باجوڑ میں تھانے پر راکٹ حملہ، دیر لوئر کے اہم بازار میں بم ناکارہ بنادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
باجوڑ، دیر لوئر: باجوڑ میں دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹ سے حملہ کردیا، دیر لوئر میں بڑے تجارت مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے راکٹ فائر کردیا۔
ڈی ایس پی نیاز محمد کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا دیر لوئر میں ہی نامعلوم ملزمان نے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا۔
بم رکھے جانے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو سیل کردیا، بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دیر لوئر
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