کریز ہے۔ حضرت عثمان ؓ عام الفیل کے چھٹے برس اور عیسوی سن کے اعتبار سے 576 عیسوی میں پیدا ہوئے۔ اس اعتبار سے آپؓ عمر میں حضور ﷺ سے چھے برس چھوٹے تھے۔ ابن عساکر کی روایت میں ہے: ’’میں نے مردوں میں حضرت عثمان ؓ سے زیادہ کسی کو...
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرے بک کی تیاری کیلئے آئی جی غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی کو احکامات دیئے تھے، تمام اضلاع نے اپنے علاقے کے ہائی پروفائل ملزمان کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق گرے بک ایڈیشن 2 میں 81 ملزمان کی تفصیلات درج ہیں یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گرے بک ایڈیشن 2جلد تمام افسران کو ارسال کر دی جائے گی، گرے بک 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:صدر اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، اسرائیل کے ان اقدامات سے عالمی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی راہ میں سنگین رکاوٹیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ترک صدر کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں اپنے مذموم عزائم کے لیے ایران پر حملوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جاری قتلِ عام اور فلسطینی عوام کی نسل کشی سے توجہ ہٹائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کو روکنے کے لیے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے متعدد جرائم میں ملوث ہے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔رینجرز کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ملزم سہیل نے 1991 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مزدوروں کو قتل کیا، جب کہ 2003 میں دو مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو بھی نشانہ بنایا۔ملزم نے دورانِ تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ اُس نے 2013 میں ایک 12 سالہ بچے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں...
امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔ Post Views: 2
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے آغاز سے قبل ملکی کانگریس کے اعلی رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقاتوں میں انہیں مکمل طور پر آگاہ کر دیا تھا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تجزیاتی محلے ایکسیس (Axios) نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس کو بریفنگ پر مبنی یہ کارروائی قانونی پروٹوکول کی تعمیل اور خاص طور پر امریکی افواج کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے و تنازعے میں پھیلاؤ کی صورت میں کانگریس کی ممکنہ تنقید سے بچنے کے لئے انجام دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلی سطحی امریکی اہلکار نے ایکسیس کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے کانگریس کے سینئر اراکین سے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ڈائریکٹر براہ نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کرنے کے دوران انہوں نے مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کن خفیہ دستاویزات کو روک لینا چاہیے۔ گبارڈ نے ایمیزون ویب سروسز کانفرنس میں سامعین کے سامنے انکشاف کیا کہ کینیڈی فائلوں کو مصنوعی ذہانت کے پروگرام میں داخل کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان میں ایسی معلومات موجود ہیں جنہیں خفیہ رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار نے دستاویزات کے جائزے کو نمایاں طور پر تیز کیا۔ ہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر پُراسرار خاموشی کے بعد کہا تھا کہ حملے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کو جوہری معاہدے پر پیش کی گئی شرائط پر اتفاق کے لیے 60 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آج اس الٹی میٹم کو61 واں دن ہوگیا ہے لیکن اب بھی ایران چاہے تو معاہدہ ہوسکتا ہے البتہ اب وقت کم رہ گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ ایران نے حسن نصر اللہ کی موت کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جوہری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلیے گرین سنگل دیا اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ امریکا کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کرسکتا ہے، اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے، اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا، یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ او...

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...

اردن کا اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ لیکن اردن نے ایسا کیوں کیا؟
اطلاعات کے مطابق اردن نے اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق اردن کی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رائل ایئر فورس کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔‘ مسلم ملک اُردن کے دارالحکومت میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سائرن بجنے لگے جبکہ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ اردن نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گا اور کسی بھی علاقائی تنازع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا توانہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ ناکام رہے،امریکا کواس کا جواب دینا پڑے گا۔ سابق پاکستانی سفیر کاکہناتھا کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلئے گرین سگنل دیا؟اس کے سنگین نتائج ہوں گے،او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی،سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے ردعمل آیا ہے،بیانات سے اب کام نہیں چلے گا۔ چین کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا...
تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مسروقہ نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں...
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔ Post Views: 2
رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا...
لاہور: کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرانوالہ زون نے کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار کرلیا۔ عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مصر سے ایف آئی اے گجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی درخواست پر انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم سال 2012 سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا جوغیر قانونی...
روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر میزائلوں، ڈرونز اور بموں سے اب تک کے سب سے شدید حملے کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے حملوں میں روس نے 215 میزائل اور ڈرونز یوکرین پر داغے۔ یوکرینی دفاعی نظام نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 87 ڈرونز اور 7 میزائلوں کو فضا میں تباہ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ یوکرین کے شہر خارکیف کے میئر نے بتایا کہ شہر پر حملہ روس کی جانب سے 2022 میں شروع کی گئی مکمل جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور حملہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خارکیف پر 48 ایرانی ساختہ ڈرونز، دو میزائل اور چار گائیڈڈ بم فائر کیے گئے۔ خیال رہے کہ یوکرین...
روس نے ہفتے کی صبح یوکرین میں میزائلوں، ڈرونز اورایریئل گلائیڈ بموں سے حملہ کیا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ روس کی یہ بڑی کارروائی چند دن قبل کییف کی طرف سے روسی فضائی اڈوں پر کیے گئے حیرت انگیز حملے کا جواب ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کریملن نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر اپنے حملے بڑھا دیے ہیں کیونکہ دونوں متحارب ممالک تین سالہ جنگ کے خاتمے یا عارضی جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات میں ہنوز ناکام ہیں۔ یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سیبیگا نے کییف کے مغربی اتحادیوں سے روس کی طرف سے حملوں کو روکنے سے انکار پر اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازاں...
امریکی سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے محکمے کو امریکیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی اجازت دے دی۔محکمہ انصاف کی درخواست پر عدالت نے میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے ڈوج (DOGE) کو شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی سے روک دیا تھا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
جہاں امریکا چاند پر دوبارہ انسان کو بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے وہیں سی آئی اے کی 25 برس سے زیادہ عرصہ پرانی ایک فائل دوبارہ سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چاند پر زندگی دریافت کر لی گئی ہے۔ 1970 اور 80 کی دہائی میں سی آئی اے نے ایسے افراد کے ساتھ تجربات کیے تھے جن کا دعویٰ تھا کہ وہ فاصلہ پر موجود اشیاء، وقوعے یا لوگوں کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس کو ’ریموٹ ویوئنگ‘ کا عمل کہا جاتا ہے۔ یہ عمل کرنے والے ایک شخص اِنگو سوان نے اس متعلق 1998 میں پہلی بار انکشاف کیا جب انہوں نے اس عمل کے ذریعے چاند کے تاریک حصے میں جانے...
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو گذشتہ سال مشتعل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین نے اسرائیلی میزائیلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے 168 فائرنگ پوسٹس اور ایک ہزار 680 اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں نامعلوم سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس معاہدے کی مالیت 287.5 ملین یوروز یعنی327 ملین ڈالرز تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ سامان رافیل کمپنی کے لائسنس کے تحت اسپین میں تیار کیا جانا تھا۔ ہسپانوی وزارت دفاع کے ذرائع نے...
نیویارک (نیوزڈیسک)ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آئی نے ریاستہائے متحدہ میں ایک چینی شہری کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں خطرناک حیاتیاتی پیتھوجین اسمگل کرتا تھا۔ یون کنگ جیان نامی اس فرد پر الزام ہے کہ اس نے “فوساریم گرامینیرم” نامی خطرناک فنگس کو اسمگل کیا تھا، جو کہ ایک زرعی دہشت گردی کا ایجنٹ ہے، مشی گن یونیورسٹی میں تحقیق کے لیے، جہاں وہ کام کرتی ہے۔ یہ فنگس “ہیڈ بلائٹ” نامی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، جو گندم، جو، مکئی اور چاول کی بیماری ہے، جو انسانوں اور مویشیوں دونوں میں صحت کے اہم مسائل کا باعث بنتی ہے۔ یہ ہر سال دنیا بھر میں اربوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل لانچ کیے گئے تھے، جس کے جواب میں اس نے منگل کے روز شام کے متعدد اہداف کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ وہ ان حملوں کے لیے شام کے رہنما کو "براہ راست ذمہ دار" ٹھہراتے ہیں۔ ادھر شام کی وزارت خارجہ نے میزائل فائر کرنے کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ملک "خطے میں کبھی کسی کے لیے خطرہ نہیں رہا اور نہ کبھی ہو گا۔" اسرائیل شام میں حملے فوری طور پر روک دے، اقوام متحدہ شام کی وزارت خارجہ نے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں...
کراچی: قائدآباد، شاہ لطیف کالونی اور بھینس کالونی میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ واضح رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی تک تھم نہیں سکا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں 19واں زلزلہ 11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 رہی جبکہ گہرائی 11...
