2025-08-12@09:54:54 GMT
تلاش کی گنتی: 10164
«نوید قمر نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26ویں ترمیم میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں،تمام صوبوں کو اپنے وسائل کا حق دیں، اگر خانہ جنگی ہوئی تو شہباز شریف کی حکومت ذمے دار ہوگی.(جاری ہے) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے...
ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پارٹی کے ایک رہنما اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔ عمران...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...

26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان اور میں پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ میں پھنس گئے تھے پھر ٹیم نے آکر نکالا : نبیل گبول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغور حیدری اور میں پارلیمنٹ لاجز لفٹ میں پھنس گئے تھے اور ہمیں ٹیم نے آ کر نکالا، اس لفٹ میں خواجہ آصف بھی پھنس گئے تھے وہ کسی طرح نکل گئے، اگر اس کی مرمت نہ کروائی گئی تو اس میں کسی کی جان چلی جائے گی ۔ نبیل گبول کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے لفٹ 1997 کے لگے ہوئے ہیں، 10 سال پہلے اس کی رپیرنگ کی گئی تھی ، 26 ویں آئینی ترمیم...
پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...
وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہوگا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 ویں ترمیم پر بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ قومی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم جس شکل میں ہوئی، کیا گناہ کیا ہے؟ ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی ہے لیکن آپ سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے تو آئیں بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ججز کی تعیناتی اس طرح ہوتی ہے، دس دس سال فوجداری مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 108 ترامیم کا مسودہ قانون و انصاف کی کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، آئیں اس کا جائزہ لیں،...
کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زمین کی گردش حالیہ برسوں میں اچانک تیز ہو گئی ہے، اور اس کی وجہ ابھی تک سائنسی طور پر مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ آج یعنی اگست 5 کو زمین کی گردش میں مزید تیز رفتاری کا امکان ہے جس سے دن میں 1.25 سے 1.51 ملی سیکنڈ کی کمی آ سکتی ہے۔ یہ رفتار کی تیزی دن کے معمولات پر کوئی اثر نہیں ڈالے گی، مگر سائنس دان اس تبدیلی کو نظر انداز نہیں کر رہے۔ ٹائم اینڈ ڈیٹ کے مطابق، یہ پیش گوئی انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرینس سسٹمز سروس اور یو ایس نیول آبزرویٹری کے تعاون سے کی گئی ہے۔ ابتدائی پیش گوئی 1.51 ملی سیکنڈ کی تھی، لیکن اب اس...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔ امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں مسلح افواج کا اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسزعطا کیا گیا، انہیں یہ اعزاز ترکیہ اور پاکستان کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ اور بحری شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، بعد میں انہوں نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے ترک وزیر...
اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ سے نوازا گیا۔ ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر...
ماسکو: روس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملات پر بیان بازی میں “انتہائی احتیاط” کی ضرورت ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا: ’’روس جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو جوہری بیانات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔” یہ بیان اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری مدویدیف کے مبینہ “اشتعال انگیز تبصرے” کے جواب میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا آبدوزیں جوہری اسلحہ سے لیس ہوں گی یا صرف جوہری...
امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور جمہوری حقوق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) یہ پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے، جس کا مقصد ان سیاحوں کی تعداد کو کم کرنا ہے جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی امریکہ میں قیام کرتے ہیں۔ نوٹس کے مطابق قونصل خانے کے اہلکاروں کو تین آپشنز دیے گئے ہیں: پانچ ہزار، دس ہزار یا پندرہ ہزار ڈالر کے بانڈز۔ تاہم عمومی طور پر توقع کی جاتی ہے کہ وہ کم از کم دس ہزار ڈالر کا بانڈز لازمی قرار دیں گے۔ یہ تجویز ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔ نئے پروگرام کے بارے میں کیا معلوم...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا اور ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دباؤ، جبر اور طاقت کے ذریعے...
پاکستانی جنگجو روس کے لیے یوکرین میں لڑ رہے ہیں؟ یوکرینی صدر کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس) یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑنے والوں میں پاکستان، چین اور افریقی ممالک کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ “ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر بات کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔” دوسری جانب پاکستان نے یوکرین میں جاری...
یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کا یوکرینی صدر کا دعویٰ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے یوکرین تنازع میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا، حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پرامن حل...
