2025-12-07@02:59:17 GMT
تلاش کی گنتی: 9208
«پاکستانی برا مدات»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک...
وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو
وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی کی ملاقات ہوئی ہے، دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے آج وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔اعلامیے کے مطابق معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں،...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف، کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے، دونوں فریقوں نے اقتصادی تبادلوں میں پیشرفت کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات، لائیواسٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ...
ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سےایرانی سیکریٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ڈاکٹرعلی لاریجانی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور حالیہ سیلاب میں اظہارِ یکجہتی اور ایرانی...
اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ضمنی انتخابات میں ہم اپنی ہری...
یکجہتی دکھانے پر ایران کے شکرگزار ہیں، ایرانی ٹاپ سیکیورٹی آفیشل علی لاریجانی سےملاقات پر وزیراعظم کی گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر برادر ملک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کا ایک بار پھر پاکستان سے اظہار تشکر، صدر مملکت سے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات یہ بات منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس ملاقات کے لیے آئے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی سےگفتگو کے دوران کہی۔ ڈاکٹر لاریجانی اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ...
اسلام آباد میں 11 نومبر کے خودکش حملے کی ساری کہانی اب منظر عام پر آ گئی ہے، جب حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ محض ایک واردات نہیں بلکہ سرحد پار بیٹھے منظم دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق حملہ آور کو خودکش جیکٹ پشاور کے قبرستان سے لے کر گڑ کی بوری میں چھپا کر اسلام آباد تک پہنچایا گیا، جبکہ اس پورے آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کر رہی تھی۔ اس انکشاف نے پاکستان میں دہشتگردی کے پس پردہ جال اور بین الاقوامی تعلقات کے خطرناک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر...
اپنے بیان میں خاتون اول کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے لئے ایک زیادہ محفوظ اور زیادہ برابر معاشرے کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان کی ترقی عورتوں کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ ماحول سے مشروط ہے، پاکستان کے شہری، ادارے اور کمیونٹیز خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے متحد ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں عورتیں خوف یا خاموشی کی زندگی گزاریں، وہ معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، ریاست پاکستان تمام خواتین اور بچیوں کی عزت، حقوق اور حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن پر اپنے بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سزا سے بچ جانے کی ثقافت کو...
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے منگل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے...
محکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سے خاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔ اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل مائل پر دیکھی گئی ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کیا، یہ راکھ 45 ہزار فٹ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) موبائل فونزکی درآمدات پر انحصار جاری ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 53.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا اکتوبر2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات42کروڑ ڈالرز تھی۔ دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے، جبکہ ستمبر 2025میں 19کروڑ 95 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔ اسی طرح اگست 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم14کروڑ 53 لاکھ ڈالرز تھا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے جنرل مرزا کی ’’مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے اُن کی شاندار خدمات‘‘ کو سراہا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’انہوں (آرمی چیف ) نے تینوں افواج کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانے، مشترکہ آپریشنل تیاری کو بہتر کرنے اور اسٹریٹجک سطح پر پاکستان کے قومی سلامتی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں چیئرمین کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش...
فوٹو: پی آئی ڈی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈرشپ کے درمیان حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد...
پاکستان کے وزیراعظم کے زیر قیادت نجی شعبے کے اراکین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے برآمدات پر مرکوز اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن کے نتیجے میں برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ برآمدات پر عائد 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس سے برآمد کنندگان کو براہِ راست مالی فائدہ اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بہتری حاصل ہوگی۔ وزیرِ خزانہ کے مشیر خُرم شہزاد نے ’ایکس‘ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی شعبے کے نمائندوں کی قیادت میں ایک عبوری اسٹیئرنگ کمیٹی PKR 52 ارب کی دستیاب ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF)...
پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ...
ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ، پاکستانی فضائی حدود سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کیا کہا؟
—فائل فوٹوز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیاایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان...