دیامر: پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردیتا. تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر کے علاقے تانگیر شیخو میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر حملہ ہوا. فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی، ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ حکومتی سطح پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر رہے ہیں. پولیوٹیم بغیر اطلاع تانگیر پہنچی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کواطلاع دینی چاہیے تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نےفائرنگ کےواقعےکا نوٹس لیا ہے اور حکومت کا پولیو مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات سخت کیے جائیں گے۔ یاد رہے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ...
ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز ترکیہ کو مطلوب خطرناک دہشت گرد پاکستان کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق داعش سے منسلک ابو یاسر الترکی کو پاک افغان بارڈر سے حراست میں لیا گیا، ابو یاسر کی گرفتاری میں پاکستانی سکیورٹی حکام نے مدد کی۔رپورٹ کے مطابق ابو یاسر الترکی میوزک کنسرٹ پر حملوں میں ملوث تھا، وہ دہشت گردوں کو یورپی سے افغانستان منتقل کرنے میں مدد کرتا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کیا تھا، جسے امریکا 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران ایبی گیٹ بم دھماکے...
---فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس سے متعلق اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے، ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔یاد رہے کہ روات پولیس نے ملزم واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے 20 مئی کو ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او روات اور انوسٹی گیشن افسر صدر سرکل کو نوٹسز جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔عدالتی نوٹس میں...
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول...
—فائل فوٹو سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی دادو نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1 پولیس اہلکار اور دوسرا سہولت کار شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 3 ماہ قبل ملزم پولیس اہلکار نے شادی سے انکار پر اپنی منگیتر صدف حاصلو کو قتل کر دیا تھا۔ خاتون ٹیچر کا قتل: روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم...
کراچی: شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات...
چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ ماڈل کی لڑائی کی صلاحیتوں کی نمائش کی جس کی تشہیر دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ فائٹنگ مقابلے کے طور پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر سنہ 2011 کی سائنس فکشن فلم رئیل اسٹیل میں ہیو جیک مین نے ایک سابق باکسر کے طور پر کام کیا تھا جو روبوٹ فائٹنگ کوچ بن گئے تھے۔ لیکن کس نے سوچا ہو گا کہ واقعی ایک دہائی کے بعد روبوٹ فائٹنگ مقابلے منعقد ہوا کریں گے۔ چین کے صوبے زیجیانگ میں واقع ایک روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے کِک باکسنگ کا ایک...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن پریس نے کہا ہے کہ 20مئی کو کالعدم تنظیم جسقم کے بڑے شفیع برفت نے مورومیں احتجاج کیا، یہ جماعت ٹرین حملوں اوردیگربم دھماکوں میں وہ ملوث رہی۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج اہم معاملے پرپریس کانفرنس کررہاہوں، پچھلے چند دنوں سے پاکستان کےخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، 20مئی 2025 کو کالعدم تنظیم جسقم کےبڑے شفیع برفت نے مورومیں احتجاج کیا، ٹرین حملوں اوردیگربم بلاسٹ میں وہ ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موروبائی پاس پراحتجاجی دھرنادیا گیا، پولیس نے بغیر اسلحے کے اس احتجاج میں حصہ لیا، کچھ لوگ نقاب پوش آتے ہیں انہوں نے شرپسندی کی، پرامن رہنے کےبجائے پولیس پرپتھراؤ کیا حملہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کےجوانوں کویکطرفہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ جمعہ 23 مئی کو رات گئے روس نے بڑے پیمانے پر کییف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جو ہفتے کو علی الصبح تک جاری رہے۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران یوکرینی دارالحکومت کییف میں دھماکوں اور مشین گنوں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کئی افراد نے سب وے اسٹیشنوں میں پناہ لے لی۔ ان حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے یوکرینی حکام نے کہا کہ روس نے یہ حملے 14 بیلسٹک میزائلوں اور شاہد طرز کے 250...
— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سروے ہوا جہاں 50 فیصد لوگ اسرائیل کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کے لیے آگے بڑھ کر مدد کریں، ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے، غزہ میں امداد کےلیے 30 اور کبھی 40 ٹرکس...
وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہاکہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے امن سبوتاژ کیا ۔ واضح رہے کہ...
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا...
گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس...
کراچی: لائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق اہل کار پر تشدد کرنے والے متعدد افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ویڈیو میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس اہل کار کو لاتیں اور گھونسے مارے، دھکم پیل میں کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ اس کے بعد پولیس اہلکار کو زمین پر لٹا کر بھی مارتے رہے۔ واقعے کے دوران اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار پر تشدد ذاتی تنازع کی بنا پر پیش آیا۔ پولیس اہلکارکا نام محمد شہزاد ہے، جو...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد نعمت اللہ عرف عابد، محمد نورعرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان...