کراچی: اوول میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی کی بدولت بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 میں تیسری پوزیشن پر آگیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ردوبدل کے بعد انگلینڈ تنزلی کا شکار ہوکر چوتھے نمبر پر چلا گیا تاہم آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے۔ اوول میں فتح کی بدولت شبمن گل کی زیر قیادت کھیلنے والی بھارتی ٹیم کو 12 قیمتی پوائنٹس ملے۔ بھارت کے 5 میچز میں 28 پوائنٹس اور ہار جیت کا تناسب 46.67 فیصد ہے۔ انگلینڈ 43.33 کی اوسط سے 26 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر چلا گیا جبکہ سری لنکا 66.67 فیصد کے ساتھ بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر امریکا آنے والے بعض ممالک کے شہریوں کے لیے نیا ویزا سیکیورٹی بانڈ پروگرام متعارف کرا دیا، جس کے تحت مخصوص درخواست دہندگان کو 15 ہزار ڈالر تک کی رقم بطور ضمانت جمع کرانا ہوگی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا، جو ابتدائی طور پر بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو کی جائے گی۔ قطری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ پروگرام اُن ممالک کے شہریوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ویزے کی مدت سے زائد قیام (اووراسٹے)...
پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندی پر لے جا رہے ہیں، پاکستان کے امریکا سے تعلقات مستحکم کیے۔برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں نئی گرمجوشی اور امریکا کی بھارت سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اس کامیابی کی مثالیں ہیں۔برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا کشمیر سے متعلق ٹھوس موقف اور ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف کا نفاذ بھی...

شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات
شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے “کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام...
دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن اسکواڈ نے ہائی پرفارمنس سینٹر پرمشقوں کا اغاز کیا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقوں کے سیشن میں حصہ لیا۔ بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی بھی خصوصی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کوچنگ اسٹاف نےمعاونت کی۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم گزشتہ روز دوحا کے راستے کراچی سے آئر لینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ بدھ...
اسلام آباد: بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی کی پاکستان میں انجام دی گئی سفارتی، تجارتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی متحرک اور وژنری قیادت نے پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کروایا ہے۔سید فیروز عالم شاہ کے مطابق اکاماتسو شوئیچی نے نہ صرف دونوں حکومتوں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دیا بلکہ جاپان کے نجی شعبے اور صنعتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے روشناس کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی سرپرستی میں مختلف اعلیٰ سطح اجلاس، معاشی فورمز اور باہمی مشاورتی نشستیں ہوئیں جن کے نتیجے میں خصوصی اقتصادی زونز، قابل...
لاہور: رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔ نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ...
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکا نے شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس)نے فیملی پر مبنی امیگرنٹ ویزا درخواستوں، خاص طور پر شادی کی بنیاد پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کو سخت کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔(جاری ہے) اگر امریکی شہری کسی غیر ملکی شریک حیات کو اسپانسر کرنا چاہتا ہے تو اس جوڑی کو اپنا رشتہ ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند جوڑے کو مشترکہ مالیاتی ریکارڈ، تصاویر اور دوستوں یا خاندان سے ہونے والی خط و...
کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔ فخر زمان چار اگست کی شام...
حکومت نے 18ویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کی ٹھان لی۔ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اتفاق رائے ہونیکی صورت میں ہی 17ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کےمطابق حکومت نے 18ویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کےلئے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مشاورت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جائےگی، پیپلزپارٹی کی رضامندگی کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات ہوگی، اتفاق رائے ہوا تو حکومت 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائے گی، مکمل اتفاق رائے ہونے تک مذاکرات کی تفصیلات خفیہ...
حکومت کا27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کی ٹھان لی۔ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اتفاق رائے ہونے کی صورت میں ہی ستائیسویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مشاورت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جائے گی، پیپلزپارٹی کی رضامندگی کی صورت میں دیگر جماعتوں...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا...
کراچی: دورہ آئر لینڈ پر موجود پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنی تیاریوں کے آغاز کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئی۔ ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی ویمن کرکٹرز مشقوں کا اغاز کریں گی، وہ جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقوں کے سیشن میں حصہ لیں گی۔ ہیڈ کوچ ممحد وسیم کی نگرانی میں کوچنگ اسٹاف معاونت کرے گا، واضح رہے کہ عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم گزشتہ روز دوحا کے راستے کراچی سے آئر لینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ویمن سیریز میں تین میچز کھیلے گی، پہلا میچ بدھ کو...
غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان کی نئی کھیپ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے روانہ کی گئی۔ خصوصی طیارے میں امداد ی سامان، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا۔ امداد اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الخدمت فائونڈیشن کےکاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو 190 رنز کا ہدف دیا پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب نے 66 اور صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن...
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...
معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی ویرات کوہلی سے ملاقات صرف ایک بار 2012 میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، اور اس کے بعد نہ کوئی بات چیت ہوئی، نہ دوبارہ ملاقات۔ تمنا نے کہا: “میں نے ان سے صرف ایک دن ملاقات کی۔ اس کے بعد کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات۔” ایک اور مشہور افواہ یہ تھی کہ تمنا نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک تصویر کی بنیاد پر...
---فائل فوٹو کراچی میں خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصویر گھر پہنچائی جائے گی۔کراچی کی ٹریفک پولیس جلد ہی روایتی طریقہ کار کو خیرباد کہہ کر جدید ڈیجیٹل ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا رہی ہے، جسے ٹریفک ریگولیشن سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کا نام دیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) کیمروں کی مدد سے رفتار کی حد عبور کرنے، سگنل توڑنے اور غلط پارکنگ جیسی خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی کی جائے گی۔ کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںکراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے...

عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا،...
پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈ(شاہ خالد )صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف T20 سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور اس کامیابی کو...

پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔ آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ، امریکی حکام...
اسلام آباد: 26 ویں ترمیم کے بعد انتظامیہ عدالتوں سے اہم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی،ان میں بڑی پیش رفت 9 مئی کے مقدمات پی ٹی آئی کے204 رہنماؤں و کارکنوں کو سزائیں ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی کے مقامات کی تیز سماعت میں اہم کردار اور ان کی سربراہی میں بینچ نے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی۔ اسی ترمیم کے تحت آئینی بینچ نے 103سویلین کیسز کی فوجی عدالتوں میں سماعت کی توثیق کی،عمران خان کے بھانجے سمیت بیشتر سزایافتہ جیل میں فوجی عدالتوں میں سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق ملنے کی مجوزہ قانون سازی کے منتظر ہیں۔ حکومت نے اپیل کے اس حق کے حوالے سے...
کراچی میں سینیئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے بہیمانہ قتل کے خلاف وکلا برادری نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ وکلا کی بڑی تعداد نے عدالت عالیہ کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی اور ججز سے عدالتی کارروائی معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ شمس الاسلام کی شہادت وکلا برادری پر حملہ ہے اور عدلیہ کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، اس موقع پر مختلف کورٹ رومز میں وکلا نے پیش نہ ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس تاہم سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے دیے گئے اشتہار کے معاملے پر پاکستانی امریکن بزنس مین تنویر احمد نے نیا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ “کیا ہم غلام ہیں؟ اور جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، اب اسی امریکہ سے آپ مدد مانگ رہے ہیں اور آپ کے بیٹے وہیں جا رہے ہیں؟” تنویر احمد نے کہا کہ اس اشتہار پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر خرچ ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ میں اس نوعیت...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے قومی ٹیم کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کرتے رہے گی۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ امید ہے...
پاکستانی اوپنر فخر زمان ہمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ 35 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو فلوریڈا میں دوسرے ٹی20 میچ کے دوران 19ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے ہٹایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کا فوری طور پر معائنہ کیا گیا اور پی سی بی میڈیکل پینل نے ان کی ہمسٹرنگ انجری کی تصدیق کی۔ ٹیم فزیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم انہیں مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فخر زمان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ نہیں کھیل...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی اور اب وہ پُرامید انداز میں ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ، 190 رنز کا ہدف امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر...
تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ٹی20 ویسٹ انڈیز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے درجنوں ممالک پر عائد کی گئی تجارتی پابندیوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں، بلکہ وہ بدستور برقرار رہیں گی۔ یہ بات امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔ گریر کے مطابق یہ محصولات جاری مذاکرات کا حصہ ضرور ہیں، لیکن ان میں نرمی کا امکان کم ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت مختلف ممالک پر نئی درآمدی ڈیوٹیز عائد کی ہیں، جن میں کینیڈا سے آنے والی کئی اشیا پر 35 فیصد، برازیل پر 50 فیصد، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد تک محصولات شامل ہیں۔ اگرچہ صدر ٹرمپ کے دوبارہ...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن...
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے، دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے، دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ دوسری جانب این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ...
تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ صرف تکنیکی خامی کا معاملہ نہیں ہو سکتا، بلکہ اسکے پس پردہ ایک بڑی سازش ہوسکتی ہے، جس سے جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا نام ووٹر لسٹ ڈرافٹ میں نہیں ہے۔ حالانکہ اس کے فوراً بعد ہی الیکشن کمیشن نے یہ تصدیق کر دیا کہ ان کا نام حذف نہیں ہوا ہے، بلکہ ان کا نام ڈرافٹ لسٹ میں موجود ہے۔ دراصل تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کے دوران لائیو صحافیوں کے سامنے اپنا نام ڈرافٹ میں تلاش کیا تو موجود...
کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
—فائل فوٹو آج تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو آبی گذر گاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں۔
حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 750 فٹ تک پہنچ گئی جس کے باعث راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح (پیر)6بجے کھول دیئے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کیلئےمختلف مقامات پر موجود ہونگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں،شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ یاد رہے اس سے قبل بھی راول ڈیم کے اسپل ویز کھولے جاچکے ہیں۔
امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
پاکستان نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں انسانی بحران سے دوچار افراد کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید امدادی سامان روانہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق یہ 17ویں امدادی کھیپ ہے جس میں تیار کھانے، ادویات اور بچوں کی غذائی اشیا شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق روانہ کی گئی امداد میں 65 ٹن تیار شدہ کھانا، 20 ٹن بچوں کا خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹس اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل پرواز بھی غزہ...
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں امدادی کھیپ روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10...
سٹی 42: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، راول ڈیم کے سپل ویز صبح کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.70 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم کے سپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گی ، محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں،شہری ڈیم...
پنجاب کے مختلف میلوں میں موت کے کنویں میں موٹر سائیکل دوڑا کر لوگوں کو حیران کرنے والی کم عمر مگر جرأت مند فاطمہ نور کہتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنا چاہتی ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ مریم نواز ایک بار اسے موت کے کنویں میں بائیک چلاتے ہوئے دیکھیں۔ فاطمہ نے چند برس کی عمر میں ہی اپنے والد منیر احمد کے ساتھ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھا، ابتدا میں والد اسے ساتھ بٹھا کر بائیک چلاتے تھے لیکن گزشتہ چار سال سے وہ تنِ تنہا کنویں کے اندر موٹر سائیکل دوڑاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھائی نہیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اپنے والد...
گڈانی کا نیلا سمندر پراسرار طور پر گلابی رنگت اختیار کرگیا جب کہ ہاربر کے وسیع علاقے میں ناگوار بو پھیلنا شروع ہوگئی، سمندر کے قدرتی رنگ کی بجائے بدلتے گلابی رنگ نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان )کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق رنگت کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈانی میں ماہی گیروں کے لئے بندرگاہ بنائی گئی تھی اس فش ہاربر کی بناوٹ اور ساخت میں موجود کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے کشتی جیٹی کے اندر نہیں آسکتی اور سینیٹیشن کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھی تو پانی تالاب کی مانند جمع رہا۔ سمندر کا پانی جب کسی...
وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر چاہیں تو ایک گھنٹے کے اندر رہا کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب صوابی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ احتجاج مکمل طور پر آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 5 اگست وہ تاریخ ہے...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع بھوپال پلی کے ایک گاؤں ویسالہ پلی سے تعلق رکھنے والے ایک دودھ فروش کسان جوڑے نے کانگریس کے ایم ایل اے گندرا ستیہ نارائن کے کیمپ آفس کے باہر اپنی بھینسیں باندھ دیں۔ ان کا الزام ہے کہ ایم ایل اے کی ہدایت پر ان کا مویشیوں کا باڑہ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کر دیا گیا۔ متاثرہ کسان، کوراکولا اوڈیلو اور ان کی اہلیہ لالیتا نے الزام لگایا کہ مقامی سرکاری اہلکاروں نے ان کے مویشی شیڈ کو بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا، جبکہ پولیس نے خود کہا کہ یہ کارروائی ایم ایل اے کی ہدایت پر ہوئی ہے۔ کسان جوڑے کا کہنا ہے ’ہم نے بغیر کسی لالچ...

شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ
شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کا قتل کیس تیزی سے حل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزم کے اعترافی بیان نے واقعے کی تفصیلات مزید واضح کر دی ہیں۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق یہ قتل پرانی دشمنی اور ذاتی انتقام کا نتیجہ نکلا ہے۔ لیکن حیران کن پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان...
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا میں پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اچانک لاؤڈر ہل پہنچ گئے، انہوں نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے ملاقات کی،چئیرمین پی سی بی نے ملاقات کے دوران ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق گفتگو کی ۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران چیئرمین پی سی بی پاکستان کی بیٹنگ کے بعد سائیڈ لائن پر بیٹھے ہوئے بابر...
کراچی: پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 13 سے 14 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو کوئی سیٹ کھوئے بغیر شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں کسی دقت کے بغیر18-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 18-25 سے فتح ملی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 18-25 کے اسکور سے نتیجہ پاکستان کے حق میں رہا۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان غیر معیاری امپائرنگ کے سبب عالمی نمبر1 پولینڈ سے 3-2 سے ہار...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’اڑن طشتریوں‘ (UFOs) کے معاملے سے ’مکمل طور پر متاثر‘ اور ’متجسس‘ ہیں، اور اس سال وہ اس پراسرار معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ‘روتھ لیس پوڈکاسٹ’ کے ایک حالیہ پروگرام میں کہی۔ وینس نے کہا: ’میں UFOs کے پورے معاملے کا دیوانہ ہوں۔ آخر حقیقت میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ ویڈیوز کیا تھیں؟ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، مگر ابھی ہمیں ایوان اقتدار میں آئے صرف 6 ماہ ہوئے ہیں، ہم بہت مصروف تھے۔‘ پچھلے سال پراسرار ڈرونز کی بھرمار وینس غالباً گزشتہ سال کے آخر میں نیو جرسی...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 اگست 2025 کو برطانیہ کے بڑے شہروں میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو منعقد کی جائیگی۔ نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برٹن آن ٹرینٹ (برمنگھم)، مڈلزبرو (بریڈ فورڈ) اور بیلفاسٹ (مانچسٹر) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔ یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں تاکہ...
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر خراب چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں معائنہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
ماسکو کے طاقت ور حلقوں میں اہم مقام رکھنے والے روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر چھا گئے ہیں۔ 2008 سے 2012 تک صدر رہنے والے اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ میدویدیف نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیے ہیں جنہوں نے امریکا کو سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ایٹمی آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات، اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی جنگ کا عندیہ دے دیا روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دمتری میدویدیف نے ایران کو جوہری ہتھیار دینے کی بات کی تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر 2 جوہری آبدوزیں ممکنہ خطروں کے مقابلے کے لیے متحرک کر...
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
کراچی: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں سابق اسٹار ڈیوین براوو کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ دیا۔ اتوار کو سینٹرل براوارڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جیسن ہولڈر کی اب 74 میچوں میں 81 وکٹیں ہو چکی ہیں جبکہ ڈیوین براوو نے 91 میچز میں 78 وکٹیں لی تھیں۔ براوو نے 2006 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا اور 2021 تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کوئی آسان قدم نہیں تھا...
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 وکٹوں سے فتح دلائی اور 3 میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا ہولڈر نہ صرف 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے بلکہ انہوں نے اسی میچ میں 4 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو اس سے قبل ڈوین براوو کے پاس تھا (78 وکٹیں)۔ ہولڈر کی اب مجموعی ٹی ٹوئنٹی وکٹیں 81 ہو گئی ہیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے۔ حسن نواز...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی شہریوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ داچھی گام میں ایک حالیہ فوجی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو پہلگام حملے میں ملوث ہونے پر مارا گیا۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک جعلی مقابلے کا نتیجہ ہے، جس میں بے گناہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کی جانب سے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری...
برطانوی شاہی خاندان ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گیا ہے، ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اہلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر پرنس اینڈریو کو اتنی زور سے مکا مارا کہ اُن کی ناک سے خون بہنے لگا۔ تاہم، شہزادہ ہیری نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ مؤرخ اینڈریو لاؤنی کی تازہ کتاب ”Entitled: The Rise and Fall of the House of York“ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب پرنس اینڈریو نے میگھن مارکل کو ”موقع پرست عورت“ قرار دیا۔ کتاب میں شامل تفصیلات کے مطابق یہ خبر ایک قابلِ اعتماد ذریعے نے دی تھی، جو پرنس اینڈریو کے قریبی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...