ایتھوپیا (ویب ڈیسک) آتش فشاں ہائیلی گبی ہزاروں سال بعد پھٹنے کے نتیجے میں نکلنے والی آتش فشانی راکھ نےخطے کے متعدد ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آتش فشاں راکھ پاکستانی حدود سےنکل گئی،راکھ ساحلی وجنوبی علاقوں سے تیزی گزرگئی،آتش فشاں راکھ نے اب بھارت کا رخ کرلیا ہے۔ آتش فشاں کی راکھ 14 کلو میٹر،45 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی،راکھ سعودی عرب،یمن،عمان اور پاکستان کےساحلی و جنوبی علاقوں کے اوپر سے انتہائی بلندی پر گزری۔ محکمہ موسمیات کےمطابق راکھ سے اب ملکی ایوی ایشن کے معاملات کو خطرہ نہیں ہے،آتش فشاں سے زمین پر موجود آبادی مکمل طور پر محفوظ ہے، راکھ کی مانیٹرنگ بدستور جاری ہے۔ دوسری جانب بھارت کا...
ریاض میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق...
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے منگل کے روز ہیڈکوارٹرز بنگلہ دیش ایئر فورس میں چیف آف ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی روابط کو وسعت دینے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ ہائی کمشنر عمران حیدر کے ہمراہ بریگیڈیئر محمد عمران یوسف چوہدری (ڈیفنس اتاشی) اور کامران...
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر علی لاریجانی کی سربراہی میں ایرانی وفد کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گا جہاں ڈاکٹر علی لاریجانی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمدسفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ علی لاریجانی کے ہمراہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی...
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل بھارتی شہروں تک پہنچ گئے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جب کہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر...
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا سعودی عرب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات ہوئی جس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دیگر ملک بھی پاک سعودیہ جیسا معاہدہ چاہتے ہیں، اسحٰق ڈاروزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔ برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کا دیرینہ مسلہ حل کیے جانے سے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرِ داخلہ نے اس معاملے کے حل کے لئے پاکستانی وزیرِ داخلہ کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ...
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr....
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان واضح الفاظ میں خواتین کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، اس سال یہ دن خواتین کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں سوچنے اور اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد...
امریکا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تین امریکی بزنس چیمبرز کے ساتھ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا، ٹرمپ ٹیرف وار کے اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف راغب کرنا تھا۔ پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں بزنس کے فروغ کا رجحان بڑھایا جا رہا ہے اور اگلے چند ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی...
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز تنظیم پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا احتمام کیا گیا جس میں تین امریکی بزنس چییمبرز کے علاوہ کمیونٹی کی تنظیموں اور شخصیات نے شرکت کی ۔ بزنس نیٹوررکنگ تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکہ میں متعارف کروانا ، ٹرمپ ٹیرف وار کے بارے میں آگاہی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف مائل کرنا تھا ۔ پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کو بزنس کی طرف لانے کا رجحان پیدا کر رہے ہیں ۔ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا بھی ہم اگلے چند ماہ میں انعقاد کریں گے۔...
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مسلسل تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدامات پنشن نظام کو جدید بنانے اور اُن رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کی جائیں گی جن کی وجہ سے ہزاروں اوورسیز پنشنرز متاثر ہورہے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اصلاحات کے تحت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR) قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں تاکہ مختلف محکموں کے درمیان پنشن ڈیٹا اور دستاویزات کی ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ...
فوٹو: سوشل میڈیا ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والی راکھ پاکستان کے بعد اب بھارت کی جانب بڑھ چکی ہے، پاکستان کا فضائی علاقہ صاف ہوچکا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اب صاف ہوچکی ہے، آتش فشاں کی راکھ بھارتی راجستھان کی جانب جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آتش فشاں کی راکھ پاکستان کے شمالی علاقوں کو متاثر نہیں کرے گی، یہ راکھ سندھ کے اوپر بحیرہ عرب سے گزری تھی، سندھ کی زمین پر اس کے کوئی اثرات نہیں ہوئے۔ ایتھوپیا کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل پاکستان پہنچ گئےایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات، ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات کی ، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیس کا دیرینہ مسلہ حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا سعودی وزیر داخلہ نے برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکرکیا، پولیس اور پیرا...
آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر اس اہم مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے۔ اس سال یہ دن”خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے—ایک ایسا موضوع جو اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو صرف جسمانی نہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں نہ صرف اس چیلنج کو سمجھنے کی ضرورت ہے بلکہ متحد ہو کر اس کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کی تجدید بھی کرنی ہے۔ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن (25 نومبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس بات کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کے مختلف صورتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ...
فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا دورہ غیر معمولی اور پاک ایران تعلقات میں اہم موڑکی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلے سے مضبوط پاک ایران تعلقات نئے سٹرٹیجک مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ بدلتے عالمی حالات میں دونوں ملکوں کو اپنی حکمت عملی وضع کرنے، تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ امریکہ اور صیہونی رجیم کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی رہی۔
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تاررڑ نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے اڑھائی سالہ بندوبست سے متعلق لاعلم ہوں۔ نئے صوبوں کے قیام، لوکل باڈیز ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر مشتمل 28ویں ترامیم کہیں بھی زیر غور نہیں۔ تاہم آئین ایک کھلی دستاویز ہے، اس میں حالات کے ساتھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ سول ملٹری تعاون سے پاکستان کی ساکھ پوری دنیا میں بہترہوئی ہے۔ حکومت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکی طرز پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کی خواہاں ہے۔ وزارت اطلاعات سرکاری بزنس میں ڈیجیٹل کے لیے بھی سہولت رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (مزاج) کی افتتاحی تقریب سے کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عربیہ کی وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، 2 روزہ کانفرنس میں 40 سے زاید ممالک کے وزراء، قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی اور انصاف کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا، کانفرنس کے موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دو طرفہ ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔اس موقع پر پاکستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور...
’ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے ادیس ابابا (ویب ڈیسک)ٹولوز وولکینک ایش ایڈوائزری سنٹر (وی اے اے سی) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل یمن اور عمان کے اوپر سے ہوتا ہوا جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔ اریٹیریا کی سرحد کے قریب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال مشرق میں 800 کلومیٹر دور افار علاقے میں واقع ہیلی گوبی آتش فشاں اتوار کو کئی گھنٹوں تک پھٹا، یہ تقریباً 12 ہزار سالوں میں پہلا موقع تھا،جب اسے ریکارڈ کیا گیا۔ آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے گہرے بادل آسمان میں 14 کلومیٹر تک پہنچ گئے، جو قریبی دیہاتوں...
وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب...
پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ توڑ دیئے، ترجمان تحریک لبیک پاکستان
ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ NA-66 وزیر آباد میں ن لیگی امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے کر جمہوریت کا دن دھاڑے جنازہ نکالا گیا، NA-66 وزیر آباد سے تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار، چوہدری بصیرت علی صاحب کے کاغذات نامزدگی بہت پہلے منظور ہو چکے تھے اور انہیں کرین کا نشان بھی الاٹ ہو چکا تھا۔ لیکن 8 اکتوبر کے روز انہیں اغوا کرلیا گیا جس کے بعد ان سے زبردستی سائن کروا کر ان کا نام انتخابی دوڑ سے نکال دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریکِ لبیک پاکستان نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں میں منعقد ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات پری پول...
وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے آج وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ...
راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید وسعت کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج...
دبئی ایئر شو میں بھارتی ساختہ HAL Tejas لڑاکا طیارے کے حالیہ حادثے نے بھارت کے دفاعی برآمدات اور بین الاقوامی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ عالمی تجزیہ نگاروں نے بھارت کی “Make in India” دفاعی برانڈنگ کی ساکھ پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ پاکستان کے JF-17 لڑاکا طیارے کی battle-tested مارکیٹنگ اور ملٹی-فلیٹ اسٹریٹیجی کو زیادہ قابلِ اعتماد اور پرکشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران علاقائی سیاسی حرکیات بھی سرگرم ہیں، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور بھارت کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر تنقید شامل ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی بیان کی مذمت پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ صوبے کے بارے میں بیانات کو ’خواب...
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مستردکردیا ہے ، پیر کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نواز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت تبدیلی کے بعد دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کے درمیان تعاون بڑھنے لگا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کی سرکاری دفاعی صنعت ”ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا“ (ایچ آئی ٹی) کے اعلیٰ سطح وفد نے بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک نے کی۔ملاقات آرمی ہیڈکوارٹرز ڈھاکہ میں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوئی۔بنگلادیش آرمی کے مطابق گفتگو خاص طور پر بنگلادیشی فوج کے چالیس ”ٹائپ 59“ اور اٹھاون ”ٹائپ 69“ ٹینکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر مرکوز رہی۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، جو 1970 کی...
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ اس دوران دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات...
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ...
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
پاکستان میں پہلی بار عالمی مقابلہ حُسن قرات کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی اور بابرکت دن ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم یہاں پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ہم نے جن...
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم اپنے محافظ اداروں سے مؤثر حکمتِ عملی اور ٹھوس عملی اقدامات کی متقاضی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے، ملک دشمن گروہوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ خودکش...
لاہور(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں۔ دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونے والی مصروفیات کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن)...
انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کا اعتماد، وزیراعظم کی کارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘ بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔ انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
کراچی: گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 2 اہم پیش رفتوں نے تجارتی پالیسی سازوں کو درپیش مشکلات کو نمایاں کر دیا ہے۔ اول بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ پہلے سے کمزور بیرونی کھاتوں پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات کی شرحِ نمو میں کمی ہے۔ مالی سال 2026 کے ابتدائی 4 ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 فیصد کم رہیں، جبکہ درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چونکہ معیشت کی بحالی کے حالیہ منصوبوں میں برآمدات کے فروغ پر خاص زور دیا جا رہا ہے، اس لیے برآمدات میں یہ کمی متعلقہ حلقوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ تجارتی خسارے کے باعث جاری کھاتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 16 نومبر 1995 سے ’’عالمی یوم برداشت‘‘ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اصل میں جس کا مقصد ملکوں کے درمیان ثقافتی رواداری اور برداشت ہے، لیکن آج کل جو دنیا میں ہورہا ہے وہ یہ کہ اب بات ثقافت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے، اب تو ملکوں کو آپس میں ایک دوسرے کا وجود ہی برداشت نہیں ہورہا اور اگر ان کا بس چلے تو ایک دوسرے کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں۔ رواں سال کے پانچویں مہینے میں پاکستان نے ایک مکروہ پڑوسی کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا کر اس کے دانت کھٹے کردیے۔ آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت برداشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی...
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید مسرت خلیل (سعودی عرب)گزشتہ دنوں میری خوش قسمتی تھی کہ پاکستان کی نامورکنسلٹنٹ انکولوجسٹ، ڈاکٹر سامیہ یاسمین سے بالمشافہ ملاقات کا موقع ملا۔ یہ ملاقات محض ایک تعارفی نشست نہیں تھی، بلکہ علم، وقار، تجربے اور انسانیت سے بھرپور ایک ایسی محفل ثابت ہوئی جس نے دیر تک ذہن و دل پر اپنے نقوش چھوڑے۔ڈاکٹر سامیہ یاسمین نہ صرف اپنے شعبۂ مہارت —آنکولوجی—میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کی متانت، گفتگو کی شستگی اور پیشہ ورانہ سنجیدگی انہیں اپنے ہم عصر طبی ماہرین سے ممتاز کرتی ہے۔ سرطان جیسے حساس اور نازک شعبے میں برسوں کے تجربے نے انہیں نہ صرف ایک قابل معالج بنایا ہے بلکہ انہیں ایک بہترین انسان دوست رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، شیخ سعید احمد کی قیادت میں اعلیٰ قیادت نے سفارت خانہ ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل،فلاح و بہبود،اور حالیہ ریاض ایکسپو پر تبادلہ خیال ہوا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز کمیونٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے اور ملک کو خوشحالی کی سمت لے جایا گیا۔اورسیز کمیونٹی کے لیے خصوصی عدالتیں، تعلیمی کوٹے، ڈیجیٹل سروسز، سرمایہ کاری کے مواقع، اور ضلع سطح تک فعال کمیشنز شامل ہیں۔ملاقات میں سفیر پاکستان نے صدر شیخ سعید احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی ترقی و سہولیات کے لیے ایمبیسی کے ساتھ مضبوط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، جس میں اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں بنائیں اور ٹیم کو بڑے اسکورتک رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔بابراعظم نے 52 گیندوں پر7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے تاہم یہ ان کے کیریئر کی 38 ویں نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ...
اسلام ٹائمز: آخرکار سوال یہ ہے کہ ہم کس نظام کو روئیں؟ مالی نقصان کو، تعلیمی بحران کو یا ذہین بچوں کی بیرون ملک روانگی کو؟ سچ یہ ہے کہ سب کو روکنا ہوگا، وقت ہے قومی شعور اور عملی اقدامات کا، بصورت دیگر ہم وہی کرتے رہیں گے جو برسوں سے کر رہے ہیں، اپنی نسل اور اپنا سرمایہ خود ہی باہر منتقل کرنا اور پھر افسوس کرنا، پاکستان میں تعلیم کو اگر صرف بین الاقوامی سٹیمپ کے حصول تک محدود رکھا گیا تو ہم نہ صرف اپنا خزانہ بلکہ اپنا مستقبل بھی گنوا بیٹھیں گے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی پاکستان میں تعلیم کا مسئلہ آج محض معیار، نصاب یا استاد کے معاملے تک محدود نہیں رہا بلکہ...
برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کا ساتواں دور منعقد ہوا، جس کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی حقوق، تجارت، مہاجرت، ترقیاتی منصوبوں اور یورپی یونین کے گلوبل گیٹ وے فریم ورک کے تحت تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے...
پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں، اکاونٹ کو بیرون ملک میں موجود کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی...
افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر...
ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی رپورٹس کے بعد کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کے دوران کشیدگی اور الزام تراشی سامنے آئی ہے۔ این اے129میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی اے مون جاوید اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پولنگ کے دوران شفافیت پر سوال اٹھائے اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے 21 نومبر 2025 کو برسلز میں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7ویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات میں 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین نے تجارت، ہجرت، انسانی حقوق، سیاسی، اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمتِ عملی کے تحت شراکت داری مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے سعودی عرب سے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خزانہ دونوں جانب سے ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ جیسے تعلیمی...
دنیا بھر میں اِس وقت مذہبی، لسانی، نسلی اور علاقائی تعصبات ایک غالب ٹرینڈ کا حصہ نظر آتے ہیں اور اِن تعصبات کو ہوا دینے میں سوشل میڈیا ایک بنیادی عمل انگیز کا کام کرتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے ہاں اِس طرح کی منافرتوں کو لے کر پریشان اور اُن کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ ملائیشیا کی حکومت نے گزشتہ سال اِسی حوالے سے ایک 4 سالہ منصوبہ بنایا جس میں انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی بات کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ اِس حوالے سے قدرے مختلف نظر آتا ہے کہ اِس میں معاشرے کے تمام طبقات اور اداروں کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ مُلک میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام...
فائل فوٹو پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے۔افغان میڈیا کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔افغان عوام کا کہنا ہے کہ بنیادی غذائی اشیاء اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟ پاک افغان سرحد کی بندش کو 40 روز ہوگئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریںلیویز حکام کے مطابق سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کا باب دوستی سے انخلا جاری ہے۔ افغان چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ہر ماہ سرحد کی بندش سے تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، پاکستان پر تجارتی انحصار کی بدولت سرحدی بندش سے افغانستان...
1971 کی پاک بھارت جنگ اور اس دوران پیش آنے والے سانحات کے بارے میں بہاری کمیونٹی کے افراد کی عینی شہادتیں ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہی ہیں، جن میں بھارت اور مکتی باہنی پر بہاری آبادی کے خلاف مبینہ مظالم کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بہاری کمیونٹی کے بزرگ رکن شیخ مقیم نے اپنی آب بیتی بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 25 مارچ 1971 کو بنگالی علیحدگی پسندوں نے بغاوت کی اور مکتی باہنی نے بھارتی فوج کے تعاون سے مشرقی پاکستان میں کارروائیاں شروع کیں۔ ان کے مطابق مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے متعدد علاقوں میں نہتے بہاریوں کو نشانہ بنایا۔ شیخ مقیم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مکتی باہنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے یورپی بلاک کی جی ایس پی پلس اسکیم کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ پائیدار معاشی ترقی، برآمدات میں تنوع، روزگار کے مواقع اور باہمی فائدے کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی، جو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس نے کی، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان، جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے نام پر رکھی گئی، اس کے دینی اور روحانی منظرنامے میں ہر سال ایسے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جو امت ِ مسلمہ کے لیے تجدید ِ ایمان، اصلاحِ احوال اور باہمی وحدت کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہ اجتماعات نہ صرف مذہبی جذبے کو تازہ کرتے ہیں بلکہ قوم میں اخلاقی بیداری اور دینی شعور کو فروغ دیتے ہیں۔ رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی اجتماعات میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہ اجتماع لاکھوں مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علماء و مشائخ، اور عام مسلمان اللہ کی یاد، ذکر و اذکار، اور اصلاحِ نفس کی...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بارے میں مجوزہ ڈیٹا فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جائزہ لینے کے لیے مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور مینار پاکستان میں اجتماع کے دوسرے روز سیشن کے آغاز میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاندان، وصیت اور وراثت میں چلنے والی پارٹیاں کبھی بھی انقلاب نہیں لا سکتیں۔ حکمران جمہوریت کی نرسری کالج و یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے انتخابات نہیں کروانا چاہتے، خاندان، وصیت اور وراثت پر چلنے والی پارٹیاں نوجوانوں سے خوف زدہ ہیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں میں صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور تمام اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ جب نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جائیں گے تو اجارہ داری نظام کا خاتمہ ہوگا۔ کارکنان ظلم کی ہر شکل کو بدلنے کے لیے جد و جہد...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین علامہ اقبال کونسل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی اور جس طرح انہوں نے ہماری عوام خصوصاً نئی نسل کو علامہ اقبال کی آفاقی شاعری اور فلسفہ خودی سے آگاہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ قائد اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے پہلے بجٹ میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علامہ اقبال کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک لاکھ روپے کے فنڈ سے اقبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کو اقبال کی انقلابی...
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومتی نمائندے آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں۔ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤ میں آجاتی ہے، احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پاکستانی نوجوانوں کی مہارت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے امریکا کے 5 ہفتے کے دورے پر آئے نوجوان پاکستانی انٹرپرینئوز سے ملاقات کی۔ وفد پروفیشنل فیلوز پروگرام برائے اکنامک امپاورمنٹ کے تحت آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید کاروباری انتظام کے شعبوں میں تجربات حاصل کر رہا ہے۔ ملاقات میں شرکاء نے اپنی مہارت اور اوکلاہوما میں قیام کے دوران امریکی ہم منصبوں سے ہونے والی ملاقاتوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔ سفیر نے انہیں پروگرام کیلیے منتخب کیے جانے پر...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون...
دنیا کے شمالی نصف کُرے میں وہ خطے، جنھیں کبھی صنعتی ترقی، ٹیکنالوجیکل برتری اور حکمرانی کے عالمی ماڈل کی حیثیت حاصل تھی، آج موسمیاتی تبدیلی کے ایسے بحران سے گزر رہے ہیں جس سے ان کے اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام ہل کر رہ گئے ہیں۔ امریکا سے لے کر یورپ، اور برطانیہ سے آرکٹک تک، موسمیاتی تبدیلی اب کسی مستقبل کا خطرہ نہیں رہی، یہ ایک روزانہ کی حقیقت ہے، جو انسانی زندگی، قومی سلامتی، معیشت اور عالمی توازن تک کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سوال یہ ہے کہ جب احتساب کا وقت آیا ہے توکیا مغربی دنیا خود اس بحران سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اگر نہیں، تو اس کے جھٹکے...
اپوزیشن اتحاد کا آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئی ایم ایف رپورٹ میں سامنے آنے والی معاشی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندے آئی ایم ایف کی رپورٹ پر اپنا مقف سامنے رکھیں، 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی، آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ رپورٹ جاری ہوگی تو اگلی قسط ملے گی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قانونی کمیونٹی میں افراتفری اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کے خلاف کنونشن بدمزگی کا شکار، کیا وکلا تقسیم ہیں؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہغیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی گئی اور یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کوششیں جلد ناکام...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بجٹ سازی پر تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کرے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جاری...