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہے، اس سے قبل بھی پشاور سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضا پیدا...

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، فیصلوں سے پہلے نواز شریف سے مشاورت کرتا ہوں ، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ میرا تھا اور میں کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے مشاورت ضرور کرتا ہوں۔وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر زمانہ امن کی پوزیشن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔" تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ "اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کر رہے تھے، لیکن پاکستان نے موثر دفاعی حکمتِ عملی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ...
---فائل فوٹو ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان...
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
---فائل فوٹو انٹرپول اور ایف آئی اے گوجرانوالہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے و انٹر پول کی کارروائی، 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آفتاب تھانہ کینٹ گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ارمان گورائیہ تھانہ علی پور گوجرانوالہ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم امین ٹوبہ ٹیک سنگھ...
عدالت عالیہ نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کیا، کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف عدالت عالیہ نے اپیل منظور کرلی، جس کے بعد پولیس افسر کو ریلیف مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے روسی سفارت کار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں پولیس افسر کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے روسی سفارت کار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے مقدمے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سزا کےخلاف اپیل منظورکی، اے ایس آئی ظہور کے خلاف...
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سکیورٹی معاملہ ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر...
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پرعبور اور پُرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جہاں سے پچھلے روز چھوڑی...
سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ججز کے تبادلے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانون کے مطابق ججز مختلف صوبوں سے تعینات کیے جا سکتے ہیں، تاہم قانون میں تبادلے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے 5 میں سے صرف 2 آسامیوں پر تعیناتیاں کی...
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر بول اٹھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک لائٹس بند ہونے اور جنگی ماحول کو تلخ تجربہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی خوف کا شکار رہے، مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار ایلیسا ہیلی نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں...
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جب سے صورحال کشیدہ ہوئی ہے پوری صورتحال میں امریکہ انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکہ مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی، بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا، بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے اپنے تمام رافیل طیاروں سمیت 72 جہازوں کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملوں کا مقصد تھا کہ کسی پائلٹ کو گرفتار یا اس کا طیارہ گرا دیا جائے۔ یہ بات نجی ٹی وی کے پرگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے بتائی، انہوں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے پہلے اور دوسرے حملے سے متعلق اہم انکشاف کیا۔، انہوں نے بتایا کہ جب پہلا حملہ کیا گیا تو اس میں چار رافیل طیارے تھے جن پر نصب میزائلوں سے انہوں نے بہاولپور اور دیگر شہروں پر حملہ کیا جس میں مسجد کو شہید کیا گیا اور مرد و خواتین اور بچے شہید...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اویس خان لغاری نے قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا، ہم نے تاریخ رقم کی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں قوم سیسہ پلائی دیوار بنی رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی رہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بے مثال دلیری...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھارتی میڈیا کی پیشگی تیاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی میڈیا کو دو ماہ قبل ہی سب کچھ معلوم تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مخصوص موضوع پر پیشگی تیاری اور اس پر مسلسل کوریج سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو دیکھیں ان کی کوریج دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور جھوٹے بیانیے پیش کر رہا ہے...
’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص ( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سا بق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْسابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹبعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر...

’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ
پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال...
مقتول ارم گارڈن بلاک تیرہ ڈی گلشن اقبال کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول ٹرنسپورٹر تھا اور اس کا آبائی تعلق نارووال سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے شہری کو گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں واقع جامع مسجد غزالی کے باہرگھات لگائے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد نکلنے سے شخص پراندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی اور مسجد کے باہر موجود 2 خواتین زخمی ہوگئیں، فائرنگ سے شدید...
6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔ بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے...

بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
ویب ڈیسک: پاکستان میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد 7 مئی 2025 کو بحال کر دی گئیں, اب صارفین بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 'ایکس' کو فروری 2024 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے اس بندش کی وجہ قومی سلامتی، حساس معلومات کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط اطلاعات کو قرار دیا تھا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر تشدد کا ایک بھی عمل پورے نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، من مانی گرفتاریاں، مکانات کو مسمار کرنا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، تو مجرموں نے اپنا مقصد پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک نوجوان پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اتوار کو نوجوان کی لاش ویشو ندی سے برآمد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ماگرے کی لاش پولس نے اتوار کو ضلع کے واتو علاقے میں ویشو ندی سے برآمد کی۔ متوفی کولگام ضلع کے ٹنگمرگ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد...